Baaghi TV

Category: پشاور

  • علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور افغانستان کے عوام کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، سرحد کے آر پار لوگ لسانی، مذہبی، ثقافتی اور انسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں،ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت اس سلسلےمیں ایک جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا،پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے،تجارت کی غرض آنے والے افعان تاجروں کی سہولت کے لئے بارڈر پر خصوصی ڈیسک کا قیام انتہائی ضروری ہے،حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افعان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہےصوبے میں زیر تعلیم افعان طلبہ اور علاج معالجے کی غرص سے آنے والے افعان شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،

    افعان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام نے کئی عشروں تک افعان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے،ہم اس مہمان نوازی کے لئے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام کے مشکور ہیں، ترقی کے لئے امن و امان بنیادی ضرورت ہے،

  • پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز بنچ ایبٹ آباد نے متفقہ طور پر 9ستمبر کو لارنس روڈ پر شو ہم دیکھیں گے کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ترجمان کوثر کاظمی کے رویے کو ایک سنگین واقعہ قرار دیا جس میں محمد اظہر اے ایس سی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی-

    باغی ٹی وی: اس میں برطانیہ اور پاکستان دونوں میں مسٹر کاظمی کی طرف سے پرتشدد اور دھمکی آمیز رویہ اپنا یا گیا اس واقعہ کی روشنی میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کارروائی کرنے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ترجمان کوثر کاظمی اور نامعلوم افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا فوری اندراج اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے-

    ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی جامع انکوائری کے لیے ترجمان کے طور پر سرکاری فرائض سے ہٹایا جائے اور اگلے نوٹس تک ان کی ماضی سے معطلی کی جائے،ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کیونکہ ان کا رویہ معاشرے پر برا ا ثر چھوڑتا ہے-

    ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ پیمرا کو ایسے مجرمانہ اقدام کو پلیٹ فارم فراہم کرنے والے نیوز چینل کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
    balochistan

    peshawar

  • علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی اور بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیاعلی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق 33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے سفر کرکے پاکستان آیا منکی پاکس سے متاثرہ شخص پشاور آیا اور ہوٹل میں قیام کے اگلے روز علاج کے سلسلے میں نجی کلینک گیانجی کلینک نے مریض کو خیبرٹیچنگ اسپتال ریفر کیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کے بعد متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، مریض کو دیر لوئر میں اس کے گھر پر قرنطینہ کرلیا گیا ہے مریض سعودی عرب سے آنے کے بعد کسی بھی رشتہ دار سے نہیں ملا جبکہ پاکستان آتے وقت فلائٹ کے مسافروں کے علاوہ کسی اور رابطہ نہیں ہوا لوئیر دیر کے ڈی ایچ او سربراہی میں مریض کی سرویلنس کی جارہی ہے۔

    وزیرصحت کے پی نے بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا مریض بغیر اسکریننگ کے کیسے نکلا کتنے ایسے مریض روزانہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے نکل کر ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہوں گے پختونخوا میں مربوط سرویلنس اور اسکریننگ کی وجہ سے کوئی بھی منکی پاکس کیس بچ نہیں پایا پختونخوا کے انٹری پوائنٹس پر اب تک 66 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے اب تک 17 مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ میں 5 کیسز کنفرم ہوئے ہیں۔

  • زرتاج گل سیمت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور

    زرتاج گل سیمت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی-

    باغی ٹی وی: 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جس کی راہداری ضمانت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی۔

    پشاور ہائیکورٹ نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

    زرتاج گل کی جانب سےمؤقف اپنایا گیا کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں آئین ہر سیاسی جماعت کو پر امن جلسے کی اجازت دیتا ہے، انتظامیہ نے جلسہ 2گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے،زرتاک گلپی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار کو بھی راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

  • زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زرتاج گل کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،آئین ہر سیاسی جماعت کو پرامن جلسے کی اجازت دیتا ہےدرخواست میں عدالت سے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔

    قبل ازیں رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا پشاور ہائی کورٹ نے دو صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کیا تھا ، جسے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے تحریر کیا تھا-

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 10 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں،درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا، سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہے، درخواست گزار کی ایک لاکھ دونفری ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی ضمانتی نہیں تو 50 ہزار کیش پیسے عدالت میں جمع کروا سکتی ہیں،درخواست گزار کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائے۔

  • کل رات کسی نے  زبردستی کہیں نہیں بٹھایا، علی امین گنڈا پور

    کل رات کسی نے زبردستی کہیں نہیں بٹھایا، علی امین گنڈا پور

    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی اب منظر عام پر آچکی ہے، جو پارٹی کے اندرونی معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم انکشافات پیش کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایک اہم موضوع وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی غیر حاضری کا تھا، جس پر اراکین نے وزیراعلیٰ سے سوالات کیے کہ آپ کل رات کہاں تھے؟ وزیراعلیٰ نے اراکین کو بتایا کہ وہ کل رات سرکاری حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں مصروف تھے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس بات کی وضاحت کی کہ کل رات کسی نے انہیں زبردستی کہیں نہیں بٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کا اجلاس تھا، لیکن جیمر کی وجہ سے ان کا رابطہ نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ جلسے میں اپنے خطاب کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی معافی مانگیں گے۔
    اجلاس کے دوران، اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلسے میں وزیراعلیٰ کے مؤقف کی حمایت کریں گے۔ اراکین نے فیصلہ کیا کہ آئندہ جلسوں میں مزید سخت مؤقف اپنایا جائے گا۔ اس دوران، اسمبلی فلور پر روزانہ پانچ اراکین کے حکومت اور سرکاری حکام کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سرکاری حکام سے میٹنگ کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا۔ بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری بھی کی گئی ہے، جس کے تحت پارٹی کی حکمت عملی اور جلسوں کے بارے میں تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ اجلاس پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے، جس سے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت اور اراکین کی سیاسی سمت اور مؤقف کی وضاحت ہوتی ہے۔

  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

    ‏سرکاری اراضی پر قبضہ، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
    سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔اس مقدمے میں ملزموں نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا،

    واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو سزا سنائی تھی،جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران، بشریٰ کو سزا سنائی تھی، بعد ازاں جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا تھا

    صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی ایکس پر کہتے ہیں کہ سیاسی انتقام کی بد ترین مثال،عمران احمد خان نیازی کے خلاف فیصلہ دینے والے حاضر سروس جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری ،اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود عمران خان کے ’’پی ٹی آئی کے ججز‘‘ کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی؟

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • عمران یا پاکستان میں ایک کو بچانا ہوگا،اختیار ولی

    عمران یا پاکستان میں ایک کو بچانا ہوگا،اختیار ولی

    سینئر رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے علی امین سے استعفی کا مطالبہ کر دیا

    اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی گنڈاپور اسمبلی کے اندر اور باہر حکومتی گرفت کھو چکے ہیں استعفی دیں۔جو وزیراعلی اپنی حفاظت نہیں کرسکتا اور لاپتہ بھی ہو جاتا ہے اسکو استعفی دینا چاہیئے۔چار کروڑ کی آبادی کو ایک خبطی بندے کے رحم و کرم پر چھوڑنا پختونخوا کیساتھ ظلم ہے۔

    اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری آزادی کا تحریک انصاف نے کچھ اور ہی مطلب لے لیا تھا۔ ملک اور اداروں کو توڑنے تک کی باتیں کی گئیں۔ بنگلہ دیش ماڈل کی مثالیں پیش کی جانے لگیں۔ حالات کو 1947 کی جد و جہد آزادی تک پہچا دیا گیا ایک بدکردار شخص کو قائداعظم کا نعم البدل بنا پیش کیا جانے لگا۔ اپنے لیڈر کو نعوذ باللہ وقت کا نبی بناکر پیش کرنے لگے اور خود کے علاوہ پوری دنیا کو برا کہنے رہے۔ پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کی سازشیں بننے لگیں۔ حالات یہاں تک پہنچ جائیں اور ریاست اور ریاستی ادارے حرکت میں نہ آئیں تو محبان وطن کی مفاہمت بزدلی بن جاتی ہے۔ عمران یا پاکستان میں ایک کو بچانا ہوگا ۔ پاکستان زندہ باد

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

  • علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے،اسلام آباد میں مقدمہ درج

    علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے،اسلام آباد میں مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور آٹھ گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئے تھے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا سےرات 3 بجے کے بعد رابطہ ہو پایا،پشاور پہنچنے کے بعد علی امین گنڈا پور سے بات ہوئی ، وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا سے تفصیلی بات ان سے ملاقات کے بعد ہوگی، علی امین گنڈا پور اور سیکیورٹی گارڈز سے گزشتہ رات رابطہ نہیں ہوپارہا تھا،ب حکومت نے جلسے سے پہلے بھی چھاپے شروع کردئیے تھے وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے جلسہ ناکام بنانے کی کوشش کی گئی،جلسوں میں جذباتی تقاریر ہوتی ہیں،تقاریر میں غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر قانون موجود ہے،آئین ہمیں جلسے اور احتجاج کرنے کی اجازت دیتا ہے،کسی کو اگر غلط فہمی ہے کہ پنجاب ان کا ہے تو 8فروری کوان کو شکست ہوچکی،
    8فروری کونواز شریف،مریم نواز،رانا ثنا اللہ اورخواجہ آصف کوشکست ہوچکی ہے

    دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے، علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا

    باخبر ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معافی مانگنے پر چھوڑا گیا ہے،علی امین ساری رات منتیں کرتے رہے اور معافیاں مانگتے رہے،

    علی امین گنڈا پور 8 گھنٹے کہاں تھے؟ پی ٹی آئی کا بیان
    علاوہ ازیں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹے غائب رہنے اور منظر عام پر آنے کے بعد کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جہاں ملاقات تھی وہاں جیمرزلگے ہوئے تھے، موبائل سروس معطل تھی اس وجہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا،قبل ازیں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہوچکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا لیکن اب سب کے نمبر بند ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ دو ہفتے میں عمران خان کو رہا کروائیں گے، ساتھ ہی صحافیوں کے بارے بھی نازیبا الفاظ کہے تھے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تھا اور مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیا تھا.

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    دوسری جانب اسلام آباد جلسہ میں علی امین گنڈا پور کے خطاب اور بیانات پرپی ٹی آئی قیادت بھی ناراض اور تقسیم ہو چکی ہے، آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما معافیاں مانگتے رہے اور صحافیوں کو مناتے رہے، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز نے بار بار معافیاں مانگیں،پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ جلسے میں علی امین گنڈاپو رنے غیر ضروری گفتگو کی،پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر ارکان نے علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے،علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب بارے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، علی امین گنڈا پور کے خطاب کی وجہ سےپی ٹی آئی کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے رہنما پریشان ہیں.

    علاوہ ازیں عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے،عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا،علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔