Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    تفصیل کے مطابق ضلع خیبر پولیس نے ایک انقلابی قدم اٹھا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ پہلی بار کسی پشتون قبائلی علاقے میں ایک خاتون کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ ہیڈکوارٹر تحصیل لنڈی کوتل میں مہک پرویز مسیح کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات کیا گیا ہے۔

    ضلع خیبر کی خواتین پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مرد پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ شانہ بشانہ عوام کی خدمت کریں گی اور لاکھوں قبائلی خواتین کے لیے انصاف تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے اس انقلابی اقدام کو عمل میں لاکر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد لاکھوں خواتین کو حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، قبائلی اضلاع میں خواتین کو روزگار اور فرائض کی انجام دہی کے بھرپور مواقع فراہم کرنا بھی اس کا مقصد ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس کو بہترین ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ تاکہ وہ بلا خوف اپنی فرائض سرانجام دے سکیں۔

    ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، پولیس تھانہ باڑہ میں خواتین ڈسک کے قیام سے گزشتہ ایک سال کے دوران علاقے کے سینکڑوں باپردہ قبائلی خواتین کے مسائل کو بخوبی حل کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قبائلی خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار ایک خاتون پولیس آفیسر کو ایڈشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات کیا گیا ہے۔ کیونکہ ایک خاتون ہی خاتون کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس تعیناتی پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ اچھا اقدام نہیں ہے۔

  • پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی

    پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی

    پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی
    نصیب شاہ شینواری
    آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، آزادی برقرار رکھنے میں کسی ملک کی ہوائی،زمینی اور بحری فوج کے ساتھ ساتھ نوجوانوں،مشران, کا خون بھی شامل ہوتا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایسے مشران اور غازی لوگ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے بھارت کے خلاف جنگ کی اور یہ تاریخ رقم کی کہ قبائلی لوگ بھی پاکستان کے وفادار ہیں اور مشکل وقت میں پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے جان کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ کم شلمان کے رہائشی غازی عبد الرؤف شلمانی 1960 میں انڈس رینجر میں بھرتی ہوئے۔ راقم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے غازی عبدالرؤف شلمانی(عمر تقریبا 85 سال) نے کہا کہ انہوں نے ورسک ڈیم بنانے میں بھی 1960 تک کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب 1960 میں ورسک ڈیم کی تعمیرمکمل ہوئی تو انہوں نے سندھ رینجرز میں بھرتی کے لئے انٹرویو دیا اور انہیں نوکری مل گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

    غازی عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ میں ڈالی سیکٹر پر پاکستان آرمی کے ساتھ زمینی جنگ میں عملی طور پر حصہ لیا اور سیکشن کمانڈر کے طور پر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بڑی جواں مردی کے ساتھ نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا ڈالی سیکٹر میں دیگر فوجی ساتھیوں کے ساتھ بھارتی توپوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح لڑے اور درجنوں بھارتی فوجیوں کو زندہ گرفتار بھی کیا۔

    1965 جنگ میں بہادری سے لڑنے کے بدلے قبائلی مشر اور سیکشن کمانڈر غازی عبد الرؤف شلمانی کو تمغہ جنگ اور ستارہ حرب سے بھی نوازا گیا۔

    بھارت کے خلاف پاکستان ائرفورس نے بھی غازی عبد الرؤف شلمانی کو ایک اعزاز تمغے سےنوازا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غازی عبد الرؤف شلمانی نے بہادری سے پاکستان کے فضائی اور زمینی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملادیا اور ثابت کیا کہ قبائلی پشتون بھی اپنے ملک پاکستان کی دفاع اور خودمختاری کے لئے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرنے کے لئے ہروقت تیار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ان کے ایک ساتھی زخمی ہوئے تھے اور راستہ میں بے یار و مددگار پڑے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب گولیوں کی بارش ہورہی تھی،میں اپنے ساتھی کو کندھے پر اپنے مورچے میں لایا اور ان کی زندگی بچائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اسی مٹی میں پیدا ہوئے ہیں ،اس لئے ہم نے پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے جنگ لڑی اور بھارتی گولہ باری،ٹینکوں اور فضائی بمباری کا جواںمردی سے مقابلہ کیا۔

    واضح رہے کہ غازی عبد الروف شلمانی محکمہ تعلیم ضلع خیبر میں بھی خدمات فراہم چکے ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول کم شلمان میں ایک د اہلکار کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے مکمل کرکے 2008 میں ریٹایرڈ ہوچکے ہیں ۔

  • خیبر پختونخوا اسمبلی کا رکن "نشے ” میں اسمبلی جا پہنچا،ویڈیو وائرل

    خیبر پختونخوا اسمبلی کا رکن "نشے ” میں اسمبلی جا پہنچا،ویڈیو وائرل

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں ا رکن اسمبلی مبینہ طور پر نشے میں پہنچ گیا

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں جھگڑا ہو گیا،اجلاس میں دوران بحث اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ملک لیاقت اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے رکن اقبال وزیر آپس میں الجھے، ملک نے لیاقت نے کہا کہ تم فارم 47 کی پیداوار ہو،اقبال وزیر نے اس پر ردعمل دیا تو اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہوئی،پی ٹی آئی پی کے اقبال وزیر نے ردعمل دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، اقبال وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے نامناسب الفاظ کہے۔ نامناسب الفاظ کہنے پر پی ٹی آئی کے وزرا اور ایم پی ایز سیخ پا ہوگئے،اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اقبال وزیر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اقبال وزیر نے الفاظ واپس نہ لئے تو ان کی ممبر شپ معطل کریں گے،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی وارننگ پر اپوزیشن لیڈرڈاکٹرعباداللہ، پی پی پی کے احمد کنڈی اور جے یوآئی کے عدنان وزیر نے معافی مانگ لی

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اقبال وزیر بات کر رہے ہیں،اس دوران اسپیکر کہتے ہیں کہ "ہوش میں نہیں ہے”.اقبال وزیر نے پھر بات کی جس پر اسپیکر نے پھر جملہ بولا کہ "ڈرنک ہے ،ڈرنک ہے”.اسکو باہر نکالیں،

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ڈرنک ہے، ڈرنک ہے، ہوش میں نہیں ہے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،کیا آپکو بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹری ایم پی اے اقبال وزیر سچ میں ڈرنک لگ رہے ہیں؟؟؟

    https://twitter.com/Its_Ali_786/status/1819639260695101553

  • منشیات فروشی کا محفوظ تر طریقہ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،پولیس بھی حیران

    منشیات فروشی کا محفوظ تر طریقہ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،پولیس بھی حیران

    خیبر پختونخوا میں منشیات فروشوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کر دیا، اسمگلنگ کو محفوظ بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضلع خیبر میں کیا جا رہا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خٰیبر میں منشیات فروشوں نے منشیات سمگلنگ کے لئے جدید طریقہ اپنا لیا ہے، منشیات کے بڑے ڈیلر ضلع خیبر سے پاکستان کے کئی شہروں میں منشیات پہنچاتے ہیں، منشیات فروش اب منشیات کی فروخت کے لئے نقد ادائیگی اور نقد منشیات دینے کی بجائے آن لائن ادائیگی کرتے ہیں اور پھر منشیات کو کسی بوری، شاپریا کاٹن میں پیک کر کے کسی محفوظ مقام پر رکھ کر اسکی تصویر دوسری پارٹی کو واٹس ایپ کرتے ہیں اور اس جگہ کی لوکیشن بھی ساتھ بھیج دیتے ہیں جس کے بعد خریدار پارٹی لوکیشن کے ذریعے مطلوبہ مقام پر پہنچتی ہے اور وہاں سے منشیات حاصل کر لیتی ہے،

    منشیات فروشی کا یہ طریقہ خلیجی ممالک میں بھی چل رہا ہے، ضلع خیبر کے منشیات فروشوں نے گرفتاریوں اور منشیات کے پکڑے جانے کے ڈر سے یہ طریقہ اپنایا، اس طریقہ کو محفوظ سمجھا جا رہا ہے،پولیس حکام کے مطابق رواں سال ضلع خیبر میں منشیات فروشی کے 120 ملزمان گرفتار ہوچکےہیں اور کریک ڈاون کے باعث زیادہ تر بڑے اسمگلرز نے اپنا دھندا پشاور، چارسدہ، مردان سمیت دیگر مخلتف اضلاع میں منتقل کردیا ہے

    28 جولائی کو علی مسجد پولیس نے کامیاب کاروائی کی اور لوکیشن کے زریعہ گاہکوں کو مختلف قسم کے منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتارکیا، ناکہ بندی کے دوران مشکوک کار کے ڈرائیور کے اسمارٹ فون سے منشیات کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں جس میں بین الاقوامی سطح پر خرید وفروخت کی بابت ریکارڈنگ بھی موجود تھی

    پنجاب کی ایک اور اہم شخصیت”ہنی ٹریپ”کاشکار،بن گئی نازیبا تصاویر

    خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بانی پی ٹی آئی پر تنقید، مذاکرات کے امکانات پر شکوک

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بانی پی ٹی آئی پر تنقید، مذاکرات کے امکانات پر شکوک

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے مذاکراتی عمل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے، گورنر کنڈی نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا، "بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے کہ کسی سیاسی جماعت سے بات چیت نہیں کریں گے، اب کبھی مولانا فضل الرحمان، کبھی محمود خان اچکزئی اور کبھی سردار اختر مینگل کے در پر حاضر ہیں۔” انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اب سیاسی جماعتیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کریں گی یا نہیں۔
    گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن کندھوں اور بیساکھیوں پر اقتدار میں آئے تھے، اب وہ سہارا نہیں رہے۔ کنڈی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ صوبے میں برائے نام حکومت چل رہی ہے اور پاراچنار کے مسئلے پر بھی حکومت کی خاموشی پر تنقید کی۔انہوں نے پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 10 سال حکومت کی، اور اب وہ سابق حکومت کو خزانے کی خالی حالت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔ "آج تعلیمی اداروں کی زمینیں بیچی جا رہی ہیں، جب تک میں ہوں، صوبے کی ایک مرلہ زمین بھی نہیں بیچنے دوں گا۔ میرے پاس ایم پی ایز آئے تھے اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔”
    گورنر کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات کی، خاص طور پر ٹانک میں ججز پر حملوں اور لوگوں کے اغواء کی واقعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو امن و امان کی بحالی کے لیے اجلاس بلانے کی تجویز دی اور کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد یہ صوبے کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی فرنچائزز پر بھی تنقید کی، کہتے ہوئے کہ وہ پانچ فرنچائزز چلا رہے ہیں جبکہ حقیقی فرنچائز کا کچھ پتا نہیں۔گورنر خیبر پختونخوا کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں سیاسی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور حکومت کے اقدامات پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • پشاور،تاجر کو بھتہ کے لیے تابوت بھجوا دیئے گئے

    پشاور،تاجر کو بھتہ کے لیے تابوت بھجوا دیئے گئے

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تاجروں کو بھتے کے لئے اب تابوت بھجوائے جانے لگے

    پشاور میں جرائم پیشہ عناصر بہت آگے بڑھ چکے ہیں، شہریوں کو پہلے فون کالز پر دھمکیاں ملتی تھی، دھمکی آمیز خطوط بھیجے جاتے تھے اور بھتہ مانگا جاتا تھا مگر اب تو جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو تابوت بھجوانا شروع کر دیئے،تاجر کے مطابق پہلے بھتہ خوروں نے تابوت بھجوانے کی دھمکی دی تھی پھر سچ میں انہوں نے تابوت رکشے پر پہنچا دیئے، واقعہ فقیر آباد میں پیش آیا جہاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو دو تابوت رکشہ پر بھجوائے گئے،تاجر کے مطابق بھتہ خوروں نے 20 ملین روپے کا بھتہ مانگا ہے،جس رکشے پر تابوت آئے ایک خط بھی ساتھ تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تابوت میں پیسے بھر کر انہیں‌واپس بھیج دو،تاجر نے انکشاف کیا کہ اسے گزشتہ ایک ماہ سے بھتہ کی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔

    پولیس نے تابوت لےکر آنے والے رکشوں کو تحویل میں لےکر تھانا فقیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے،درج مقدمے میں کہا گیا ہےکہ کچھ روز قبل بھی کاروباری شخصیت کے دفترپرفائرنگ کی گئی تھی جس کامقدمہ درج کیا گیا ہے،بھتےکی کال کرنے والا شخص خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک غلام قادر سے بھتے کا مطالبہ کر رہا تھا، پولیس نے تابوت قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کر دی ہیں

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • پی ٹی آئی 5 اگست کو صوابی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی، وزیر اعلی کے پی

    پی ٹی آئی 5 اگست کو صوابی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی، وزیر اعلی کے پی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کو صوابی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں، گنڈا پور نے بتایا کہ یہ جلسہ صوابی انٹرچینج کے قریب شام 4 بجے شروع ہوگا۔ انہوں نے اس جلسے کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، مہنگائی، اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ ظلم کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے "امپورٹڈ حکومت” قرار دیا اور الزام لگایا کہ یہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی اس حکومت کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور "حقیقی آزادی” حاصل کرنے تک نہیں رکے گی۔

    گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عام شہریوں کے ساتھ مبینہ ناانصافی کا ذکر کیا، جو کہ ان کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے اس جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔یہ جلسہ ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب ملک سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ اس جلسے کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے تاکہ ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں حکومتی حلقوں کی جانب سے اس جلسے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ جلسہ آنے والے دنوں میں سیاسی ماحول کو مزید گرم کر سکتا ہے۔صوبائی حکومت نے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ ان کی جاری سیاسی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہے، اور وہ اس کے ذریعے اپنے پیغام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

  • لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

    سلیم عباس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    پولیس اہلکاروں سمیت تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔

  • اسد قیصر نے ایک بار  پھر پی ٹی آئی کے  اقتدار  میں انے کا دعوی کر دیا

    اسد قیصر نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے اقتدار میں انے کا دعوی کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مردان میں منعقدہ ایک وکلاء کنونشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔اسد قیصر نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ دسمبر تک پی ٹی آئی کی حکومت آ جائے گی۔ یہ بیان موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک بڑا دعویٰ سمجھا جا رہا ہے۔سابق اسپیکر نے قومی اسمبلی میں جاری قانون سازی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی صرف فارم 47 کی اسمبلی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل طور پر قانونی نہیں ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں ہونے والی قانون سازی کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ اس سے ملک میں قانون کی بالادستی متاثر ہو رہی ہے۔

    اسد قیصر نے عوامی مسائل کو بھی اٹھایا۔ انہوں نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 5 اگست کو احتجاج کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے آئی پی پیز (آزاد بجلی پیدا کرنے والے) کے معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا، جو کہ ملک میں بجلی کے بحران سے متعلق ایک اہم موضوع ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر، سابق اسپیکر نے ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جو کہ ایک متنازعہ بیان ہے اور اس سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

  • ڈی آئی خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    ڈی آئی خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    خٰبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں این جی او گاڑی پر حملہ ہوا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ہتھالہ کی حدود ٹانک روڑ پر بھگوال کے قریب ٹانک جاتے ہوئے اقوام متحدہ او پی ایف واٹر منیجمنٹ این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.پولیس کے مطابق گاڑی پینے کے صاف پانی کے سیمپل کیلئے گئی ہوئی تھی۔

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد اقوام متحدہ کے اہلکار سخت سیکورٹی میں واپس روانہ ہو گئے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے