Baaghi TV

Category: پشاور

  • شاہراہ کاغان کی بندش ،سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور

    شاہراہ کاغان کی بندش ،سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور

    پاکستان کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں،

    مالا کنڈ، لوئر دیر، چترال اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں،چترال میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، کئی علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہوگئےمہرنائی میں سیلابی صورت حال سے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ، جیکب آباد، سبی، بولان اور زیارت میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،مانسہرہ میں شدید بارش سے شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ طغیانی کے باعث مہانڈری کے مقام پر مرکزی پل ریلے میں بہہ گیا۔

    بالاکوٹ: شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی،ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10سے 15ہزار کے درمیان سیاح موجود ہیں، کے ڈی اے حکام کے مطابق وادی کاغان میں سڑک کی بندش سے پھنس جانے والے سیاحوں سے رہائش اور کھانے پینے کےلئے کوئی اوور چارجز نہیں ہونگے،  سٹاف اور ٹوررزم پولیس ناران میں سیاحوں کی خدمات کےلئے موجود ہیں ، بجٹ ختم ہونے والے سیاحوں کو مفت رہائش وکھانا فراہم کیا جائے گا،سڑک کی بحالی کےلئے این ایچ اے ودیگر محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ناران میں پیٹرول، غذائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہے، کسی بھی پریشانی کی صورت سیاح ناران میں موجود ٹورزم پولیس اور کے ڈی اے دفتر سے رجوع کریں،

    مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق اگر آپ اس وقت وادی کاغان میں ہیں تو دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ضروری ہے۔آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پریا0997920126پر کال کریں ۔

    شمالی علاقہ جات کی جانب سیر وتفریح کے لیئے جانے والے احتیاط کریں کیونکہ بالاکوٹ کی وادی کاغان میں ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند کردی گئی،

    خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 13 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ 16 گھروں کو نقصان پہنچا.تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ جبکہ سوات میں کالام سے بحرین اور ناران سے بالاکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے

    چترال، بارشوں کی بعد سیلابی صورتحال ، گولین وادی میں سیلابی ریلے سے 16 گھرتباہ
    کاری کے مقام پر چترال، مستوج، شندور روڈ نالے میں طغیانی، ہر قسم ٹریفک کیلیے بند ہے، موری بالا میں خوفناک سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، کھڑی فصلوں ، باغات اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں،،مستوج روڈ ریشن شادیر کے مقام پر دریا کی کٹاؤ کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشیں رکنے کے بعد بند راستوں کی بحال ہوتے کا کام شروع کیا جائے گا،

    کراچی میں بارش،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

  • کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

    کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

    خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں جانے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے

    خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوا ہے، کوہاٹ کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے کے بعد تہہ خانے میں چلا گیا، تہہ خانے میں سوئے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق پانی جب تہہ خانے میں گیا تو گھر کے سب افراد سو رہے تھے، تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے وہ باہر نہ نکل سکے اور سب کی موت ہو گئی،ریسکیو ٹیموں نے 11 لاشیں نکال لی ہیں، تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔

  • خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی

    خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو ہیروئن پکڑی گئی، جمرود پولیس کی ہیروئن سمگلر کے خلاف کارروائی پیدل ہیروئن اسمگل کرنے کی کوش ناکام بنادی گئی ،مشتبہ شخص سے جامع تلاشی کے دوران 2000 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ایس ڈی پی او جمرود محمد نواز خان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ انچارج بھگیاری شکیل خان نے بھگیاری خوڑ میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص سے دوران تلاشی 2000گرام ہروئین برآمد کرکے ملوث ملزم رحم جان ولد نسیم جان افغانی ساکن بورڈ بازار تاج اباد کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

  • ضلع کرم،لڑائی چھٹے روز میں داخل،سیزفائر کے باوجود فائرنگ جاری

    ضلع کرم،لڑائی چھٹے روز میں داخل،سیزفائر کے باوجود فائرنگ جاری

    کرم: جائیداد کے تنازعہ پر جاری لڑائی آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی
    گاؤں میروکس ، ہار کلے اور بالش خیل کے فریقین نے کل سیز فائر پر رضامند ہوئے تھے لیکن رات کو فریقین نے خلاف ورزی کی،پولیس کے مطابق گاؤں بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان کل رات کسی قسم کے فائرنگ نہیں ہوئی ۔ رات گئے مزید چار مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فریقین نے خودکار اسلحے سے ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں اب تک 42 افراد جاں بحق اور 170 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ۔ پاراچنار مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند پڑی ہے ۔متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    علاقے کے ایم این اے انجینئر حمید حسین نے صورتحال کی سنگینی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی اسپتالوں اور مارکیٹوں میں ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بوشہرہ اور مالی خیل کے قبائل کے درمیان تنازع میں گزشتہ روز دونوں قبائل کے عمائدین جھڑپیں روکنے اور جنگ بندی پر رضامند ہوگئے تھے

    خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو نوٹس بھجوایا ہے

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

  • خیبر پختونخوا میں 93 فیصد دودھ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت

    خیبر پختونخوا میں 93 فیصد دودھ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت

    خیبر پختونخوا میں 93 فیصد دودھ غیر تسلی بخش قرار، فو ڈ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی

    خیبر پختونخوا بھر سے دودھ کے 583 نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے،، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد دودھ کے 541 نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے، ٹوٹل نمونوں میں صرف 7 فیصد تسلی بخش قرار دیئے گئے، 417 نمونوں میں پانی، 106 میں گلوکوز،17 میں فارمل ڈی ہائیڈزپائی گئی 224 میں فیٹس اور 488 میں پروٹین اور دیگر نمکیات کی کمی پائی گئی، 94 فیصد ، مردان87 ،کوہاٹ 88 ،مالاکنڈ 97 ، ہزارہ ڈویژن 84 ، بنوں اور ڈی آئی خان میں 100 فیصد دودھ کے نمونے غیر معیاری قرار دیئے گئے،

    پشاور اور مالاکنڈ میں 90 فیصد سے زیادہ دودھ ملاوٹ والا ہے۔ مردان، کوہاٹ اور ہزارہ ڈویژن میں 80 فیصد سے زیادہ دودھ ملاوٹ زدہ ہےیہ رپورٹ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے لیے تین لاکھ سے زائد لیٹر دودھ کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایا پر صوبہ بھر میں فوڈ اتھارٹی نے خوراک میں ملاوٹ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والے 72 بڑے ڈیلران جو بلیک اینڈ ریڈ کیٹگری میں آے تھے کی دکانوں کو سیل کرکے انکو بھاری جرمانے کیئے گئے ہیں۔ ایک دن میں 72 بڑے ڈیلرز کو سیل کرنا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے۔ پشاور ڈویژن میں 23 دکانیں بند کی گئیں جبکہ مردان، سوات، ہزارہ، کوہاٹ، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بالترتیب 14، 8، 21، 1، اور 5 دکانیں بند کی گئیں۔ سیاہ اور سرخ کیٹیگری کے دودھ بیچنے والوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔583 دودھ کے نمونوں میں سے 93% غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر پائے گئے جبکہ صرف 42 نمونے تسلی بخش معیار کے تھے۔ ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید سخت اقدامات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

    خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو نوٹس بھجوایا ہے

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

  • ضلع کرم میں قبائلی تنازع: پانچویں روز بھی جھڑپیں جاری، 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی

    ضلع کرم میں قبائلی تنازع: پانچویں روز بھی جھڑپیں جاری، 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دو مقامی قبائل کے درمیان مسلح تصادم کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تنازع زمین کے مسئلے پر شروع ہوا تھا جو اب کئی علاقوں تک پھیل چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس تشدد میں 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہو چکے ہیں۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل حملے کیے گئے ہیں۔مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر پارا چنار سے پشاور جانے والی مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
    علاقے کے ایم این اے انجینئر حمید حسین نے صورتحال کی سنگینی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی اسپتالوں اور مارکیٹوں میں ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس خونریزی کو روکا جا سکے۔عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی امن قائم نہ ہوا تو انسانی ہمدردی کے بحران کا خدشہ ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی 2023 کے متنازعہ واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کی ہے۔وزیر قانون خیبر پختونخوا، آفتاب عالم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو بھیجے گئے خط میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب چیف جسٹس اس کمیشن کے لیے ججوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، جس کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے ایک سینئر جج کریں گے۔
    یہ اقدام 27 جون کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جہاں 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ اس موقع پر حکومت نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ ان واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبے میں حکومت سنبھالتے ہی یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے گی۔ اب اس وعدے پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے یہ عملی قدم اٹھایا ہے۔
    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس انکوائری کے نتائج کا انتظار کریں گے اور اس کی سفارشات پر مکمل عمل کریں گے۔ دوسری جانب، اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انکوائری کی شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

  • ضلع کرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری

    ضلع کرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ :سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ وارانہ پوسٹ،ضلع کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹ، فسادات بھڑکنے پر موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری،آئندہ چند گھنٹوں میں سروس معطل ہونے کا امکان

    کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے اور نہایت غیر سنجیدہ پوسٹ اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے لیٹر جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ضلع کرم کے مختلف قبائل کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے۔

    عوامی حلقے صوبائی حکومت اور قبائلی مشران سے مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ اس خانہ جنگی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
    جس ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے موبائل سروس بند کرنے کیلئے کمشنر کوہاٹ کو لیٹر لکھ دیا ہے.

    ضلعی ڈپٹی کمشنر کے لیٹر لکھنے کے بعد جلد ہی موبائل فون سروس بند کردی جائے گی.

  • لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل پریس کلب (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام مقتول سینئر صحافی خلیل جبران شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر شاہ رحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خلیل جبران شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلیل جبران علاقائی سطح پر امن اور ترقی کیلئے آواز اٹھاتے رہے لہذا ان کے آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کر دیا گیا

    تعزیتی ریفرنس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوئے سابقہ MPA شفیق شیر ،چیئرمین شاہ خالد شینواری ،ANP کے شاہ حسین شینواری ،سابقہ MPA اقلیتی ولسن وزیر ،PTM کے آفتاب شینواری ،قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر اعظم ،نوجوانان قبائل کے اسرار فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شہید خلیل جبران کے بیٹے جبران آفریدی ،JUI کے مولانا علی احمد اور مولانا تقی احمد سمیت لنڈی کوتل پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے شرکت کی

    مقررین نے خلیل جبران کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے صحافتی خدمات کو سراہا میڈیا کے ذریعے ان کے عوامی خدمات کو اجاگر کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو آج تک انتظامیہ گرفتار کرنے میں ناکام رہی جوکہ افسوس کا مقام ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کیلئے شہید پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،ان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

    مقررین نے کہا ہمارا بنیادی حق امن خوشحالی اور ترقی ہے اور ہم پرامن احتجاج کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیئے ۔

    آخر میں مولانا علی احمد نے مرحوم خلیل جبران شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

  • تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں

    تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں،ضلعی انتظامیہ خیبر کی طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کیخلاف کارروائی لاکھوں روپے کے غیر ملکی سیگریٹ، پان اور ممنوعہ انڈین ادویات برآمد ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان

    صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے باچہ مینہ میں گودام سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی سیگریٹ ممنوعہ انڈین ادویات اور پان سمیت دیگر اشیاء برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عدنان ممتاز کی سربراہی میں تحصیلدار طورخم داؤد آفریدی، تحصیلدار لنڈیکوتل تیمور آفریدی اور ایف سی (نارتھ) پر مشتمل خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر رات گئے باچہ مینہ طورخم بارڈر پر واقع گودام میں کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گودام میں اسٹور کئے گئے غیر ملکی 12000 سے زائد سیگریٹ پیکٹس، ممنوعہ ادویات، پان اور دیگر اشیاء کے 272 پیکٹس برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ممنوعہ ادویات، پان اور سیگریٹ طورخم بارڈر سے پشاور اور دیگر اضلاع منتقل کرنی تھی جس کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر رات گئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔12000 سے زائد سیگریٹ اور 272 دیگر اشیاء کے پیکٹس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے مشترکہ چیک پوسٹ اور طورخم بارڈر پر چینی، یوریا اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔