Baaghi TV

Category: پشاور

  • بنوں،تیسرے روز بھی دھرنا جاری،حالات معمول پر،موبائل سروس بحال

    بنوں،تیسرے روز بھی دھرنا جاری،حالات معمول پر،موبائل سروس بحال

    بنوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں،کاروبار اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ،موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی ہے

    بنوں میں پولیس لائن چوک پر تاجر برادری، سول سوسائٹی، علمائے کرام اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے،دھرنے میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی دھرنے میں شریک ہیں،دھرنا کمیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کو بااختیار اور رات کے وقت علاقے میں گشت کیا جائے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی کو شامل کیا جائے، لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    دوسری جانب بنوں واقعہ پر جرگہ آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا جس میں جرگہ مظاہرین کا 16 نکاتی ایجنڈا سامنے رکھے گا،

    علاوہ ازیں محکمہ داخلہ خیبر پختوںخوا نے بنوں واقعہ پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پُرامن اجتماع ہوا، مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا، ڈپو کی منہدم دیوار کی جگہ قائم خیموں کو آگ لگائی،چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کیا گیا، پولیس نے انہیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی، اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

  • لوگ  فریاد کررہے،جو قصور وار ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کریں،عدالت

    لوگ فریاد کررہے،جو قصور وار ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کریں،عدالت

    پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے 15 روز میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوسکے،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ،ہم نے وزیراعلی کو طلب کیا تھا،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ بنوں واقعہ کے معاملات کو خود دیکھ رہا ہے،،آج بنوں جرگہ ممبران سے ملاقات ہے اسلئے وزیر اعلی نہیں آسکے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آپ کی پارٹی اسی طرح متاثر تھی، آج آپ کی حکومت میں ایسا ہورہا ہے، روزانہ آپ دیکھ رہے ہیں یہاں پر لوگ ہمیں سامنے فریاد کررہے ہوتے ہیں،جو لوگ قصور وار ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کریں، ہمیں پتہ ہے کچھ لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن آپ خود کو ٹھیک کریں، ضمانت پر رہائی کے بعد لوگ جیل کے باہر دوبارہ گرفتار ہوتے ہیں، آپ سیفٹی کمیشن کیوں نوٹیفائی کرتے، آپ ہی کی حکومت ایکٹ لائی،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اس کو نوٹیفائی کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،

    پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ سیفٹی کمیشن کو نوٹیفائی کرلیں اس سے پہلے بہت سے مسائل حل ہونگے، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم 100 میٹر کی ریس میں ہے، بہت سارے کام ہم نے کرنے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ،اس سے پہلے آپ نے 5 ہزار کے میراتھن ریس میں بھی حصہ لیا، ،ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلی کو دوبارہ طلب کریں گے،

    لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے رقوم طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت طلب

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر شدید تنقید، مناظرے کا چیلنج

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر شدید تنقید، مناظرے کا چیلنج

    مانسہرہ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے اور جس دن چاہوں اسے آن آف کر سکتا ہوں۔مانسہرہ میں ایک ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جن کی عزت نہیں وہ بھی مجھے ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں۔” انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرف سے بھیجے گئے ہتک عزت نوٹسز کو بے حیثیت قرار دیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے دور حکومت کی دس سالہ کارکردگی پر ان سے مناظرہ کریں۔ "چاہیں تو چینل اور اینکر اپنی مرضی کے لے کر آئیں،گورنر نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ گورنر رول کا نفاذ کر کے اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر ہے اور حکومت کو امن عامہ کی سنگین صورتحال پر اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جلد بلانا چاہیے۔
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے ممبران اسمبلی کو بھی صوبے کی مخدوش صورتحال پر آگاہی دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دے اور امن و امان کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ "صوبے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن موجودہ حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔” انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے کی عوام کے حقوق کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور حکومت کو اس کی ناکامیوں پر آڑے ہاتھوں لیں گے۔

    صوبے کی بگڑتی صورتحال پر تنقید
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ "صوبے میں لاقانونیت عروج پر ہے اور حکومت امن عامہ کی سنگین صورتحال پر فوری اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔” انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی حکومت اپنے ممبران اسمبلی کو ہی صوبے کی مخدوش صورت حال پر آگاہی دینے میں ناکام ہے۔”

    گورنر رول کا نفاذ
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ گورنر رول کا نفاذ کر کے اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کے حق کی حفاظت کریں گے اور حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کریں گے۔”گورنر خیبرپختونخوا کے یہ بیانات صوبے کی سیاسی صورتحال میں ایک نیا موڑ لانے کا سبب بن سکتے ہیں اور سیاسی میدان میں گرما گرمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ عوام اور سیاسی تجزیہ کار ان بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • پاکستان میں سیاسی کشیدگی: تحریک تحفظ آئین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پاکستان میں سیاسی کشیدگی: تحریک تحفظ آئین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پاکستان کی سیاسی فضا میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جب تحریک تحفظ آئین نے آئندہ جمعہ، 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس احتجاج کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، مہنگائی، اور سیاسی جماعتوں پر کریک ڈاؤن کے خلاف ہوگا۔اسد قیصر نے خاص طور پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں، بشمول جی ڈی اے، کو بھی اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

    اسد قیصر نے الزام لگایا کہ حکومت ارکان قومی اسمبلی کی "خریداری” کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں دباؤ میں لا کر ان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
    اسی دن، یعنی 26 جولائی کو، جماعت اسلامی پاکستان نے بھی اسلام آباد میں مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ احتجاج ملک میں موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کا حل نکالے اور سیاسی استحکام کو یقینی بنائے۔ آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ احتجاج کس طرح کے نتائج سامنے لاتا ہے اور حکومت اس صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے

  • بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

    بنوں ،امن مارچ کو پر تشدد کس نے بنایا؟ بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا

    خٰیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتِ حال کا نوٹس لیا ہے، تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے گا جو شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کمیشن کی رپورٹ میں ذمے داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے، حساس مقامات پر عموماً سیکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں امن مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فائرنگ کے دوران دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،بنوں واقعہ میں سیکورٹی اداروں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب امن مارچ کے شرکا کو احتجاج کے لئے مخصوص جگہ دی گئی تھی تو وہ کینٹ کی طرف کیوں گئے؟ کینٹ میں پتھراؤ کس کے کہنے پر کیا؟ امن مارچ میں مسلح افراد کون لے کر آیا؟ ویڈیوز اور تصاویر سے سب واضح ہو رہا ہے کہ کس نے احتجاج کو پرتشدد بنایا،دوسری جانب اس احتجاج کے بعد اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والی سیاسی جماعت نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، حالانکہ خیبر پختونخوا میں حکومت ان کی ہے، یہ بھی سوال ہے کہ جب مظاہرین کینٹ کی طرف گئے تو صوبائی حکومت کہاں تھی؟ پولیس کہاں تھی، پولیس نے مظاہرین کو کیوں نہیں روکا،کینٹ کی طرف کیوں جانے دیا؟

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

    پشاور ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی

    وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قراردادپیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، پابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی نے اس الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی تھی مگر اس سے چھنی گئی،سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں،پی ٹی آئی نے اس ملک کے عوام کو شعور دیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پر جو پابندی ہے اس کو ختم کیا جائے،

    خیبرپختونخوا اسمبلی نےچیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا،قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرار داد میں کہا گیا چیف الیکشن کمیشن اور ممبران 20 جولائی تک مستعفی ہوں ورنہ سُپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا،

    پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں واقعے پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آیا ہے
    بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں،وزیر اعلی کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظاہرین کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائے،واقعے کی مکمل آزادانہ تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائیگی،وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے، عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال بہتر ہو رہی ہے -وزیر اعلی نے زخمیوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے،: پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کابنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل ہے-عوام کو امن کے مطالبے کے لئے حق حاصل ہے کہ وہ اجتماعات کریں،تاہم قانون ہاتھ میں نہ لیں، ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے فائرنگ ہوئی ہے، اور حالات خراب ہوئے ہیں،

    واضح رہے کہ بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں، بنوں میں ہزاروں افراد امن کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکلے تھے، اس دوران امن مارچ کے شرکا نے کینٹ کے قریب جا کر پتھراؤ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، اس دوران کچھ افراد نے جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو روکا تو مارچ کے شرکا مزید مشتعل ہو گئے، اسی دوران مبینہ طور پر آپسی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنوں امن مارچ کے شرکا مسلح تھے اور فائرنگ کرتے بھی دکھائی دیے،

    لاہور سے صحافی سید امجد حسین بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بنوں میں فائرنگ اور شہریوں کی ہلاکتیں کیسے ہوئیں؟
    آج بنوں کے عوام نے تاریخ ساز امن مارچ کیا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے چالیس سے پچاس ہزار افراد شریک ہوئے۔ اس واقعے کے دوران پی ٹی ایم کے ورکرز نے کینٹ کی طرف جانے کا اعلان کیا، جسکی مخالفت جے یو آئی نے کی۔ اس دوران دونوں گروپوں کی جھگڑا ہوا اور فائرنگ ہوئی، اس واقعے کو سیکورٹی فورسز سے جوڑا جارہا ہے جو کہ خود دہشتگردی سے متاثر ہے، جو روزانہ اپنے جوانوں کی قربانیاں دے رہے ۔ جے یو آئی اور پی ٹی ایم کارکنان میں جھڑپ کا واقعہ کینٹ سے تقریباً ہزار میٹر دور پیش آیا۔ اب کینٹ سے اتنی دوری پر ہونے والے واقعے کو فورسز سے جوڑنا سمجھ سے بالا ہے۔

    ایک صارف قاسم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج بنوں امن مارچ کی وڈیو ہے. سیکیورٹی اہلکار کینٹ کے اندر کھڑے ہیں، اور باہر سے انٹری صرف کپڑے کی کناتوں کے ذریعے سے بند کی ہوئی ہے. یہ بالکل وہی جگہ ہے جہاں تین دن پہلے خود کش دھماکہ اور حملہ ہوا تھا، اسی لئے اس جگہ کو گیریژن کی سیکیورٹی نے بند کیا ہوا ہے، باہر سے امن مارچ کے شرکا گزر رہے ہیں سیکیورٹی اندر تعینات ہے. پھر یہ ہوا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کچھ لوگوں نے گیریژن میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے لوگوں نے روکا لیکن پی ٹی ایم وہ گدھ ہے جو ایک لاش کے لیے پورے شہر کے مرنے کی دعا کرتا ہے. جب کینٹ میں داخلے کی کوشش کی پھر گیریژن سیکورٹی نے وہی کام کیا جو ان کا کرنے کا تھا، یعنی mob کو کینٹ میں داخل ہونے سے روکنا. وہ لوگ جو پوچھتے تھے کہ نو مئی کو سیکیورٹی کہاں تھی وہ آج کہہ رہے ہیں کہ سیکیورٹی نے بنو کینٹ میں لوگوں کو داخل ہونے کیوں نہیں دیا.

    https://twitter.com/QaimKhanisays/status/1814232163333841387

    ضلع بنوں کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
    محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ،اسپتالوں میں ایمرجنسی بنوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ کی گئی م ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکلس سمیت تمام ہیلتھ سٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے، ڈی ایچ او بنوں کو ضلعی انتظامیہ، ریسکیو،ریلیف ٹیموں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی.

  • پشاور: بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

    پشاور: بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

    خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (کے پی یو ایم اے) نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے خسارے کو کم کرنے کےلیے کرایوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ کر دیا ہے۔بس سروس کے چند روٹس پر 5 جبکہ کچھ پر 10 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ بی آر ٹی کا چمکنی سے حیات آباد تک کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہے۔
    بی آر ٹی کو سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ کرایوں میں اضافہ سے بی آر ٹی کے خسارے میں سالانہ پچاس کروڑ روپے کی کمی ہوگی ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو کرایہ میں 50 فیصد رعایت ہوگی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بی آر ٹی پر مفت سفری سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ کرایہ میں اضافہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ متعلقہ بورڈ اجلاس میں وزیر اعلی کے پی نے بی آرٹی کا کرایہ بڑھانے کی منظوری دی تھی

  • غیرممالک سے پاکستان  آئے ہوئے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈی پی او خیبر

    غیرممالک سے پاکستان آئے ہوئے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈی پی او خیبر

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )غیرممالک سے پاکستان آئے ہوئے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پرضلع بھر میں غیر ملکیوں خصوصاً چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہیں۔

    ضلع خیبر کے تاریخی مقامات دیکھنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر غیر ملکی خیبر کے تاریخی مقامات مچنی پوسٹ طورخم ،علی مسجد لنڈیکوتل، کوتل کے تاریخی افسر میس کو دیکھنے کے لئے خیبر کا رخ کر رہے ہیں۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اور سی سی پی پشاور کے جاری کردہ احکامات پر غیر ملکیوں کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔

    ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پولیس نہ صرف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی گائیڈنس اور ہر ممکن خدمت بھی کر رہی ہے.

  • خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور آندھی کا سلسلہ جاری، دو افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور آندھی کا سلسلہ جاری، دو افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں اور آندھی کے باعث صوبے بھر میں نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور، مردان اور خیبر سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں دیواروں کے گرنے سے ایک خاتون اور ایک 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ اس کے علاوہ، مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔پشاور میں بارش کے پانی نے شہر کے مختلف حصوں میں مشکلات پیدا کیں۔ شیر شاہ سوری روڈ پر واقع پشاور پریس کلب کا تہہ خانہ پانی سے بھر گیا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اتھارٹی نے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، جس سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔
    پی ڈی ایم اے کے مطابق، دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حکام نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضروری سفر کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی اس تبدیلی کا تعلق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طویل مدتی منصوبہ بندی کرے تاکہ ایسی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے