Baaghi TV

Category: پشاور

  • صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ

    صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ،تنظیم اساتذہ ضلع خیبر کے وفد کی ضلعی اکاؤنٹ آفیسر سے کنونس الاؤنس بقایاجات بارے ملاقات

    ضلع خیبر کے تنظیم اساتذہ کے وفد جو سیکرٹری جنرل مجاہد شاہ اور فنانس سیکرٹری حق ملی خان پر مشتمل نےاکاؤنٹ آفیسر سے اپنے آفس میں ملاقات کی، اکاونٹ آفیسر نے وفد کو بتایا کہ ابھی تک کنونس الاؤنس بقایاجات کے لیے ہمیں فنڈ زموصول نہیں ہوا ،جیسے ہی فنڈز موصول ہوجائے گا ایک طریقہ کار کے ذریعے اساتذہ کو وصولی شروع کریں گے

    فنڈ کی وصولی کے لیے تنظیم اساتذہ کے عہدیدار بہت جلد اس سلسلے میں ضلعی فنانس سیکرٹری اور ڈی سی سے ملاقات کرے گا ، یاد رہے کہ تنظیم اساتذہ کے سابق صوبائی صدر خیر اللہ حواری نے کنونس الاؤنس بقاجات کے لیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرکے کیس جیت لیا تھا ۔

  • پشاورایئر پورٹ،سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی

    پشاورایئر پورٹ،سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی

    پشاور، سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی ہو ئی ہے جس کے بعد طیارے میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پشاور ایئر پورٹ پر سعودی ایئر لائن کے طیارے میں 276 مسافر سوار تھے کہ لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی، جس پر حکام کو مطلع کیا گیا، لینڈنگ گیئر میں آگ کی اطلاع پر ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، فائربریگیڈ، ریسکیو کی ٹیمیں موقع ٔپر پہنچیں اور آگ کو بجھا لیا گیا،ترجمان کے مطابق فائر ٹینڈرز نے لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی پر قابو پالیا ،ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو گیئرمیں چنگاری سے آگاہ کیا،سول ایوی ایشن ائیر ٹریفک کنٹرولر نے ریسکیو سروسز کواطلاع دی،تمام 276 مسافر اور عملے کے ارکان سلائیڈ کے ذریعے جہاز سے باہر آئے، لینڈنگ کے دوران حادثے سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے،طیارے میں 276 مسافر دو شیرخوار بچے اور 18 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا،

    سعودی ایئر لائن کا طیارہ ریاض سعودی عرب سے پشاور پہنچا تھا، واقعہ کے بعد رن وے ایک گھنٹے کے لئے بند رہا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا،فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثے سے بچایا
    airline

    پشاور ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے جمعہ کی صبح ساڑھے10بجے تک کیلئے بند
    پشاور ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کا معاملہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے جمعہ کی صبح ساڑھے10بجے تک کیلئے بند کردیا،سی اے اے کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو نوٹم جاری کردیا گیا،پشاور آنیوالی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جہازرن وے پر ہی موجود ہے جس کی وجہ سے پروازوں کیلئے رن وے دستیاب نہیں ہوگا،تایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارے حادثے کا نوٹس لے لیا،تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کرے گی،

    غیر ملکی پرواز کی شہرقائد میں ہنگامی لینڈنگ،خاتون مسافر کی موت

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • خیبر :ڈی پی او کی زیرصدارت امن و امان ،منشیات کی روک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

    خیبر :ڈی پی او کی زیرصدارت امن و امان ،منشیات کی روک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ )ڈی پی او کی زیرصدارت امن و امان ،منشیات کی روک سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبرسلیم عباس کلاچی کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت ضلع بھر کے سرکل افسر اور ایس ایچ اوز کے ساتھ امن وامان غیر ملکیوں کی سیکورٹی اور منشیات کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم عباس کلاچی نےمیٹنگ میں ضلع بھر کی امن و امان اورغیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور منشیات کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنےکے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

    میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حدود اختیار میں غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کریں منشیات کے خاتمے کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے، مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

    ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے پولیس کے آفیسران سے کہا کہ امن وامان برقرارکھنے کے لئے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لا کر اپنی حدود اختیار میں داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندیاں اور گشت کو مزید موثر بنائے، سیکورٹی پر کسی قسم کی لاپرواہی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں

    منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں ،آخری منشیات فروش اور ڈیلرز سمگلر اور سہولت کاروں کے خاتمے تک کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا،

  • لنڈیکوتل:پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    لنڈیکوتل:پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    لنڈیکوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری)پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد ، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نوے ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم کے تیسرے امن ایوارڈ 2023 کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے پشتو زبان و اداب کے عظیم محقق ، شاعر ،ادیب اور پشتو زبان کے استاد ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی پشتون قوم ایک وفادار اور امن پسند قوم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقہ میں آزادی ہند کے وقت ایک ہندو کا گھر اب بھی مقامی پشتونوں کے ساتھ امانت ہے اور اس گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پشتون ایک امانت دار قوم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ہندو گھر کی یہ کہانی ہے کہ ایک مقامی پشتون مشر کا موقف ہے کہ یہ گھر اس ہندو نے مجھے امانت کے طور پر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حقیقی کہانیاں ہمیں ملتی ہے کہ 20 سال بعد بھی ہندو اپنی امانت وصول کرنے کے لئے پشتونوں کے پاس آئے ہیں اور ان ہندووں کو پشتونوں نے اپنی امانتیں ان کےحوالے کی ہیں ۔

    ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پشتون قوم امن پسند قوم ہے اور اس ملک میں ہمیشہ اس قوم نے امن اور ترقی کے لئے عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم اپنے علاقوں میں بھی بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف ہوتے ہیں اور جو کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کو روکتے ہیں،ان کے گھر جلاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پشتون قوم ایک امن پسند اور ترقی پسند قوم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم تعلیم،صحت دیگر کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اداروں کو چاہئے کہ پشتون قوم کے تعلیمی اور صحت سیکٹر میں مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے پہلے پشتون قوم ہندو اور سکھوں کے ساتھ ایک جگہ رہتی تھی ،انھوں نے کہا کہ پشتون قوم نے کبھی بھی ہندو،سکھ یا دوسری کسی اقلیت کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔

    نوی ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم اسلام آباد گزشتہ تین سالوں سے پشتون صحافیوں، اداکاروں، فنکاروں، مصوروں کے لئے امن ایوارڈ کا انعقاد کرتی ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں پشتو زبان کے اداکاروں، فنکاروں، مصوروں اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان لکھی گئی کتابوں ،پینٹنگ و دیگر کارکردگی کو مد نظر رکھ کر ان کے درمیان مقابلہ کرواتے ہیں،بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں، مصوروں،مصنفوں کو امن ایوارڈ دیتے ہیں۔

    پشتون اداکاروں،مصوروں،مصنفوں اور صحافیوں کے لئے ان کی خدمات پر امن ایوارڈ کا انعقاد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے نوی ژوند تنظیم کے بانی نسیم مندوخیل اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اتنی بڑی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • لکی مروت،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار ،دو بھانجوں سمیت قتل

    لکی مروت،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار ،دو بھانجوں سمیت قتل

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کی موت ہو گئی ہے

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق لکی مروت میں کرم کرم ٹول پلازہ کے قریب کار پر گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور 3 بچوں کی موت ہو گئی ہیں، کار میں دو خواتین بھی سوار تھیں جو محفوظ رہیں،

    جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی او لکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والے بچے مقتول کے بھانجے تھے جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں،سعد اللّٰہ خان تترخیل کی کار کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کےبعد فرار ہو گئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کے زد میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کے زد میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی حالات بہتری کی طرف لے کے جائے پچھلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا سے لے کر بلوچستان تک ایک بار پھر دہشتگرد تنظیمیں سر اٹھارہی ہیں، آپریشن عزم استحکام پر حکومت کی اے پی سی میں اپنا وفد بھیجیں گے۔بلاول بھٹو نے گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام ہمارے نمائندوں پر بھروسہ مسائل کے حل کی وجہ سے کرتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے، ہم پختونخوا سے نفرت کی سیاست کرنے والوں کا مثبت سیاست کے ساتھ مقابلہ کریں گے، انشاء اللہ جیت اس سیاست کی ہوگی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی اتنے مسائل ایک ساتھ نہیں دیکھے، معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے، تاثر ہے کہ دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نفرت اور انا کی سیاست ہے، خیبرپختونخوا میں گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری سیاست کا سیاسی روایتوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اگر مسائل حل نہیں کریں گے تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی مسئلہ درپیش ہے، بہادر افواج نے دہشتگردوں کو تاریخی شکست دی، ہمسایہ ملک کی پوری فوج ناکام ہوئی تو بارڈر کے اس پار پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں نے دہشتگردوں کی کمر کی ہڈی توڑی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے خیبر پختونخوا سے لے کر بلوچستان تک ایک بار پھر دہشتگرد تنظیمیں سر اٹھارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپریشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اے پی سی میں اپنا وفد بھیجیں گے اور متعلقہ فورم پر بھی اپنی تجاویز اور تحفظات شیئر کریں گے، کوشش ہے کہ مشاورت سے فیصلہ ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایجنسیز چاروں صوبوں میں قربانیاں دے رہی ہیں، ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی اس سے انکار نہیں ہے۔

  • بلاول پشاور پہنچ گئے،پی پی اراکین اسمبلی کی ملاقات

    بلاول پشاور پہنچ گئے،پی پی اراکین اسمبلی کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر ہاؤس میں پی پی پی اراکین اسمبلی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے،
    بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ ودیگر موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین قومی اسمبلی فتح اللہ میاں خیل اور ناعمہ کنول کی ملاقات ہوئی ہے،بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی شازیہ طہماس، نیلوفر بابر، مہر سلطانہ، فرزانہ ریاض اور اشبر جدون کی ملاقات ہوئی ہے،بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی ساجدہ تبسم، بہاری لالہ، کرامت خان، احمد کنڈی، ارباب زرک اور احسان کی ملاقات ہوئی ہے،

    بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اراکین اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جیالے اراکین اسمبلی خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،

    پشاور،بلاول سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی ملاقات
    علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر ہاؤس میں ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری سے تائی کوانڈو میں گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر بلوچ اور پاکیزہ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے تائی کوانڈو کی کھلاڑیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تائیکنڈو میں 1 ڈین تک پہنچا ہوں، آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا،

    بلاول بھٹو زرداری سے قومی والی بال ٹیم کے کپتان اور سلور میڈلسٹ مراد جہاں اور والی بال کے دیگر کھلاڑیوں ولید خان اور مصور کی ملاقات بھی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے ماؤتائی چیمپئن خان سعید آفریدی اور قومی کھیلوں میں نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے بھارت اور برازیل کو شکست دینے والے جوڈو کے ورلڈ چیمپئن عزیزالحق اور کوہ پیما ثمر خان کی بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پشاور پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ نے بلاول زرداری کا استقبال کیا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اصلاحاتی ہدایات،اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر زور

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اصلاحاتی ہدایات،اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر زور

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت اور تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے ان شعبوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر زور دیا۔علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجرا پر بھی غور و خوض کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے محکموں کو صوبائی سطح پر بہتر انداز میں چلانا ممکن نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں اور ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ان کے متعلقہ علاقوں میں تعینات کیا جائے۔ اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ترقی بھی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں غیرمستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے اور انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور مینجمنٹ کیڈر کو الگ رکھا جائے اور کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں میں اساتذہ کو کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے۔ان اصلاحاتی ہدایات کا مقصد خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ان اقدامات سے امید کی جا رہی ہے کہ صوبے کے دونوں اہم شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

  • کے پی صوبائی حکومت کا بڑا اقدام: محرم اور مون سون کے لیے خصوصی فنڈز جاری

    کے پی صوبائی حکومت کا بڑا اقدام: محرم اور مون سون کے لیے خصوصی فنڈز جاری

    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے صوبے میں مختلف شعبوں کے لیے مالی امداد کے اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے موسم برسات اور محرم الحرام کی تیاریوں کے لیے کئی اربوں روپے مختص کیے ہیں۔مشیر خزانہ کے مطابق، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے دیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کی مناسبت سے ریسکیو 1122 کو 15.5 ملین روپے اور پولیس کو 162 ملین روپے کی اضافی گرانٹ دی گئی ہے۔
    مزمل اسلم نے یہ بھی بتایا کہ کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنرز کو 70 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ڈی ایم اے کو مون سون سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے 1250 ملین روپے دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر، محرم الحرام کی سیکیورٹی اور مون سون بارشوں سے متعلقہ اقدامات کے لیے تقریباً 1870 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔مشیر خزانہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے جلد ہی ایک خوشخبری سنائی جائے گی۔ یہ اعلانات صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کی

  • علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔ پرویز خٹک

    علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔ پرویز خٹک

    پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا کوئی بھی ہوں گواہی کے لئے بلایا گیا تو حق کی گواہی دونگا، جو دیکھا ہے جو میرے سامنے واقعات پیش آئے سب بتانے کے لئے تیار ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصے تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علی امین بڑکیاں مارتے رہتے ہیں ، قانون کے مطابق مقابلہ کیا۔ نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعلیٰ خیبرپخٹونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہوں یا کوئی بھی ہوں، گواہی کے لیے بلایا گیا تو حق کی گواہی دوں گا، جو دیکھا ہے، جو میرے سامنے واقعات پیش آئے ہیں، سب بتانے کے لیے تیار ہوں۔
    پرویز خٹک نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔پرویز خٹک نے بتایا کہ میں اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہ پہلے ڈرا ہوں نہ اب ڈرتا ہوں، نیب کے نوٹس ملتے آئے ہیں، قانون کے مطابق مقابلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔