Baaghi TV

Category: پشاور

  • سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

    سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، اس دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔

  • عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان

    عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان

    محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور نے عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی، مسا فروں کی سہولت کیلئے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے۔ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت دینا ہے،اتوار، 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی ،عید کے دوسرے اور تیسرے روز سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی ۔ صدف کامل کا کہنا ہے کہ ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے  درمیان فائرنگ  ،  زیر حراست   دہشت گرد  ہلاک

    سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، زیر حراست دہشت گرد ہلاک

    پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا زیر حراست دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ کارروائی کے دوران حملہ آور دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق بڈھ بیر سیفن کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم دہشت گرد معاذ عرف عمر خالد عمر حملہ آور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا کارروائی کے دوران دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، دہشت گرد عمر خالد پشاور پولیس کے دو افسران پر حملے میں ملوث تھا۔

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

  • 9مئی واقعات :پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

    9مئی واقعات :پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی :9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدالت نے سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان سمیت 115 ورکرز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے علی امین گنڈا پور کے خلاف راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    دورانِ سماعت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے،اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبور ی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ پر گھیراؤجلاؤ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

  • ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس، وزیر اعلی کے پی  کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک تو سیع

    ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس، وزیر اعلی کے پی کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک تو سیع

    راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے علی امین گنڈا پور کے خلاف راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دورانِ سماعت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔
    عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

  • شانگلہ  میں  جیپ گہری کھائی میں  گرنے سے 4  افراد جاں بحق

    شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    پشاور: شانگلہ بشام کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور اتنے ہی شدید زخمی ہوگئےمقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

    قبل ازیں کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے، ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ حادثے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےمطابق جیپ حادثے میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، حادثےمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں، حادثے کے بعد لاپتہ 10افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،آپریشن میں ماہرغوطہ خور، ریسکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔

  • لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے  7  جوان شہید

    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے 7 جوان شہید

    لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے، کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے، انہوں نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے، سپاہی اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا: رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے،سی ٹی ڈی رپورٹ

    خیبر پختونخوا: رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے،سی ٹی ڈی رپورٹ

    محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کر دی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں 3، 3، خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر 1، 1 حملہ رپورٹ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان 15 حملوں میں پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار شہید اور 36 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں 9 اہلکار شہید جبکہ 30 اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں 1، 1 اہلکار شہید ہوا۔رپورٹ کے مطابق بنوں، خیبر اور لکی مروت میں 1، 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
    علاوہ ازیں رپورٹ میں پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی

    سوات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دے ڈالی۔

    باغی ٹی وی : سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے نکلنےکی کال دی تو ہم بتائیں گے، قبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پاکستان میں کہیں نہیں چھپ سکیں گے، ہم اپنا حق چھینا اور لینا جانتے ہیں، جبر سے ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا سکتے خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دیں گے،آؤ گے پیروں پر اور جاؤ گے کندھوں پر۔

    ان کا کہنا تھاکہ ملک شخصیات سے نہیں، آئین سے چلتے ہیں، جعلی کیسز میں ہمارے لیڈر کو سزائیں دی جارہی ہیں، خیبرپختونخوا والوں کویقین دلاتا ہوں ان کے ہر مسئلے کو حل کریں گے ے پی میں جو کوئی غیرقانونی طریقے سے جنگل کاٹے، اس کے ہاتھ کاٹ دو، رشوت لینےوالواں کو نہیں چھوڑیں گے،ان کے ہاتھ توڑیں گے ہم صرف عمارت اور میدان نہیں، تمام سہولیات دیں گے، تعلیم اور علاج دیں گے،کھلاڑیوں کو سہولیات دیں گے، عوامی حکومت میں عوام کےتمام کام ہونگے۔

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملک آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہوں گے۔

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

  • پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دیئےجانے کا امکان

    پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دیئےجانے کا امکان

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستان وزارت تجارت نے پاک افغان تجارت سے وابستہ تاجروں کو ٹیمپراری ایڈمیشن ڈاکومنٹس(ٹی اے ڈی) پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرادی

    یہ یقین دہانی وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ ماریہ قاضی نے پشاور میں منعقدہ(ٹی اے ڈی) کے نفاذ سے متعلق ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2 جون 2024 کو ایک منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جس کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کو سرحدی مقامات پر عارضی داخلہ دستاویز (TAD) پر داخل ہونے کی اجازت دی گئی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تیز رفتار دوطرفہ تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی اے ڈی پر معاہدہ ہوا تھا کیونکہ ٹرانسپورٹرز کی دستاویزات ایک پیچیدہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے جنوری 2024 میں طورخم بارڈر کو کئی دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔فی الحال دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کی نقل و حمل کی اجازت ہے جو جون 2024 سے شروع ہونے والے ایک سال کی مدت کے لیے ہے۔

    جوائنٹ سکریٹری کامرس نے یہ یقین دہانی تاجر برادری کے مطالبات کے جواب میں کرائی جس میں TAD کے تحت ٹرانسپورٹ ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کی منظوری مانگی گئی تھی۔

    سیمینار کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کیا تھا اور اس میں نعمان بشیر ڈائریکٹر TDAP، ارباب قیصر ڈائریکٹر (ٹرانزٹ ٹریڈ) کسٹم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹر پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) ضیاء الحق سرحدی، افغان قونصلیٹ کے کمرشل اور ٹرانسپورٹ اتاشی، سابق سینئر نائب صدر ایس سی سی آئی منظور الٰہی ،صدر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن طورخم حاجی عظیم اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سیمینار میں ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ڈیپارٹمنٹ ارباب قیصر نے TAD کے کام اور اس کے مقاصد اور فوائد کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔
    انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کی سہولت اور اس پورے خطے میں تجارت کے حجم کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ منصوبہ ایک سال کے لیے نافذ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ اس کی پیشرفت اور فوائد کے جائزہ پر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر PAJCCI کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان تجارت میں رکاوٹ کو دور کرنے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کے لیے ویزا حاصل کرنے کی شرط بہت مشکل کام ہے اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بہت مشکلات پیدا کی ہیں۔

    ضیاء سرحدی نے کہا کہ تاجر برادری نے یہ تجویز پیش کی کہ پاک افغان تجارت سے وابستہ ڈرائیوروں کو خصوصی پاس جاری کیے جائیں اور انہیں چند ماہ کے وقفے کے بعد ویزے کے حصول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    انہوں نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹی اے ڈی کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ سینکڑوں ٹرک روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کرتے ہیں اور اب بھی ویزا کی پابندی کے اسی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ فی الحال ٹی اے ڈی پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت تک محدود ہے اور اس میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سامان لے جانے والی ٹرانسپورٹ بھی شامل ہونی چاہیے،