Baaghi TV

Category: پشاور

  • تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔وزیر اعلی کے پی

    تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔وزیر اعلی کے پی

    صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔ خیبر پختونخوا میں 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل وفاق کا شکریہ ادا کیا اور آج دھمکی لگادی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب جیل سے کال دی تو ان کیساتھ وہ کھیل کھیلیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔انکا کہنا تھا کہ نوکریوں کے علاوہ لوگوں کو روزگار دینگے، کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دینگے۔
    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہمارے لیے قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو کیسز ہیں وہ سارے جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی طاقت ہو۔ عوام نے آج خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔ حق کے لیے بانی پی ٹی آئی اور میرے ساتھ نکلو گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ لوگ وعدہ کریں رشوت ختم کرنے میں میرا ساتھ دیں گے۔ جس گاڑی میں آیا ہوں وہ عوام کی ٹیکس سے چلتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایکسین صاحب دوبارہ یہاں آؤں تو روڈ پر گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے، یہاں منشیات فروش مجھے نظر نہیں آنا چاہیے، منشیات فروشوں کو یہاں سے نکالو۔ عوام منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔
    انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کی ہمت نہ ہوتی کہ فلسطین پر حملہ کرتا۔ آج مجھے بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ ہم لوگ فارم 45 والے ہیں، فارم 47 والے کی آنکھیں شرم سے جھک رہی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوابی کا دورہ کیا جہاں پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لاٹ ون کا افتتاح کیا۔لاٹ ون مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، منصوبہ 15.6 ارب روپے کی لاگت سے 3 لاٹس اور 4 پیکجز میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی ابتدائی کمانڈ ایریا 30 ہزار ایکڑ ہے، مزید 8 ہزار سے زائد ایکڑز کا اضافہ کیا جائے گا۔

  • دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی، بیر سٹر سیف

    دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی، بیر سٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری میں بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی ایپ دستک کی بین الاقوامی سطح پذیرائی ہوگئی۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی، یہ خیبر پختونخوا کی واحد ایپ ہے، جو پورے پاکستان سے مقابلے میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلے میں بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، پیرو اور بنگلادیش مقابلے کا حصہ تھے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے بعد بین الاقوامی سطح پر یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی ایپ مقابلے کے ٹاپ ٹین ملکوں میں دستک ایپ کا شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔

  • پشاور:ٹیکس گذاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا  ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ

    پشاور:ٹیکس گذاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ )ٹیکس گذاروں کو عزت وتکریم دی جاتی ہے،انہیں مزید سہولیات دے رہے ہیں ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ
    گذشتہ روز وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز)نے کہا ہے کہ ایف ٹی او بزنس اور ٹیکس پیئرز فرینڈلی ادارہ ہے جو کہ ایک قلیل مدت میں ٹیکس گزاروں کی شکایات کا ازالہ کرکے ان کو ریلیف فراہم کررہاہے۔

    ٹیکس ری فنڈز کے اجراء اورقوانین کے نفاذ کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا کیونکہ کاروباری طبقہ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام اور ترقی حاصل ہے اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر کے دورہ موقع پرصدر فواد اسحق کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس کے دوران چیمبرکے سینئرنائب صدر ثناء اللہ خان نائب صدر اعجاز خان آفریدی، سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اورمیڈیا وکسٹمزکوآرڈینیٹرایف ٹی او ضیاء الحق سرحدی ، ایڈوائزرفیڈرل ٹیکس محتسب(انکم ٹیکس)خیبر پختونخوا سردار علی خواجہ ،لیگل ایڈوائزر FTO اسلام آبادالماس علی جوندا لیگل ایڈوائزر FTO کسٹمزپشاور ضیاء الدین وزیر، شاہد نواز ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین تاجر و صنعت کاراور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ حکومت موجودہ ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں۔ انہوں نے پراپرٹی ٹرانسفر پر 25 سے 26 فیصد ٹیکس وصولی پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہاکہ ایف ٹی او گذشتہ سال 17.8 ملین روپے کے ٹیکس ری فنڈز کے کیسز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے کلیئر کروا کر بزنس کمیونٹی کوریلیف فراہم کیا ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر ایف ٹی او نے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کئے تاکہ ٹیکس پیئرز کی شکایات کا ازالہ بروقت اور فوری کیا جاسکے۔

    انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ٹیکس گزاروں کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گاکیونکہ کاروباری طبقہ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام اور ترقی حاصل ہے۔

    میڈیا وکسٹمزکوآرڈینیٹرایف ٹی او ضیاء الحق سرحدی نے فیڈرل ٹیکس محتسب ادارہ کی اقدامات اورخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 2000ء میں قائم ہوا ہے اور 24 سالوں میں اس ادارے نے لاکھوں لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ40 دن کے اندر سائل کی شکایت / مسئلہ کو حل کرکے سستا انصاف فراہم کر رہا ہے۔

    انہوں نے بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے انصاف کی فراہمی اور خدمات پر وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ملک بھر کی تاجر برادری کی جائزٹیکس شکایتوں کے فوری طور پر ازالے کے لیے متحرک اور پر عزم ہیں اور معیشت میں بزنس کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب ان کے تحفظات کے خاتمے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے منصفانہ اور موثر ٹیکس نظام بہت ضروری ہے۔

    ضیاء الحق سرحدی جو کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی کوآرڈینیٹرکسٹم میٹرز بھی ہیں نے کہا کہ محتسب کا کام ٹیکس کے حوالے سے جو ابدہی اور کارکردگی پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد ٹیکس سے متعلق تنازعات کو تیزی سے حل کرنا ہے تاکہ کاروبار کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او فعالیت اور موثر رابطے کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ ان کے خدشات سنے اور دور کیے جارہے ہیں محتسب بلا امتیاز ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکس قوانین کی تعمیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایف ٹی اوز یادہ مضبوط اور مساوی ٹیکس ایکو سسٹم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی شکایات پر فوری طور پر اور اسی دن کا روائی شروع ہو جاتی ہے اور کسی وکیل کی خدمات کے بغیر 34 دن کے ریکا رڈ وقت میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ شرکا نے ٹیکس سسٹم میں بدعنوانی کے خلاف اپنے بچاؤ کے لیے ایف ٹی او کی مجموعی کار کردگی کو سراہا۔

    ضیاء الحق سرحدی نے اضاخیل ڈرائی پورٹ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور بزنس کمیونٹی کو تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

  • کے پی حکومت نے ماضی میں کتنا قرضہ لیا ؟

    کے پی حکومت نے ماضی میں کتنا قرضہ لیا ؟

    سرکاری دستاویزکے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ محمودخان کے دور میں ریکارڈ 405 ارب سے زائدکا قرضہ لیا گیا، محمود خان دور سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں بھی خیبرپختونخوا پر 200 ارب روپے سے زائد کا قرضہ تھا۔ دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساڑھے 4 سالہ دور حکومت کے دوران قرضوں کا حجم 200 ارب سے بڑھ کر 632 ارب 44 کروڑ تک پہنچ گیا تھا۔ دستاویز کے مطابق سال 20-2019 میں 265 ارب 36کروڑ، 21-2020 میں قرضہ 295 ارب 96 کروڑ روپے ہوگیا، سال 22-2021 میں قرضہ 363 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ 23-2022 میں قرض کر 530 ارب 72 کروڑ ہوگیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق 24-2023 میں خیبرپختونخوا پر قرضہ میں بڑھ کر 632 ارب 448 کروڑ تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے دوران مزید 123 ارب روپے قرضہ لےگی۔

  • سنٹرل کرم ذیمشت کے علاقہ مناتو میں کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی مشران

    سنٹرل کرم ذیمشت کے علاقہ مناتو میں کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی مشران

    سدہ کرم( باغی ٹی وی رپورٹ) سنٹرل کرم قوم ذیمشت کے مشران و عمائدین اور نوجوانوں نے کہا ہے کہ قوم ذیمشت کے چار بڑے ذیلی شاخوں سمیت متعدد دوسریاقوام بھی یہاں رہائش ہیں اور خاص کر قوم علی شیر زئی کا بہت بڑا علاقے کا گزر بھی اِدھر ہی سے ہےمناتو کے مقام پر واحد ہائی سکول ہے، جنہیں زمانہ قدیم سے ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ہے اور ایک بہترین بلڈنگ بھی یہاں موجود ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کلاسیں نہیں ہیں اور نہ ہی ابھی تک فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی کلاسیں شروع کی گئی ہیں، جن کی وجہ سے ہر سال میٹرک پاس نوے فیصد بچے کالج کے عدم موجودگی سے ان کے تعلیم و تعلم کا سلسلہ روکا ہؤا ہے، اور بچوں کی تعلیمی دورانیہ بڑی تیزی سے ضائع ہو رہا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہائی سکول مناتو سے تقریباً ہر سال ساٹھ ستّر طلباء میٹرک پاس کرتے ہیں اور متعلقہ دوسرے سکولوں سے بھی اتنی ہی تعداد میں بچے میٹرک کرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی یہی ہے، کہ یہاں کوئی کالج نہیں ہے اور نہ ہی قریب کوئی دُوسرا کالج ہے جہاں بچے آسانی سے جاسکیں اور اپنی تعلیمی تشنگی بجھا سکیں۔

    اتنی بڑی تعداد میں سے صرف چند خاندانوں کے بچے جو تعلیمی اخراجات کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ڈگری کالج سدہ، بگن یا کہیں اور جاتے ہیں باقی سارے بچے غربت کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بند کر دیتے ہیں، جو مجبوراً کاشتکاری یا محنت مزدوری کرنے لگتے ہیں یا عرب امارات چلے جاتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا ہے کہ ہمارے واحد مناتو ہائی سکول کو کب ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ہے لیکن کلاسوں کی شروعات نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے 90 فیصد بچے ضائع ہوچکے ہیں، جنہیں دوسرے اضلاع کے کالجوں میں بھی داخلے نہیں ملتے۔ خود ہمارا علاقہ مناتو تحصیل ہیڈ کوارٹر سدہ سے تقریباً 26 کلومیٹر دور واقع ہے۔ وسطی کرم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباء روز روز جانے سے بھی قاصر ہیں، اسلئے کہ صرف کرایوں کی مد میں ہونے والے آخراجات بھی ماہوار ہزاروں روپے بنتے ہیں جو دوسرے آخراجات کے علاؤہ ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ جدید دور کے تمام سہولیات جیسا کہ 3G/4G اور انٹرنیٹ کونیکٹوٹی سروس اور مواصلات جیسی اہم ضروریات سے بھی محروم ہے۔

    2022 کی مردم شماری کے مطابق صرف ہمارے ایک ہی گاؤں مناتو کی کل آبادی 8,396 تھی جو 2023 کے مردم شماری میں اور بھی بڑھ گئی ہے اور یہی حال پوری ذیمشت قوم کے ہر علاقے کا ہے۔ مناتو گاؤں تحصیل لوئرکرم کے زیر انتظام آتا ہے لیکن اس کے باوجود ہرقسم کے سہولیات سے دور بلکہ بہت دور ہے۔

    مناتو ہائی سکول میں جہاں پرائمری سیکشن سمیت ہائی اسکول بھی ہے اور اس وقت اس کی تعداد 600 سے زائد ہے۔ ایف سی کے تعاؤن سے عارضی گرلز پرائمری سکول بھی موجود ہے، جہاں مناتو کے مضافات مرغان، مرغان درہ، منڈان، زاوکی میلہ، خٹک میلہ، باغ اور گواکی سمیت بہت دور سے لڑکے اور لڑکیاں آتی ہیں۔ 80 % سے زائد طلباء و طالبات پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بہت دور کا لمبا سفر روزنامہ طے کرتے ہیں، جو موسم کی وجہ سے بھی اکثر مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ جس میں مرغان درہ، منڈان، خٹک میلہ، گواکی اور زواکی کے طلباء کا یک طرفہ سفر تقریباً تین گھنٹے بنتا ہے۔ اکثریت والدین کا پیشہ زراعت، کھیتی باڑی ہے یا ہاتھ سے محنت مزدوری ہے یا مقامی جنگلات سے لکڑی کاٹ کر بیچتے ہیں جس پر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

    لہٰذا ہماری حکومت اور پاک فوج سے استدعا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکول کو فوری کھول دیا جائے یا انٹر کالج تعمیر کیا جائے، اور ہمارے بچوں کے مستقبل پر رحم کیا جائے ۔

  • لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    ٹیسکو حکام لنڈی کوتل کے عوام کو چھ گھنٹے بجلی معاہدے کو عملی جامہ پہنائے، ہمارے مطالبات تین دن کے اندر تسلیم نہیں کئے گئے تو گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے. پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ رحمان شینواری

    لنڈی کوتل بازار میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیسکو حکام کو 3دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے

    پی پی پی کے ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری شاہ رحمان نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ علاقے کے گاؤں فیڈرز کی بجلی 6 گھنٹے کی جائے دوسرا یہ کہ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کا عملہ تبدیل کیا جائے جبکہ تیسرا یہ ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش ختم کی جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے.

    آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹیسکو حکام نے مذکورہ مطالبات تسلیم نہ کئے تو تین دن بعد لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے ،

    اجلاس میں قومی مسائل کمیٹی کے مشران الیاس شینواری، ملک زاہد، شعور آفریدی اور بازار یونین کے صدر یادوزیر شینواری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

  • سیکیورٹی فورسز  کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا،جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی، کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والد ین اور بہن بھائی چھوڑے، حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے ہیں.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق اللہ کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے.

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید،حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ ادا
    ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی،شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں
    shaheed

  • خیبرپختونخوا  حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گااس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہےامریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سے ساٹھ ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،لوڈشیڈنگ اور بجلی سےمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا،رہنماؤں میں کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

  • فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں-

    باغی ٹی وی :بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ وزیراعلی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرادیں، وزیراعلی کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا، فیصل کریم کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے، فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں، ان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

  • پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،عوام نے گرڈسٹیشن پہنچ کر خود بجلی بحال کر دی

    پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،عوام نے گرڈسٹیشن پہنچ کر خود بجلی بحال کر دی

    پشاور، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہیٰ کی زیر قیادت لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا

    رنگ روڈ پر ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، علاقہ عمائدین کے ہمراہ حکومتی رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کر دی، گزشتہ روز فضل الہیٰ نے علاقے کی بجلی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا آج عوام احتجاج کے لئے نکلے تو رکن اسمبلی فضل الہیٰ بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ شریک ہو گئے،رکن اسمبلی ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے رہے جہاں عوام نے بھر پور نعرے بازی کی بعد ازاں وہ گرڈ سٹیشن کے اندر گئے، عوام بھی ساتھ گئی اور خود ہی جا کر بجلی بحال کر دی

    رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ خان کے سپاہی ہیں ، ٹروعمران خانی ہیں،، جھوٹ نہیں بولیں گے، انکا قبلہ درست کرنا ہے، جتنے فیڈر بھی چل رہے ہیں چلتے رہیں گے، صبح 9بجے سے سارے بٹن ہمارے کنٹرول میں ہیں ، سارے فیڈرز آن کردیے ہیں، آج انقلاب آیاہوا ہے، تمام فیڈرز جاکر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہوگی،تو سب کی بجلی بندکریں گے دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80 ہزارکا بل بھیج دیا جاتا ہے، کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تواسلام آباد تک فیڈر بند ہوجائیں گے

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل