گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 9 مئی واقعات میں پارٹی لیڈروں اور ورکرز کو اکسایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے، معافی مانگنا ہوگی۔ گورنر کے پی کے نے کہا جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ امن و امان ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا لوگوں سے بھتے لیے جا رہے ہیں۔ وزراء کو مراعات اور گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا گورنر ہاؤس سے ایسا تاثر نہیں دیتا کہ فاصلے بڑھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے صوبے میں فنڈز آئیں۔ انکا کہنا تھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں اضافی پیسے آئے وہ کہاں لگے۔ سڑکوں پر احتجاج مت کرو صحیح فورم پر آکر بات کرو۔ گورنر کے پی نے کہا، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں گے، آپ نہیں نکال سکتے۔ آپ اگر قانون توڑیں گے تو آپکو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان دوبارہ بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔
Category: پشاور
-

جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے،گورنر کے پی کے
-

پشاور کور میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم
پشاور کور میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت،4شہید جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت،5افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد انعام اللہ کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ 4 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔
-

ن لیگ میں ون مین شو،صوبائی نائب صدر عہدے سے مستعفی
مسلم لیگ ن سے استعفے آنا شروع ہو گئے، ن لیگ خیبر پختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی ہو گئی ہیں
شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)ون مین شو ہے، فرد واحد کی ایماء پر چل رہی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ(ن)لیگ کے صوبائی صدر 15 ارب روپے کے فنڈز شانگلہ لے گئے، صوبائی صدر نے پورے صوبے کو یتیم کردیا ہے،بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ صوبہ میں چوتھے پانچویں نمبر پر آئی،حالیہ جنرل الیکشن میں ن لیگ امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹ شرمناک ہیں،احتجاجاً اپنی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں،
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم
بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام
عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس
100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان
-

خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی فروخت کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے انتیس ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گندم کا معیار جانچنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری ایپ متعارف کروائی گئی ہے، شکایات کےلیے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہوگی، محکمہ خوراک نے ایس او پی سے متعلق تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا۔
-

70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح
سوات(باغی ٹی وی)70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح،بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے،معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 70 سالہ شخص کا نکاح 13 سالہ لڑکی سے اس کی غیر موجودگی میں پڑھا دیا گیا،آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کا بچی سے نکاح کا یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق معمر شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،
بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا میرا نکاح ہوگیا،نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کردیا۔
-

خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، صوبائی وزیر صحت
لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر پشاور پہنچے-
باغی ٹی وی : بارش، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 6 ٹرک سے زائد کا امدادی سامان سٹی کونسل پشاور کے میئر جاجی زبیر علی کے حوالہ کیا، پشاور میئر ہاؤس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے امدادی سامان لیکر حاضر ہوا ہوں-
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف، مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں، مصیبت، تکلیف کی گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی-
خواجہ عمران نذیر نے بارش سے متاثرین میں راشن، دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، بارش سے متاثرہ افراد نے امدادی سامان ملنے پر میاں نواز شریف، مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا،صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے سٹی کونسل پشاور کے اراکین سے بھی خطاب کیا کہا کہ پشاور سٹی کونسل کے میئر کی درخواست پر فیلڈ ہسپتالوں کو ایک ہفتہ کے لئے پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-
میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کل رات تک فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ جائیں گے، ادویات، ٹیسٹس، ڈاکٹرز کی ٹیمیں ہمراہ ہوں گی، پشاور میں ہمارے فیلڈ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کریں گی، اس موقع پر پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا، پشاور سٹی کونسل کے میئر نے خواجہ عمران نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی-
مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل
پشاور سٹی کونسل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے عمران صدیق بھٹی کو روایتی پگڑیاں پہنائیں، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عرفان، رانا عمران، سیف الدین، ڈاکٹر شاہجہان صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ، سٹی کونسل پشاور کے مئیر، ڈپٹی میئر، اراکین، بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی-
پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …
-

وزیر اعلی کے پی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مسترد کر دیا
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی اہمیت نہیں۔علی امین گنڈاپور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی حلف برداری کی تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی۔
یاد رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ -

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے۔ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد کیلئے سفر کر رہے تھے کہ ایم 14 موٹر وے پر گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔ تاہم حادثے میں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر محفوظ رہے اور وہ دوسری گاڑی میں سوار ہو کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
-

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پشاور: فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا۔
باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےگورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا، اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام اور مہمانوں نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور موجود نہیں تھے۔
نئے گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تھے جن کی بطور گورنر نامزدگی گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں ہوئی جس میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور صدر آصف زرداری کاشکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی کے اعتماد کی وجہ سے صوبے میں جیالا گورنر آیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ مرکزاورصوبے کے درمیان میں پل کا کردارادا کروں گا، ہم صوبے اور مرکز کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے اور مالی بحران ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کے پاس جاؤں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر صوبے کیلیے جدوجہد کریں مشترکہ جنگ لڑ کر اس کو حقوق دلوائیں۔
علی امین گنڈا پور کی عدم شرکت کے سوال پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلی کی مصروفیات ہوسکتی ہیں کہ وہ نہیں آئے مگر اب انھیں دعوت ہے کہ آئیں اور مل کر چلیں۔
پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز