پاک افغان بارڈر طورخم تین روز تک بند رہے گا، تین دنوں میں ایف آئی اے طورخم کے دفاتر اور سارا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق دفاتر کی منتقلی کے باعث امیگریشن کا عمل عارضی طور پرمعطل رہے گا، پاک افغان بارڈر طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔بارڈ صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے گا، افغانستان جانے والے اور پاکستان آنے والے افغان شہری مسافر ان تین دنوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔
Category: پشاور
-

خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے ورنہ خود انتظام سنبھال لونگا ، وزیر اعلی کے پی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج رات لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہیے، کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) چیف کے آفس جا کر انتظام سنبھالوں گا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بیٹھیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکا لیں، لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیےآج رات تک ڈیڈ لائن دے رہا ہوں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے، خود بیٹھ کر شیڈول بناؤں گا، پیسکو چیف نے صوبے میں رہنا ہے تو پھر میرے شیڈول پر چلے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا صوبہ سستی بجلی بنا کر دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہے، میرے پیسوں سے کٹوتی کرلو اور مجھے بجلی دو، اگر حق نہ دیا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں حق کیسے لیتا ہوں۔
-

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی عائد
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی عائد کر دی ہے
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاو س اسلام آباد میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا اور گورنر کی رہائش گاہ اپنی تحویل میں لے لی ہے جس کے بعد گورنر خیبر پختونخوا سندھ ہاوس میں قیام کریں گے ، اس حوالہ سے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کر دیا گیا ہے ،گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جا رہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، کے پی ہاؤس میں گورنر کا داخلہ بند نہیں کریں گے
اس سے قبل وزیراعلی اور گورنر کے درمیان بد مزگی بھی ہوئی تھی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دی تھیں کہ وہ انکا پٹرول بند کر دیں گے اور گورنر ہاوس کو عجائب گھر بنا دیں گے،
فیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا پر کے پی ہاؤس داخلے پر پابندی کابینہ کے فیصلے کے مطابق لگائی، گورنر کو غلط فہمی ہے کہ ان کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے، ایک نوٹیفکیشن پر تعینات ہوا ہے، علی امین گنڈاپور پر کے پاس عوام کا اور عمران خان کا میڈیٹ ہے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، گورنر کو شائد اپنے اختیارات کے حوالےسے کوئی شک ہے،
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر انیکسی کو بند کرنا غیر قانونی ہے، کسی وزیراعلیٰ پر گونر ہاؤس میں پابندی نہیں لگاؤں گا، میں سیاسی بندہ ہوں ،پہلے بھی کہا تھا کہ میںسب کے پاس جانے کو تیار ہوں.
گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج
ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
-

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ،ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ
سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید
-

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے۔صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ 18، 18 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بل نہیں دیتے، خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں خاص کر سندھ سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو، حکومت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف پیسکو کو کہتا ہوں کہ ہر ایک گھنٹہ بعد لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں۔
-

خیبر:معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی
تنظیم اساتذہ ضلع خیبر نے محمد زاہد صاحب کو ضلع خیبر میں طویل تدریسی خدمات سرانجام دینے پر انہیں محسنِ خیبر کا خطاب دیا ، مردان سے تعلق رکھنے والے محمد زاہد خان محکمہ تعلیم خیبر میں 35 سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ان کے اعزاز میں جمرود بازار پرائمری سکول میں تنظیم اساتذہ خیبر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں محکمہ تعلیم خیبر کے افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مصری خان، اے ڈی ای او (پرائمری) مشرف خان، اے ڈی ای او (سیکنڈری) محمد ثاقب، اے ڈی ای او (لیٹریسی) محمد طاہر خان ، اے ڈی ای او (پی ایند ڈی) عبد الوہاب ، ایس ڈی سی او عادل نواز اور اساتذہ و پرنسپلز نے شرکت کی ۔
تقریب میں تنظیم اساتذہ کے مرکزی و صوبائی قائدین مصباح الاسلام ،ڈاکٹر محمد عثمان اور سکندر خان یوسفزئی نے بھی شرکت کی
تقریب کے دوران مقررین نے محمد زاہد خان کے تعلیمی خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تنظیم اساتذہ خیبر کے صدر شریف اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زاہد خان ایک خوش اخلاق اور ڈیوٹی فل ٹیچر تھے جو کافی دور مردان سے خیبر باڑہ صبح سویرے اسمبلی سے پہلے پہنچ جایا کرتے تھے اور بہت محنت و لگن سے بچوں کو پڑھاتے تھے۔
الوداعی تقریب سے محمد زاہد خان نے کہا کہ خیبر کے لوگوں کی جانب سے ان کو کافی پیار اور محبت ملا ہے جو وہ کبھی نہ بھول پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر کے لوگوں کے ساتھ ان کا پیار بھرا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر مصری خان بھی محمد زاہد خان کے خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے اور ہماری یہ خواہش تھی کہ زاہد صاحب سے ملاقات ہوجائے ۔ملاقات ہوتے ہی ان کے حسن اخلاق سے ،ان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جو نہایت شفیق اور محنت کرنے والا ٹیچر تھے جنہوں نے اپنے تدریسی عرصے میں ہزاروں بچوں کے مستقبل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
-

گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو چیلنج دے دیا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے آئیں قبضہ کرکے دکھائیں میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔اسلام آباد میں تمہیں بھاگنے کے لئے سڑک مل گئی تھی ، اب بھاگنے بھی نہیں دوں گا گھسیٹوں گا،مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے، میں اسے کہنا چاہتا ہوں اپنی زبان کو لگا م دے دے مجھے تمہارے جیسے غنڈوں سے نمٹنا آتا ہے، غنڈہ گردی کرو گے، جو زبان استعمال کرو گے اسی زبان میں جواب آئے گا، جیسا منہ ہو گا ویسا تھپڑ آئے گا، تم جدھر چھپے ہوئے تھے سب کوپتہ تھا میدان میں آ کر الیکشن لڑتے اگر ہمت ہوتی تو،اگر ڈی آئی خان کی ترقی کے لئے کام کریں گے تو میں ساتھ ہوں لیکن اگر بدمعاشی کریں گے تو سب سے بڑا بدمعاش میں ہوں،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،وزیراعلیٰ صاحب آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا، جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی
ایسا نہ ہو گورنر ہاؤس کو عجائب گھر بنادوں،دوبارہ دھمکی کی جرات مت کرنا ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا گورنر خیبر پختونخوا کو پیغام
گورنر خیبر پختونخواہ کے چیلنج کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں،میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ اور گاڑی سب بند کر دوں گا ، ایسا نہ ہو گورنر ہاوس کو عوام کیلئے کھول دوں اور عجائب گھر بنادوں، تمہیں 2 کمروں میں شفٹ کر دوں گا،مینڈیٹ کیساتھ آیا ہوں، اس بار معاف کررہا ہوں،آپکی کی گاڑی کا تیل بھی میرے بجٹ سے جاتا ہے،صوبے کے چیف ایگزیگٹو کو دھمکی دینے کی دوبارہ جرات بھی نہ کرنا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ عمران خان کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔
ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
-
مالی سال 2023-24 کی 1300 ارب سے زائد روپے کی بجٹ کے پی اسمبلی میں پیش
وزیر خزانہ آفتاب عالم نےخیبر پختونخوا اسمبلی پشاور میں 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا ضمنی بجٹ منظوری کےلیے پیش کیا۔موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ کے ایک ماہ کے اخراجات کی منظوری لی گئی، بجٹ کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، تاہم حکومتی ارکان کے منانے پر اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے۔آفتاب عالم کے پیش کردہ نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت صوبائی اسمبلی کے اضافی اخراجات 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ہیں جبکہ محکمہ مال کے اضافی اخراجات 13 کروڑ 52 لاکھ ہیں۔ضمنی بجٹ میں مجموعی مصارف 292 ارب 95 کروڑ روپے ہیں، اخراجات جاریہ کا حجم 252 ارب جبکہ ترقیاتی کاموں کےلیے 13 ارب رکھے گئے ہیں۔آفتاب عالم نے بجٹ تقریر میں کہا کہ سوات یونیورسٹی برائے حیوانات کو گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات ملازمین کو بلوں کی مد میں 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ کےلیے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خام مال خریدا گیا۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مالی سال 24-2023 کا ترقیاتی بجٹ 418 ارب 15 کروڑ روپے تھا جبکہ رواں مالی سال میں 197 ارب 87 کروڑ کا کم ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا۔
-

ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے اور بدترین لوڈشیڈنگ بھی ہے
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ہم اس نا انصافی پر خاموش رہیں گے تو ان کی بھول ہے ،ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ، وارننگ اس لیے دی جاتی ہے کہ آپ خبردار رہیں ،وفاق پر بجلی کی مد میں 10،15 ارب روپے کے واجبات ہیں، ہمارے عوام امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں ، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، پی ٹی آئی کے دور میں 15 روپے یونٹ بجلی تھی اور بجلی مل رہی تھی،آج 65 روپے یونٹ ہے اور بجلی بھی نہیں مل رہی، خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع ہوچکا مزید بہتر کررہے ہیں، کوشش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج بہتر ہو جائے ، میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں ،برداشت نہیں کروں گا کہ میرے لوگوں کو چور کہا جائے، کرپشن میں واضح پیغام ہے رشوت دینے والے اور لینے والے برابر کے مجرم ہیں ،ہماری پوری جماعت کے ساتھ ظلم ہوا اسکے باوجود ہم نے ملک کی خاطر معاف کیا ، وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے، دھمکی اور وارننگ میں فرق ہے میں وارننگ دیتا ہوں دھمکی نہیں، 120ارب کا خسارہ ہے،یہ لوگ اقتدار میں رہےسسٹم کیوں ٹھیک نہیں کیا۔بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آرہےہیں،ہم خیرات نہیں مانگ رہےاپنا حق مانگ رہےہیں، ہم نے ملک کیلئے سب کو معاف کیا اور کہا ہے آگے بڑھوہماری ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا شامل ہے اس حوالے سے کام ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی، کیونکہ جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا ترقی ممکن نہیں ہے.
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے، جس لیول تک آپ کی سوچ جاتی ہے اس سے پنجاب پولیس آگے ہے، پنجاب پولیس ایک دہشت گرد ادارہ بن چکا ہے، ڈاکٹر عثمان کی سربراہی میں پنجاب پولیس میں کوئی ڈسپلن نہیں رہا، کل ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں پولیس گردی کی انتہاء رہی، مسلم لیگ ن کی وفاق و پنجاب کی حکومتیں فاشسٹ ہیں، جس ملک میں آئین و قانون نہ ہو وہاں سرمایہ کاری ممکن نہیں،فاشسٹ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی،
9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟
نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے
نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا
عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے
-

بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، روک سکو تو روک لو
پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر کا بیان سامنے آگیا۔پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور روک سکو تو روک لو ، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے۔سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں پی پی کے لئے گورنر ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
