Baaghi TV

Category: پشاور

  • چترال:صوبائی حکومت کا2024 ءترچ میر چوٹی کے سال کے طور پرمنانے کا فیصلہ،مختلف فیسٹیول منعقد ہوں گے

    چترال:صوبائی حکومت کا2024 ءترچ میر چوٹی کے سال کے طور پرمنانے کا فیصلہ،مختلف فیسٹیول منعقد ہوں گے

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے سال 2024-25 کو صوبہ کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کو ے سال کے طور پرمنانے کا فیصلہ اورمختلف فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کو ٹاسک حوالے کرکے فوری طور پر جاندار اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی زیرصدارت سیاحت کی ترقی سے متعلق اجلاس.

    خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس ہال پشاور میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، جنرل منیجر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ محمد علی سید اور جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید کے علاؤہ ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی جنہوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سیاحت کی ترقی کیلئے سنگ میل اقدام قرار دیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
    اجلاس میں سال 2024-25 کیلئے کوہ پیمائی کی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس معاف کرنے اور ترچ میر پہاڑ کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علامات میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ترچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے مختلف بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو مدعو کیا جائے گا جبکہ ان کیلئے ٹریننگ پروگرامزبھی ترتیب دیئے جائینگے۔

    سیاحت سے منسلک صوبہ کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اگلا اجلاس پشاور کی بجائے چترال، کاغان، سوات اوردیگر سیاحتی اضلاع کے صدرمقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔

    سیاحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز نے مشیر سیاحت کو اپنے مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ زاہد چن زیب نے انکے معروضات توجہ سے سنے اور انکے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کا یقین دلایا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاحتی خدمات کی بطریق احسن ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    مشیر سیاحت نے کہا کہ سیاحوں کے این او سی سے متعلق مسئلے متعلقہ حکام کیساتھ ملاقات کے بعد جلد حل کردیا جائے گا۔ بہتر نتائج کیلئے خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کو فرسٹ ایڈ بکس کیساتھ اپ گریڈ کرکے مزید تربیت دینے کے علاؤہ اضافی موٹر بائیک سے لیس کیا جا رہا ہے۔ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے اتھارٹیز کو فعال بنانے کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی

    زاہد چن زیب نے کہا کہ اسی طرح سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا جس کیلئے نئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔ ٹور آپریٹرز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز سیاحت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور صوبائی حکومت انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

  • خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور ژالہ  باری کے  دوران کسی بھی واقع سے نمٹنے کی ہدایت

    خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے دوران کسی بھی واقع سے نمٹنے کی ہدایت

    خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ نے ضلعی حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے دوران صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام پہلوؤں سے جامع تیاریوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔علی امین گنڈا پور نے کسی بھی ناگفتہ بہ صورتحال میں متاثرہ افراد کو بروقت امداد اور ریلیف فراہم کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

  • پشاور بی آر ٹی سکینڈل میں ملوث ٹھیکیڈاروں  کے اکاؤنٹس منجمد

    پشاور بی آر ٹی سکینڈل میں ملوث ٹھیکیڈاروں کے اکاؤنٹس منجمد

    بی آر ٹی اسکینڈل سے متعلق احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا جس میں ملوث ٹھیکے داروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ 2 رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ پیش ہوئے۔
    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ بی آرٹی اسکینڈل میں نیب تحقیقات کررہی ہے اور اس ضمن میں ٹھیکداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور 2 کمرشل پلاٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام کارروائی مکمل کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کو مزید بڑھانے کے لیے ان اکاؤنٹس منجمد کر دئے گئے ہے،اس موقع پر مقبول اور کیلسنز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکدار انٹرنیشنل اربیٹریشن میں چلے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان اکاؤنٹس کو فریز کرنا غیرقانونی ہے کیوں کہ ڈی جی نیب کے پاس اختیار نہیں اور اس پراجیکٹ کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اس موقع پر جواب دیتے ہوئے نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کسی کو بھی اپنے اختیارات تفویض کر سکتا ہے جب کہ جس غیر ملکی کنٹریکٹر کی یہ بات کر رہے ہیں وہ تو ایک بے نام پارٹنر تھا، اس لیے ڈی جی کے پاس یہ اختیار موجود ہے۔نیب کے وکلا کا مؤقف تھا کہ یہ فریزنگ قانون کے تحت ہوئی ہے اور نیب یہ اکاؤنٹس منجمد کر سکتا ہے ۔دوران سماعت ٹھیکیداروں کے وکلا نے اکاؤنٹس کی فریزنگ کو غیر قانونی اقدام قرار دیا اور کہا کہ نیب نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور ان اکاؤنٹس اور پلاٹس کو سیل کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

  • خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس،مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

    خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس،مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی،ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کیلئے اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دے دی گئی، اسکیم کے تحت ضم اضلاع میں پولیس کیلئے 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائینگے

    اجلاس میں صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی گئی، پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائینگے،اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئیگی،کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے عید پیکج دینے کی منظوری دیدی، کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں ایٹا کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کریگی، کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دیدی، اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دیدی،اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کیلئے رولز کی منظوری دیدی گئی

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • پشاور ہائیکورٹ سے زین قریشی کی ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ سے زین قریشی کی ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی راہداری ضمانت پر سماعت ہوئی

    سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی،عدالت نے زین قریشی کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ آپ تو پہلے بھی آئے تھے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے پہلے درخواست دائر کیا تھا اب چار مزید مقدمات درج کئے ہیں چار مقدمات میں راہداری ضمانت دی جائے،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ہم آپ کو راہداری ضمانت دیتے ہیں آپ مقررہ تاریخ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم مقدمات میں ضمانت کراتے ہیں تو ہمارے خلاف اور مقدمات درج کئے جاتے ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جن مقدمات میں ہم ضمانت دے اس کے بعد اگر پنجاب پولیس بھی گرفتار کرلیں تو ہم آپ کو ریکور کریں گے،عدالت نے زین قریشی کی چار مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

  • مراد سعید  ودیگرامیدواروں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    مراد سعید ودیگرامیدواروں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ ،سینیٹ انتخابات کیلئے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم زیشان اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مراد سعید اور دیگر امیدواروں کیخلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدواروں نے گوشوارے چھپائے تھے۔ ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ،عدالت نے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی ،جسٹس فیصل زمان نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی ،رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی تصدیق شدہ کاپی نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • لنڈی کوتل:وسطی کرم میں گورنمنٹ ہائی سکول مناتو کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے،قبائلی مشران کا مطالبہ

    لنڈی کوتل:وسطی کرم میں گورنمنٹ ہائی سکول مناتو کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے،قبائلی مشران کا مطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)وسطی کرم میں گورنمنٹ ہائی سکول مناتو کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے،قبائلی مشران کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق وسطی کرم کے قبائلی عمائدین نے مختلف سرکاری اور تعلیمی حکام کو ایک اجتماعی اپیل جمع کرائی ہے، جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول مناتو کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیں۔

    مشران نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    وسطی کرم کے علاقے مناتو میں منعقدہ ایک جرگے کے دوران ملک نواب خان، حاجی شریف، نائیک احمد، اور مزید خان سمیت معززین نے گورنمنٹ ہائی سکول مناتو کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

    وسطی کرم میں مقیم باسیوں کو درپیش تعلیمی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے، عمائدین نے مقامی طلباء کو ان کے قریبی علاقوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے اس مشکل سفر کا حوالہ دیا جو اس وقت طلباء میٹرک کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مشران نے کہا کہ مقامی طلباء کو دور دراز علاقوں کے سکول کو پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔

    کوٹکی، ہرشو، مرغان لنگرو ڈونگا ظریف کلے، وارستہ میلہ، کامران کلے، ہماری، رو چنار کے، کروٹ، سروبی، عمرگی، بزڈی، گاوکی، سر ہاوی، درہ جیسے علاقوں میں ہائر سیکنڈری اسکول کی کمی ہے۔

    مشران نے کہا کہ منڈان، جبو لِل گڈا، اور کنڈالی میں سینکڑوں طلباء اپنے گھروں سے دور تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

    مشران نے ایم این اے انجینئر حامد حسین، ایم پی اے ریاض شاہین، سیکرٹری تعلیم مسعود خان، وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی، وزیر اعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف، کور کمانڈر پشاور، ڈائریکٹر ایجوکیشن سمنا الطاف، ڈی ای اوکُرم سلطان محمدسے اپیل کی ہے کہ مناتو ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے ۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا،ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ و وزیراعلیٰ کے پی ، دونوں نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےخود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے، پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے،دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے

    وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

  • لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کے لیے ہو رہے ہیں،عدالت کے ریمارکس

    لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کے لیے ہو رہے ہیں،عدالت کے ریمارکس

    پشاور ہائیکورٹ، صوبائی وزیر فضل شکور اور ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،

    جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، جسٹس عتیق نے سوال کیا کہ یہ سارے عمرے کے لیے جارہے ہیں؟ لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کے لیے ہو رہے ہیں، وہاں ویڈیوز بناکر کہیں گے کہ ہم نے آپ کے لیے عمرہ کیا اور دعا بھی مانگ رہے ہیں،

    جسٹس شکیل احمد نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ یہ اپنے ساتھ اسد قیصر کو بھی لے جائیں وہ بھی عمرے کے لیے جانا چاہتے تھے، عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور متعلقہ فریقین سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا۔

    درخواستگزاروں میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی فضل شکور، عارف احمد زئی خالد خان، فصل محمد خان، عاطف خان ، شہرام خان ترکئی،ادریس خٹک، انور تاج،سابق ایم پی محمد علی ترکئی اور ارباب جہانداد شامل ہیں،

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

  • بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ  درج

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    تھانہ بشام کے ایس ایچ او کے مطابق ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی سلور کلر کی ٹویوٹا وِٹز کار تھی۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیزوبا کمپنی، جس کا عملہ اس حملے میں ہلاک ہوا، اس نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے اور چینی عملے کو اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ پر رہنے کو کہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم