Baaghi TV

Category: پشاور

  • سینیٹ انتخابات،مراد سعید ودیگر کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست خارج

    سینیٹ انتخابات،مراد سعید ودیگر کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ ،سینیٹ الیکشن کے امیدوار مرادسعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں خارج کردی گئی ہیں

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے ‏مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ مراد سعید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تاج محمد آفریدی نے کاغذات واپس لیے ہیں، اب وہ سینیٹ امیدوار نہیں، امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اعتراض نہیں کرسکتے،عامر جاوید ایڈووکیٹ نےعدالت میں کہا کہ تاج محمد آفریدی شروع سے اعتراض کنندہ ہے، درخواست دائر کرتے وقت امیدوار بھی تھا، مراد سعید نے مقدمات سے متعلق درست تفصیل نہیں فراہم کی، مراد سعید نے اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے جب کہ مراد سعید نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ بھی جمع نہیں کیا، مراد سعید کے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جرمانہ جمع نہ کرنے پر مسترد ہوئے تھے، اپیل خود دائر کرنا ہوتی ہے لیکن مراد سعید مفرور ہیں۔

    جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ہونے سے متعلق سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے، مقدمات کی تفصیل کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جب کہ اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں، ایف بی آر کے دستاویز ساتھ موجود ہیں،مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ خود آر او کے سامنے پیش ہوئے تو دستخط کیسے جعلی ہوسکتے ہیں، مراد سعید نے بھی دستخط کیے، ویڈیو آر او کو دکھائی بھی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کردیں

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

    بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • لنڈی کوتل: نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل: نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل تحصیل کے علاقہ عبدالخاد کے نوجوانان گروپ نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کٹنگ کے خلاف لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا.

    اس موقع پر نوجوانان عبدالخاد گروپ کے سرکردہ رہنماؤں قاسم، عاطف شینواری اور نواب خان کا کہنا تھا کہ نیو سدوخیل فیڈر عبدالخاد ایریا کو چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہیں،

    نوجوانوں کو کہنا تھا کہ ایک گھنٹے بجلی میں بھی بجلی بند کی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن کٹنگ بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موسم نارمل ہے اور کٹنگ بلاجواز ہے جس کو فوری ختم کیا جائے جبکہ دیگر فیڈرز کی طرح علاقہ عبدالخاد کو بھی منصفانہ طریقہ سے بجلی دی جائے۔

    انھوں نے دھمکی دی ،اگر بجلی کی منصفانہ سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو ہم ٹیسکو حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کریں گے۔

  • روپوش حماد اظہر منظر عام پر،عدالت پہنچ گئے

    روپوش حماد اظہر منظر عام پر،عدالت پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
    پشاور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دیدی،عدالت نےحماد اظہر کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،،چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حماد اظہر کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی

    عدالت پیشی کے موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کیساتھ جو کیا اس کا جواب کون دے گا؟ ہائیکورٹ کے ججز کیا کہہ رہے ہیں؟دنیا کے سامنے پاکستان کو نقصان پہنچایا، یہ کونسی حکمرانی ہورہی ہے؟ایک جماعت کو ٹارگٹ کرتے کرتے آپ نے عدلیہ تک کو نا چھوڑا۔پچھلے دو سالوں میں جو آئین قانون اور جمہوریت کیساتھ ہوا ہے یہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے ملک کا مذاق بنا دیا گیا ہے،24 گھنٹوں میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں،، ہمارے کریمنل جسٹس سسٹم میں ایک جماعت کو دیوار سے لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی، مجھ پر 51 مقدمات درج ہوئے اور ایک جگہ پر بھی میں نہیں تھا،

    حماد اظہر نے راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں،حماد اظہر کے خلاف مختلف اضلاع میں 51 مقدمات ہیں، حماد اظہر کو کئی عدالتوں نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، میاں اسلم اقبال کی بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوئی تھی تا ہم ضمانت ملنے کے بعد وہ منظر عام پر نہ رہ سکے دوبارہ روپوش ہو گئے

    واضح رہے کہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما روپوش ہو گئے تھے، اب آٹھ فروری کو عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پشاور میں ہی سامنے آ رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید، میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز،عمر ایوب و دیگر بھی پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور ضمانت کروائی تھی.

    حماد اظہر،قاسم سوری،فواد،علی زیدی،اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج

     اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

  • کے پی حکومت کا خواجہ سراؤں کےلئے بڑا اعلان

    کے پی حکومت کا خواجہ سراؤں کےلئے بڑا اعلان

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں صوبہ کے خواجہ سراؤں کو درپیش مشکلات اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی کیجانب سے صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلٰی کیجانب سے محکمہ صحت کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا ، انتقال کر جانیوالے خواجہ سراؤں کی تدفین کیلئے علیحدہ قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے بھی باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے وزیراعلٰی کے مذکورہ اقدامات کو قابل قدر قرار دیا ،گورنر اور مئیر پشاور نے معاشرے کے مطلوم طبقہ خواجہ سراؤں کیلئے علاج معالجہ اور تدفین سے متعلق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے فوری اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا معاشرے اور حکومت کی توجہ کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تمام دیگر مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی ،بہت جلد خواجہ سراؤں سے وزیراعلٰی ہاؤس میں ملاقات کر کے انکی ہر ممکن دادرسی یقینی بنائی جائے گی،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کے حقوق کو یقینی بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور صاحب کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سٹیشن پر 5 کنال کی زمین ان کے قبرستان کے لیے مُختص کی جائے گی۔ صوبے کے ہر ڈویژن کے سرکاری ہسپتال میں ان کے لیے ایک خصوصی وارڈ قائم کیا جائے گا جن میں بہترین انتظامات کے ساتھ ان کا علاج کیا جا سکے۔

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    نایاب علی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جو وکلا پیش ہوئے وہ لطیف کھوسہ کی فرم سے ہیں،

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے …

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

  • گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

    گورنر ہاؤس میں رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، حاجی غلام علی نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی بلامقابلہ نشستوں کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے اتفاق رائے کی سیاست کی اہمیت پر زور دیا اور صوبے میں استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، حاجی غلام علی نے دہشت گردی کے خلاف ایک جامع منصوبہ وضع کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جس سے اس لعنت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کی نشاندہی کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

  • خیبر پختونخواہ میں خسرہ بے قابو، ویکسی نیشن سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایات

    خیبر پختونخواہ میں خسرہ بے قابو، ویکسی نیشن سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایات

    خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں خسرے کے کیسز میں اضافے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ای پی آئی کے ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اس معاملے پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں وبا نے زور پکڑ لیا ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ایم آر (خسرہ اور روبیلا) کے ٹیکے لگائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایم ٹی آئیز (میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز) میں آئسولیشن وارڈز فوری طور پر قائم کرنے اور وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں، وزیر صحت نے فوری طور پر صوبائی آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ ویکسی نیٹرز کو ضائع کرنے سے ویکسین ہٹانے اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کی نگرانی میں چلانے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف نے وزیر صحت کو خسرہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برڈ ڈوز انیشیٹیو کے تحت ہسپتالوں میں لیبر روم کیساتھ ہی ویکسین سنٹر قائم کئے گئے،24گھنٹے کھلے ان سنٹرز میں پچھلے دو سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد نومولود بچے ویکسینیٹ ہوچکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں خسرہ کے 3889 مشتبہ جبکہ 1445 مصدقہ کیسز رجسٹرڈ ،اب تک ہونے والے 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ڈائریکٹر ای پی آئی کے مطابق دو سے پانچ سال کے عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں خسرے کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے 24 اضلاع کے 118 یونین کونسلز میں آوٹ بریک رسپانس جاری ہے۔

  • خیبر پختونخوا، بارش اور  ژالہ باری میں 10 افراد جاں بحق ،پی ڈی ایم اے

    خیبر پختونخوا، بارش اور ژالہ باری میں 10 افراد جاں بحق ،پی ڈی ایم اے

    خیبرپختونخوامیں بارشوں اورژالہ باری کے نتئجے میں دوروز کے دوران دس افرادجاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے، جسکی رپورٹ پی ڈی ایم اےنےجاری کردی۔رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو روز کے دوران بارش اورژالہ باری کے باعث حادثات کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت دوخواتین جاں بحق ہوگئے،جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 9 بچے، دو خواتین اور1 مرد شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 27 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 3 گھروں کو مکمل جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش اورژالہ باری کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں رونما ہوئے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے، امدادی سامان مختلف اضلاع نوشہرہ، باجوڑ، مہمند اور دیگر اضلاع کے متاثرین کو فراہم کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے اورمتاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو دیگر متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت۔
    رپورٹ میں بتایاگیاکہ پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی ادارے مکمل رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

  • چارسدہ، امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچہ اپنی ماں کی جان لے گیا

    چارسدہ، امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچہ اپنی ماں کی جان لے گیا

    چارسدہ میں امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں کم سن بچے کی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونےکی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے 9 سال کے بچے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بچے کے والد کا بتانا ہے کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

  • لنڈی کوتل :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آوارہ کتوں کا راج،بیشرکتے خطرناک جلدی بیماریوں میں مبتلا

    لنڈی کوتل :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آوارہ کتوں کا راج،بیشرکتے خطرناک جلدی بیماریوں میں مبتلا

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری)ڈی ایچ کیوہسپتال میں آوارہ کتوں کے ڈیرے،بیشترکتے جلد کے موذی امراض میں مبتلا،خطرناک بیماریاں انسانوں کو منتقل ہونے کا خطرہ

    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال کر ہسپتال کو اپنا مسکن بنالیا ہے۔ کچھ دن پہلے مذکورہ ہسپتال کے ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر کو ہسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ انھوں نے آوارہ کتوں کو ہسپتال سے نکالنے کا وعدہ کیا لیکن 20 بیس دن بعد بھی یہی کتے ہسپتال میں اٹکھیلیاں کرتے نظرآرہے ہیں۔

    لنڈی کوتل کے ایک فلاحی رہنما اختر علی شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر شیرانی کو واپس اسی ہسپتال میں تعینات کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا مذکورہ ہسپتال میں گردوں کےڈائلیسزمشین اور دل کے مریضوں کے وارڈ میں موجودمشینری بھی غیر فعال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ان مشینوں اور وارڈز کو فعال کیا جائے اور ہسپتال میں مریضو ں کو زیادہ صحت کی سہولیات دی جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈ اکٹرز کی حاضری کی بھی یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی کیسز کے مریضوں اور زخمیوں کو پشاور ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے۔

    ایک سماجی رہنما اسرار شینواری نے مذکورہ ہسپتال کے حوالے سے کہا کہ یہاں زیادہ ترڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ سٹاف غیر حاضر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والےمریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر عملہ کے حلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

    مذکورہ ہسپتال میں سٹاف کی غیرحاضری کے حوالے سے ایک سرکاری محکمے کے اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے۔ نام نہ بتانے کی شرط پر اہلکار نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں کچھ اہلکاروں نے ماہانہ طور پر ڈیوٹی کا پلان بنایا ہے ، وہ 15 دن ڈیوٹی کرتے ہیں اور 15 دن غیر حاضر ہوتے ہیں۔ اہلکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہسپتال کے کچھ ڈاکٹرز سرکاری اپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے پرائیویٹ پریکٹس کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کو متعلقہ انتظامی افسران کے ساتھ بھی زیر بحث لاچکے ہیں ، مقامی مشران، سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈی کوتل کے سرکاری ہسپتال میں غیر حاضر عملہ کے خلاف فوری طور پرایکشن لیا جائے اور ہسپتال میں غریب مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔