Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈی آئی خان، پولیس موبائل دھماکے میں 3 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان، پولیس موبائل دھماکے میں 3 اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان،تحصیل پنیالہ میں پولیس موبائل پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پنیالہ کے علاقے میں اُس وقت ہوا جب معمول کی گشت پر مامور تھانہ پنیالہ کی پولیس موبائل گزر رہی تھی۔ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔دھماکے کی خبر ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شہدا کے جسد خاکی ٹی ایچ کیو ہسپتال پنیالہ منتقل کر دیے گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے کیا گیا، تاہم پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہدا کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی  ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی ہے۔

    پشاور میں ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی، انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانےکی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ روڈ شو میں قیمتی اور نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو مدعو کرنےکی تجویز بھی زیر غور آئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملےگی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کےفیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، خیبرپختونخوا منرلزایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی اورسہولت دی جائے گی،صوبائی حکومت سستی توانائی کیلئے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے، نائن الیون کے بعد دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر اور ادارہ جاتی مضبوطی پر کام کررہی ہے، ضم اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائےگا۔

  • نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاء کا میران شاہ کا دورہ

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاء کا میران شاہ کا دورہ

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا

    جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے وفد کی آمد پر ان کا استقبال کیا ،وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ،وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی ،وفد کے شرکاء کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا،وفد کو ٹوچی میوزیم اور تکنیکی ہال کا دورہ بھی کرایا گیا، میوزیم میں وفد نے تاریخی اور عسکری اہمیت کی حامل اشیاء کا مشاہدہ کیا ،وفد نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا

  • بنوں،گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد شہید

    بنوں،گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد شہید

    بنوں، عسکریت پسندوں کی اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکاروں اور راہ گیر سمیت 4 افراد شہید ہوگئے.

    میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند زخمی اہلکاروں سے بندوقیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

  • کورٹ کے حکم پر کے پی پولیس کو اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت

    کورٹ کے حکم پر کے پی پولیس کو اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت

    آئی جی خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد صوبے کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ہی ڈیوٹی انجام دیں۔

    اس حوالے سے تمام ریجنل اور ضلعی افسران کو تحریری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔عدالت نے 14 نومبر کو اپنے فیصلے میں صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں، احتجاجی ریلیوں اور لانگ مارچ کے لیے سرکاری گاڑیوں، مشینری اور عملے کے استعمال سے روک دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کا سرکاری وسائل استعمال کرنا مکمل طور پر ممنوع ہوگا

    ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں،سہیل آفریدی کا چیلنج

    دنیا میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی

    ایران کی شادان گولڈ مائن میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

    لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل علاؤ الدین شہید، جبکہ اے ایس آئی حق نواز خان، ڈرائیور یار محمد، کمال احمد ایلیٹ فورس اور ڈی ایف سی نصر اللہ زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حملہ سڑک کنارے موجود دو حملہ آوروں نے کیا۔ جیسے ہی پولیس موبائل قریب پہنچی، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے وسیع سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور کی ممکنہ شناخت اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فورسز کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش تھی اور علاقے میں موجود عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

  • شادی کا جھانسا دے کر خاتون کی تصاویر ،ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    شادی کا جھانسا دے کر خاتون کی تصاویر ،ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا،شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے،این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزم سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز ملنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کرم میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    کرم میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سنٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کرم پولیس کے دو اہلکار موقع پر شہید ہوئے۔پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور 6 زخمی حالت میں فرار یا گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنۂ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ شہدا کی قربانی کو سلام ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری قابلِ فخر ہے

    سری لنکا سیلاب متاثرین کی مدد، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

    پیٹرولیم مصنوعات سستی، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

    انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سیلاب، 600 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتہ

  • ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے،4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں، ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کیلئے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کیلئے لڑیں گے، 2018 سے اب تک صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا، ضم اضلاع کو اپنے حق سے محروم کیا جارہا ہے، ایک ہزار 350 ارب روپے 7 سال کے وفاق پر این ایف سی ایوارڈ میں واجب الادا ہے، صوبے بھر کے جامعات میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار کررہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی صوبے کے حقوق کیلئے مٹینگ کرنی ہے،سب کو مل کر صوبے کیلئے لڑنا ہوگا، سیاسی جدوجہد الگ، این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کیلئے مشترکہ لڑنا ہوگا،ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اور پارٹی کارکن بھی کام کر رہا ہوں، صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا، اس صوبے کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، یہ غلط بات ہےکہ یہاں گڈ گورننس نہیں، یہاں کام ہو رہا ہے اس لیے ہمیں ووٹ ملتا ہے، تیراہ میں میری خاندانی زمین ہے، ذاتی کوئی زمین نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

  • کوہاٹ:نامعلوم شرپسند عناصر کا مسجد پر آئی ای ڈی حملہ

    کوہاٹ:نامعلوم شرپسند عناصر کا مسجد پر آئی ای ڈی حملہ

    کوہاٹ،تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع نصرۃ خیل کے علاقے میں اہل حدیث جماعت کی نو تعمیر کردہ مرکزی مسجد کو رات گئے نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔

    حملہ آوروں نے مسجد کے متولی کی رہائش گاہ پر بھی مسلسل فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ کینٹ تھانہ کے ایس ایچ او خضر فرید نے خیبر کرانیکلز کو بتایا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بم دھماکہ میں کون ملوث ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور میں‌نماز جمعہ کے بعد گھر جاتے ہوئے مولانا عزیز اللہ کو نامعلوم افراد نے شہید کر دیا، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے،