Baaghi TV

Category: پشاور

  • درہ آدم خیل,  ایکسائز اہلکار منشیات سمگلنگ میں خود ملوث

    درہ آدم خیل, ایکسائز اہلکار منشیات سمگلنگ میں خود ملوث

    ایکسائز اہلکاروں کی سرکاری گاڑی سے منیشات برآمد کر لیا گیا، درہ آدم خیل پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ایکسائز ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانے سے آٹھ کلوگرام سے ذائد ہیروئن برآمد کر لی گئ، مذید تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 سو گرام آئس بھی برآمد ہو گئی، دونوں ملزمان تھانہ منتقل،ملزمان تفتیشی ٹیم کے حوالہ
    اس سے قبل بھی ایکسائز انسپکٹرز منوں منشیات سمگلنگ میں گرفتار کئے گئے تھے، منشیات سمگلنگ کے الزام میں انسپکٹر فیصل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائ ہےانسپکٹر فیصل ڈی آئ خان میں تھانہ ایکسائز کے sho تھے،

  • خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ میں مون سون کے تحت شجرکاری سال 2023 کا نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے باضابطہ اجراء کردیا۔ مہم کا آغاز اعظم خان نے وزیراعلی ہاوس کے لان میں پودا لگا کر کیا، نگران صوبائی وزیر جنگلات اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، محکمہ جنگلات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی جس کے مطابق مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں جنگلات کے مجموعی رقبے میں 6.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، نگران وزیر اعلی نے صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور فروع میں محکمہ جنگلات کا کردار قابل ستائش قرار دیا، اور کہا انسانی زندگی کی بقا کے لئے جنگلات کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، وزیر اعلی اعظم خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جنگلات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے، پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فروع وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلی نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے، مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا عوام اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، شہری اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول دے سکیں،

  • مردان،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    مردان،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    ضلعی پولیس مردان کا مجرمان اشتہاریوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ او زکی قیادت میں تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدودمیں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے 04 مجرم اشتہاری،جرائم پیشہ عناصرکے 04 سہولت کار اور 27 مشتبہ افراد حراست میں لئے۔گرفتار عناصر سے مجموعی طورپر 08 پستول،01 رائفل،01 شارٹ گن اور 103عددکارتوس برآمدہوکر انکے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔ضلعی پولیس نے غیر رجسٹرڈ کرایہ دار اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 08 افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔

  • اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضاخیل کے حدود میں راہزنی کی واردات ناکام بنا کر تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ دیا گیا رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے اُنکا تعاقب کیا ااور وائرلیس کے ذریعے ملزمان کے بارے میں اطلاع حاصل کی ، اس دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جوابی فائرنگ کر کے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان کی شناخت یونس ولد یوسف ،مسعود ولد جمیل اور ہارون ولد منیر ساکنان پشاور کے ناموں سے ہوئی۔

  • نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    مردان آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس خان نے خیبر پختو نخوا کی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ حکومت کی منظورشدہ اپگریڈیشن کا اعلامیہ فوراً جاری کیا جائے کابینہ میٹنگ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی جس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے بعد میں نگران حکومت نےاس وقت کے ایحنڈے میں تمام ائٹم منظور کئے صرف اساتذہ اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن باقی ہے ،نگران صوبائی حکومت انکے اپگریڈیشن کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اپگریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نگران حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کرے اور جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ورنہ اس دفعہ تمام ٹیچنگ کیڈرز کا رخ پشاور کی طرف ہوگا،یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 17 جنوری 2023 کو تمام کیڈرز کے اساتذہ کے اپگریڈیشن کا اعلان آخری کابینہ اجلاس میں کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام اساتذہ کی اپگریڈیشن جولائی 2023 سے عمل میں لائی جائے گی۔

  • فاطمہ ،سابقہ انجو، کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

    فاطمہ ،سابقہ انجو، کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

    بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنیوالی انجو، فاطمہ کی قسمت کھل گئی، انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے

    پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے رہائشی نصر اللہ کی اہلیہ فاطمہ، سابقہ انجو کے ویزے میں ایک برس کی توسیع کی ہے، اس ضمن میں نصراللہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں انجو کے ویزے میں توسیع کے لئے درخواست دی تھی، حکام نے جو دستاویزات مانگی تھیں ،وہ مہیا کر دی تھیں جس کے بعد فاطمہ کو ایک برس کا ویزہ مل گیا ہے،

    نصراللہ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا فاطمہ اب بھارت جائے گی؟ جس کے جواب میں نصراللہ کا کہنا تھا کہ فاطمہ کا بھارت میں اب ہے کون؟ اسکا باپ کہہ چکا کہ انجو ہمارے لئے مرچکی، سامنے آئی تو مار دوں گا، ایسے میں وہ بھارت کیسے جائے؟

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت کی لڑکی انجو،صر اللہ سے ملنے پاکستان پہنچی تھی انجو اور دیربالا کے نصر اللہ کا نکاح ہوا اور بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے نیا نام فاطمہ رکھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • پشاور ہائی کورٹ،میں علی محمد خان کی کیسز کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ،میں علی محمد خان کی کیسز کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کے درخواست پر سماعت ہوئی ہے سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انکوائریز کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی گئی، درخواست گزار 25 جولائی کو رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر مردان نے تھری ایم پی او میں گرفتار کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ جسٹس اعجاز انور صاحب نے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائے گے تو کوئی غیرقانونی کام نہیں کرے گا۔ وکیل درخواست گزار علی زمان نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس کیس کو اسی بنچ کو بھیج دیا جائے۔
    جسٹس نعیم انور درخواست گزار ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اب اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ آپ کہتے ہیں تو ہم اسی بنچ کو بھیج دیتے ہیں۔ اور عدالت کا کیس جسٹس اعجاز انور کی بنچ میں لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • مردان،شدید طوفان کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے

    مردان،شدید طوفان کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے

    مردان کاٹلنگ کے علاقے آلو قاسمی میں شدید طوفان کے باعث چلتی ہوئی گاڑی پر درخت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شدید طوفان کے باعث سامنے آیا،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ منتقل کر دیا۔ حادثے میں ناصر خان عمر 53 سال جانبحق، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ جان محمد اور 42 سالہ گل محمد شامل ہیں۔

  • ضلع  ٹانک فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    ضلع ٹانک فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ضلع ٹانک میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ ایک ورکشاپ میں ہوئی اور ہلاک ہونے والوں میں ورکشاپ کا مالک اور اس کے دو ملازمین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 315 افراد گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔ آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 315 افراد کو گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں اور ان پر جرمانے بھی عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 925 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو حراست جبکہ سامان کو قبضے میں لیکر ٹرمینل منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔