دیر بالا کاروردرہ شوگیال کے مقام پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،فائرنگ پر شادی کے موقع پر کی جارہی تھی ریسکیو 1122 کے مطابق ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دیر بالا کنٹرول روم دیر بالا کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے واڑی ہسپتال منتقل کردیا۔
Category: پشاور
-

مردان،والد نے تشدد کر کے بیٹی کو قتل کر دیا
مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں والد نے مبینہ طور پر جوانسال بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ تانیہ گل کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے،مقتولہ کی بہن 11 سالہ مدیحہ نے پولیس کو بتایا کہ انکے دادا کی جانب سے تانیہ کو کھانے کی کچھ چیزیں دی گئی جسکے بعد والد نے طیش میں آکر تانیہ کو لاتوں اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر مارنا شروع کیا جسکی وجہ سے تانیہ کی حالت بگڑ گئی تاہم اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی،پولیس کا کہنا کہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ ان کے والد ملزم ظہور محمد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ظہور محمد پہلے سے پریشان تھا کیونکہ ملزم کی ایک بیوی نے ان سے ناطہ توڑ کر دوسری شادی کر چکی تھی جبکہ دوسری بیوی کئی ماہ سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ مقتولہ بچی اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔
-

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا بیٹا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
عاطف خان کے بیٹے کو پشور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے نائب صدر ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ عاطف خان کے بیٹے کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے دعوے کی تصدیق یا تردید، یا کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی گھر پہنچ گئے ہیں، افتخار درانی نے گھر پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ الحمدللہ محفوظ ہوں، دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
واضح رہے کہ 3 اگست آدھی رات کو افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار یا اغوا کیا گیا، 7اگست کواسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی اورچیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھیجتے ہوئے کل افتخار درانی کو پیش کرنے کا کہا ، 8 آگست اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈاکٹرافتخار درانی ان کی حراست میں نہیں ہیں
افتخار درانی تحریک کے دور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ،افتخاردرانی نے 2013 میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم میں مواصلات کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں
تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم
-

خیبر پختونخوا،مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ اور شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سین کے ضلع کھوٹہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس میں دو بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہنگو دوآبہ ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا ملزم حمید اللہ ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم اسکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہے،
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقےضلع چارسدہ میں مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا شوہر جاں بحق ہوگئے۔
چارسدہ کا رہائشی اپنی دو بیویوں، بیٹے اور ڈرائیور کے ساتھ کار میں جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے سلیمان اس کی بیوی جاں بحق جبکہ دوسری بیوی بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے یکتوت مہمند آباد میں جرگے کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان دانیال زیب جاں بحق اور زخمی ہوگیا۔ اس کا چچا جہانگیر شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان بی ایس کاطالب علم اور مقامی صحافی کے بیٹے تھے ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک اور واقع میں خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
سیمنٹ فیکٹری سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے،واقع کے بعد فیکٹری مزدوروں نے سڑک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا، -

خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کا ڈیجیٹلا ئزیشن منصوبے کا افتتاح
صوبائی وزیر کھیل مطیع اللہ نے خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا۔ ٹی این این کے مطابق سیکرٹری سپورٹس آفس میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد خان اور ڈی جی سپورٹس کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود بھی موجودتھے۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے ڈیجیٹلا ئزیشن کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اس کا آغاز ERP کی ڈیویلپمنٹ سے ہوگا جس میں مختلف موڈیولز ہونگے۔
اس منصوبے کے تحت کھلاڑیوں اور سٹاف کی مینجمنٹ اور رجسٹریشن، گراونڈ ، سٹور ،اینونٹری مینجمنٹ، کیش فلو منیجمنٹ ، کھیلوں کے سامان کی ترسیل سمیت دیگر مختلف موڈیولز شامل ہونگے۔ اس سلسلے میں پی سی ون تیار ہو چکا ہے جس کا اگلے ہفتے ٹینڈر ہوگا۔
اس موقعے پر سیکرٹری سپورٹس نے ڈی جی سپورٹس کی کاوشوں کو سراہا اور تجاویز دیں کہ اس منصوبے میں پروکیورمنٹ اور ای بلنگ کے موڈیولز بھی شامل کئے جائیں۔ اس موقع پرنگران صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ اس طرح کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت ہے اور اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے لازمی ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ ERP کے اس عمل کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے اور اس کے استعمال کو لازمی قراردیا جائے آخر میں وزیر کھیل نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ -

خیبر پختونخوا نگران کابینہ ارکان کے استعفے منظور
پشاورصوبائی نگران وزراء کے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو موصول ہو گئے، جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم نے سمری گورنر کو بھیجوا دی ،زرائع کے مطابق
گورنر غلام علی نے سمری موصول ہونے کے بعد دستخط کردی ،زرائع کے مطابق اب تک نگران وزیراعلیٰ کو 25 کابینہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے ،گورنر کی منظوری کے بعد نگران کابینہ تحلیل ہو گئی، نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے وزراء کے استعفوں کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام وزراء سے استعفیٰ مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ نئی کابینہ کیلئے غیر سیاسی لوگوں کا انتخاب کریں گے، وزیراعلیٰ نئی کابینہ کا اعلان ایک ہفتے کے دوران کریں گے۔نگراں وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کو چائے پر مدعو کرکے ان سے استعفے لے لیے تھے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔ -

پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال عملے کا 14 آگست جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ
پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا 14 اگست جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ ،نمایا کارکردگی دکھانے والے عملے کو اعزازی اسناد سے نواز نے کا فیصلہ ، ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے 14اگست کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو نمایاں کارکردگی کے حامل کلاس فور ،سیکیورٹی اور دیگر ذیلی سٹاف کے ناموں کو فائنل کرکے جشن آزادی کی تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا،ترجمان نے کہا کہ ایل آر ایچ میں اس سال مختلف ایمرجنسی اور دیگر واقعات رپورٹ ہوئے جس میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ ذیلی سٹاف نے بھی بھر پور کردار ادا کیا، جس کے اعتراف میں ان کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔
ہسپتال ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ایل آر ایچ میں جشن آزادی کوجوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس 14 اگست پر امن اور محبت کا پیغام دیں گے اور ساتھ ساتھ مریضوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ 14 اگست کی تقریب میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس سیکیورٹی ،کلاس فور اور دیگر سٹاف کی شمولیت متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے ہسپتال کے عمارت کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ -

خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
محکمہ ایکسائز نے مختلف کاروائیوں میں، 216 کلو گرام چرس ,2500عدد ہیروئین بھرے ٹوکن ، 365 گرام آئس برآمد، جبکہ چار منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا،
محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے کی جسکے نتیجے میں موٹروے مردان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 180000 گرام (180 کلو گرام) چرس برآمد کر لیا گیا ایکسائز اہلکاروں کے مطابق دوسری کاروائی ایکسائز انٹیلجنس بیورو نے پشاور میں کی، جس میں پشاور موٹر وے ایچ گول چوک پر کاروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ایکسائز پولیس نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی جو اسپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کو منشیات ترسیل کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ جسکا نام شاہ خالد ہے منشیات فروش سے 2500 عدد ہیروئن بھرے ٹوکن برآمد، ایکسائز پولیس نے کہا کہ گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش اور کاروائی شروع کر دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم بھاری تعداد میں ہیروئن بھرے ٹوکن جمرود سے پشاور سمگل کر رہا تھا، ایک اور کاروائی میں ایکسائز پولیس سٹیشن ایبٹ آباد ہزارہ نے 365 گرام آئس برآمد کی ہے ،اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، -

سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹانک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
ٹاک میں سابق آئی جی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کے بھائی ملک حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،واقعہ ٹانک کے علاقہ پتھر میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان نے حبیب محسود کو اغوا کے بعد گولیاں مار دیں،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج جمعہ کی دوپر ملک حبیب محسود اپنے گھر کے قریب گن مین کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گن مین زخمی ہو گیا ،گن مین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسی دوران ملزمان نے حبیب محسود کو اغوا کر لیااغوا کی خبر کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کا اغاز کیا، علاقہ کی ناکہ بندی کی، اسی دوران حبیب محسود کی لاش ٹانک کے نواحی علاقے منزئی سے پولیس کو ملی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ہسپتال میں زیر علاج گن مین کی بھی موت ہو گئی ہے
ملک حبیب شابی خیل سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی ہیں اور سابق ناظم بھی رہ چکے ہیں، واقعہ کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بہنوئی حبیب خان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور ان کے گن مین بھی مارے گئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے
ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
-

خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور گیارھویں جماعت کے طالب علموں کے لئے خوشخبری،
خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کمیٹی نے نویں اور گیارھویں کلاس کے طالبعلوں کو خوشخبری دی ہے کہ نویں اور گیارھوں جماعت کے بچوں فیل کرنے کا تصور ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہے،، آئندہ سال سے کسی بچے کو نویں اور گیارھویں جماعت میں فیل نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی نے کچھ یوں کہا کہ کہ آل چیئرمین بورڈ کمیٹی میں انہوں نے تجویز پیش کی تھی کے اکثر نویں اور گیارھویں میں جو بچے فیل ہو جاتے ہیں تو وہ دلبرداشتہ ہو کر مزید تعلیم حاصل نہیں کرتے۔
دوسری جانب بیشتر اسکولوں میں 3 یا 4 پرچوں میں فیل ہو جانے پر ایسے بچوں کو پھر دسویں اور بارھویں میں نہیں رکھا جاتا اور یوں ان بچوں کا ایک سال ضائع کردیا جاتا ہے، چوں کہ نتیجہ دسویں اور بارھویں جماعت ہی پر ہوتا ہے تو کیوں نا ان بچوں کو موقع دیا جائے کہ انھیں فیل کرنے کی بجائے دسویں اور بارھویں میں پروموٹ کیا جائے۔پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی کے مطابق ان کی اس تجویز سے دیگر بورڈز کے سربراہان نے بھی اتفاق کیا اور اس کی کمیٹی نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔
