خیبر پختو نخوا میں پیسکو حکام ان ایکشن، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر علی امین کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔ زرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔
Category: پشاور
-

مردان کے مختلف بازاروں میں فٹ پاتھ پر دکانداروں کا قبضہ
فٹ پاتھ جو پیدل چلنے والوں کے لئے بنائی جاتی ہے ،جس پر چل کر عوام کسی بھی روڈ حادثے سے نہ صرف محفوظ ہوتے ہے بلکہ سڑک پر موجود ٹریفک میں بھی کوئی رکاؤٹ نہیں آتی،لیکن بد قسمتی سے ضلع مردان کے مختلف بازاروں میں بنے فٹ پاتھ جس کو دکانداران نے اپنی جائیداد سمجھ کر دکانوں کا ہی حصہ بنا دیا ہے، باغی ٹی وی کے مطابق مردان کے مختلف جگہوں میں جیسے بنک روڈ،شمسی روڈ،شہیدان بازار،گجو خان روڈ،چاٹو چوک اڈہ،چارسدہ چوک،پارہوتی بازار میں دکاندران نے اپنے دکان کا آدھا سامان فٹ پاتھ پر سجایا ہوتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، باغی تی وی کے مطابق ان بازاروں عموما بہت رش دیکھنے میں آتا ہے،یہاں سڑکوں پر ٹریفک بھی جام رہتی ہے کیونکہ شہری فٹ پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کا استعمال کرتے ہے،ضلعی انتظامیہ نے کئی دفعہ ان دکاندارن کو فٹ پاتھ خالی کرنے کی ہدایت کی لیکن ان کے کانوں پہ جو تک نہ رینگی،عوام کا ضلعی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان بازاروں میں بنے فٹ پاتھ کو دکانداروں کے قبضے سے چڑوالیا جائے تاکہ عوام اس کو استعمال کر سکے،
-

سوات کبل پانی کا تنازعہ،دو افراد جاں بحق
سوات کبل علاقہ میں پانی کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہے، سوات پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیئے گئے ہے،پولیس نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص جاں بحق ہو ئے ہے،
-

آئی ایم ایف معاہدہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانی حکومت کو مبارکباد
پشاور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہونے پر پاکستانی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی حکومت کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا، امریکی کئی کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی کررہی ہیں ڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے کہا کہ قبائلی علاقوں کی زمین کے حوالے سے شفافیت اہم ہے، خواتین کے حوالے قانون سازی بھی انتہائی اہم ہے۔
آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل …
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کی منظوری کے بعد پہلی قسط 1.2بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، گزشتہ رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا اور معاہدے کی منظوری دی،آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پہلی قسط 1.2 بلین ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار ملیں گے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔
پائلٹ نے دوران پرواز بھرے جہاز میں خاتون مسافر کو پرپوزکردیا،ویڈیو
-

کوہاٹ،سابق پی ٹی آئی وزیر کا بھائی بجلی چوری میں ملوث
کوہاٹ بجلی چوری کے الزام میں سابق وفاقی وزیر شہریار افریدی کے بھائی سہیل افریدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پیسکو حکام کے مطابق سہیل افریدی غیر قانونی کنکشن کے زریعے بجلی استعمال کر رہا تھا جسکی وجہ سے پیسکو کو 2 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے،پیسکو حکام کے مطابق شہریار آفریدی کا بھائی سہیل افریدی نے 6 لاکھ روپے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے،زرائع کے مطابق سہیل افریدی اس سے قبل بھی بجلی چوری میں ملوث رہا ہے،لیکن شہریار آفریدی سیاسی اثر ورسوخ استعمال کر کے پیسکو ملازمین پہ دباؤ ڈالتے تھے،
-

خیبرپختونخوا، نگران مشیر خزانہ کا ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر زور
نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے شاہ محمود خان نے انہیں کے پی آر اے کے کام کرنے کے طریقہ کار، انتظامی ڈھانچے اورگزشتہ کئی سالوں میں اکٹھے کئے گئے محاصل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور آگے کا لائحہ عمل واضح کیا۔ ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری خزانہ محمد ایاز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی جی کے پی آر اے نے بتایا کہ انکے ادارے نے گزشتہ مالی سال میں خیبرپختونخوا کے اپنے ذرائع آمدن کے کل حصے کا 71 فیصد حصہ جمع کیا ہے اور 2017 سے اب تک ادارے کی آمدنی میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے جو خیبر پختونخوا ریونیو ٹیم کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے نے مشیر خزانہ کو ایف بی آر، این ٹی ڈی سی اور پیسکو کے پاس کے پی آر اے کے ذمے واجب الادا رقوم کے بارے میں بتایا جس کے لیے حکومت کی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اداروں کو بقایا رقم کے اجراء پر قائل کیا جا سکے۔
ڈی جی کے پی آر اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور کے پی آر اے کے درمیان کراس ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک معاہدہ طے ہوا ہے اور اس معاہدے کے تحت ایف بی آر اب تک کے پی آر اے کو 8 ارب روپے ادا کر چکا ہے جبکہ اس کے ذمے 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اس پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا حکومت رقم حاصل کرنے کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائے گی۔
ڈی جی کے پی آر اے کا کہنا تھاکہ کے پی آر اے نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے اور سروسز کے کاروبار سے وابستہ نئے شعبے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے ہیں۔ جب کے پی آر اے قائم ہوا تو اسکے کل محاصل کا 93 فیصد حصہ ٹیلی کام سیکٹر سے وصول کیا جاتا تھا لیکن کے پی آر اے کی ٹیم نے اپنی کوششوں سے نئے شعبوں کوٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا اور تمام شعبہ جات پر محنت کی جس کے نیتجے میں اب ادارے کے کل سالانہ محاصل کا صرف 35 فیصد حصہ ٹیلی کام سیکٹر سے آتا ہے اور دیگر شعبہ جات سے حاصل ہونے والے محاصل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے کے پی آر اے کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیکس کی وصولی کے لیے نئے شعبوں کی تلاش کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر ہم محصولات سے حاصل کی جانے والی آمدنی کو متاثر کیے بغیر ٹیکس کے ریٹ کو مزید کم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے پی آر اے کا صوبے کے لئے ریونیو پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ہے اور محاصل سے ملنے والی رقوم عوام کی بہتری اور خوشحالی کے منصوبوں میں استعمال ہوتی ہیں۔مشیر خزانہ نے کے پی آر اے ٹیم سے کہا کہ وہ ان شعبوں میں ترقی کے امکانات تلاش کرنے پر کام کریں جو صوبے کی غریب آبادی کو متاثر نہیں کرتے۔ انہوں نے تیل اور گیس کے شعبے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس اور سیکیورٹی سروسز کی مثالیں پیش کیں جہاں سے محصولات کی وصولی میں اضافے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ -

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز کی ملاقات
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز سے پشاور میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،نگران وزیر اعلیٰ نے آسٹر یلین ہائی کمشنر سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے صوبائی حکومت صحت، تعلیم، سیاحت، صنعت سمیت دیگر شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے،
نگران وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،اورمختلف شعبہ جات میں آسٹریلیا کے تعاون کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اعظم خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوستانہ تعلقات کو سراہ کر ہمیشہ قائم رہنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، -

کے پی کے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کردی گئ،
الیکشن کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ ٓباد اور تحصیل کونسل متھرا، پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئ،
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور متھرا تحصیل چئیرمین کی نشست کے لئے 15 اور حویلیاں کی چئیرمین کی نشست کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14جولائی سے 16جولائی 2023 کو ہوگی۔کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی سے 18جولائی 2023 تک داخل کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلہ 20جولائی 2023 تک کیا جائیگا
الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی 2023کو جاری کی جائیگی، اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جولائی 2023 تک واپس لے سکیں گے۔ اسکے علاوہ 23جولائی 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
جبکہ پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ جسکے بعد 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے ختمی نتیجے کا اعلان کیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔ -

پشاور:اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں بجلی 5 روز بند رہےگی۔
باغی ٹی وی: پیسکو نے کہا ہے کہ پشاور میں ناگزیز مرمت کی وجہ سے رحمان بابا، کوہاٹ روڈ اور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہمی آج سے 17 جولائی تک صبح 7 سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی ہزار خوانی، یکاتوت، چمکنی اور شریف آباداور دیگر مختلف علاقوں کے شہری بھی بجلی سے محروم رہیں گےاسی طرح نوتھیہ، بانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ، سول کوارٹر،ہشتنگری، گلبہار، ریڈیو پاکستان، نشترآباد، ارمڑ سمیت مختلف علاقوں کے صارفین بھی متاثر رہیں گے مرمت کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں جاری رہے گی۔
دوسری جانب پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پشاور کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ 600 سے زیادہ ایسے بچوں کو لایا جا رہا ہے جو گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار ہیں، اسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے امراض میں مبتلا بچوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک بیڈ پر دو سے تین بچوں کو رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب لیاری کے مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا،لیاری کے علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے، یہاں تک کہ دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔
کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ لیاری کا 38 فیصد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ لیاری کے مختلف علاقوں کے نادہندگان پر10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔
-

پشاور شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ
پشاور شہرمیں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہوگی ،اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،جس کے مطابق پشاور شہر یکم محرم سے 15 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد ہوگی ، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی دیواروں پرچاکنگ پرپاپندی عائد کردی گئی ، آذان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی مکمل پاپندی ہوگی ، اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ
افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، انکو اپنے کیمپوں تک ہی محدود رکھا جائے گا ، اسکے علاوہ کسی بھی نفرت انگیز مواد اوراشتعال انگیزتقاریر پر پاپندی ہوگی ، ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ کے مطابق پشاور شہر گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی ہوگی ، اور
عمارتوں ، ہوٹلز اور جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پرکھڑے ہونے سے بھی مکمل گریز کا حکم دیا گیا ہے،
