پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشیدکے مطابق اس دوران 13500 پولیس اہلکار وافسران ڈیوٹی دینگے۔ پشاور میں مجموعی طور پر62امام بارگاہوں میں 116ماتمی جلوسوں اور 316 مجالس منعقد ہوں گی جن میں20امام بارگاہوں ، 26ماتمی جلوس اور 9مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔8،9اور 10محرم کو موبائل فون سروسز بند کرنے سمیت افغان مہاجرین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ جلوسوں کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 200سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں
سپریم کمانڈ پوسٹ کے علاوہ 7کمانڈ پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی،پولیس لائنز پشاور میں سیکورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے بتایا کہ پشاور کی 10ایسی امام بارگاہیں ہیں جہاں زیادہ توجہ دی گئی ہے اور نفری بھی زیادہ تعینات کی جائے گی ۔اس کے علاوہ مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، ساڑھے 3ہزار اہلکاروں کو داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا، اندرون شہر کی مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم تھانہ خان رازق شہید میں قائم کیا جائے گا جبکہ پاک فوج اور ایف سی کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
محرم کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ آرآر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈاور سٹی پٹرولنگ فورس بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔
Category: پشاور
-

پشاور ،محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے سیکیورٹی پلان تیار
-

مردان پولیس کی کاروائی،10 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
مردان تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ ۱۰ سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،
ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے اشتہاری مجرمان کیخلاف ضلعی پولیس کی جاری مہم کے دوران سال 2012سے روپوش مستورات کے تنازعے پر قتل کے مقدمے میں نامزد مطلوب مجرم اشتہاری خان غالب ولد حسن خان سکنہ سعداللہ خان بانڈہ پیرسدی کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، پولیس زرائع کے مطابق تمام اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اور بہت جلد ان سب کی گرفتاری کو عمل میں لایا جائے گا، -

بی ار ٹی میں کسی قسم کے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی
بی آر ٹی پشاور کی گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر لینے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔اس سے پہلے ایسی کوئی پابندی نہیں تھی ، شہر بلا جھجک بی آر ٹی میں تصاویر اور ویڈیوز بناتے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی بھی بھر مار تھی،
ہم نیوز کے مطابق پابندی کے حوالے سے بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی، -

پشاور ہائیکورٹ میں شہر یار آفرید ی کے مقدمات کی سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ
شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور وہ 46 دن سے جیل میں ہے۔جس پر جسٹس اعجاز انور کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی کو
3 ایم پی او میں کیو ں نامزد کیا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ شہریار آفریدی جیل میں تھے اور 3 ایم پی او میں نامزد کیا گیا ہے اس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ -

پشاور حیات آباد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ
پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے جس سے اسکی نشاندہی آسانی سے ہوسکتی ہے، حملہ آور کے چہرے کی تصاویر شناخت کیلئے نادرا بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، باروی مواد گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں رکھا گیا تھا۔حیات آباد دھماکہ. خود کش حملہ آور کالے رنگ کے پاسو گاڑی میں سوار تھا جس نے پہلے سے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو اپنا ہدف بنایا،
زرائع کے مطابق پشاور حیات آباد بم دھماکہ میں ملوث خود کش حملہ آور کے بدن کے اعضاء مل گئے جو جوان العمر لڑکا تھا گاڑی کا نمبر پلیٹ اور چیسزز نمبرز حاصل کرلے گئے ہے، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان. اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے.ابتدائی تحقیقات میں بی ڈی یو حکام کے مطابق دھماکے میں دھماکے میں ہائی ایکسپلسیو بارود استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ دھماکے میں خود کش جیکٹ استعمال نہیں ہوا، -

ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور کے ہسپتالوں میں تیمار داروں اور مریضوں سے موبائل فونز چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جو ہسپتالوں میں مریضوں سے موقع ملتے ہی موبائل چوری کرنے میں ملوث ہے ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
پشاور ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم منظور احمد ولد تاج علی کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کیا جائے گا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، -

کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، محمد اعظم خان صوبائی حکومت کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کر کے مکمل طبی امداد دی جائے،نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ کاروایاں کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،پوری قوم کو یکجا ہو کر اس طرح کے کاروائیوں کو ناکام بنایا جائے گا،
-

پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے،
پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکہ ایف سی کی گاڑی کی قریب ہوا گاڑی کو آگ لگ گئی، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے
ریسکیو1122 ترجمان کے مطابق فیز 6 شلمان پارک کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چھ زخمیوں سی ایم ایچ اور دو زخمیوں کو ایچ ایم سی ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو1122 آپریشن کے دوران 5 ایمبولینسز اور 2 فائر ویکلز نے حصہ لیا، زخمیوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی،
1۔ ہدایت
2- زاہد
3- شیراز
4- حسین
5- وہاب
6- متقی
7- اسحاق
8- سیف اللہ -

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا-
فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیا تھا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔
سائفرتحقیقات، ایف آئی اے کو اجازت مل گئی
-

کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 تیار
محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے،جس کے حوالے سے ریسکیو1122 نے پریس ریلیز جاری کی ہے،ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،
محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں ریسکیو1122 کے 3 ہزار سے زائد تعینات کیے جائیں گے جبکہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گئیں، ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کی 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا
جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ صدر اور کوہاٹی میں عزاداروں کے لیے موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کیجانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا،
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کی جناب سے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے جو عزاداروں کے خدمات کے لیے استعمال کی جائیں گئیں، ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا،کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے جو شب وروز کھلا رہیگا