Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

    پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحی کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق عید الااضحی کے دوران چار ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں

    ترجمان محمد عالم نے بتایا کہ شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی مزید سخت کردی گئی ہے، شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتربند گاڑیاں بھی گشت کریں گی، مویشی منڈیوں میں بھی امن وامان برقرار رکھنے اور مسایل فوری حل کرنے کی خاطر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں پولیس کو سرائے اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں عید سے قبل شہر کے اطراف میں انفارمیشن بیسڈ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات سمیت عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

    کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے تحت عید الاضحی کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر مختلف شاہراہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اطراف میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران واہلکار شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے

  • غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی نے علی محمد خنا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمنات منظور کرلی علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ 9 جون کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علی محمد خان کو رہا کیا گیا تو اینٹی کرپشن مردان نے انھیں دبارہ دھر لیا تھا پشاور ہائیکورٹ سے تھری ایم او کیس میں ضمانت ملنے پر علی محمد خان کو پشاور سنٹرل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ پشاور سینٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی مردان پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا۔

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

    مردان پولیس نے علی محمد خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریماںڈ کی استدعا کی لیکن جج عبیداللہ شاہ نے کیس سے علی محمد خان کا نام خارج کرکے رہائی کا حکم دیا،اے ٹی سی جج نے فیصلے میں لکھا کہ علی محمد خان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں کافی وقت رہے جبکہ وہ مقدمے میں براہ راست نامزد بھی نہیں ہیں اور ناہی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اس لیے اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔

    شیخ رشید کیخلاف اسلام آباد میں 7 مقدمات،رپورٹ عدالت جمع

    عدالتی حکم کے بعد رہائی ملنے پر علی محمد خان کو مردان میں انٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا،علی محمد خان کیخلاف مقدمہ 10 مئی کو درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان پر محکمہ فشری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، تنخواہوں کی مد میں سرکاری خزانے کو 23 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔

    ایف آئی آر میں علی محمد خان سمیت 16 پی ٹی آئی رہنماء نامزد کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان بھی شامل ہیں جبکہ سابق ایم پی اے افتخار مشوانی، عبدالسلام اور ظاہر شاہ طور و بھی نامزد ہوئے-

    پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …

  • مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    پشاورہائیکورٹ، تحریک انصاف کے رہنماؤں اعظم سواتی اور مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،

    جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی ، وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس بغیر وجہ بتائےدرخواست گزاروں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہے، پولیس اعظم سواتی اور مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرے عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی تک جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ نو مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے آگ لگائی، جلاؤ گھیراؤ کیا،واقعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تا ہم مراد سعید ابھی تک روپوش ہیں، مراد سعید کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مراد سعید کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے گئے لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہ آئے، مراد سعید کی ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دے رہے تھے ، گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

     مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • لوئر دیر میں دھشتگردی کا منصوبہ ناکام

    لوئر دیر میں دھشتگردی کا منصوبہ ناکام

    لوئر دیر میں عیدالالضحی کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،ڈی پی او لوئر دیر کے علاقے زولم میں ملاکنڈ بارڈر پولیس ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے مشترکہ کاوائی کے دوران بڑے مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لیا گیا ہے جن میں 5 خود کش جیکٹس ،19 ریمورٹ کنٹرول اور دستی بم،اسلحہ اور بڑے تعداد میں کارتوس برآمد کئے گئے ہے،ڈی پی او لوئر دیر نے کہا ہے کہ دھشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،اور بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

  • چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کے ڈاریکٹر محمد یاسر حسن صاحب اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید صاحب کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر طارق خٹک کی نگرانی میں ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سیف علی شاہ ، فوڈ انسپیکٹرز مسلم جان اور افتخار نے چارسدہ مین چوک،پشاور روڈ ، مردان روڈ اور تنگی روڈ پر واقع محتلف نان بائیوں کے دکانوں کا دورہ کیا، چکنگ کے دوران بعض نان بائیوں کا خود ساختہ نرخ مقرر کر کے 120گرام روٹی 20 کے بجائے 25 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے ایکشن لے کے آٹھ نانبائیوں کو جیل بھیج دیا،دوسری جانب چارسدہ کے مختلف نانبائیوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انکو اپنی مرضی کے ریٹ پر روٹی بیچنے سے روکا گیا تا تمام نانبائی اپنی دکانیں بند کر کے ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائے گے،

  • خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    پاکستان مسلم لیگ (ق) نے خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرادی۔

    مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان جمکنی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر خیبرپختونخوا کرنل ریاض خان چمکنی اور نائب صدر نور اللہ شازلی بھی ق لیگ کا حصہ بن گئے جب کہ ڈیموکریٹک فرنٹ پشاور ڈویژن کے صدر کامران اعوان نے بھی پاکستان مسلم لیگ ق کو جوائن کرلیا۔

    انتخاب خان چمکنی سمیت تمام شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات کی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سرور نے انتخاب خان چمکنی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا انتخاب خاں چمکنی کو پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا صدر تعینات کر دیا گیا جبکہ انتخاب خان چمکنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

  • خسرہ وبا کے روک تھام کے لئے مفت ادویات فراہم کی جائیں،ڈاکٹر  محمد عارف خان

    خسرہ وبا کے روک تھام کے لئے مفت ادویات فراہم کی جائیں،ڈاکٹر محمد عارف خان

    خیبر پختونخوا پشاور کے پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے پشاور سمیت صوبہ بھر کے 135علاقوں میں خسرہ کی وبا کے پھیلنے اور درجنوں بچوں کے جاںبحق ہونے اور خسرے کے مرض میں مبتلا ہو کر بے حال ہونے کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کے پی کے حاجی غلام علی،وزیر اعلیٰ اعظم خان اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع و تحصیل اور بی ایچ اوز ہسپتالوں میں خسرے کی ادویات مفت فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں اور اس مرض کی روک تھام کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ماہانہ منعقدہ اجلاس میں کیا ،ڈاکٹر عارف خان نے کہا کہ خسرہ کی بیماری کی روک تھام کے لئے بلدیاتی اداروں کو صفائی کی حالت بہتر بنانی ہو گی گندے پانی کی نکاسی کو بہتر کرنے کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ،

  • حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات پر دلی دکھ اورافسوس ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،گورنر کے پی کے

    حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات پر دلی دکھ اورافسوس ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،گورنر کے پی کے

    گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ سکھ برادری کی پاکستان کے ساتھ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اِن کومکمل تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات پر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے ان واقعات میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنرہاؤس پشاور میں متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولاناحسین مدنی، حاجی فرہاد احمدصراف اور نائب صدر گورپال سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے 37 رکنی نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹرفیروزجمال شاہ کاکاخیل بھی موجود تھے۔ وفد میں وزیرسنگھ،بابامکھن سنگھ، مہندرسنگھ، گورمیت سنگھ، سنتوک سنگھ، میئرسنگھ، جسونت سنگھ، گلاب سنگھ، پریتم سنگھ، مینارسنگھ، منجیت سنگھ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں سکھ برادری کی جانب سے سکھ کمیونٹی پرحالیہ دنوں میں پے درپے قاتلانہ حملوں میں ملوث افراد کو جلدازجلد گرفتار کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کامطالبہ کیاگیا۔ وفد میں شامل سکھ برادری نے گورنرسے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ 2008ء سے ٹارگٹ کلنگ سے سکھ برادری کی 35 جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ دو روز قبل ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ سے پوری سکھ برادری سوگوارہے اور پشاور کے تمام بازاروں میں سکھ تاجر برادری کی دکانیں بند ہیں۔ وفد نے اس موقع پر نگران صوبائی حکومت سے پشاور سیف سٹی منصوبہ کو بحال کرنے کامطالبہ کیا اور کہاکہ سکھ برادری کے تاجروں، دکانداروں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے۔جس پر نگران صوبائی وزیراطلاعات نے صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی نے کہاکہ سکھ برادری ایک پرامن قوم ہے اور ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیاہے۔ آپ کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کیساتھ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جس سے 90 فیصد جرائم کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ گورنرنے کہاکہ سازش کے تحت سکھ برادری کوٹارگٹ کیاجارہاہے جن کامقصد خوف وہراس پھیلانا ہے۔9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کیطرح ان شرپسند عناصرکو بھی بہت جلد گرفتارکرلیاجائیگا۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں نفرتوں کی جگہ محبت، بھائی چارے اور امن کی فضاء کو بحال کرناہے۔ گورنرنے کہاکہ بین الاقوامی سازشوں کی وجہ سے ملک اورصوبے میں ایسے واقعات رونماہورہے ہیں۔ ہمارے سیکورٹی فورسز، پولیس اورعوام بھی سینکڑوں کی تعدادمیں شہیدہوئے۔ یہ کسی کمیونٹی کے خلاف سازش نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش ہے اوراس سازش کو ہم سب ملکر ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملکوں پر ایسا وقت آتاہے اوران مشکل حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کیاجائیگا۔وہ وقت دور نہیں کہ دہشت گردی کامکمل خاتمہ ہوگا اور ایک بار پھر ہماراملک، صوبہ اوریہ پھولوں کا شہر پشاور امن کا گہوارہ ہوگا۔ وفدمیں شامل سکھ برادری نے گورنرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس تحمل وبردباری سے آپ نے ہمارے کمیونٹی کے ایک ایک فرد کی بات سنی ہم اس پرآپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ہمارے دکھوں کامداوا ہوا بلکہ ہمیں یہ یقین بھی ہوگیاکہ انشاء اللہ گورنراورصوبای حکومت نہ صرف ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اورزیادتی کرنے والوں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے بلکہ سکھ کمیونٹی کو تحفظ اورسیکورٹی بھی فراہم کریں گے،

  • رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر  درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    پشاور کے مقامی عدالت میں وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شفیق الامان کی عدالت میں دائر کی گئی ہے،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے تھانہ خان رازق میں درج مقدمہ غلط دعویداری پر مبنی ہے، مقدمے میں ملزمان کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا،درخواستگزار نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کی دعویداری ریکارڈ موجود نہیں ہے،درخواست میں استدعا کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں راناء ثناء اللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو نامزد کیا جائے، جس پر عدالت کا ڈی ایس پی سرکل کو انکوائری کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرنے کا حکم جاری کر دیا،درخواست وقاص اور یاسر حسین نامی شہریوں نے دائر کی ہے واضح رہے وقاص اور یاسر 9 مئی واقعات میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے،

  • پی ڈی ایم اے نے 8 اضلاع کو 15 کروڑ روپے جاری کر دئے

    پی ڈی ایم اے نے 8 اضلاع کو 15 کروڑ روپے جاری کر دئے

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پرپی ڈی ایم اے نے مون سون سمیت تمام ناگہانی آفات سےنمٹنےکےلیے15 کروڑ روپے جاری کردیے۔ سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کے مطابق 8 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ریلیف ہیڈ میں15 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری ریلیف عبدالباسط نے بتایا کہ یہ رقم ریلیف ہیڈ میں مون سون اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سےنمٹنے کےلیےجاری کی گئی ہیں۔ مزید کہا کہ
    ضلعی انتطامیہ بنوں کو چار کروڑ، بونیر کے لیے تین کروڑ، چترال لوئر اور لکی مروت کو دو دوکروڑ جاری کئے ہے ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق ۔ضلعی انتطامیہ کوہاٹ کو ایک کروڑ پچاس لاکھ،ہنگو اور دیر اپر کو ایک ایک کروڑ، کوہستان لوئر کو پچاس لاکھ روپے جاری کردیے گئے۔ ترجمان محکمہ ریلیف نے مزید بتایا کہ دیگر اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی رقوم جاری کر دئے گئےہیں۔