پشاور کے مختلف علاقوں کے عوام نے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی، تو پورا پشاور شہر بند کر دیا جائیگا سابق ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کے اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر نے کہا ہے کہ اگر پشاور شہر کے علاقوں نوتھیہ، گلبرگ ، افغان کالونی، کوٹلہ محسن خان، ڈیری باغوانان ،لنڈی ارباب میں ایک ہفتے کے اندر سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام پورے پشاور کو کو بند کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام پر عائد ہوگی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ گیس والوں نے گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا پشاور کے غریب عوام سلینڈر بھر کے برباد ہو گئے ہیں محکمہ سوئی گیس ہزاروں روپے بلز وصول کرتے ہے،
مگر جان بوجھ کر گیس نہیں چھوڑتے ، خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں وزیراعظم پاکستان سے فوری طور پر اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے محمد سعید ظاہر نے کہا اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کا مسئلہ پورے پشاور میں حل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرینگے جس میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے اور خواتین بھی شریک ہونگی ۔
Category: پشاور
-

پشاور شہر میں گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی
-

ضلع چارسدہ ڈیڑھ سالہ علینہ کو کس نے قتل کیا؟
سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود میں قتل ہونیوالی ڈیڑھ سالہ علینہ کے قتل کا 24گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا ،سگی چچی قاتلہ نکلی ،ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، جمعرات کے روز سردریاب ممتاز آبا د سے لاپتہ ڈیڑھ سالہ علینہ دختر کامران کی بوری بند نعش ملی جس پر ڈی پی او چارسدہ عارف خان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔تفشیشی ٹیم نے بچی علینہ کی چچی زوجہ صدام المعروف احسان اللہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کی اور ملزمہ نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو نا چاقی پریہ اقدام اُٹھایا ۔بچی علینہ کے والد کامران نے عدالت میں بھی ملزمہ مسماة (ز) زوجہ صدام کیخلاف اپنی بچی کی ہلاکت کا بیان 164کے تحت قلم بند کروایا ۔واضح رہے کہ بچی کی لاش کل بوری میں بند ملی تھی جسکے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کی تھی،
-

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کنٹرول پروگرام جاری
خیبر پختونخوا محکمہ ریلیف،بحالی و آبادکاری، رواں سال صوبائی ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بین الااقوامی تنظیم میڈیکنز ڈو مونڈے (ایم ڈی ایم) کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف کو 3,900 مچھر دانی اور2,950 حفظان صحت کٹس کی امداد فراہم کر دی گئی۔
اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے کے ہیومینٹیرین ریسپانس فیسیلٹی جلوزئی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری،خیبر پختونخوا عبدالباسط نیمیڈیکنز ڈو مونڈے(ایم ڈی ایم) کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ہرسال عوام کی بہت بڑی تعداد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان اشیا کی تقسیم ذیلی اداروں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے کی جائے گی۔ -

بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کا امکان
شدید ترین مالی خسارے کے باعث آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی کے سبسڈی اڑھائی ارب روپے سے کم کر کے ڈیڑھ ارب روپے کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے جس کے باعث بی آر ٹی کیلئے آئندہ برس سروس جاری رکھنا شدید مشکل ہو جائے گا۔ سبسڈی کم کرنے کے بعد اضافی ملازمین کو فارغ کرنے یا کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا
رواں مالی سال کے بجٹ میں سابق حکومت کی جانب سے بی آر ٹی پر سبسڈی اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے تھے شدیدترین مالی خسارے کے باعث صوبائی حکومت نے کمپنی کو آدھی رقم جاری کی ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سبسڈی کے حجم میں کمی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کیا جائے گا۔ یا پہلے سے موجودہ اضافی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔55نان آپریشنل بی آر ٹی کی گاڑیوں کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ -

شاہ جی گل آفریدی اپنے خاندان اور پارٹی سمیت مسلم لیگ ن میں ضم
فاٹا انضمام سے قبل سیاست میں لانے جانے والے شاہ جی گل آفریدی نے اپنے خاندان اور پارٹی سمیت مسلم لیگ ن میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ایم پی اے بلاول آفریدی، سابق ایم پی اے شفیق آفریدی، سابق ایم پی اے بصیرت بی بی، تحصیل مئیر زبیر آفریدی، منڈی کوتل کے تحصیل مئیر شاہ خالد شنواری اور تحصیل مئیر جمرود سید نواب نے کو ملاقات کی۔
مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ملک کی خدمت کرنے والوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں وفاق پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں۔ پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مظبوط کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر دس سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی۔ خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا۔ دہشت گردی واپس آگئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔
شاہ جی گل آفریدی اور دیگر راہنماؤں نے پارٹی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز شریف نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے۔ انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز شریف کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک دی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
-

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی ایک بار پھرگرفتار
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار ہو گئے ہیں جبکہ مینا خان افریدی کو تھانہ خان رازق میں درج مقدمہ میں نامزد ہونے پر تقریبا دو ہفتے قبل بھی بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے پر پولیس نے مینا خان کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال کر تھانہ شرقی میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کرلیا، مینا خان آفریدی کو رہائی کے ایک دن بعد 10 مئی کو درج مقدمے میں چوتھی بار گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر پر توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
مینا خان آفریدی تھانا ہشت نگری میں 324، 353 ،427 ،153 ،143 و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔ تاہم خیال رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکنان زیر حراست ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست منظور کرلی تھی. پشاور سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کی ۔ عدالت نے مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا. -

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی، محکمہ زراعت کے دو افسران بازیاب
ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی علاقے میں میں سی ٹی ڈی کامیاب کاروائی کے دوران محکمہ زراعت کے پی کے دائیریکٹر حسین احمد اور سبجیکٹ سپیشلسٹ شاھد بیٹنی بازیاب کر دئے گئے ہے،خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں کاروائی کی گئی جس کے دوران ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والے محکمہ زراعت سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو بازیاب کر دیا گیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے اختر حیات خان کی طرف سے سی ٹی ڈی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،
-

ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔پولیس کے مطابق ملزم عبد المتین ، عبد الغنی اور صالحین پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران تختہ بیگ میں ایف سی چوکی پر حملہ کیا اور بارہ گیٹ چوکی کو مسمار کیا۔ پولیس کے مطابق دوران احتجاج مذکورہ ملزمان نے آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔ -

خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
پشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاپشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کی، عدالت نے یونیورسٹی کے وی سی،رجسٹرار،ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن کو نوٹس جاری کردئے، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دو سال سے ایم اے آئی آر کی امپرومنٹ درخواست پر فیصلہ نہیں ہورہا، عدالت نے ایک ماہ میں درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا، دو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،
-

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا
پشاور سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست منظور کرلی
پشاور سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کی ۔ عدالت نے مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم پولیس کے مطابق مینا گل آفریدی اور جلال مہمند پر تھانہ فقیر آباد کے حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے ۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔