خیبر پختو نخواہ پشاور اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کے دوران حیات آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم موٹرکارلفٹر گروہ کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم ریگی کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم کار چوری کرنے والےکینگ سے ہے ۔خطرناک گینگ نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں لیڈی ڈاکٹر سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھینی تھی،جسکا مقد مہ قریبی تھانے میں درج کر لیا گیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کی تھی ۔
حیات آباد اور کینٹ جیسے پوش علاقوں میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے انچارج انٹی کارلفٹنگ سیل شہر یار خان کو ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا جنہوں نے کار سنیچنگ میں ملوث گروہ کا ملزم ماجد آمین کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے مسروقہ گاڑیوں کے انجن، چیسز نمبرز تبدیل کرکے فروخت کرنے میں ملوث ہے ۔جس نے حیات آباد میں لیڈی ڈاکٹر سے گاڑی چھینے سمیت دیگر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس کے قبضے سے دومسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
Category: پشاور
-

پشاور سے گاڑیاں چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار
-

پشاور میں غیرت کے نام پر بیٹی قتل
پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پایاں میں رشتہ سے انکار پر باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کے قتل کردیا ۔ مقتولہ کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔40سالہ شازیہ زوجہ مبارک شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتخرہ پولیس کو بتایا کہ وہ پشتہ خرہ پایاں کی رہائشی ہے ۔اس کی 17سالہ بیٹی کی منگنی ناصر ولد اسلام گل سکنہ لنڈی اخون احمد کیساتھ ہوئی تھی جن کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی تاہم اس کی بیٹی اس رشتہ سے خوش نہیں تھی اس نے رشتہ سے انکار کردیا جس پر اس کے شوہر مبارک شاہ ولد پائیوخان نے پستول نکال کر بیٹی کوسر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلئے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق بہت جلد ملزم تک پہنچ جائے گے،
-

کے پی کے نگران حکومت کی جانب سے 4 ماہ کا بجٹ تیار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیرصدارت اگلے مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے اخراجات کو حتمی شکل دینے سے متعلق ایک اجلاس اتوار کے روز وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں نگران کابینہ اراکین حامد شاہ اور حمایت اللہ خان کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی، سیکرٹری خزانہ ایاز خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو اگلے مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے مجوزہ کرنٹ اورڈویلپمنٹ اخراجات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نگران کابینہ کی منظوری کیلئے ان اخراجات سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دی گئی نگران کابینہ کی منظوری کیلئے کفایت شعاری کو فروغ دینے اور غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنے اور صوبائی حکومت کی آمدن میں اضافے کیلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ۔نئے مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران کرنٹ اور ڈویلپمنٹ اخراجات سے متعلق ان تجاویز کی منظوری کیلئے 20 جون کو نگران کابینہ کاا جلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی سخت حالات میں اگلے مالی سال کے چار مہینوں کیلئے اخراجات سے متعلق تجاویز تیار کی گئی ہیں ، نگران حکومت گزشتہ چار ماہ سے وفاق سے صوبے کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ نگران صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کیلئے آمدن اور اخراجات میں توازن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے دستیاب وسائل کے دانشمندانہ اور مو ثر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کواس سلسلے میں اپنے اپنے محکموں میں ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔ -

کے پی کے ضلعی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار
خیبر پختو نخواں کے سرکاری ہسپتالوں میں نگرا نی کا نظام موثر بنانے کیلئے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں بائیو میٹرک اور جدید کیمروں کی تنصیب کی تجویز کو اس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس کیلئے گذشتہ مالی سالوں کے دوران 15کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم رواں مالی سال کی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی منصوبہ تجویز نہیں کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سیکنڈری لیول یعنی تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کیلئے کمپیوٹرائزڈ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے ساتھ مذکورہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا منصوبہ گذشتہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر2سو ملین یعنی20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں 150ملین یعنی15کروڑ روپے پہلے مالی سال کے دوران مختص کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ باقی5کروڑ روپے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر چھوڑے گئے تھے لیکن رواں سال کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے پیسے جاری نہیں کئے گئے اور نگران حکومت کے نئے بجٹ میں بھی اس منصوبے پر غور نہیں کیا جائے گا ۔
-

2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہے،مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور پر الزام نہ لگاؤ ، ہم نے پارلیمنٹ کے راستے تمہارا تختہ الٹا ہے۔
باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا آج وہ ہی خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں، پاکستان دشمن لوگوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے پہلے دن آواز بلند کی، آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گئی۔
امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف
انہوں نے کہا ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم نے چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، جلسے کیے لیکن پرامن کیےگملا بھی نہیں ٹوٹا۔ ، ہم نے تمہاری حقیقت دنیا کو بتادی ہم نے ریاست کی عزت و وقار اور ناموس اور حدود کو بھی سمجھا۔
سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے راستے آپ کا تختہ الٹا ہے کسی اور پر الزام نہ لگاؤ، 2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہےتم نے چکدرہ کے قلعے پر حملہ کیا، لوگوں پر گولیاں چلائیں، ہم نے آپ کےخلاف جو پہلے دن آواز بلند کی تھی وہ صحیح نکلی، میں نے پریس کانفرنس میں ان تمام شخصیات کا نام لیا، اسرائیل کے ایجنٹ تمہاری حمایت کررہےہیں-
پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں یہ تجارتی شاہراہ ہے، اقتصادی راستے کے ساتھ یہاں پر ایک انڈسٹریل ایریا بنے گا اور نیا شہر آباد ہوگا، ہم یہاں ایک ریجنل کارگو ائیرپورٹ بنائیں گے تین اضلاع کو سی پیک سے ملایا جا رہا ہے جن میں لکی مروت، کرک اور بنوں شامل ہیں، ہماری پوری خطے پر نظر ہے، سی پیک کے ساتھ انڈسٹریاں ہوں گی اور یہ اکانومی حب ہو گا، بنوں میں بھی ایک انڈسٹری بنا رہے ہیں میری داڑھی جب کالی تھی تب کہا تھا ڈیرہ کو تجارتی جنکشن بناؤں گا، آج میری داڑھی سفید ہے اور میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، سیلاب نے ہمیں تباہ کیا اوپر سے ہمارے زمینداروں کا پانی بند ہو گیا، واپڈا کو کہتا ہوں لوگوں کو ناجائز بل نہ دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے
-

9 مئی واقعات؛ جمال شاہ کاکا خیل نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا
خیبر پختونخوا نگران حکومت کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 9 مئی واقعات بارے وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں اور شرپسندوں کی تصاویر لگانے کا کہا ہے کہ قوم ایسے ملک دشمنوں کو ہمیشہ یاد رکھے.
صوبائی نگران وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان، جی ایچ کیو اور جناح ہاوس پر حملوں کرنے والے شر پسندوں کے تصاویر وال آف شیم پر چسپاں کی جائیں گی، وال آف شیم ریڈیو پاکستان عمارت سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی، اور اس پر آنے والے اخراجات ذاتی طورپربرداشت کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے، اور مختلف جگہوں پر وال آف شیم بنائی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں تھے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج تھے، جب کہ اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر بھی مختلف بینرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر والے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔ -

اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو ایف آئی نے طلب کر لیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور پروپیگنڈہ کرنے پر پشتو ن تحٖفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کےسربراہ منظور پشتین اورایم این اے علی وزیر سمیت 4 افراد کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سائبرکرائم سرکل پشاورنے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ/ پروپیگنڈہ کی بنیاد پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت منظورپشتین،ایم این اے علی وزیر ،حضرت نعیم اور عبدالصمد کو 23 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ضلع شمالی وزیرستان کے میرانشاہ کینٹ کے سامنے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا شروع ہے۔دھرنے میں منظور پشتین،علی وزیر سمیت پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرانشاہ کینٹ کے باہر دھرنا کے شرکاء جس میں منظور پشتین اور علی وزیر بھی شامل ہیں سخت نعرے بازی کررہے ہیں ۔اس سے قبل گذشتہ رات ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس نے منشیات کے الزام میں پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما عالمزیب محسود کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں عالمزیب محسود پر 1030 گرام چرس رکھنے کے الزام لگایا گیا ہے۔
-

لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقےمیری خیل میں قتل ہونے والی خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا قاتل اس کا شوہرنکلا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔خیبر پولیس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او راضوانہ شاہین کو گزشتہ رات میری خیل میں ان کے کوارٹر میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ۔مذکورہ آفیسر سکول کے ہاسٹل میں گزشتہ دو مہینوں سے بچوں اور خاوند سمیت رہائش پذیر تھی جبکہ واقعہ کے بعد خاتون کا شوہر اور چار بچے پر اسرار طور پر غائب تھے۔دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مقتولہ کے شوہر کو کوٹکہ محمد کے علاقے سے گرفتار کرلیاہے ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیل گل محمد خان کے مطابق ملزم نجیب اللہ نےابتدائی تفتیش میں اپنی زوجہ راضوانہ شاہین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جبکہ ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے. ضلع خیبر پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن ضیا ء حسن لنڈی کوتل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے واقعہ مطابق گھریلو ناچاقی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جائے گی جس کے لئے پولیس انوسٹیگیشن کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
-

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ریسکیو، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مونیٹائزیشن پالیسی پر محکمۂ خزانہ نے نگراں حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پالیسی کے تحت ایک افسر ایک ہی گاڑی خرید سکے گا، سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی دو سے تین اقساط میں خرید سکے گا، افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ -

خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھول دئے گئے،
خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن ہفتہ کی رات12بجے سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر سی این جی سٹیشنوں کو تین دن کیلئے بند کر دیا گیاتھا اور جمعہ کے روز دن بارہ بجے کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو گیس فلنگ کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم دن بارہ بجے کی بجائے گزشتہ رات بارہ بجے سی این جی اسٹیشنوں کو کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ کی بجائے پیر کے دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم بعض حکومتی اقدامات کے باعث انہیں ہفتے کے دن کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں تیسرے دن بھی سی این جی سٹیشنوں کی بند ش کے باعث ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا رہا ہے جس کی عوام کا مشکلات کا سامنا ہے،