Baaghi TV

Category: پشاور

  • گرمی کی لہر سے گلیشئر  پگھلنے کا خدشہ

    گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنے کا خدشہ

    پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنےسے گلاف/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔


    مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنا نے اور سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیاحوں کی پیشگی کو خبردار کیا جائے سیاح کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورحساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بہت سے گلیشیئر یا تو سُکڑ گئے ہیں یا ان کی تہہ پتلی ہو گئی ہےگلیشیئرز کے پگھلنے سے کئی مقامات پر جھیلیں بن رہی ہیں، جن میں سے کچھ میں گرمی کے موسم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جاتی ہے جس سے ان کے بند ٹوٹ جاتے ہیں اور نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب آ جاتے ہیں۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    حکام کے مطابق شاید پاکستان کے شمالی علاقے جات میں بھی گذشتہ ہفتے اسی قسم کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور لوگوں کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،ضروری نہیں کہ پگھلنے والا گلیشیئر جھیلوں کے بہت قریب ہو، تاہم ہوتا یہ کہ دوسرے گلیشیئرز کے پگھلنے سے بڑے بڑے پتھر اور چٹانیں لڑھک کر نیچے آجاتے ہیں اور یوں پانی کے ریلے راستے میں آنے والے تودوں کو بھی ساتھ بہا کر لے جاتے ہیں۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی سے ہیٹ ویو کا امکان
    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،لاہور میں ہیٹ ویوز چلنے کا دوسرا روز ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20جون سے 24جون تک ہیٹ ویوز چلے گی،ہیٹ ویوز پورے پاکستان میں چلے گی ،ہیٹ ویوز میں نارمل درجہ حرارت میں قریبا چھ فیصد اضافہ ہوتا، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد جبکہ ہوا18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے لاہور کا موجودہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ ہے شہر لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسیات ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔،تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

  • شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    خیبر پختونخوا میں شوگر کے مریضوں کے علاج کیلئے انسولین اور بعض ادویات کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی گنا تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے میں لاکھوں افراد پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور دوسری ضروری ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ میڈیسن ڈیلرز کے مطابق صوبہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شوگر میں مبتلا اور ان میں سے بیشتر ہر روز دو سے تین مرتبہ انسولین لے رہے ہیں۔
    نمک منڈی سے صوبہ بھر کی ادویہ مارکیٹ کو ادویات بھیجی جاتی ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے انسولین اور شوگر کے ادویات کی رسد میں کمی اور اس کے استعمال کرنیوالے مریضوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ سروے کے مطابق انسولین اور شوگر کے علاج سے جڑی دوسری ادویات کی قیمتوں میں سابق نرخ کے مقابلے کئی گنا کا اضافہ حالیہ دنوں کے دوران ہوا ہے۔
    صوبائی ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈریپ یعنی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات پرمختلف اقسام کی ادویات میں اضافہ ہوا ہے جس میں شوگر کی ادویات اور انسولین بھی شامل ہیں۔ اس لئے مارکیٹ میں شوگر کی ادویات کے نرخ بڑھے ہیں تاہم صوبے میں کہیں پر بھی ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی شکایات نہیں اور تمام اضلاع کی میڈیسن مارکیٹ میں کمپنی نرخ پر ادویات بیچی اور فروخت ہورہی ہیں۔

  • نو مئی کے واقعات میں تحقیقات  کے لئے سابق رہنماوں  کا  موبائیل ڈیٹا  طلب

    نو مئی کے واقعات میں تحقیقات کے لئے سابق رہنماوں کا موبائیل ڈیٹا طلب

    نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سابق رہنماؤں کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،جس میں سابق گورنر شاہ فرمان،تیمور جھگڑا،اور کامران بنگش شامل ہے، خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات تیسری دفعہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہے،مجموعی طور پر تحر یک انصاف کے گیارہ رہنماوں اور سابق صوبائی وزراء کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نو مئی کے واقعے کے بعد چالیس ارکان کے موبائیل بند ہے جس کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، نو مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئے گئے ہے،

  • خیبرپختونخوا میں  22 بچے خسرے سے جاں بحق

    خیبرپختونخوا میں 22 بچے خسرے سے جاں بحق

    خیبرپختونخوا میں خسرہ کیسز میں اضافہ،رواں سال 22 بچے خسرے سے جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ سے سب سے زیادہ 462 کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 بچے جاں بحق ہوئے۔چارسدہ میں 317، پشاور میں 226، باجوڑ میں 166 اور مردان میں خسرہ کے 161 کیسز سامنے آئے جبکہ صوابی 136، نوشہرہ، لکی مروت، اور کرک میں 171 بچے متاثر ہوئے ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں باقاعدہ ویکسینیشن نہ ہونے سے خسرہ وبائی شکل اختیار کرگیا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ صحت نے بھی خسرہ کے کیسز کی تفصیلات بتائی تھیں، صوبائی محکمہ صحت نے کہا تھا کہ اپریل سے مئی کے دوران 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں 580 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے جبکہ راولپنڈی سے 521، حافظ آباد 114، جھنگ 99، شیخوپورہ 72 کیسز رپورٹ ہوئےقصور56، سیالکوٹ 49، ٹوبہ ٹیک سنگھ 43، فیصل آباد سے 42 بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خسرے سے متاثرہ صوبے کی 265 یونین کونسلز میں کیس رسپانس کیا جارہا ہے 265 متاثرہ یونین کونسلز میں چھ ماہ سے پانچ سال بچوں کی ویکسینیشن ہورہی ہے، خسرے سے بچاؤ کی اضافی ویکسین متاثرہ اضلاع میں بجھوائی جارہی ہیں-

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    خسرہ ایک ایسی انفیکشن ھے جو وائرس سے پیدا ہوتی ہے۔ِ سردیوں کے آخر میں یا بہار کے موسم میں ہوتی ہے۔ خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہےتو نہایت چھوٹےآلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیاء پر گر جاتے ہیں۔ آپکا بچہ یا تو ڈائیرکٹ سانس کے ساتھ اندر لے لیتا ہے یا پھر آلودہ اشیاء کو ہاتھ لگا کراپنا ہاتھ ناک، منہ، اور کانون لگاتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

    خسرہ کی علامات بخار کے ساتھ شروع ہوتی ھیں اور جو کہ دو دن تک رہتی ہیں۔ اس سے کھانسی ، ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور پھر بخار آ لیتا ہے۔ اس سے آنکھ مین انفیکشن ہوتی ہے جسے ‘ پنک آئی’ کہتے ہیں۔ سرخ دانے چہرے اور گردن کےاوپر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ پھر یہ دانے بازوں، ہاتھوں، ٹانگوں،اور پیروں تک پھیل جاتے ہیں۔پانچ دن کے بعد جس طرح سرح دانے بڑھے تھے اسی طرح کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں-

    خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

  • سوات مالا کنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق

    سوات مالا کنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق

    سوات مالا کنڈ تھانہ بائزئی کے بازار میں کرایہ دار اور مالکان کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہے، لیویز اہلکار کے مطابق تلخ کلامی کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ہوئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جانبحق ،،جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ لیویز اہلکار نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

  • خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے،
    خصوصی مہم صوبے کے سات اضلاع نوشہرہ، پشاور، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں مکمل طور پر چلائی جائے گی جہاں پر پولیس ورکرز گھر گھر جا کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے گے،پولیو حکام کے مطابق بونیر، چترال، دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی کے افغان مہاجرین کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 7 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،حکام نے یہ بھی بتایا 5 روزہ مہم کیلئے 8441 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،جو پولیو ٹیمز کے ساتھ باقاعدہ طور پر گشت کر کے کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہونگے،

  • کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختو نخوا انصاف وکلاء فورم کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی قیادت سینئر قانون دان قاضی محمد انور نے کی ،،انصاف لائرز فورم نے موقف اپنایا کہ پولیس نو مئی واقعات میں بے جا وکلاء کو نامزد کرہے ہیں، وکلا کو ان واقعات میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق انصاف لائرز فورم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت پر کمیٹی تشکیل دے دی, کمیٹی مشترکہ طور پر صوبے میں وکلاء کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گی ۔ آئی ایل ایف کے پی نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہے جس پہ گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کی جانب سے ہڑتال بھی کیا گیا تھا،ہرتال کے بعد گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کے ضمانت پر رہا کیا گیا،تاہم وکلاء فورم کی جانب سے اس طرح کی کاروایئوں کا بند کرنے کے لئے اجلاس کیا گیا جس میں وکلاء کی گرفتایوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا،

  • پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور کے مقامی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد ملزمان مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد قاسم خان نے کی عدالت دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانا ھشتنگری کے حدود میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا، باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اور اسکے دوست جلال مہمند کو پانچویں دفعہ عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،9 اور 10 مئ کے پر تشدد واقعات میں مینا خان اور اسکے دوست پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے،

  • ممبر قومی اسمبلی  پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر ایک بار پھر گر فتار

    ممبر قومی اسمبلی پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر ایک بار پھر گر فتار

    جنوبی وزیرستان سے ممبرقومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو ایک دفعہ پھر شمالی وزیرستان میں گرفتار کیا گیا ہے. علی وزیر میرانشاہ سے رزمک جارہے تھے کہ انھیں ڈمڈیل چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا سرکاری زرائع کے مطابق علی وزیر،منظورپشتین اور عبدالصمد سمیت پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف شمالی وزیرستان پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو علی وزیرکی گرفتاری کےلئے پہلے سے ہی متحرک کیاگیا تھا تاہم ابھی تک معلوم نہ ہوسکا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں کونسی دفعات درج ہیں اور کس الزام کےتحت ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم نے منظور پشتین کی سربراہی میں میرانشاہ کینٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کرلیا ہے۔
    اس سے قبل 14 جون کو بروز منگل پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔علی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف کل 14 مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک وہ پانچ میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ دیگر مقدمات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کو حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ان کے خلاف درج مقدمات کا سراغ لگایا جا سکے اور اس سلسلے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جا سکے۔انہوں نے دلیل دی کہ درخواست گزار قانون ساز اور قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہے اور باقاعدگی سے عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہے۔ ‘
    انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو بھی 2 سال سے زائد عرصے تک جھوٹے الزامات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا لیکن اس کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ اس سے قبل علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو پشاور سے مقامی پولیس نے سندھ پولیس کی درخواست پر کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

  • خیبر پختونخوا مختلف علاقوں   میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی

    خیبر پختونخوا مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی

    خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع پشاور، بنوں ،لکی مروت اور سرائے نورنگ میں طوفانی بارش، تیز آندھی اور جھکڑ نے تباہی مچا دی ہے۔ مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان اور بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو گئی ۔
    بنوں میں ایک بار پھر تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کم عمر بہن بھائی شامل ہیں اسی طرح 45سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے خواتین اور بوڑھے شامل ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں اتوار کی سہ پہر ہونے والی طوفانی بارش سے مضافاتی علاقوں میں کچے مکانات ، دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خلیفہ گلنواز ہسپتال میں للو زا ئی سورانی سے تعلق رکھنے والے دل عباس خان کے دو بچے 9 سالہ شاہین بی بی اور پانچ سالہ راشد کو لایا گیا جو دم توڑ گئے
    اسی گائوں کی پانچ سالہ سلونہ بی بی دختر محمد عبداللہ جاں بحق ہو گئی ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گل پری زادہ سکنہ براگے پمپ جس کے گھر کے تین کمرے منہدم ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، غوریوالہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بس نورزادہ حقداد خان سکنہ کوٹ آزاد مغل غوریوالہ بھی ہسپتال میں چل بسی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بارش سے سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید، غوریوالہ ، چندمری ، برگے پمپ ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ طوفانی بارش کی وجہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
    تاریں سڑکوں پر آ گئیں ۔ دریں اثناء پشاور میں طوفانی ہوائوں اور تیز جھکڑ نے تباہی مچا دی ، مختلف علاقوں میں جستی چادروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔طوفان کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور دکانوں کے شٹرز اور سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اس دوران پشاور میں ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 جون کو شدید آندھی اور بارش کی وجہ سے 25 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے،