Baaghi TV

Category: پشاور

  • اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدارکی فائرنگ سے پروفیسر جاں بحق

    اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدارکی فائرنگ سے پروفیسر جاں بحق

    اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور  میں چوکیدار  نے فائرنگ کرکے  پروفیسر کو  قتل کردیا۔پولیس کے مطابق  اطلاعات ہیں کہ چوکیدار  اور  پروفیسر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

    ادھرکل گجرات یونیورسٹی کی دو طالبات میک اپ کٹ کےلیے آپس میں لڑ پڑیں۔دونوں طالبات یونیورسٹی گراؤنڈ میں گتھم گتھا ہوئیں اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی برسات کردی۔ دونوں طالبات کی آپس میں لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دونوں طالبات کی لڑائی کے دوران پاس کھڑے طلبہ تماشا دیکھتے رہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طالبات کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا اور ان کے کارڈ ضبط کرلیے۔

     

    کراچی:بیٹی نے 14 سال بعد باپ کے قاتل کو تلاش کرکےدوبئی میں گرفتار کروا دیا

    یاد رہے کہ کل رات کراچی کے علاقے صدر میں شاہراہ فیصل سے متصل کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ حکام کے مطابق 2 پولیس ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

    کراچی حملہ: آئی جی سندھ نےچند گھنٹے قبل سی پی او کی سکیورٹی سخت کرائی

    کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع صدر تھانے (کراچی پولیس آفس، ایڈیشنل آئی جی آفس) پر جمعہ کی شام دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ایس ایس یو، رینجرز کی کوئیک رسپانس فورس سمیت سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا، ساڑھے 3گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر کردیا گیا

  • خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے-

    باغی ٹی وی : نگران صوبائی کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کے بیٹے جرار حسین بخاری کو شامل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے۔

    نگران حکومت نے جرار حسین بخاری کے بارے میں تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کا تعلق کس علاقے سے ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا کہ ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے، معلوم نہیں تھا کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کے بیٹے ہیں جرار حسین کا نام گورنرکے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے دیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ جرار حسین کا تعلق صوبے سے ہے، چھان بین کی جائے گی، اگر جرار حسین کا تعلق صوبے سے نہ ہوا تو پھر انھیں مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین بخاری امپورٹڈ مشیر ہیں، ساری نگراں صوبائی کابینہ امپورٹڈ ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین میں ایسی کیا قابلیت تھی کہ انہیں مشیر مقرر کیا گیا، خیبرپختونخوا میں ان کو کوئی نہ ملا تو دوسرے صوبوں سے لوگوں کو مشیر لگایا جانے لگا ہے۔

  • کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ، اہلخانہ کےچونکا دینےوالے انکشافات

    کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ، اہلخانہ کےچونکا دینےوالے انکشافات

    پشاور: کراچی پولیس آفس (کے پی او) کے آپریشن میں ہلاک دہشت گرد کفایت اللہ کے لکی مروت میں واقع گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وانڈا امیر خان تھانہ صدر کی حدود میں چھاپا مارا، دہشتگرد کفایت اللہ کے گھروالوں سےتفتیش کی گئی-

    اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا کفایت اللہ گھر سے 5 ماہ قبل فرار ہوگیا تھاہمارا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوا ہے، حملےکے بعد پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کفایت اللہ کی عمر 22 سے23 سال تھی، دہشتگرد کفایت اللہ تربیت یافتہ اورافغانستان آتا جاتا رہا، کفایت اللہ افغانستان میں بھی لڑتا رہا، ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپوگل گروپ سےتھاکفایت اللہ خیبرپختونخوامیں بھی پولیس پرحملوں میں ملوث تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہےخودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔

    کراچی پولیس آفس حملہ:تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    تیسرے دہشت گرد مجید کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ اس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے۔

    علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب بھی شامل ہیں اعلامیے کے مطابق کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔

    اُدھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’کراچی پولیس آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے، تحقیقات میں اس نقطے پر بھی غور کیا جائے گا-

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ

  • پشاور میں گولیاں چل گئیں، مدرسے کے مہتمم کی ہوئی موت

    پشاور میں گولیاں چل گئیں، مدرسے کے مہتمم کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

    پشاور کے قریب گولیاں چل گئیں، گولیاں چلنے سے مقامی مدرسے کے مہتمم کی موت ہو گئی ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ماشو خیل کے علاقے میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے مدرسے کے مہتمم اعجاز احمد کی فوری موت ہو گئی ہے، اطلاع پر مقتول کے بھائی بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہ انکے بھائی مفتی اعجاز احمد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے,پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی اعجاز احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے،

    دوسری جانب پشاور میں اسٹریٹ کرائمز بے قابو، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بے بس ہو چکی ہے، چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں ،شہری سر عام لٹ رہے ہیں لیکن پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی ،پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، نارکوٹکس ایرڈیکیشن ٹیم اور تھانہ پشتخرہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کیخلاف اہم کاروائی کی اورافغان منشیات سمگلرز گرفتار کر کے 13 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ

    چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں

  • خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی انتخابات کے سلسلے میں گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی: 90 روز میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،شوکت یوسفزئی،شاہ فرمان اور عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ 2 دن کا وقت دیتے ہیں جس نے جواب جمع کرنا ہے کرلیں، جو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ہم کیس کو سنیں گے۔

    تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب کیا تھا،جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کاجواب آیا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر سے فوری رابطہ کیا،اس وقت مانسہرہ میں تھا گورنر گزشتہ رات پہنچے 2 دن میں جواب جمع کرا دیں گے۔

    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے، ہم درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل شمائل بٹ نے دلائل میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی نہیں کرسکتا-

    آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    جس پر عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے صرف جواب سے متعلق آگاہ کیا ہےایڈووکیٹ جنرل گورنر کی نمائندگی کرسکتا ہے یا نہیں،اس کو ہم دیکھ لیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ جواب کے لیے مزید 2 دن دیتے ہیں گورنر دو دن میں جواب جمع کرائیں پیر کے روز اس کیس کو سنیں گے بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختو نخوا میں الیکشن سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیادرخواست گزار کے وکیل نے بتایا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات کیلئے تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے اور اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے۔

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ قانون کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو تو پھر کیا ہو گا؟-

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • خیبرپختونخوا: ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے

    خیبرپختونخوا: ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے

    پشاور: خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے شروع ،22 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تبدیل کردیے گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق ظہور بابر آفریدی کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او شانگلہ محمد عمران کا تبادلہ کرم میں کر دیا گیا ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے –

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

    اسی طرح ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان گنڈا پور کو ڈی پی او ہری پور تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں علاوہ ازیں ڈی پی او چارسدہ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں –

    علاوہ ازیں صاحبزادہ سجاد کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 18 کے محمد ایاز کو ڈی پی او مہمند تعینات کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

    صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع

  • خیبر پختونخواہ  کی پہلی  اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ  بشری فرخ

    خیبر پختونخواہ کی پہلی اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ بشری فرخ

    یہ ہم ہیں جو کبھی بشری خود اپنے بھی نہیں تھے
    نہ جانے کس طرح خود کو تمہارا کر لیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خیبر پختونخواہ کی پہلی اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ

    ترقی پسند اور عوام دوست ادیبہ ، شاعرہ مصنفہ اور کمپیئر

    خیبر پختونخواہ کی پہلی صاحب کتاب نعت گو شاعرہ

    تحریر: آغا نیاز مگسی

    16فروری 1954ء میں پیداہونےوالی بشری صاحبہ کاشمار پاکستان کی صف اول کی ادیبہ، مصنفہ اورشاعرات میں ہوتا ہےوہ خیبر پختونخواہ کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جنہیں بیک وقت ادیبہ،شاعرہ،مصنفہ، کمپیئر اور ریڈیو اور پی ٹی وی کے 2000 سے زائد پروگرام کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے 100 سےزائد ایوارڈز حاصل کیے ہیں بشری صاحبہ نے 1979 میں پی ٹی وی کےسینیئرآفیسرفرخ سیر صاحب سے شادی کی جن سے انہیں 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    شادی کے 20 سال بعد ان کے شوہر کی وفات ہو گئی جس کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم اور تربیت کی تمام تر ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر آ گئیں جو کہ انہوں نے بہتر طور پر نبھائیں۔ بشری فرخ صاحبہ نے اپنی شاعری کا پہلا شعر اپنے خاوند مرحوم کی قبر کے سرہانے کھڑے ہو کر لکھا جس کے بعد ان کی شاعری میں مسلسل روانی آتی گئی۔

    بشری صاحبہ ایک ترقی پسند سوچ کی مالک ہیں وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں عوام کی مشکلات اور مسائل پر انہیں بہت تشویش لاحق رہتی ہے۔ جنوری 2017 میں انہوں نے خواتین لکھاریوں کے لیے ” کاروان حوا لٹریری فورم” کا قیام عمل میں لایا جس سے خواتین لکھاریوں اور شاعرات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

    تصانیف اور ایوارڈز
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اک قیامت ہے لمحہ موجود (اردوشاعری) ، ادھوری محبت کا پوراسفر (اردوشاعری) ، بہت گہری اداسی ہے (اردوشاعری) ، محبتاں دے مزاج وکھرے (ہندکوشاعری) ، جدائی بھی ضروری ہے (اردوشاعری) ، خمینی کے ایران میں (سفرنامہ) ، ورفعنالک ذکرک (نعتیہ مجموعہ) ، مجھے آواز مت دینا (اردوشاعری) ، توکجا من کجا (نعتیہ مجموعہ)

    بشریٰ فرخ کو ملنےوالے مختلف ایوارڈز کی تعداد ڈیڑھ سو سےزائد ہےچند قابل ذکر ایوارڈز یہ ہیں: سردارعبدالرب نشتر ایوارڈ (گولڈمیڈل) ، ہندکو ورلڈ کانفرنس ایوارڈ، بزم بہارادب سلور جوبلی ایوارڈ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایوارڈ، فروغ ادب ایوارڈ، روزن انٹرنیشنل لٹریری ایوارڈ، تانگ وسیب ایوارڈ، خیبرکالج آف کامرس شیلڈ، عظیم ویلفیر سوسائٹی ایوارڈ، پی ٹی وی ایوارڈ (بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ)، اگفاایوارڈ، فرنٹیئر کلچرکلب ایوارڈ، فرنٹیئرآرٹس کونسل ایوارڈ، میر آرٹس سوسائٹی ایوارڈ، پاکستان آرٹسٹ اکویلیٹی ایوارڈ

    بشری فرخ صاحبہ کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بدلاؤ کیسا شہر ستمگر میں آگیا
    وہ صبح خیز شام کے منظر میں آگیا
    ہر اک گزرنے والا کھلے در کو دیکھ کر
    دستک دیے بغیر مرے گھر میں آگیا
    دھندلا گیا تھا پھر مری یادوں کا آئینہ
    اک اشک تھا جو آنکھ کے پتھر میں آگیا
    احساسِ تشنگی کو مٹانے کے واسطے
    جانے کہاں سے قطرہ سمندر میں آگیا
    دل سے نکل چکا تھا مگر گھوم گھام کے
    پھر درد تیرا یاد کے ساگر میں آگیا
    خوش تھا وہ میرے درد کے بخیے ادھیڑ کر
    آنسو کہاں سے چشمِ گل تر میں آگیا
    خود اپنی ذات سے میرا رشتہ بحال تھا
    جو عکس آئینہ ہوا ، پتھر میں آگیا
    بجھنے کے میں قریب تھی بشریٰ کہ یک بیک
    اک آفتاب اتر کے میرے گھر میں آگیا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ ہفت آسماں بحروبر چار دن کا
    یہ رشتے یہ ناطے یہ گھر چار دن کا
    گھنی چھاؤں والا شجر چار دن کا
    بنایا تھا پانی پہ گھر چار دن کا
    یہ دنیائے فانی تو ہے آنی جانی
    یہاں آدمی کا گزر چار دن کا
    محبت کبھی راس آئی نہ ہم کو
    کہ جو بھی ملا ہمسفر چار دن کا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    موافق نہیں دل کی آب و ہوا بھی
    خوشی ہو کہ غم ،ہے اثر چار دن کا
    یہ شہر ہنرور وہی ہے جہاں پر
    ہنر ور کا دست ہنر چار دن کا
    خرد یا جنوں ہو محبت یا نفرت
    یہ سارا ہی ہے شور و شر چار دن کا
    یہ جبہ و دستار عزت و شہرت
    یہ جتنا بھی ہے کر و فر چار دن کا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    تمہارا غم خوشی کا استعارہ کر لیا ہے
    گزارا ہی تو کرنا تھا،گزاراکر لیا ہے
    سلگتے موسموں کو ابر پارہ کر لیا ہے
    برا بر ہجر کا ہر گوشوارہ کر لیا ہے
    بقدرِ ظرف بڑھا لی ہے استعداد دل نے
    کسی کی بے وفائی کو گوارا کر لیا ہے
    میں اپنے آپ میں یوں دفن ہوتی جا رہی ہوں
    کہ کچھ مجروح جذبوں کا نظارہ کر لیا ہے
    کسی بھی سانحے کو اب صدا دیتا نہیں یہ
    دلِ شعلہ فشاں کو یوں شرارہ کر لیا ہے
    نہ پوچھو ہم سے احوالِ دروں،کار جنوں میں
    منافع ہونے والا تھا،خسارہ کر لیا ہے
    جو کرب ذیست کی روداد چہرے پر ہے رقصاں
    بتاتی ہے، محبت نے کنارا کر لیا ہے
    تھی غیر آباد جانے کب سے خوابوں کی حویلی
    اِک امکاں کو مکیں اس میں دوبارہ کر لیا ہے
    یہ ہم ہیں ،جو کبھی بشریٰ خود اپنے بھی نہیں تھے
    نہ جانے کس طرح خود کو تمہارا کر لیا ہے

  • کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    عدالت نے کہا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے –

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے،جسٹس ارشد علی نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن جمعرات تک تحریری جواب جمع کرادیں-

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں سے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں ٹرائی بارڈر…

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔

    ننکانہ :واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈسٹرکٹ بار

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع یرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیااس کے علاوہ گزشتہ روز ہی لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

  • ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے-

    گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

    ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، تینوں دہشت گرد لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمر زمان، سلیم عرف ملنگ اور احمد نبی شامل ہیں۔ تینوں گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلرز ہیں۔

    کراچی : پولیس افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، اغوا شدہ شہری بازیاب