Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاورپولیس لائن مسجد دھماکہ،حملہ آور نے کونسا مواد کیا استعمال؟

    پشاورپولیس لائن مسجد دھماکہ،حملہ آور نے کونسا مواد کیا استعمال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

    پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز مسجد کے اندر داخل ہونے پر پابندی ہو گی،نمازی تلاشی کے بعد پولیس لائنز مسجد میں داخل ہونگے،

    پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا مسجد کے پُرانے حصےّ میں کوئی پِلر موجود نہ تھا مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں،خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کی جار ہی ہیں، نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے 30جنوری کو پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں 84 افرادجاں بحق ہوئے تھے

    دوسری جانب گزشتہ شب ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا ،آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان 10 منٹ سے زائد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، علاقہ مکین بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئے،آئی جی خیبر پختونخوا نے فون پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اورشاباش بھی دی ،آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ریڈ الرٹ ہے، دہشتگردوں کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی آئی جی ڈی آئی خان کو علاقے میں سرچ آپریشن کی ہدایت کی ہے،

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

     پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ ادا 

  • خیبرپختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    پشاور:خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے ضلع ٹانک کے تھانہ جنڈولہ کی حدود میں پولیس پوسٹ پیرتنگی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ٹانک پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ 10 سے 12 منٹ تک جاری رہی، علاقے کے لوگ پولیس کی مدد کو پہنچ گئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے اور صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔

    آئی جی نے فون پر دہشت گرد حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔معظم جاہ انصاری نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    اس سے پہلے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکہ ہوا ، جس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے ، اس حملے میں پولیس اور دیگرشہریوں کا بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ، ٹانک میں دہشت گردوں‌کے حملے کو روکنے کے پولیس کے حوصلے بڑھے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دہشت گردوں کا گھیرا اب مزید تنگ کیا جائے گا

  • پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    پشاور:پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں،جن میں وہ رنگ روڈ پر ایک سہولت کارکےساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا نظرآرہا ہے۔پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں 30جنوری کو ہونیوالے دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر مل گئیں، جس میں وہ رنگ روڈ پر سہولت کار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کو اس کے سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچنے میں مدد فراہم کی، حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور رنگ روڈ پر موٹر سائکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا، جہاں پر سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر مبینہ خودکش حملہ آور سے الگ ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کا سہولت کار پہلے موٹر سائیکل چلارہا ہے جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا تاہم رنگ روڈ پر سہولت کار موٹر سائیکل حملہ آور کو دے کر چلا گیا۔

  • بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جان انصاری کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھایا جائے گا، افغانستان سے کوئی معلومات چاہئے ہوگی تو باہمی قانونی معاونت ہو گی، افغانستان کو کہیں گے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے ہماری سیاسی قیادت افغانستان کی سیاسی قیادت سے بات کرے گی،عسکری قیادت افغانستان کی عسکری قیادت سے بات کرے گی،مذہبی رہنما افغانستان کے مذہبی رہنماوں سے بات کریں گے،ایپکس کمیٹی میں سمت کا تعین کر لیا گیا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے،

    آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جان انصاری کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد جہاں بنتا اور استعمال ہوتا ہے اس کی ای ٹیگنگ کی جائے گی،بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں شہر کے امن کو خراب کرنے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔ ہم نے وردی ضرور پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں،ہمیں بے حس نہ سمجھا جائے،تکلیف کے موقع پر ہمارے ذخموں پر مرہم رکھا جائے

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

    پشاور: صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشت گردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    ادھرخیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

     

     

    جاری احکامات کی روشنی میں 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 روز کیلئے ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شفی اللہ خان کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پشاور سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق الرٹ اور وراننگ جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ 30 جنوری بروز پیر کو پشاور کے حساس ترین علاقے پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملے میں 102 افراد شہید، جب کہ 220 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ جس میں خود کش حملہ آور کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھا اور مسجد تک موٹر سائیکل پر سوارہو کر آیا تھا۔ دہشت گرد نے خود کش جیکٹ، ہیلمٹ اور ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

  • پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،جس کے تحت شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گئی-

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فارنزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی-

    باغی ٹی وی: گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ پشاور سانحے پر سب غمزدہ ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں،دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے-

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کو مزید ڈائلسز مشینیں فرا ہم کریں گے،صحت کی سہولتوں میں بہتری کی کوشش کریں گے ،وزیرصحت ایک 2 روزمیں عہدے کا حلف لیں گے-

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سانحے ہورہے ہیں ،وزیراعلیٰ اعظم خان اور ہم ایک پیج پر ہیں،اے پی سی میں تمام جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ،ایپکس کمیٹی میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی،ملک میں حکمرانی کا بھی ایک انداز ہوتاہے،عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا-

    گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ میں نے الیکشن کے لیے مشاورت کی بات کی ،میں نے کہا تھاکہ الیکشن کرائیں لیکن مشاور ت ضروری ہے ،ضمنی الیکشن خیبرپختونخوا کے کچھ حلقوں میں ہورہے ہیں،الیکشن کمیشن کو بھی مشاورت کے لیے خط لکھا-

  • پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

    پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی، دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد کے بھائی نے امامت کی نماز جمعہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات ،مسجد کے باہر بھی صف بندی کی گئی تھی متاثرہ مسجد نمازیوں سے کچا کچ بھری تھی ، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہمارے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے نماز جمعہ میں دھماکے میں ہونیوالے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شہید امام کے بھائی دعا کے دوران آبدیدہ ہوگئے

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

  • خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    نام غلام محمد قاصر اور قاصر تخلص ہے۔ 04 ستمبر 1941ء کو پہاڑپور(ڈیرہ اسماعیل خاں) میں پیدا ہوئے۔ 1958ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ پہلے اپنے طور پر فاضل اردو اور پھر ایم اے (اردو) کے امتحانات پاس کیے۔ میٹرک کے بعد ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1975ء سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں شعبۂ اردو سے وابستہ رہے۔ 20 فروری 1999ء کو پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کا مجموعۂ کلام ’’تسلسل‘‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’دریائے گمان‘‘، ’’آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے‘‘۔ انھیں صدارتی ایوراڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:353

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
    مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو
    اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو

    یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا
    کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے

    یاد اشکوں میں بہا دی ہم نے
    آ کہ ہر بات بھلا دی ہم نے

    تری آواز کو اس شہر کی لہریں ترستی ہیں
    غلط نمبر ملاتا ہوں تو پہروں بات ہوتی ہے

    تم یوں ہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتا
    ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

    ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
    گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے

    بغیر اس کے اب آرام بھی نہیں آتا
    وہ شخص جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا

    گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے
    اس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے

    وفا کے شہر میں اب لوگ جھوٹ بولتے ہیں
    تو آ رہا ہے مگر سچ کو مانتا ہے تو آ

    کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلا
    اور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا

    کوئی منہ پھیر لیتا ہے تو قاصرؔ اب شکایت کیا
    تجھے کس نے کہا تھا آئنے کو توڑ کر لے جا

    اب اسی آگ میں جلتے ہیں جسے
    اپنے دامن سے ہوا دی ہم نے

    ہم نے تمہارے غم کو حقیقت بنا دیا
    تم نے ہمارے غم کے فسانے بنائے ہیں

    پیار گیا تو کیسے ملتے رنگ سے رنگ اور خواب سے خواب
    ایک مکمل گھر کے اندر ہر تصویر ادھوری تھی

    آیا ہے اک راہ نما کے استقبال کو اک بچہ
    پیٹ ہے خالی آنکھ میں حسرت ہاتھوں میں گلدستہ ہے

    پہلے اک شخص میری ذات بنا
    اور پھر پوری کائنات بنا

    ہم تو وہاں پہنچ نہیں سکتے تمام عمر
    آنکھوں نے اتنی دور ٹھکانے بنائے ہیں

    خوشبو گرفت عکس میں لایا اور اس کے بعد
    میں دیکھتا رہا تری تصویر تھک گئی

    ہر بچہ آنکھیں کھولتے ہی کرتا ہے سوال محبت کا
    دنیا کے کسی گوشے سے اسے مل جائے جواب تو اچھا ہو

    دن اندھیروں کی طلب میں گزرا
    رات کو شمع جلا دی ہم نے

    محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا
    جدھر وہ شخص رہتا ہے مجھے اے دل! ادھر لے جا

    گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تک
    سفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک

    سوچا ہے تمہاری آنکھوں سے اب میں ان کو ملوا ہی دوں
    کچھ خواب جو ڈھونڈتے پھرتے ہیں جینے کا سہارا آنکھوں میں

    سب سے اچھا کہہ کے اس نے مجھ کو رخصت کر دیا
    جب یہاں آیا تو پھر سب سے برا بھی میں ہی تھا

    ہزاروں اس میں رہنے کے لیے آئے
    مکاں میں نے تصور میں بنایا تھا

    وہ لوگ مطمئن ہیں کہ پتھر ہیں ان کے پاس
    ہم خوش کہ ہم نے آئینہ خانے بنائے ہیں

    بیاباں دور تک میں نے سجایا تھا
    مگر وہ شہر کے رستے سے آیا تھا

    ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیں
    اب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو

    کہتے ہیں ان شاخوں پر پھل پھول بھی آتے تھے
    اب تو پتے جھڑتے ہیں یا پتھر گرتے ہیں

    ہر سال بہار سے پہلے میں پانی پر پھول بناتا ہوں
    پھر چاروں موسم لکھ جاتے ہیں نام تمہارا آنکھوں میں

    ہجر کے تپتے موسم میں بھی دل ان سے وابستہ ہے
    اب تک یاد کا پتا پتا ڈالی سے پیوستہ ہے

    نام لکھ لکھ کے ترا پھول بنانے والا
    آج پھر شبنمیں آنکھوں سے ورق دھوتا ہے

    جن کی درد بھری باتوں سے ایک زمانہ رام ہوا
    قاصرؔ ایسے فن کاروں کی قسمت میں بن باس رہا

    جس کو اس فصل میں ہونا ہے برابر کا شریک
    میرے احساس میں تنہائیاں کیوں بوتا ہے

    اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجود
    آندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے

    امید کی سوکھتی شاخوں سے سارے پتے جھڑ جائیں گے
    اس خوف سے اپنی تصویریں ہم سال بہ سال بناتے ہیں

    زمانوں کو اڑانیں برق کو رفتار دیتا تھا
    مگر مجھ سے کہا ٹھہرے ہوئے شام و سحر لے جا

    سایوں کی زد میں آ گئیں ساری غلام گردشیں
    اب تو کنیز کے لیے راہ فرار بھی نہیں

  • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    پشاور:خیبرپختونخوا کے نگراں حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو تبدیل کردیا۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے امداد اللہ بوسل کو نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا۔

    نیے چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسل سیکرٹری صعنت و پیدوار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔چیف سیکرٹر ی خیبرپختونخوا شہزاد بنگش کو تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے تھے جس کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں محمد شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، محمد شاہد نیازکو چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیاتھا