Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل ہو گئے

    سلطان محمد خان کے ہمراہ ہزاروں کارکنان کی بھی اے این پی میں شمولیت ہوئی ،سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ اے این پی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی،عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں مگر اسمبلی نہیں جا رہے ،عمران خان اپنی ضد اورانا کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر وہ مانتے نہیں ،میں دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آیا ہوں

    دوسری جانب ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم چارسدہ سمیت پورے صوبے اور جہاں جہاں پشتون آباد ہیں، اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیں گے ہر پشتون پر جرگہ کریں گے اور انہیں ایک ہی چھتری کے نیچے لانے کی کوشش کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ نو بال پر وکٹ کی بات کرنیوالے گھر میں بیٹھ کر خوشیاں منائیں۔ سلطان محمد خان کا خاندان ہمارا خاندان ہے اور آج کا جرگہ ایک اہم سنگ میل ہے پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ رکے گا نہیں اور بہت جلد مزید بڑے نام عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بنیں گی

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    قبل ازیں سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم کو طلب کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محمد فہیم نے پی ڈی اے ملازمین کے ساتھ مل کر سرکاری زمین قبضہ کرکے تعمیرات کیں، انہیں آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ انجنیئر فہیم احمد کو پیش نہ ہونے پر اب دوسرا نوٹس دیا جائے گا۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی انجینئر فہیم نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف بیان دینے پر نوٹس دیا گیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے اچانک نوٹس ملا، نجی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میری درخواستیں تین سال سے اینٹی کرپشن دفتر میں موجود ہیں، تین سال سے درخواست پر کارروائی نہیں ہوئی، اپنی صوبائی حکومت میں کرپشن کے خلاف بات کیا کی، دو گھنٹے میں میرے خلاف انکوائری آرڈر کر دی۔

  • ٹانک میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    ٹانک میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    پشاور:ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی فاتحہ خوانی کیلئے علاقے میں آئے تھے، واپسی پر گل امام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین کی سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی محفوظ رہے۔

    4 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ھوا ھے۔ عینی شاہدین کےمطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد بطرف قبلہ (مغرب) سائیڈ پر فرار ھوئے ھیں۔ گاؤں درکی اور گاؤں پائی کے لوگوں نے لوڈسپیکروں میں اعلانات کرکے ملزمان کے پیچھے چغہ پارٹی کی صورت میں نکل گئے ھیں۔

    شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پولیس حوالدار عمران ، پولیس حوالدار برکت ، کنسٹیبل رفیع اللہ شہید اور کنسٹیبل فضل رحمان شہید شامل ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ٹانک میں دو پولیس اہکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیاتھا ،صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 15 اگست سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران جنوبی ضلع ٹانک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا ۔

    جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں نثار اورپیر رحمان شامل تھے

    ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکار تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ اس دوران اچانک نامعلوم دہشت گرد جنہوںنے جھاڑیوں کے اوٹ میں چھپ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم پولیو ٹیم محفوظ ہے نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی کے گھر آمد

    کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی کے گھر آمد

    پشاور:کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل حسن اظہار حیات نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شہید کے گھر آمد پر پشاور کور کے کمانڈڑ نے اہل خانہ کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کور کمانڈر نے بتایا کہ شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی یاد میں کیڈٹ کالج وانا کے مین آڈیٹوریم کو اُن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے کیڈٹ کالج وانا میں ہی تعلیم حاصل کی تھی۔ شہید کے والد بھی اسی کالج میں ملازم تھے۔ دھرتی کے بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مین آڈیٹوریم کو ان سے منسوب کیا گیا۔

    شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • تحریک انصاف کو جھٹکا،خیبر پختوںخوا سے رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان

    تحریک انصاف کو جھٹکا،خیبر پختوںخوا سے رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان

    تحریک انصاف کو جھٹکا،خیبر پختوںخوا سے رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان

    پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختو نخوا اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    چارسدہ سے سلطان محمد کے بعد پشاور کے ایم پی اے نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ،محمد فہیم کا کہنا تھا کہ موجودہ رہنماوں کی قیادت میں مزید کام نہیں کرسکتا ،محمد فہیم نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین کے ساتھ روابط کا دعویٰ کیا اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہورہی ہے میرے ساتھ 20 سے زائد مزید اراکین رابطے میں ہیں ، جلد مزید حقائق بتاؤں گا،پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کررہے

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد فہیم کا کہنا ہے کہ جب 2018 میں صوبے میں ہماری حکومت بنی تو چھ ماہ بعد مجھے احساس ہوا کہ جلسوں میں جو نعرے لگتے تھے اس کے الٹ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت ہو یا تعلیم ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ اب میں مزید جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ میرا پی ٹی آئی سے اب کوئی تعلق نہیں نہ عمران خان میرے لیڈر ہیں

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

  • واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی

    واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی

    واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی

    واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خالد خان اورپاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے سینئر نائب صدر شاہد خان شنواری نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس انٹر نیشنل سوئمر اسد خان، انٹر نیشنل فٹبالر ارشد خان، عتیق شنواری، ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں،

    پینتالیس کلو میٹر پر مشتمل ریس رنگ روڈ پشاور سے چراٹ چیک پوسٹ تک منعقد ہوئی‘ ریس میں ایمچیور اور پروفیشنلز کیٹیگریز شامل تھیں‘نتائج کے پروفیشنل کیٹیگری میں واپڈا کے عبدالباسط نے ایک گھنٹہ 34 منٹ اور 12 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور کے ساجد علی خان نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 14 سیکنڈز کیساتھ دوسری اورمردان کے عمر فاروق نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 16 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمچیور کیٹیگری میں پشاور کے اسماعیل نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 22 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور ہی کے نبی اللہ نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 24 سیکنڈز کیساتھ دوسری جبکہ جنید نے ایک گھنٹہ 35 منٹ اور 26 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی،‘ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریس کا افتتاح صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد نے کیا ان کے ہمراہ ٹیکنیکل آفیشلز تیفور زرین‘بلال احمد ‘محسن خان‘اویس بھی موجود تھے‘

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے،وزیراعظم

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘میڈل‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر و صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے اور ہماری طرف سے انہیں مکمل تعاون حاصل رہے گا انہوں نے کہا کہ یوم دفاع سائیکل ریس ہمیں اپنے شہداء کیساتھ یک جہتی کا ذریعہ ہے اور دوسری طرف کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملے ہیں۔

  • پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال،عمران خان اور وزیراعلی کے پی کے کی الیکشن کمیشن طلبی

    پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال،عمران خان اور وزیراعلی کے پی کے کی الیکشن کمیشن طلبی

    پشاور کے حلقہ این اے 31 میں ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور اہم عہدوں پر فائز شخصیات کو وضاحت کیلئے پشاور طلب کر لیا.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاور شہاب الدین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ،نوٹس کے مطابق کزشتہ روز پشاور کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال کئے گئے جبکہ جلسہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سمیت اہم عہدوں پر فائز شخصیات نے شرکت بھی کی.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاور شہاب الدین نے نوٹس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 9 ستمبر کی صبح خود یا بذریعہ وکیل ملک پلازہ کوہاٹ روڈ پشاور میں واقع دفتر پیش ہو کر وضاحت بیان کریں.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرپشاورنے پی ٹی آئیکے کزشتہ روز منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعلی کے پی کے محمود خان ،وزیر خزانہ تیمور جھگڑا،وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ،وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی،وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش،وزیر زکواۃ انور زیب خان،وزیر ریلیف محمد اقبال ،وزیراعلی کے مشیر خلیق الرحمان،اور معاون خصوصی برائے وزیراعلی وزیر زادہ،کو بھی خود یا وکیل کے ذریعے 9 ستمبر کی صبح 10 بجے اپنے دفتر وضاحت کیلئے طلب کیا ہے.

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا

    خیبر پختونخواہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ کر گرفتار کر لیا.

    ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے آپریشن کے باعث مانسہرہ میں شاپر فروخت کرنے والے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج کیا گیا ،تاہم انتظامیہ نے احتجاج کرنے پر جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کےقریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ سمیت 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

    نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق مانسہرہ میں دوسرے روز مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ مین بازار میں احتجاج کیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، 2روز قبل ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو ا تھا جس پر انجمن تاجران کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔

    واقعے پر احتجاج کرنے پر مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے.

  • فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ،عمران خان

    فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین کی کوشش ہے سب سے بڑی جماعت کو فوج، عدلیہ کے ساتھ لڑایا جائے، ان کا پروپیگنڈا سیل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب بیرونی سازش کے تحت حکومت کوگرایا تو پہلا جلسہ پشاورمیں کیا، پشاور والوں نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، سندھ،بلوچستان، ڈی جی خان، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان سیلاب سے متاثر ہوئے، اللہ نے ہمیں بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہے، سندھ کے لوگ بڑی مشکلوں میں ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک بڑا منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو حقیقی آزادی اور کلمے کا مطلب سمجھانا چاہتا ہوں،ہم زنجیروں کی وجہ سے اوپر پرواز نہیں کر پا رہے، نبی ﷺ کی سنت پر چلتے ہوئے قوم کو جگانا چاہتا ہوں تاکہ یہ زنجیریں ٹوٹ جائیں،چوروں کا ٹولہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے،امریکی سازش کے تحت چوروں کے ٹولے کومسلط کیا گیا، چوروں کے ٹولے کو پاکستان کو نیچے لیجانے کے لیے مسلط کیا گیا، ہم پاکستان کوعلامہ اقبالؒ کے خواب جیسا عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں، ہم دنیا بھرمیں سبز پاسپورٹ کی عزت کرانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوروں کے ہوتے ہوئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو سکتی، آج کے جلسے میں آپ کی تربیت بھی ہو گی، جلسے میں بہت ساری ویڈیو بھی دکھانی ہیں، ہم پاکستان کی عزت کرانا چاہتے ہیں، چوروں کے ٹولے کو پتا چل گیا مجھے شکست نہیں دے سکتے، اب یہ مجھے کسی طرح ڈس کوالیفائی کرنے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ مجھے دہشت گرد بنا دیا گیا ہے، ان کا حال ایسا ہے جب کوئی ٹیم ہارنے لگے تو وکٹیں ہی اٹھا لیتے ہیں، پہلے کوشش ہے عمران خان کو نا اہل کروایا جائے، دوسری ان کی کوشش سب سے بڑی جماعت کو فوج، عدلیہ کے ساتھ لڑایا جائے، ان کا پروپیگنڈا سیل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ فوج بھی اور ملک بھی میرا ہے، فوج مضبوط ہو گی تو ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم مضبوط فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، ہم اس ملک کے اداروں کو مضبوط کریں گے، اگر ہم فوج پر تنقید کرتے ہیں تو اس کی بہتری کے لیے تعمیری تنقید کرتے ہیں، مخالفین پروپیگنڈے اس لیے کر رہے ہیں کسی طرح تحریک انصاف اور فوج میں لڑائی ہو جائے، مہنگائی، معیشت ان کا مسئلہ نہیں تھا، انہوں نے اقتدارمیں آکر1100ارب معاف کرایا۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا دن مجھے آج بھی یاد ہے، 6 ستمبر کو ساری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی تھی۔26سال پہلے سیاست شروع کی تو آزاد عدلیہ کے لیے میں کھڑا ہوا، واحد سیاست دان تھا جو آزاد عدلیہ کے لیے جیل میں گیا، ہماری حکومت نے ججز کے لیے جوڈیشل کمپلکس بنایا، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، مسلم لیگ ن کے لوگ سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے چیف جسٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں، میں کبھی اپنے کسی ورکرز کو عدلیہ کے خلاف بیان دینے کا نہیں کہا، عدلیہ، لوئر کورٹس کی عزت کرتا ہوں، مجسٹریٹ صاحبہ کے خلاف اگرسخت زبان استعمال کی تو اس کی وجہ شہباز گل پر تشدد تھا، شہباز گل کو حوالات میں ننگا کر کے تشدد کیا گیا، میرا مطلب جج صاحبہ کو دھکمی دینا نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اداروں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، قوم سب سمجھ گئی ہے، چوروں کا ٹولہ مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے، سب سن لو جتنا مجھے دیوار سے لگاؤ گے اتنا ہی میں لڑوں گا،7ماہ سے میں عوام کوحقیقی آزادی کے لیے تیار کر رہا ہوں، پاکستانیوں جب کال دوں توآپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ اکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد پہلی دفعہ معیشت ترقی کر رہی تھی، آج عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ معیشت سکڑ رہی ہے، آج ملک میں فیکٹریاں بند ہیں، بجلی اور ڈیزل (فضل الرحمان) کی قیمت مہنگی ہوگئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگی بجلی نہیں تھی، ہمارے دور میں 18 روپے اور آج 50 روپے یونٹ تک بجلی پہنچ گئی، سندھ، بلوچستان میں گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، آج بجلی، پٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق معاشی حالات مزید خراب ہوں گے۔

  • مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث سگی ماں، بہن اور کزن گرفتار

    مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث سگی ماں، بہن اور کزن گرفتار

    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث ماں، بہن اور کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود دلولہ مکڑواہی کے رہاشی عمیر نامی نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کی قاتل سگی ماں، بہن اور خالہ زاد بھائی نکلے۔

    چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

    پولیس کے مطابق 1 ستمبر 2022 کو مقتول عمیر صابر کی والدہ نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رپورٹ کرائی کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کرایا تو رپورٹ میں ثابت ہوا کہ مقتول کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی والدہ اور بہن کو شامل تفتیش کیا، جس پر مقتول کی والدہ نے اپنی بیٹی اور بہن کے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا بعد ازاں پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان ماں، بیٹی اور کزن بشارت کو گرفتار کرلیا ہے-

    قبل ازیں لاہور میں چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا لاہور مغلپورہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، بھانجے نے اپنی ممانی ماموں اور کزن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،مقتولین کی لاشیں گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی برآمد ہوئی مقتولین کی شناخت کے ثاقب، مریم اور عبد اللہ کے ناموں سے ہوئی-

    آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں-

    مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ڈر کر بھاگنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  • پشاور میں عمرا ن خان کے جلسے کیلئےسرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل

    پشاور میں عمرا ن خان کے جلسے کیلئےسرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل

    سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین نے پشاور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو شئیر کر دی-

    سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے سفری اخراجات کی تفصیل فراہمی کا حکم

    باغی ٹی وی:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں میاں افتخار حسین کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نےلکھا کہ پشاور میں آج عمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے-

    انہوں نے مزید لکھا کہ آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری پی ٹی آئی پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک کے لیے پیسے نہیں ۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔

    عمرا ن خان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف


    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب اور پختونخوا کے تمام وسائل ایک فرد پر لگ رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقے اور عوام کے تمام بنیادی سہولیات وضروریات سلب ہو گئے-


    صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جو سرکاری وسائل استعمال کروانے میں ملوث ہیں انہیں فوری سزا دی جائے ملک و قوم کا پیسہ حرام کا نہیں-

    حکومتیں آزادی اظہار سے کیوں گھبراتی ہیں؟ اس سے تو احتساب ہوتا ہے،عدالت

    ایک صارف نے کہا کہ سرکاری وسائل اس طرح بھیجا استعمال کرنا یہ کے پی کے حکومت کی نااہلی پر دلالت کرتا عمران خان پاکستان کا دشمن ہے-


    ایک صارف نے کہا کہ نیازی کا باپ کتنا امیر تھا جو پورئے ملک میں اس کے باپ کا پیسہ بول رہا ہے،پنجاب اور کے پی کے کی عوام وہ بھیڑ بکریاں ہیں جو نیازی کے بیانات سے اپنا پیٹ بھر رہی ہیں۔

    دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ سپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور سپروائزر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔