Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا حکومت کی کلائمیٹ چینج پالیسی کا ایکشن پلان منظور

    خیبر پختونخوا حکومت کی کلائمیٹ چینج پالیسی کا ایکشن پلان منظور

    خیبر پختونخوا حکومت کی کلائمیٹ چینج پالیسی کا ایکشن پلان منظور ہو گیا-

    باغی ٹی وی : موسم ماحولیات پراثر انداز ہونے والے 129 عوامل کا تدراک، ایکشن پلان میں شامل ہے،ایکشن پلان میں 172 ماحول دوست عوامل شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایکشن پلان میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی زمینوں پر ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون سازی کی جائے گی،فصلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے کیلئے رسک منیجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا-

    علاہ ازیں کلائمیٹ چینچ یونٹ کا قیام، شعبہ زراعت پر ٹیکس کم کرنا ایکشن پلان کا حصہ ہے جبکہ شعبہ زراعت،فیشریز،لائیو اسٹاک میں گرین ہاوس گیسز کے اخراج میں کمی لانا بھی ایکشن پلان کا حصہ ہے-

    موسمیاتی تبدیلی سے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، کلائمیٹ ماڈل بنانا بھی ایکشن پلان کا حصہ ہے، جبکہ مال مویشی کیلئے بہتر خوراک، جنگلات کی حفاظت، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام پر بھی کام کیا جائے گا۔

    بڑے کمرشل، پبلک عمارتوں میں سولر واٹر ہیٹر کی تنصیب ایکشن پلان میں شامل ہے اور ہیچریز، فش فارمز میں بہتری، بارش کا پانی محفوظ کرنا اور پانی کم استعمال کرنا پالیسی بھی کا حصہ ہو گا۔

    خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول پر آگئی

  • پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں،صدر عارف علوی

    پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں،صدر عارف علوی

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں۔

    صدر مملکت نے گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے، عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے جو بات کی وہ خود وضاحت کریں، میں کوئی کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہتا، جو بھی بات کرے درکار ہے کہ وہ خود ہی اس کی وضاحت بھی کرے۔

    عارف علوی نے کہا کہ میں قومی حکومت کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ سب کو ایک ساتھ بٹھانا چاہتا ہوں، اس کام میں کامیابی کے لیے پرامید ہوں، وزیراعظم سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، اگر رابطہ نہیں ہے تو فاصلے بھی نہیں، شفافیت آجائے تو صوبوں کے مابین بداعتمادی ختم ہوجائے گی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر ڈیل ہے، پاکستان معاشی دباؤ سے نکل آیا ہے، دیگر ادارے بھی اب تعاون کریں گے، دعا ہے کہ مہنگائی جلد ختم ہوجائے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک جانور ہے جسے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے اس کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا، یہ ریگولیٹ نہیں ہوسکتا، جو کوئی بھی بات کرے احتیاط سے بات کرے۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کرنا خطرناک ہے، تاہم ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، میں ای ووٹنگ کا حامی ہوں، میں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے۔

  • جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی بھی، شوکت یوسفزئی کی انوکھی منطق

    جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی بھی، شوکت یوسفزئی کی انوکھی منطق

    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب پر سیاست کررہی ہے، ہمارے جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد بھی کریں گے۔

    شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انفراسٹرکچر پر زیادہ فوکس کیا ہوا ہے، جہاں سیلاب آنے کا خدشہ تھا وہ جگہیں پہلے ہی خالی کرانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ شانگلہ،چارسدہ،نوشہرہ،کوہستان اور ٹانک بہت زیادہ متاثر ہوئے، جہاں سیلاب کے خطرات ہیں لوگ ان علاقوں میں واپس نہ جائیں۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومتنے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ 102.3 ارب روپے کا خیبر پختونخوا میں نقصان ہوا ہے، 1400 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، ایک ہزار اسکول اور 73 اسپتال سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سوات میں 34،ڈی آئی خان میں 31 اور وزیرستان میں 17 اموات ہوئیں، جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وارننگ الرٹ صوبے کے اندر دوبارہ جاری کیا جاچکا ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس 2 ہیلی کاپٹر ہیں، ایک ہیلی کاپٹرمیں صرف 3 افراد دوسرے میں 17 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب پر سیاست کر رہی ہے تحریک انصاف نہیں، صوبے میں 13 اضلاع آفت زدہ،279 جاں بحق اور6 لاکھ 75 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ ہماری انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں پہلے سے تیار تھیں، 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےشوکت یوسفزئی

    کے پی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 1200 ملین روپے جاری کیے تھے، وزیراعلی نے کوہستان میں پھنسنے والے5 افراد سے متعلق انکوائری کا حکم بھی دیا ہے،شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی نے شکوہ کیا کہ این ایف آر سی سی میں ہم سے تعاون نہیں ہو رہا۔

  • سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی  يوسفزئی

    سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزئی

    شانگلہ:سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزې جو کہ صدر ہیں پاکستان تحریک نظام شانگلہ کے، ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ،

    مراد علی یوسفزئی صدر پاکستان تحریک نظام شانگلہ کہتے ہیں کہ سوات بورڈ کوپشاور منتقل کرنے کا عمل درست نہیں ، اس سے پشاور سے دور سوات ، شانگلہ اور دیگرمضافات کے طلبا کے لیے جانا بہت مشکل ہے ، سچ تو یہ ہے کہ اس علاقے کے طلباء اپنے ایک سرٹفکیٹ یا DMC کے لیے پشاور نہیں جاسکتے۔

    مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ ان حالات کے تناظر میں اسلئے ھم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ سوات شانگلہ اور بونیر کے تمام لیڈرشپ سے اس بارے ہر ممکن کوشش کی درخواست کی جاتی ہے کہ خدارا ہمارے ساتھ دیجھے۔

    مراد علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ فقط ان کا مطالبہ نہیں بلکہ سوات ، شانگلہ اوردیگرمضافات کے طالب علموں ، سوشل ورکز اوردیگرسیاسی اورسماجی تنظیموں کا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سوات کے طالب علموں کو سوات میں ہی اس قسم کے اتنظامی معاملات حل کرنے کی سہولت دی جائے تاکہ ان کا وقت ، پیسہ اور انرجی ضائع نہ ہو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سوات میں سیلاب مگرپی ٹی آئی ارکان اسمبلی ابھی تک غائب ہیں‌

    سوات میں سیلاب مگرپی ٹی آئی ارکان اسمبلی ابھی تک غائب ہیں‌

    سوات:سوات میں سیلاب مگرپی ٹی آئی ارکان اسمبلی ابھی تک غائب ہیں‌،اطلاعات کےمطابق کے پی کے مشہورسیاحتی علاقے سوات میں تاریخ کے بد ترین سیلاب سے تباہی کے باوجود علاقے سے منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے موجود نہ ہونے پر مقامی لوگ سخت نالاں نظر آتے ہیں۔

    اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات سے کے پی صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 8 ارکان ہیں، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان بھی شامل ہیں، جبکہ ضلع سے تمام 3 ایم این ایز کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے، جن میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی اور ایم این اے سلیم الرحمان شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی تحصیل بحرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی علاقے میں موجود ہی نہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ارکان غیر ملکی دورے پر ہیں، میاں شرافت علی جرمنی جبکہ ڈاکٹر حیدر علی انگلینڈ میں موجود ہیں۔ اور سیلاب کی تباہی کے باوجود بھی علاقے میں نہ پہنچ سکے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    سابق وفاقی وزیر اور سوات سے منتخب ایم این اے مراد سعید گزشتہ اتوار کو وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں آئے اور واپس چلے گئے، جس کے باعث مقامی لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

     

    بحرین سے کالام تک سڑک دریا برد ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں کئی رابطہ پل بھی تباہ ہوگئے ہیں، جس کے باعث بالائی علاقوں میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں داخلے کا ہدف 10لاکھ تھا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں-

    محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری ا سکولوں میں مقررہ ہدف سے3 لاکھ سے زائد بچے کم داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 94 ہزار نئے بچے آئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کےاسکولوں میں 73 ہزارسے زائد طلبا داخل ہوئے،جن میں 44 ہزار طلبا اور705 طالبات شامل ہیں،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نئے طلبہ پشاور اور سوات میں اسکولوں میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب منشیات کی لعنت سے نجات حاصل کرنے والے 1200 افراد کو ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کے معمولات پہ نگاہ رکھیں۔

    تقریب میں کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے 380 افراد کو ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کا بارڈر دور دور تک پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے منشیات کی روک تھام میں مشکلات و دشواریاں پیش آتی ہیں نشے سے پاک پشاور ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔

  • کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    پشاور:کوہستان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے پانچ دوستوں کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 دوست کئی گھنٹے انتظار کے بعد تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، واقعہ 26 اگست کو کوہستان میں پیش آیا تھا۔پانچوں نوجوان کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور ایک اونچے ٹیلے پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    اطلاعات کے مطابق پانچوں نوجوان تقریباً تین گھنٹے مدد کا انتظار کرتے رہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انکی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات اور حکومتی وزراء کے دوروں کیلئے تو ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچوں نوجوان لوئر کوہستان کے علاقے سناگئ دوبیر نالہ میں جیپ کے ذریعے نالہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پانچوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

    پانچوں افراد نے بڑے پتھر پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے درجوں لوگوں کے سامنے بے بسی کے عالم میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ ایک شخص کو مقامی لوگ رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

    سیلابی ریلا گاڑی بھی بہا کر لے گیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بلال ولد رشید انور ولد آمیز ریاض ولد سمندر آور فصل ولد اکبر شاملِ تھے۔

  • پی اے ایف کے خیبر پختونخوا میں ریسکیو آپریشنز جاری

    پی اے ایف کے خیبر پختونخوا میں ریسکیو آپریشنز جاری

    پشاور: پاک فضائیہ نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے آپریشن کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ریسکیو آپریشنز کو وسعت دے دی۔ خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ مزید برآں رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے جہاں انہیں مفت طبی علاج، کھانا اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔

    وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) اور ائیر وائس مارشل معید خان ڈائریکٹر جنرل ائیر آپریشنز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ دونوں ایئر آفیسرز نے پی اے ایف کے اہلکاروں کی طرف سے سیلاب سے بچاؤ اور بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے لیے فیلڈ کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکے ہوئے فوڈ پیکٹ، 924 راشن پیک، جن میں بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس شامل تھیں، ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں، پی اے ایف کے فیلڈ ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کیں۔ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں :سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند

    سیلاب کی تباہ کاریاں :سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند

    سوات:کے پی میں‌ سیلاب کی تباہ کاریاں اس قدرزیادہ ہیں کہ ملکی مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکام نے مالاکنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ میں سڑک بند ہونے کی وجہ سےاسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے کاٹلنگ انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے۔

    اس ایکسپریس وے پر سوات اور دیرسے آنے والی ٹریفک چکدرہ کے مقام پربند کردی گئی ہے۔سوات ایکسپریس وے کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے گذارش کی کہ موسمی حالات کے پیش نظرغیرضروری سفر سے گریزکریں۔ سفرشروع کرنےسے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری طرف افواج پاکستان کے سربراہ قمر جاوید باجوہ آج بروز منگل 30 اگست کو سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے سوات پہنچے

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات میں اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں جاری پاک افواج کی امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیر خزانہ

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ: 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب کی وجہ سے پھنسے 316 افراد کو نکالا گیا ہے۔
    ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں، جب کہ اس سے قبل راشن کے 3 ہزار540 پیکٹس، 250 ٹینٹ بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب عسکری ترجمان کی جانب سے آرمی فلڈ ریلیف سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کوآرڈینیشن سینٹر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مصروف عمل ہے، جہاں تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے217 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    کلیکشن پوائنٹس میں اب تک 122.87 ٹن آٹا، دال اور چینی وصول ہوئی ہے، اسلام آباد سے 5.9 ٹن خیمے، لحاف اور ملبوسات بھی جمع کروائے گئے۔ 0.15 ٹن ادویات، شمسی لائٹس، سلیپنگ بیگز بھی جمع کروائے گئے۔

    پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ سے 7 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا کراچی پہنچائی جاچکی ہیں، یواے ای سے3 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا نور خان ائیر بیس راولپنڈی اور چین سے 2 طیارے 3 ہزار خیمے لے کر آج بروز 30 اگست کو کراچی پہنچیں گے، جب کہ جاپان سے ترپالیں اور شیلٹرز بھی آج کراچی پہنچ جائیں گے۔

    ترجمان کے بیان کے مطابق برطانیہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

  • جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان

    جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان

    اسلام آباد:جاپان نے پاکستان کو سیلابی صورتحال پر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر نے سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے افسوس کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان کو امداد فراہم کرے گا۔

    جاپانی سفارت خانے نے کہا کہ جائیکا کے ذریعہ پاکستان کو ٹینٹس اور پلاسٹک شیٹس فراہم کی جائیں گی۔سفارت خانے نے مزید کہا کہ امدادی سامان کا پہلا جہاز 30 اگست کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے گا۔

     

     

    وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست پرجہانگیرترین کاسیلاب متاثرین کےلیےایک کروڑروپےامداد کا اعلان

     

    وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے، جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کردیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جہانگیرخان ترین مزید امداد کا اعلان بھی کرنے والے ہیں

     

     

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔