Baaghi TV

Category: پشاور

  • حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے مالی امداد کی رقم بڑھادی

    حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے مالی امداد کی رقم بڑھادی

    پشاور:سیلاب سے متاثرخاندانوں کوہرصورت ریلیف دینے کےلیے خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد 3 لاکھ روپے سے 8 لاکھ اور تباہ گھروں کی امداد بھی ایک لاکھ سے 3 لاکھ روپے کردی ہے۔

    اس حوالے سے کے پی حکومت کے وزیرمحنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران شوکت یوسف زئی نے کہا کہ قدرتی آفت سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔صوبے میں اب تک 230 افراد جاں بحق جب کہ 24 ہزار مکانات اور پچاس سے زائد ہوٹل بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے متاثرین کو یقن دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلی محمود خان خود ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، جبکہ صورت حال بہتر ہونے پر نقصانات کا سروے شروع کردیا جائے گا ۔

    شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کی امداد تین لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کردی ہے۔اس طرح تباہ گھروں کی امداد بھی ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے کردی ہے ۔

    تباہ حال چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، مزید نقصانات کا اندیشہ ہے، خطرے سے دو چار علاقوں میں متاثرین کو واپس آنے سے روک دیا گیا۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلہ آج دوپہر تک چارسدہ پہنچے گا۔

    سیلاب سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز
    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات اور 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 15 سو 27 زخمی ہیں، 83 ہزار مویشی بھی جان سے گئے ہیں۔

    سیلابی ریلے پنجاب میں داخل
    سوات اور نوشہرہ میں تباہی کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے، میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چارسدہ کے مزید علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے، چارسدہ میں بھی سیکڑوں گھر پانی سے متاثر ہیں۔ دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    موٹر وے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات
    موٹر وے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات ہیں، قومی شاہراہ پر آزاخیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو جبکہ سندھ میں کنڈیارو،مورو،سکرنڈ اور مٹیاری کے قریب سیلاب کاخدشہ ہے۔

    نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ سیلاب کا خدشہ ہے، موٹر وے پولیس نے سیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ کہا گیا ہے کہ سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔

    کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں ڈیم ٹوٹنے کی افواہ
    بولان کے علاقے مچھ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر نواں کلی اور دیگر علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔شہریوں نے منتقلی شروع کردی تاہم ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ولی تنگی ڈیم بلکل محفوظ ہے، مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔دوسری جانب شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں کے رابطے اب تک بحال نہیں ہو سکے ہیں۔

    بلوچستان سے آنیوالے ریلے کا میہڑ کے حفاظتی بند پر دباؤ
    بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے کا میہڑ کے حفاظتی بند پر دباؤ ہے، میہڑ شہر کو رنگ بند سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹنڈو آدم میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلے کا رخ شہر کی طرف کر دیا۔دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے علاقےخالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیرپور کے کئی مقامات پر 10سے 12فٹ پانی جمع ہے، متاثرین محصور ہیں۔

  • کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع،  35 افراد کو بچا لیا گیا

    کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع، 35 افراد کو بچا لیا گیا

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات اور دیر اپر نے کالام اور کمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ریسکیو شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اب تک کالام اور کمراٹ سے 35 افراد کانجو ائیرپورٹ اور شرینگل یونیورسٹی شفٹ کئے گئے ہیں۔ شفٹ کئے گئے افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

    دونوں اضلاع میں ہیلی کے ذریعے بیک وقت ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے کمراٹ جنگل سے چار خواتین سیاحوں کو ہیلی سروس سے شرینگل یونیورسٹی شفٹ کیا گیا، ڈی سی اپر دیر موقع پر موجود تھے، سیاحوں کو ریسیو کیا-

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے مطابق سیاحوں کی محفوظ گھروں تک منتقلی ترجیح ہے،مقامی متاثرہ آبادی کو فوڈ اور شیلٹر ہنگامی بنیادوں پر فراہم کررہے ہیں،تحصیل لیول پر فود سٹوریج ہنگامی بنیادوں پر قائم کررہے ہیں-

    آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کےمطابق ریلیف کے لئے تمام حکومتی مشینری کا استعمال یقینی بنا رہے ہیں،پولیس اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،منقطع پہاڑی علاقوں میں میڈیسن اور دیگر ضروری اشیاء بھیجے جارہے ہیں-

    شوکت علی یوسفزئی کے مطابق ملاکنڈ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، تمام ریسکیو و ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، 132 دیگر پھنسے افراد کو آرمی ریسکیو سروس کے ذریعے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا سول اور ملٹری حکام مشترکہ طور پر اقدامات کرہرے ہیں پاک آرمی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں-

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

  • سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا

    سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا

    سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق اور درجنوں مکان و ہوٹلز تباہ ہو گئے سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ 15رابطہ پل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔

    بے حسی کی انتہا،مورو میں وڈیروں نےفصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا انسانی آبادی میں چھوڑ دیا

    سیلابی ریلے سے 100 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ 50 کےقریب ہوٹلز تباہ ہو گئے،سوات میں درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیوں کو بھی سیلابی ریلا اپنے ساتھ لے گیا جبکہ سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بند ہو گیا-

    ادھر سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دی گئی، ضلع بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے کالام میں دریا کنارے بنے ہوٹل تباہ و برباد ہوگئے، بحرین میں بھی سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔

    دریا سوات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی شدید طغیانی کے باعث کالام کا سب سے مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ بہہ گیا ہنی مون ہوٹل وادی کا سب سے خوبصورت اور مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا تھا اور اپنی خوبصورت جغرافیائی حیثیت کے باعث سیاحوں کا مرکز تھا۔

    دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں-

    ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلعے کا درجہ دینے کا فیصلہ

    ڈاکٹر سہیل فاروقی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمۂ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں، کیمپوں میں صحت کا عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں 50 سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔

    دوسری راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پانی کے علاوہ دیگر مسائل نے بھی متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    متاثرہ علاقوں میں انتظامی مشینری غائب اور خوراک کی بھی قلت ہے جبکہ بچوں کے بیمار ہونے کے باعث مائیں پریشان ہیں مکانات بہہ جانے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہیں، جس کی وجہ سے بچا کچھا سامان بھی تباہ ہونے لگا ہے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سانپوں کی بھرمار نے بھی متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں، پانی دیہی علاقوں کی طرف جارہا ہے دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا گیارہویں روز بھی زمینی راستہ بند ہے جس کے باعث لوگ غذائی قلت کا شکار ہونے لگے ہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تونسہ روڈ سے تودے ہٹانے شروع کر دیئے-

    ادھر بلوچستان کے زمینی و فضائی راستے بند جبکہ لینڈ لائنز اور موبائل فون سگنلز بھی بیٹھ گئے، جس کے باعث سیلاب میں ڈوبے بلوچستان کی خبر ملنا مشکل ہوگئی کوئٹہ 30 گھنٹوں تک بارش اور سیلاب میں گھرا رہا۔ سیلاب میں پھنسنے والے 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق

    چار سدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سیلابی ریلے کا شہر سے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، صورتحال دیکھ کر مقامی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تو شہر اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر موٹر وے پہ پہنچ گئی ہے۔

    حکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ منڈا ہیڈ ورکس کے پل کا دو سے تین سو فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ریلے کے بہاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن تاریکی کے سبب ہونے والے نقصانات کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چارسدہ میں منڈا ہیڈورکس کا آدھا حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے، سیلابی پانی تیزی سے نوشہرہ کی طرف گامزن ہے۔عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس وقت سستی سے کام نہ لیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ منڈا ہیڈورکس 2010 میں سیلابی پانی سے محفوظ رہا تھا۔

    سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سب جیل سے قیدیوں کو ضلع مردان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کو مردان ڈسٹرکٹ جیل منتقلی کا عمل آج مکمل ہو جائے گا ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سب جیل سے تقریباً ساڑھے تین سو قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا، قیدیوں کو سیلاب کے شدید خطرے کے پیش نظر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی تجویز پر مردان جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا،چار سدہ سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

  • عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کودینےپرصوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل

    عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کودینےپرصوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل

    پشاور:عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل ،اطلاعات کے مطابق آج پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے اعلامیے کو معطل کرتے ہوئے عدلیہ کا اختیار بیوروکریٹ کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے

     

    پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

    پشاور سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے سیاسی مقاصد کےلئے سی آر پی سی سیکشن 196 کے تحت عدلیہ کا اختیاربیوروکریسی کے حوالے کیا۔ لیکن پشاور ہائی کورٹ نے اعلامیہ معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے 13 ستمبرتک جواب طلب کرلیا ہے۔حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ بالآخرحکومت کو کیا مجبوری تھی اس قانون کو تحویل میں لینے کی ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں آج پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کے اعلامیے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس شکیل خان پر مشتمل بینچ نے کی۔

    پاکستان سکھ کمیونٹی کا کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    کے پی حکومت کے خلاف اس حوالے سے درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ سیکشن 196 کسی افسر کو ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار نہیں دیتا۔

    ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، پشاور ہائی کورٹ

    اس سماعت کےبعد پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے اعلامیے کو معطل کردیا، اور فوجداری قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لئے عدلیہ کا اختیار بیوروکریٹ کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔ہائی کورٹ نے سیکشن 196 کے اختیار کے حوالے سے آئینی رائے بھی مانگ لی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کے پی حکومت نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کو مطمئن کرنے کے لیے وضاحت کے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے

    یاد رہے کہ آج کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد ڈی آئی خان میں پی ڈی ایم قائدین پر درج ہونے والے مقدمات کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

  • خیبرپختونخوا: سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند:وزیراعلٰی محمود خان  بھی متحرک ہوگئے

    خیبرپختونخوا: سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند:وزیراعلٰی محمود خان بھی متحرک ہوگئے

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے ڈی آئی خان ،ٹانک، دیر اور چترال میں تعلیمی ادارے بند کردئے گئے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اپر چترال میں 10 ، ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ فیصلہ کسی جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوامیں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 9 افرادجاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ شانگلہ،سوات اور دیراپر کی بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے کہا ہےکہ ہم کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنےکےلیےالرٹ ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کامیاب پروگرام پر ضلعی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوشل میڈیا سیلاب کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نالائق حکومت ہے، امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل پا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہم منشیات ترک کرنے والوں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ ایس ایچ او اور انتظامیہ کو منشیات کی سپلائی چین کا پتہ ہوتا ہے، پولیس اور انتظامیہ اپنی اس خاصیت کو منشیات کی روک تھام میں استعمال کرے، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں منشیات کے تدارک کا کام شروع کرے۔

  • خیبرپختونخوا:بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں،12 اقسام کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئیں

    خیبرپختونخوا:بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں،12 اقسام کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئیں

    خیبرپختونخوا (کے پی) کے متعدد اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 14 ہزار 394 ایکڑ پر کھڑی 12 اقسام کی فصلیں تباہ ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ زراعت کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کے پی میں فصلیں اور سبزیاں پانی کی نذر ہوجانے سے کسانوں کو 3 ارب 66 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کے پی میں مکئی کی 4 ہزار 543 میٹرک ٹن فصل اور 3 ہزار ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کی سبزیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 5 ہزار 140 میٹرک ٹن کجھوربھی ضائع ہوئی ہے۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل عالمزیب خان کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کرک سمیت دیگر اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 1261 مویشی اور تین ہزار 711 مرغیاں ہلاک ہوئیں جبکہ 65 جانوروں کے شیڈز کو مکمل اور84 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    ڈی جی محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں 418 بڑے مویشی اور843 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں، ضلع ٹانک میں 229، جنوبی وزیرستان میں 274 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھِی 240 مویشی ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش کی پیشنگوئی کردی ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ کل بھی بارش کا امکان ہے۔

    سیلاب میں پھنسے 38,143 سے زائد افراد ریسکیو،وزیراعلیٰ کی ریلیف آپریشن مزید تیز…

    محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر ،کرک، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ کشمیر و خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا امکان گلیات ، مری ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردومیں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل

  • اقوام متحدہ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟،فضل الرحمان

    اقوام متحدہ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟،فضل الرحمان

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟

    اپنے ایک بیان میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کے بعد عالمی میڈیا کھلم کھلا عمران نیازی کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس دن سابق وزیراعظم نے سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کی ہے اسی روزسے عالمی اداروں نے پاکستان کو دباؤ میں لانا شروع کر دیا۔ عمران نیازی کے باغیانہ رویوں کو جمہوری کور دینا ہے اور دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے شدید عالمی دباؤ میں ہیں۔ ریاستی ادارے عمران خان کی لامحدود کرپشن، باغیانہ سرکشی کے خلاف کاروائی میں تاخیر پر گامزن ہے۔ عمران نیازی اور اس کی ذریت خود کو آئین اور قانون سے ماورا سمجھتی ہے۔ اگر ریاستی اداروں نے دباؤ میں آکر قوم کی چولیں ہلانے والے مجرم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیوں سے گریز کیا جے یو آئی ملک کے نظریاتی اساس اور آئین کے تحفظ کی خاطر کسی کردار سے گریز نہیں کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟ پی ٹی آئی چیئر مین کے دور میں انتقامی کاروائیوں کو ایک بار بھی غیر جمہوری قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح طور پر نیازی کے چوری کے اقدامات قوم کے سامنے لائے گئے، آپ کس بنیاد پر ایک آئین شکن اور پاکستان کے نظریاتی اساس پر حملہ آور شخص کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صیہونی لابی دوبارہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے.

    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ابو غریب جیل میں زندہ انسانوں پر کتوں کو چھوڑا گیا؟ اس وقت انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آئے؟ آج بھی عافیہ صدیقی امریکی جیلوں میں ہے؟ ان کی ماں دنیا سے چلی گئی۔ انسانی حق یاد نہیں آیا؟ بارہ سال پہلے کہہ دیا لوگ ثبوت مانگتے تھے ثبوت وقت فراہم کرے گا، آج وقت نے ثبوت فراہم کردیئے۔ نیازی کو ساری فنڈنگ انڈیا اور اسرائیل سے ہورہی ہے۔

  • پشاور:نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    پشاور:نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    پشاور کے تھانے میں پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،عطا تارڑ،خواجہ سعد رفیق سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے خلاف پشاور کےتھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔

    خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست ایک وکیل نورشیر مہمند ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ شرقی میں جمع کرائی گئی نورشیر مہمند کے مطابق ان کا تعلق انصاف لائرز فورم سے ہے۔

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ،عطا تارڑ اور پرویز رشید سمیت دیگر پی ڈی ایم کی شخصیات نے فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر کیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، درخواست کے مطابق نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیئے گئے ہیں ۔

    عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

  • مردان میں باچا خان میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں طالبہ کی لاش برآمد

    مردان میں باچا خان میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں طالبہ کی لاش برآمد

    پشاور:باچاخان میڈیکل کالج مردان کے ھاسٹل میں میڈیکل طالبہ کی پراسرار ہلاکت،سیدوشریف سوات سے تعلق رکھنے والی میڈیکل طالبہ کی لاش ھاسٹل کے کمرےکادروازہ توڑ کرنکالی گئی ، ابتداٸی پوسٹ مارٹم کے مطابق اکتیس سالہ طالبہ کی موت زہرخوانی سے ہوئی،

    مردان سے ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والی طالبہ کے بازو پر نشہ آور انجکشن کے نشانات بھی دیکھے گئے ہین ، ادھراس سلسلے میں تحقیقاتی اداروں نے دو موباٸل سیٹس سمیت اھم ثبوت قبضے میں لے لیےہیں ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ طالبہ کی ہلاکت کی تھانہ شیخ ملتون میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز باچاخان میڈیکل کالج مردان کےھاسٹل کےکمرے کادروازہ توڑکرفورتھ سمسٹر کی میڈیکل کی طالبہ باچاصحت ولدمحمدیعقوب سکنہ سیدوشریف سوات کی لاش برآمد کردی گٸی،

    تھانہ شیخ ملتون پولیس نے لاش ضروری پوسٹ مارٹم کیلٸے ایم ایم سی ھسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پرپوسٹ مارٹم کے بعدلاش لواحقین کے حوالہ کردی گٸی،ابتداٸی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کے بازوں پر نشہ آور انجکشن کے نشانات ہیں اورموت کی وجہ بظاہرنشہ آورانجکشن کی اوور ڈوز ھونے کی وجہ بھی ہوسکتی ہے،تاہم لاش کے مختلف اعضاء لیبارٹری بھیج دیٸے گٸے،

    ادھر باچاخان میڈیکل کالج مردان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرمحمدعباس نے موقف ظاہر کیا کہ فورتھ سمسٹر کی میڈیکل کی طالبہ باچاصحت کی دو رومیٹ طالبات ھاسٹل سے گھر گٸی تھی جبکہ زیربحث میڈیکل طالبہ ھاسٹل کے کمرے میں اکیلی تھی جس کے کمرے کادروازہ صبح نہ کھولنے پر تھوڑ کر اس کی لاش برآمد کردی گٸی،انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات کے بعد اصل صورتحال سامنے آجاٸےگی۔

  • سینیٹر الیاس بلور کو جعلی پولیس افسر نے کیسے گیارہ لاکھ کا چونا لگایا؟تفصیلات آگئیں

    سینیٹر الیاس بلور کو جعلی پولیس افسر نے کیسے گیارہ لاکھ کا چونا لگایا؟تفصیلات آگئیں

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس احمد بلور کو جعلی پولیس افسر نے کال کر کے دس لاکھ اٹھانوے ہزار کا چونا لگا دیا۔تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سینیٹر الیاس احمد بلور کی جانب سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی شاہ صاحب نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ،آپ کا بھانجا لڑکیوں ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا ہے اگر اسکو بچانا چاہتے ہوں تو دس لاکھ اٹھانوے ہزار ایزی پیسہ بھجوا دو۔میری اس سے بات بھی کروائی گئی جو رو رو کر کہہ رہا تھا بابو میری جان بچا لو۔

     

    سینیٹر الیاس بلور کے مطابق انہیں رقم بجھوانے کے لئے نمبر بھی فراہم کئے گئے۔میرے لئے یہ بات پریشان کن تھی لہذا میں نے فوری کسی تصدیق کے بغیر ایف آئی آر میں درج کرائے گئےُنمبروں پر رقم بھجوا دی۔

    بعدازاں میں نے اپنے بھانجے سہیل شمشاد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو وہ پشاور میں اپنی فیکٹری میں موجود تھا۔

    درخواست ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کی جائے اور ایسی کالی بھیڑوں کو جو محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہیں،قرار واقعی سزا دی جائے۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔