تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا تین رکنی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، مدعی مقدمہ جاوید ولد سلیم خان سکنہ اقراء کالونی نے اپنے گھر سے 90 ہزار روپے سے زائدنقد رقم، سونے کی انگوٹھی، کمپیوٹرسسٹم، ڈش ریسور اور موبائل فون کے چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ پارہوتی میں درج کرائی تھی، ایس ایچ او نوردرازخان کی قیادت میں تھانہ پار ہوتی پولیس نے واردات میں ملوث تین رکنی گروہ تک رسائی حاصل کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزمان میں فیضان، فواد پسران نثارساکنان اقراء کالونی شامل ہیں۔ ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، انکی نشاندہی پر مال مسروقہ سے حاصل کی جانے والی رقم مبلغ 67 ہزارروپے برآمدکرلئے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے.
Category: پشاور
-

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکنالوجی کے لئے 14 بلین روپے مختص کئے ہیں عاطف خان
خیبر پختونخواہ (کے پی) کے وزیر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ٹی اینڈ آئی ٹی) اور فوڈ عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے ڈیجیٹل معیشت ، شفافیت اور فروغ کے مقصد کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں 14 ارب روپے کے میگا پروجیکٹس کو شامل کیا ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر آئی ٹی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی ، معاشرتی کو تیز کرنے اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے نوجوانوں سے آشنا کرنے کے لئے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے ، عاطف خان نے بتایا کہ 2.70 ارب روپے کی لاگت سے شہری سہولت مراکز (سی ایف سی) قائم کیے جائیں گے ، جن میں نئے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام اضلاع میں عوام کو ڈومیسائل ، پیدائش ، جیسی بنیادی سہولیات تک آسان رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ موت ، شادی اور طلاق نامہ اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے اندراج بھی ہوں گے-
— Atif Khan (@AtifKhanpti) June 26, 2021
عاطف خان نے بتایا کہ مردان میں 742 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اکانومی اور اسکل سنٹر کے قیام کو بھی نوجوانوں کو مہارت اور جدید ترین مہارت سے آراستہ کرنے کے لئے میگا پروجیکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردان میں 2 ہزار کنال پر پھیلے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز (ایس ٹی زیڈز) کو خصوصی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے قیام کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔
مزید برآں ، ڈیجیٹل سٹی ہری پور 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جلد قائم ہوجائے گی جبکہ اس منصوبے سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور اس علاقے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پشاور اور سوات میں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں کے لئے 4.06 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت آئی ٹی پارکس ، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) ، اور انکیوبیشن مراکز جلد عمل میں آئیں گے۔
عاطف خان نے کہا کہ تمام مرجع اضلاع میں ڈیجیٹل ہنر اور نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے لئے ایک ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مربوط علاقوں میں ایس ٹی آئی کو فروغ دینے کے لئے اے ڈی پی اسکیم بھی شروع کی ہے جس کی کل لاگت 300 ملین روپے ہے۔
مزید یہ کہ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں صلاحیت پیدا کرنے اور بائیوٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، بگ ڈیٹا اور ڈیٹا مائننگ ، روبوٹکس ، اور میٹریل سائنس میں تحقیق کے لئے ماحول کو قابل بنانے کے لئے 450 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ، "اس کے علاوہ ، ایس ایم ایز کو تکنیکی مدد کے لئے صنعتی مسابقت اور جدت طرازی میں اضافہ ، ٹیکنالوجی انکیوبیشن مراکز کا قیام ، ٹیکنالوجی کے ضوابط ، اصل سند ، اور لیبر کی HR ترقی ترقیاتی منصوبے ہیں جن کو اس سال 450 ملین روپے کی لاگت میں شامل کیا گیا ہے۔”
-

7 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار
پشاور:چمکنی میں 7 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار،پولیس ذرائع
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم گھر کا سربراہ ہےجس نے بیوی ،4بچوں اور 2رشتہ داروں سمیت 7 افراد کوقتل کیا ہے، پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو چارسدہ کے علاقے تنگی سے گرفتار کیا-
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کچھ روز پہلے گھریلوناچاقی پر فائرنگ کرکے 7افراد کوقتل کیا تھا-
دوسری جانب کراچی میں کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی کے علاقے میں واقع گھر میں ایک شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسحاق نامی شخص نے ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
-

شادی سے انکار پرقتل ہونیوالی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
شادی سے انکار پرقتل ہونیوالی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
پشاور کی مقامی عدالت نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا
عاصمہ رانی قتل کے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت سنا دی گئی ،عدالت نے 2ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا .ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سنا دیا میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکارپر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا عاصمہ رانی نے مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا
عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے گھر کے سامنے قتل کردیا تھا، جس کے فوری بعد ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ زخمی حالت میں عاصمہ رانی نے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ملزم کا نام لیا تھا، اسوقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار ہونے کی وجہ سے اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا،
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
-

کیپٹن ر صفدر کی عدالت پیشی، درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا حکم
کیپٹن ر صفدر کی عدالت پیشی، درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں متنازع تقریرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت میں توسیع کردی ،پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ اس نوعیت کے تمام کیسز کو ایک ساتھ سنیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ تھوڑا وقت دیا جائے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لینا چاہتا ہوں، جسٹس لعل خان خٹک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں کسی سے رائے لینے کی ضرورت نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
مریم نوازکے شوہر کیپٹن ر صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے تھے اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد انکے ہمراہ موجود تھی
قبل ازیں 10 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری درخواست ضمانت نمٹا دی تھی عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ اگر کیپٹن (ر) صفدرکو گرفتار کرنا ہو تو ایک ہفتہ پہلے اطلاع دی جائے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،
واضح رہے کہ نیب کیپٹن ر صفدر سمیت مریم نواز، شہباز شریف، نواز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، نیب ن لیگی رہنماؤں خواجہ آصف، احسن اقبال خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے ،کیپٹن ر صفدر کے خلاف پشاور میں بھی کیس زیر سماعت ہے، نیب پشاور میں بھی صفدر کی طلبی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کیا تھا
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
میری توبہ، میں یہ کام نہیں کر سکتا، کیپٹن ر صفدر نے کس کو ایسا کہہ دیا؟
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟
"اندھیری” رات گزار لی، کیپٹن ر صفدر نے کس پر لگایا شرمناک الزام
کیپٹن ر صفدر کی ایک اور کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
کیپٹن ر صفدر بیمار، روزہ بھی توڑ دیا، ہسپتال منتقل
-

خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سہولت کہاں تک دی جارہی ، عاطف خان نے بتایا
خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سہولت کہاں تک دی جارہی ، عاطف خان نے بتایا
باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی عاطف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے انٹرنیٹ کی فائبر خیبر پی کے کی تمام جگہوں پر پہنچانے پر کام ہو رہا ہے .صرف ملحقہ علاقے یا جو قبائلی علاقوں کا الحاق ہوا ہے وہاں بعض ایریا پر یہ کام نہیں ہوا ہے .
اس وجہ سے کہ وہاںسیکیورٹی ایشو ہے جونہیںسیکیورٹی ایشو کلیئر ہوتا ہے وہاںبھی انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے گی . ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ وہ عوام کو فری انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پچیس کے قریب سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں سہولت فری دی گئی تھی . اسی طرح پبلک مقامات پر بھی فری وائی فائی کی سہولت دی گئی تھی .لیکن بعض وجوہات کی بنا پر نہ بند کرنا پڑا. یہ وجہ تھی کہ اس کا غلط استعمال کیا جانے لگا تھا .
ان شکایات کی وجہ سے حکومت کو ایکشن لینا پڑا. اسی طرح بازا اور پبلک مقامات پر ہم مزید اقدامات کررہے ہیں کہ لوگوں فری انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے .
-

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سےاہم فیصلہ
خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل ا سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے-
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا –
محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ جہاں درجہ حرارت کم ہوگا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے –
جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں-
-

اغوا کے الزام میں گرفتار خاتون سکھ صحافی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
اغوا کے الزام میں گرفتار خاتون سکھ صحافی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
پشاور کی عدالت نے اغوا کے الزام میں ملوث خاتون سکھ صحافی سمیت سکھ کمیونٹی کے 4 افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے
سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چار افراد جن میں منمیت کور، اؤں بھٹی، شالیم، اور روہیت سنگھ پر الزام تھا کہ انہوں نے اویناش سنگھ کو پشاور گلبرگ سے اغوا کیا تھا اور تشدد کیا،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پہلے بھی اویناش کو دھمکیاں دی تھیں،ہفتے کے روزعدالت نے سیف اللہ محب کا کا خیل اور نعمان محب کا کا خیل کی وساطت سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی
وکلاء نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ مجرموں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اور اویناش کو درج ایف آئی آر کے مطابق 27 مئی کو اغوا کیا گیا ہے حالانکہ 28 تاریخ کو اسکو لوگوں نے اسکے بھائی کے ہمراہ دیکھا ہے اور فون ریکارڈ بھی اسکو ظاہر کرتا ہے۔ وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 29 مئی کو جب درخواست کنندہ جیل میں تھے تب اویناش کوہاٹ میں ملا جو زخمی حالت میں تھا، تو سوال اٹھتا ہے کہ اسکو کس نے آزاد کیا اور چھوڑا۔
وکلاء نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق دو مہینے اویناش درخواست کنندہ کے پاس تھا اور اویناش کے مطابق وہ روز اسکو مارتے تھے، لیکن میڈیکل میں ایسا کچھ نہ ہی اور اُسکی تصویروں کے مطابق وہ بلکل صحت مند ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثناءاللہ نے وکلاء کے بحث سننے کے بعد تمام درخواست کنندہ کے ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اویناش کو اغوا کیا گیا تھا جس کو کوہاٹ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، زخمی حالت میں اسے ہسپتال داخل کروایا گیا ہے ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے اویناش سنگھ کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ اویناش سنگھ اغوا کیس میں قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
سکھ نوجوان کی بازیابی کیلئے سکھ برادری کا وزیر اعظم نوٹس لینے کا مطالبہ
-

خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ خوراک کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورنس کی طرف ایک اور اہم قدم –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
فوڈ ڈیپارٹمنٹ کب تک ڈیجیٹائز ہو جائے گا اور اس سے کیا فوائد حاصل ہو ں گے اور کیا سوچ کر یہ فیصلے کئے گئے ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بتایا کہ انشاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے 3 سے 6 مہینے تک ہم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سارے سسٹمز کوڈیجیٹائز کر دیں-
وزیر خوراک عاطف خان نے کہا کہ اس میں پہلا کام ہو گا کہ ٹرنسپورٹیشن سرکاری گند م کی جتنی بھی ہوتی ہو چاہے وہ درآمد ہو یا برآمد ہو یا پیسکو سے آنی ہو ٹرک سے لے کر اس کے گودام تک ٹرک کی بھی راستے میں ٹریکنگ ہوتی رہے کی کہ پتہ چلتا رہےگا ٹرک کہاں کہاں سے آیا ہے کیونکہ پچھلے ادوار میں ایسا ہوا کہ بیچ میں سے ٹرک میں ٹرانسپوریشن کے دوران گندم غائب ہو جاتی تھی-
انہوں نے کہا کہ دوسرا گوداموں کا کام ہو گا ابھی گوداموں میں رجسٹرز کا سسٹم ہے تو رجسٹر کو تو کوئی بھی پھاڑ سکتا ہے جلا سکتا ہے چوری کر سکتا ہے تو ہرایک گودام کو کمپیٹرائز کریں گے اور یہاں پر روزانہ کے حساب سے ہر گودام میں جتنی گندم آتی ہے جاتی ہے اس کا ٹوٹل ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہوگا یہاں سے ہم پشاور میں بیٹھے ہوئے ایک بٹن پر کلک کر کے پورے صوبے کے گوداموں کا حساب دیکھ لیں گے-
وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے کہا کہ مشکل تو ہر جگہ آئے گی جیسے وزیراعظم عمران خان نے ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تو کتنےلوگوخ کی مخالفت ہے آج اگر ان سے پولیٹیکل ڈیل کر لے تو سارے مسئلے ہی ختم ہو جائیں گے یہ جلوس اور گورنمنٹ کے خلاف تحریک ختم ہو جائے گی-
انہوں نے کہا کہ ہم جس کمٹمنٹ پر آئے ہیں ہمارا تو مقصد ہے کہ ہم نے چند لوگوں کو جو کہ ناجائز پیسہ کما رہے ہیں ہم نے ان کو تو نہیں خوش کرنا ہم نے تو عوام کو انشاءاللہ خوش کرنا ہے اور اگر کچھ لوگوں کو ناراض کرنے سےعوام کو خوش کر پائے تو یہ ہماری کامیابی ہو گی یہی ہمارا مقصد ہے –
عاطف خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات بجٹ میں ڈال دی ہیں تو جیسے ہی بجٹ منظور ہو گا ہم اپنا پراسیس شروع کر دیں گے اور کوشش یہ ہو گی کہ 3 سے لے کر 6 مہینے تک جتنا ہم اس کو ڈیجیٹایز کر سکیں جو ساری مارکیٹس کا وہ لوکیشن کے حوالے سے بہت زیادہ جگہ ہو گی اس میں ہو سکتا ہے تھوڑا زیادہ ٹائم لگ جائے لیکن یہ گودام اور فلور ملز کا اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ٹریکنگ میری پوری کوشش ہو گی کہ 3 سے 6 مہینے تک لاگو کر دیں-
-

ترناب فارم میں نامی گرامی شخص کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
ترناب فارم میں ایک نہایت محنتی، خوش مزاج، اور نامی گرامی شخص جو بے اولاد ہونے کے ساتھ ساتھ عمر کے آخری حصے میں اپنی زوجہ کے ہمراہ ایک خستہ حال گھر میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ان سے متعلق خبر ہے کہ کل ان کے برآمدے کا چھت گر گیا اور وہ اسے بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس لاچاری و بے بسی کے باعث ان کے ہاں پریشانی اور غم کا سماں ہے۔
