سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 917 افراد پر جرمانے عائد کریں۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 192 مالکان پر جرمانے عائد کریں۔ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت۔
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 917 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 917 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 192 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔
Category: پشاور

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا
استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا. فائنل میچ میں فرنٹئیر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کو ہرایا۔
پشاور: استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمن،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دوسمیت کئی دیگرکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے دونوں ٹیموںکی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔
تصاویر۔۔کیپشن
کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر
پشاور شہر اور اسکے مضافات میں منشیات فروشوں کا راج ہونے کی وجہ سیے منشیات کے کھلے عام فروخت جس سے نوجوان طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
پشاور کے علاقوں اسیہ پارک ۔گل اباد۔ستار شاہ کالونی۔کاکشال۔ حیات اباد۔ نواں کلی باڑہ گیٹ۔ انقلاب روڈ۔گڑھی قمردین۔ ہزارخانی۔ اور شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے، طلباء کی بڑی تعداد منشیات فروشوں کے نشانے پر ہے۔ پشاور کے مہذہب گھرانے اپنے چشم و چراغ کو جیل بھیجنے پر مجبور ہو گئے۔ کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر ہے۔ پشاور کے برائے نام سماجی بہبود کی تنظمیں خاموش تماشائی بننے پر مجبور
ہے۔ پشاور میڈیا نمائندے پولیس تعلقات بگاڑ کے ڈر سے کے پی پولیس کے دھن گنگنانے میں مگن ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتی اور پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔
اے این پی رہنما اسدخان اچکزئی کی نماز جنازہ کا اعلان
اے این پی رہنما اسدخان اچکزئی کی نماز جنازہ کا اعلان
باغی ٹی وی : چمن ،اے این پی رہنما اسدخان اچکزئی کے قتل کے خلاف شہر میں شٹرڈاوَن ہڑتال جاری ہے . چمن کے تمام بازار، مارکیٹیں، تجارتی مراکز بند، شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے .واقعہ کے خلاف پشین، ژوب، لورالائی، زیارت میں بھی شٹرڈاون ہڑتال ہے .
موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، دکی، سنجاوی، قلعہ عبداللہ میں بھی تجارتی مراکز بند ہیں.سرانان، خانوزئی، میزئی اڈا، مسلم باغ، شیرانی میں بھی ہڑتال، بازار بند ہیں. اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ماڈل ہائی اسکول گراونڈ میں ادا کی جائے گی،اے این پی کے مرکزی رہنما ایم ولی خان اور دیگر قائدین جنازہ میں شرکت کریں گے.
خیال رہے کہ اے این پی بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی ہے۔
اسد خان اچکزئی کو 5 ماہ قبل پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن میں شرکت کیلئے چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیر پورٹ روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔ وہ اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔

نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شاہ پور اور تھانہ چمکنی کی حدود میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا ہے. تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کرنے اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر اسلحہ دو عدد 30 بور پستول ، 5 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک عدد موبائیل فون برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی عصمت اللہ ولد پرویز خان سکنہ محمد زئی نے مورخہ 10 ستمبر 2020 کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بیان کیا کہ اس کے بھائی عرفان اللہ ولد پرویز بعمر 25 سال جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے، کو کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
اسی طرح مدعی سلیمان ولد خیر محمد سکنہ گڑھی ممتاز نے تھانہ چمکنی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ سبزی منڈی کے قریب مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا جب واپس آیا تو کوئی نامعلوم ملزمان اس کا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی رورل سجاد حسین نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور محمد رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین خان اورتفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انکو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور محمد رفیق خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران مختلف پہلووں پر کام کرتے ہوئے قریبی روابط رکھنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران نوجوان عرفان اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ملزم عاصم ولد سلیم خان سکنہ محمد زئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کر نے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
اسی طرح اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند مشکوک افراد ورمغل پل چوہا گجر میں کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ہیں جس پر اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزمان ابراہیم ولد ثمر گل سکنہ غریب آباد پھندو اور محمد اسحاق عرف کاکو ولد امیر محمد سکنہ وابیان کالونی کو گرفتار کرکے جن کی نشا ندہی پر 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں ، ایک عدد پستول اور ایک موبائیل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
پشاور: گاڑیوں کی چھت پر بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!
گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔
پشاور میں ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
پشاور میں ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پخونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے
ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا،کوہاٹ روڈ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا،
ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق حالات کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا،
ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے.
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو ایمبولینس میں 10 بچوں نے جنم لیا،چند روز قبل مالاکنڈ میں جڑواں بچوں نے ایمبولینس میں جنم لیا،



سینیٹ الیکشن سے قبل بلاول نے خیبر پختونخواہ میں دو وکٹیں گرا لیں
سینیٹ الiکشن سے قبل بلاول نے خیبر پختونخواہ میں دو وکٹیں گرا لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہیں
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے،پیپلزپارٹی نےخیبرپختونخوا کانام دے کر صوبے کوشناخت دلوائی،غریب عوام کو پی پی روزگار دلواتی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے روزگار چھین لیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے پچھلے دور میں صدر زرداری میں ملک بھر میں روزگار دیئے گئے، نہ صرف روزگار دیا گیا بلکہ تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا،پنشن میں اضافہ کیا گیا، سرکاری ملازمین کوریلیف دیا ،سرحدوں پرلڑنےوالےجوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی تھی، ہماری سوچ تھی گلگت سے بلوچستان تک چین کےساتھ معاشی ترقی کریں گے، نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد عوام کی بھلائی کیلیے رکھی تھی ،پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے،کوہاٹ کے عوام کے مسائل حل کریں گے، عوام کو نالائق اور نااہل حکمران سے چھٹکارا دلائیں گے، پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کو 18 ویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا،نالائق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی ،ہم مل کر روزگار میں اضافہ کریں گے
سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی، دو اہم ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر سینیٹ پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ کوہاٹ سے ہی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی امجد آفریدی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہ بھی آزاد حیثیت میں 2018 کا الیکشن جیتے تھے۔
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

پشاور، موسم بہار شجر کاری مہم میں 22 لاکھ سے زائد پودے لگا رہے ہیں۔
پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ
صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہارکی شجر کاری مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے تعاون سے چاروں ٹی ایم ایز، پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران اپنے علاقوں میں تحت پودے لگا رہے ہیں۔کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان، چیف کیپٹل پولیس آفیسر عباس احسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے ناردرن بائی پاس کا دورہ کرتے ہوئے پودے لگائے اور جاری شجرکاری مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران خان، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر عابد ممتاز سمیت ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران و فیلڈ سٹاف اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔سکولوں، سڑکوں کے کنارے، سرکاری دفاتر، بی ایچ یوز، گرین بیلٹ سمیت دیگر مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں پودوں کو حفاظت کریں کیوں کہ درخت زندگی کی بقا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ہوا میں کاربن ڈائی آکسائید کو کم کر کے آکسیجن پیدا کر تے ہیں اور آب ہوا کو خوشگوار بناتے ہیں اس لیے ہر شہری کم از کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ شجرکاری مہم کوکامیاب بنایا جائے۔
بلوچستان، نئے چیف سیکرٹری نےکئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے
بلوچستان کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے چیف سیکرٹری نے سیکرٹری مائز اینڈ منرل،سیکرٹری صحت، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری ثقافت و سیاحت, سیکرٹری لائیو اسٹاک و ماحولیات’ سیکرٹری محنت و افرادی قوت سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کے لیے متعدد ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے ساتھ متعدد محکموں کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹریز تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ، پشین،لورالائی،جعفر آباد, ژوب،،ہرنائی، شیرانی کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کے لیے سنئیر اور او ایس ڈی آفیسران کی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکرٹری بلوچستان میں اپنی نئی بیوروکریسی کی ٹیم لائیں گے جس کیلئے جلدبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں اس ضمن میں وزیر اعلیٰ جام کمال اور متعلقہ محکموں کے وزراء سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔











