Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ  انسداد پولیو مہم  جاری

    خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری

    خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں 7 اور خیبر پختونخوا کے دیگراضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے-

    انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل ، 40 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں-

    کوآرڈی نیٹر عبدالباسط کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوَ کے قطر پلائے جائیں گے –

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں 62لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوَ کےقطرے پلائے جائیں گے –

  • خیبر پی کےمیں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    خیبر پی کےمیں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    خیبر پی کےمیں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا میں صوبے کے مزید 4 اضلاع میں کل سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی گئی .ایبٹ آباد، لوئر دیر، باجوڑ اور مانسہرہ میں سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا .

    محکمہ تعلیم کے مطابق 5اضلاع میں 31 اپریل سے ہی تعلیمی سلسلہ بحال کر دیا گیا تھا. اب تک صوبے کے 30 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں،

    این سی او سی کا کہناہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

    کچھ روز قبل این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقے جہاں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار427 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار629 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.10 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایبٹ آباد میں دودھ کے معیار کا جائزہ کیا پانی کی ملاوٹ پر 1200 لیٹر دودھ تلف کر دیا.

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ڈی آئی خان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 600 لیٹر دودھ تلف کیا . اپر دیر میں چھاپے کے دوران 19سو لیٹر جعلی مشروبات برآمد، گودام سیل کیا گیا.

    اپر دیر میں 300 کلو سے زائد چورن اور زائد المعیاد اشیاء برآمد پر 3دکان سیل کردی گئی .نوشہرہ مصری بانڈہ میں کارروائی کے دوران 800 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کیے.

    ادھر پشاور میں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ہوئی.صوبے کے مزید 4 اضلاع میں کل سے سکول کھولنے کی ہدایت کی ہے .

  • عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے      وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا

    عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عالمی یوم ماحولیات کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ آج انسانی زندگی کے لیے قدرتی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لیے پر عزم ہیں-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی ، خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے-

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

  • ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟   اسمبلی میں بحث

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا

    ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں بحث کی گئی رکن اسمبلی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ ملالہ کے والد اپنی بیٹی کے بیان کی وضاحت کریں،دوپٹہ اور اسلامی اقدار ملالہ کی پہچان ہیں ، اپوزیشن رہنما نثارمہمند نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

    ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ملالہ کا انٹرویو پورا پڑھیں تو ان کے کہنے کا مقصد کچھ اور تھا،ایک دو باتوں کو لے کر ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    واضح رہے کہ ملالہ نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو میں دل کی بات بتادی، انٹرویو میں جب تیئیس سالہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ سے شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔دوسری بار شادی اور محبت کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر ملالہ یوسفزئی نے، اپنی سوچ اور دل کی بات عیاں کردی، ملالہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟

    ملالہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں

    ملالہ کے اس بیان پر پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے

  • وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات سے متعلق بڑا اعلان

    وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات سے متعلق بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبا کی درس و تدریس بحال

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلنا کر دیا ہے-

    وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔

    بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

    وزیرتعلیم نے اعلان کیا تھا کہ 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔

    وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔ وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔

    شفقت محمود نے نویں اور گیارہویں جماعتوں کیلئے بھی اسکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کیا تھا-

    امتحانات 10جولائی کےبعد ہوں گے:کن مضامین کےپیپرلیےجائیں گے:وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتادیا

  • بریکنگ. بجٹ سے پہلے استعفیٰ آنا شروع ،وزیر کا استعفیٰ منظور

    بریکنگ. بجٹ سے پہلے استعفیٰ آنا شروع ،وزیر کا استعفیٰ منظور

    بریکنگ. بجٹ سے پہلے استعفیٰ آنا شروع ،وزیر کا استعفیٰ منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخوا کابینہ کے وزیر نے استعفیٰ دیا ہے

    خیبرپختونخوا کےوزیر مال قلندر لودھی نے عہدے سے استعفٰی دے دیا ،ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰ محمود خان نے صوبائی وزیر قلند لودھی کا استعفٰی منظور کر لیا، قلندر لودھی وزیر اعلیٰ کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی رکن احمد کنڈی نے صوبائی کابینہ میں اضافی وزیرکی نشاندہی کی تھی

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    وزیر خارجہ سے افغانستان کے ہم منصب کا رابطہ،قریشی نے خطے میں امن کیلئے کی بڑی بات

    پاکستان پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے،ڈاکٹر معید یوسف

    ڈاکٹر معید یوسف کی افغانستان پر امریکی کانگریس کے مینڈیٹ ایکسپرٹ گروپ کو خصوصی بریفنگ

  • پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آج دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب ان کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹوریٹ نے پشاور میں بالی ووڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے –

    محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انھیں بتایا کہ اب یہ پراپرٹی محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کی جا رہی ہے اور اس کا قبضہ حاصل کر کے سیل کر دیا گیا ہے اب دونوں گھر سرکاری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب اس پر کام شروع کیا جائے گا، اور پہلے قدم پر اس کی بحالی کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

    ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ، دونوں انتہائی خستہ حال گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے قبل ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کا آغاز کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے اراکین سے بھی بحالی کے سلسلے میں رابطہ کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ دونوں گھروں کی بحالی اور پھر انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا مقصد پشاور کا با لی وڈ سے ناطہ دوبارہ جوڑنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد کے حصول کے قانون کے تحت دونوں گھروں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کے دو نوٹی فکیشنز جاری کیے۔

    ملکیت کی منتقلی کے لیے ڈھکی ڈلگاران کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ اور محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی دونوں جائیدادوں کی قیمت 15 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس دوران وہ پشاور آئے تھے۔

    انہوں نے اپنے اس گھر اور محلے میں جانے کی خواہش کی تھی اور انہیں اس محلے لایا جا رہا تھا کہ لوگوں کو اطلاع ہوئی اور ایک ہجوم وہاں اکٹھا ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ اپنے گھر اور اپنے محلے کو نہیں دیکھ سکے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں جاتے تو منتظمین اور لوگوں کے لیے مشکل پیدا ہو سکتی تھی اس لیے وہ نہیں جا سکے لیکن انھیں یقین ہے کہ گھر بھی وہیں ہے اور محلہ بھی وہیں موجود ہے۔

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

  • خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی  کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل-

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائیاں اپر دیر، نوشہرہ اور بنوں میں کیں، فوڈ اتھارٹی کے مطابق اپر دیر میں گودام سے 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد، گودام سیل کر دیا-

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مس لیبلنگ پر اپر دیر میں آئس کریم فیکٹری بھی سیل کردی گئی ، بنوں میں ڈسٹریبیوشن سینٹر سے 2 ہزار لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کیں-

    نوشہرہ کلاں میں جوس فیکٹری کا معائنہ، 700 لیٹر مضر صحت مس لیبل جوس برآمد کیا گیا-

    پشاور میں بھی فوڈ سیفٹی اتھارٹی مضر صحت جوس تیار کرنے پر فیکٹری سیل کردی گئی-

  • خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عالیہ 2 ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اس موذی مرض جو شکست دینے میں ناکام رہیں –

    خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 68 ہوگئی جبکہ موذی وائرس سے مرنے والے ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 تک جا پہنچی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کورونا سے ڈاکٹر عالیہ مختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر کراچی میں کورونا ویکسین موبائل یونٹ فعال کردیئے گئے ہیں، دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹ کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے-