Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے بھی ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

    پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے بھی ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف پشتو فوک گلوکارہ گُل پانڑہ نے گلوکاری کے بعد اب معروف چینی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں گل پانڑہ نے اپنی ٹک ٹک ویڈیو شیئر کی ۔

    گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کرتے ہوئے اور مداحوں سے کہا کہ اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔

    دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔

    جبکہ گُل پانڑہ کے فالوورز کی تعداد دو ملین پانچ اعشاریہ یعنی 25 لاکھ ہے جبکہ گلوکارہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ۔

    یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہےوہ کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ بھی اپنی سُریلی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں۔

  • قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے

    قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے

    چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت ٹریفک لائن باچا خان چوک میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرزافتخار علی، ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ ، ایس پی سٹی ٹریفک عبد السلام خالد ، ڈی ایس پیز ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سلام کلام کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں کیونکہ ہم ان ہی کی خدمت کیلئے سڑکوں پر ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں اور ٹریفک عملہ ڈسپلن پر خصوصی عمل پیرا رہے ٹرن آوٹ اور ٹائم کی پابندی کا خاص خیال رکھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی اور چیف کیپیٹل پولیس آفیسر عباس احسن کے ویژن کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو پورے صوبے کیلئے رول ماڈل بنائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار تجاوزات کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے بعد کلیئر کردہ ایریا پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ پھر کوئی تجاوزات قائم نہ کریں اور پلازوں میں پارکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کنارے گاڑیاں نہ کھڑی کریں اور سڑکوں کی روانی متاثر نہ ہو اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی

    جبکہ غفلت مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اوور لوڈنگ ، ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ سمیت دیگر جاری مہمات میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اولین ترجیح ہے جس کو ہر صورت میں عملی جامہ پہنایا جائیگا ۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ دوران سفر ڈرائیونگ اصولوں پر کاربند رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں جائیگی ۔
    پی آر او شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

  • پولیس کلچر کو مفاد عامہ کے تابع بنانا اصل مشن ہے

    پولیس کلچر کو مفاد عامہ کے تابع بنانا اصل مشن ہے

    ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ) پولیس کلچر کو مفاد عامہ کے تابع بنانا اصل مشن ہے،پولیس فورس شائستگی اور خوش اخلاقی کا عملی پرچار کریں،تھانہ کلچر کی تبدیلی ہی اصل کامیابی ہو گی،عوام اور سائلین کی ہتک ناقابل برداشت عمل ہے۔ہنگو پولیس کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی سطع پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو(PSP) اکرام اللہ خان نے پولیس لائن ہنگو میں پولیس افسران اور جوانوں کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پولیس لائن امدپرپولیس کےچاک وچوبنددستےنےڈی پی اوکوسلامی پیش کی۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اسماعیل خان مروت،ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹر حبیب خان’ار آئی پولیس لائن مشتاق خان اور لائن افیسرمحمدوقاص تمام تھانہ جات’چوکیات’چیک پوسٹوں’ار ار ایف’ایلیٹ فورس’کلریکل سٹاف اوردفتری سٹاف کےاہلکار بھی موجود تھے۔اجلاس کااغازقران پاک کی تلاوت سےکیاگیا۔اجلاس میں پولیس جوانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔پولیس جوانوں نے پرموشن سمیت دیگر مسائل کے متعلق ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے واضح کیا کہ پولیس فورس اس وقت تک پروفیشنل فورس نہیں کہلا سکتی جب تک وہ محکمہ پولیس کی طرف سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے کوڈپر انتہائی مہارت اور جزبے سے عمل درآمد کا مظاہرہ نہیں کرتی

    انہوں نے کہا کہ تھانوں اور چوکیوں میں سائلین کے ساتھ رویہ مہذبانہ اور اخلاقی اقدار سے مطابقت کا حامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے محافظ ہیں اور عوام میں اس احساس کو پختہ بنانے میں آپ کا کردار اور رویہ کلیدی نوعیت رکھتا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے واضع کیا کہ جزا اور سزا کے عمل کو مزید پولیس فورس میں مستحکم بنایا جائے گا.اچھی کارکردگی کےحامل پولیس افسران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائےگی اورمحکمہ کی عزت خراب کرنےوالوں کوہرگزمعاف نہیں کیاجائےگا۔انہوں نے پولیس جوانوں کو یقین دلایا کہ پرموشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے وہ آسان اور برق رفتار میکنزم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گئے۔ڈی پی اونے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں فرائض سرانجام دینےوالےپولیس جوانوں کی فٹنس برقراررکھنے اوران کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں اضافے کےلیے بھت جلدپولیس لائن ہنگومیں پولیس جوانوں کی روزمرہ تربیت کاسلسلہ بھی شروع کیاجارہاہےجس میں تمام پولیس اہلکاروں کوباری باری فائرنگ’مختلف قسم کےفارمیشنزاورفیزیکل ٹریننگ دی جائےگی۔

  • ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کی  مبشر وزیر کے قتل کی مذمت۔

    ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کی مبشر وزیر کے قتل کی مذمت۔

    ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کی مبشر وزیر کے قتل کی مذمت سامنے آگئی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر کلیم اللہ اور ناظم ضلع پشاور کاشف حسن زئی نے گزشتہ دن تھانہ فقیر آباد کے حدود میں پولیس کے فائرنگ سے قتل ہونے والے بے گناہ طالب علم مبشر وزیر کے قتل کی مذمت کی ہے اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ماورائے عدالت قتل ہے جس کی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    ان کا مذید کہنا تھا کہ پولیس کا معاشرے سے کالی بھیڑیوں کے خاتمے میں اہم کردار رہا ہے لیکن کچھ غیر پیشہ وارانہ پولیس کی وجہ سے اس پیشہ پر کالا داغ لگا ہے۔
    ناظمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملزمان کے خلاف تادیبی کاروائی نہیں کی گئی تو ہم اس کے خلاف تحریک چلائنگیں کیونکہ اس فعل کی وجہ سے طلبہ برادری میں خوف پیدا ہوا کہ ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل ٹھرے۔انہوں نے جان بحق ہونے والے طالب علم مبشر کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اس کے خلاف گورنمنٹ کالج کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔

  • الخدمت فاونڈیشن خیبربختونخوانے صوابی یونیورسٹی سے صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ۔

    الخدمت فاونڈیشن خیبربختونخوانے صوابی یونیورسٹی سے صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ۔

    الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص نےیونیورسٹی آف صوابی کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کر دیا ھے الخدمت فاونڈیشن کے تحت شجر کاری مہم میں صوبہ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں عوامی تفریحی مقامات سمیت شجرکاری کے لئے موذوں مقامات پر دولاکھ سے زائد پھکدار درختوں کے پودے لگائے جائیں گے جبکہ عوام میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے اورسکولوں ،کالجوں،یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے طلبہ کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہی اور معلومات فراہم کی جائے گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صوابی یونیورسٹی کی سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے دوران وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی سید مکرم شاہ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص اور نائب صوبائی صدر بریگیڈئر(ر) ڈاکٹر لیاقت علی خان نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر یونیورسٹی،الخدمت صوابی کے ذمہ دران، طلباء اور الخدمت کے رضاکاروں نے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اور پودے لگانے کے بعد ملک وقوم کی ترقی ، سلامتی اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے الخدمت فاونڈیشن کی سماجی و فلاحی سرگرمیوں اوردکھی انسانیت کی بلاتفریق اجتماعی کاوشوں کو سراہاالخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرخالدوقاص نے کہا کہ الخدمت رنگ نسل زبان اور مذہب کی تفریق سے بالاتر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ھے اور معاشرے میں بھلائی اورخیر پر مبنی کلچر کو فروع دینے کے لئے اجتماعی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت اس سال صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد پھل دار درختوں کے پودے لگائیں گی اس موقع پر انہوں نے صوابی یونیوسٹی میں ایک ہزار پھل دار پودے لگانے سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔#

  • جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ،  تفصیلی بریفنگ  بھی دی گئی

    جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ، تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

    فرنٹیئر لاء کالج پشاور کے فیکلٹی ممبران اور ایل ایل بی فائنل ایئر کے طلبہ وطالبات نے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ کیا۔ انہیں جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا جبکہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک ، پرنسپل فرنئٹیر لاء کالج پشاور جسٹس ریٹائرڈ یحیی زاہد گیلانی، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اشفاق تاج ، ڈین فیکلٹی سید کمال حسین شاہ ، ڈائریکٹر شعبہ تحقیق و اشاعت غلام عباس ، ڈائریکٹر انسٹرکشن احمد افتخار، سینئر ریسرچ آفیسر فاروق سمیت فرنٹئیر لاء کالج کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹڑ جنرل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے کہا کہ عدلیہ کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور بار اور بنچ ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزم ہیں جبکہ ججز اور وکلاءملکر لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بہتر اور قانون کے مطابق معاونت کی فراہمی کے لئے وکلاءکی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی جی جو ڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ چونکہ بار اور بنچ گاڑی کے دو پہیوں کے مانند ہیں ، وکلاءکو پیشہ وارانہ طور پرمکمل تیار کرنے کےلئے اکیڈمی نے نوجوان وکلاء کےلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اب تک صوبے کے مختلف اضلاع کے سینکڑوں نوجوان وکلاء کو تربیتی کورسز کراچکی ہے جس کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے کاز کو مزید تقویت دینا ہے۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اورمروجہ عدالتی نظام کو تقویت دینے کےلئے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے نظام انصاف سے منسلک تمام اداروں کے نمائندوں کےلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وکلاءاپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کےلئے انتھک محنت کو یقینی بنائے تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔
    سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی اشفاق تاج نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کا قیام دوہزار بارہ میں صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے ذریعے عمل میں لایاگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضلعی عدلیہ کے ججز صاحبان ، جوڈیشل پیرالیگل سٹاف ، وکلاء، پولیس ، پراسیکیوٹرز اور پروبیشنرز سمیت نظام انصاف سے منسلک دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو لیگل ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے تربیت فراہم کررہی ہے اور اب تک 160 سے زائد ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے 4ہزار سے زائد شرکاءکو تربیت فراہم کر چکی ہے ۔

    فرنئیر لاء کالج پر پرنسپل جسٹس ریٹائرڈ یحیی زاہد گیلانی نے اپنے خطا ب میں جوڈیشل اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوڈیشل اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے قلیل عرصہ میں لیگل ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے اعلی اور قابل تقلید مقام پیدا کیا جس کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہوگا ۔
    بعد میں دورے پر آئے ہوئے فرنٹئر لاء کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کو اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور ان شعبہ جات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

  • پشاور: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

    پشاور: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

    پشاور: پولیس رائیڈر اسکواڈ کی فائرنگ سے پشاور میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ ٹیسٹ کے لیے پشاور آیا تھا۔ گاڑی میں 3لوگ تھے کھانے کے لیے نکلے تو پولیس نے فائرنگ کردی۔ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب2 بجے پیش آیا۔

    نوجوان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جاں بحق نوجوان کے ساتھی نے بتایا کہ ہم چائے پینی کیلئے آئے تھے۔لڑکے نے بتایا ہم نے گاڑی تھوڑی دیر کیلئے کھڑی کی اور وہ رفائے حاجت کیلئے نیچے اترا تھا۔ جب واپس گاڑی میں سوار ہوا تو ہم نے دیکھا کہ سامنے سے پولیس رائیڈر آ رہے ہیں۔لڑکے بتایا کہ پولیس نے دور سے ہی ہمارے اوپر سیدھی فائرنگ کی جس سے ہمارا ساتھی زخمی ہوگیا۔

    پولیس رائیڈرز نے قریب آکر ہمیں کہا کہ لڑکے کو اسپتال لے کر جاؤ ہم آپ کے پیچھے آ رہے ہیں، لیکن فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اسپتال نہیں پہنچے۔لڑکے نے بتایا کہ 30 منٹ بعد پولیس اپنی گاڑی میں اسپتال پہنچی۔

  • محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور کا تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کے  خلاف آپریشن

    محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور کا تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن

    محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور کا تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن

    باغی ٹی وی :محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور کاپرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ویٹس مہم کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی 150 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی،محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی.تعلیمی اداروں کے 150 میں سے 108 گاڑیاں خراب ہیں ، موقع پر وارننگ جاری کیے گئے ،

    خراب گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کے باعث بن رہےہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا.ماحولیاتی آلودگی عام شہریوں کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے بھی نقصان دہ ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ.پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کی بلاتفریق گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی ،

    اگلے مرحلے میں سرکاری جامعات اور کالجوں کی چیکنگ شروع کی جائے گی ،

  • سینٹ الیکشن کے پی کے میں تحریک انصاف کو واضع اکثریت مل گی؟

    سینٹ الیکشن کے پی کے میں تحریک انصاف کو واضع اکثریت مل گی؟

    "خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے 12 سیٹوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیاب”

    پشاور:(نمائندہ باغی ٹی وی)اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہ ممبران کی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔
    تمام منتخب تحریک انصاف امیدوار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

    تفصیلات کہ مطابق خیبر پختونخواہ میں 12سیٹوں میں سے 10نشستوں پر تحریک انصاف کی واضع برتری پر اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آجکی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی قیادت پر پھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوا کہ اپوزیشن کے لاکھوں کوششوں کے باوجود ہمارے اراکین نے اپنے ضمیر کی آواز پر وووٹ دیے اسکے ساتھ انہوں نے اسلام آباد کی سیٹ ہارنے پر شیدد الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ سب چور لٹروں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ لوگوں کے ضمیروں کو خریدنے سے باز نہیں آئے کے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک نڈر اور پر اعتماد لیڈر ہیں وہ ان ڈاکووں کے لیے ایکلے ہی کافی ہیں مجھے پورا اعتماد ہے اور یقین ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ باآسانی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انشاللہ حکومت اپنی دی ہوئی مدت پوری کریں گی

  • پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو ڈی آر سیز ممبر منتخب کردیا گیا، پشاور سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء ثوبیہ خان کو پشاور میں تمام ڈی آر سیز کا ممبر منتخب کردیا گیا ہے جس نے کم عرصے میں خواجہ سراء کمیونٹی کے حوالے سے مسائل اور تنازعات کے حل میں بہترین کردار ادا کیا،

    خواجہ سراء ثوبیہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل اور تنازعات کے حل کےلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مجھے ممبر بنانا ایک احسن اقدام ہے میری تمام خواجہ سراء کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے مسائل یا تنازعات کے حوالے سے مجھ سے رجوع کریں،

    میں اپنی پوری ایمانداری اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ساتھیوں کے تنازعات اور مسائل کو افہام وتہفیم سے حل کرنے کی پھر پور کوشش کرونگا جس میں پولیس افسران ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے، انہوں نے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر افریدی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس نے مجھ اعتماد ہے