Baaghi TV

Category: پشاور

  • جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے جج قتل کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    پشاور ہائیکورٹ نے لطیف آفریدی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی، لطیف آفریدی نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ضمانت منظور کر لی

    قبل ازیں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی نے صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج کے قتل میں مقدمہ میں نامزد ہونے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جج کے قتل کے معاملے سے میرا یا میرے بیٹے دانش کا کوئی تعلق نہیں

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس جس طرح کی انکوائری کرنا چاہے اس کے لیے تیار ہیں۔سچ سامنے آ کر رہے گا ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مقدمہ میں جو غلط نام شامل کئے گئے انکو نکالا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد شہزاد فاروق رانا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ صوابی میں موٹر وے انٹرچینج کے قریب مبینہ طورپر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر مسلح افراد کی طرف سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں ان کے ہمراہ خاتون خانہ اور شیرخوار بچہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے

    ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ھے اور اس تہرے قتل کی دعویداری مرحوم کے بیٹے کی مدعیت میں سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدر معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی، ان کے بیٹے دانش آفریدی، جمال آفریدی ولد گل مت شاہ، عابدخان ولد وزیر اکبر، مخمد شفیق ولد بادشاہ خان اور جمیل ولد گل مت شاہ پر کی گئی ھے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے

  • بچوں سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں،اسپیکر کے پی کے اسمبلی

    بچوں سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں،اسپیکر کے پی کے اسمبلی

    اسلام آباد:اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں بلکہ انسان کے بھیس میں درندے ہیں۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب وقت آ گیا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے تمام درندہ نما انسانوں کو بدترین سزاؤں کے ذریعہ عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد اور بدسلوکی کے خلاف منعقد کیے گئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دیگر شرکاء میں چیئرپرسن قومی کمیشن برائے حقوق اطفال افشاں تحسین، ممبران صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عائشہ بانو، سمیرا شمس، سجدہ حنیف، عائشہ نعیم، ریحانہ اسماعیل کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ بدفعلی اور جنسی تشدد کو روکنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر جائزہ لیا گیا اور مختلف قانونی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ جن میں بازاروں میں جگہ جگہ قائم کمپیوٹر سنٹرز اور موبائل کی دکانوں کی کڑی نگرانی شامل ہے جہاں پر بچوں کے موبائل فون میں میموری کارڈ کے ذریعہ غیر اخلاقی مواد ڈالا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی نصاب میں بچوں کے لیے آگاہی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پیمرا کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو آگاہی مہیا کی جا سکے۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو غیروں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں اور ان کی خود حفاظت کریں تاکہ ان کی عزت اور زندگی محفوظ رہ سکیں انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اگر آپ استاد ہے تو یہ آپ کا بھی فرض ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد اور غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بروقت اس قسم کے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس حوالے سے تین کمیٹیوں کی بھی تشکیل دے رکھی ہے جنہوں نے اپنی سفارشات حکومت خیبر پختونخواہ کو بھجوا دیئے ہیں اور بہت جلد ان کو قانون کا باقاعدہ حصہ بنا لیا جائے گا۔

  • اے این پی ، خیبر پختونخوا  کے صدر کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ، باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا

    اے این پی ، خیبر پختونخوا کے صدر کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ، باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان کا فون

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان نے اے این پی کے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا

    ‏کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایمل ولی خان نے اپنی گفتگو میں کہا

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس کیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے مکالمہ میں کہا کہ ‏کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا،

    ‏‎پیپلز پارٹی ہی اصل میں حقیقی اپوزیشن ھے مسلم لیگ اگر اپوزیشن ھوتی تو پنجاب میں عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے آتی اپ کو معلوم ھے کہ میاں نواز شریف اس ڈیل کے ساتھ لندن گئے ھیں کہ ھم پی ٹی آئی کے پانچ سال پورے کریں گے

  • یو ای ٹی پشاور نے کم لاگت والے نئے سولر پینلز تیار کر لئے

    یو ای ٹی پشاور نے کم لاگت والے نئے سولر پینلز تیار کر لئے

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) پشاور نے تھرڈ جنریشن کے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے سولر پینلز تیار کرلیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ انرجی نے تھرڈ جنریشن کے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے موجودہ سے نصف قیمت پر نئے سولر پینلز تیار کرلیے ہیں۔

    یو ای ای ٹی میں اس منصوبے کے نگراں ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ چین کی ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہان اور سوئٹزرلینڈ کے سولرونکسمکس کے ڈاکٹر ٹوبی میئر بھی اس پروجیکٹ کا حصہ تھے اور انہوں نے UET میں پروٹو ٹائپنگ لیب قائم کرنے میں مدد کی۔

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ ہلکے پھلکے اور لچکدار پینل رواں ہفتے باضابطہ طور پر منظرعام پر آئیں گے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ اس منصوبے کا تحقیقی مرحلہ 2014 میں شروع ہوا تھا جبکہ تھرڈ جنریشن کے سولر پینل کی پروٹو ٹائپ یو ای ٹی کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ انرجی میں سال 2019 میں صوبائی حکومت کی حمایت سے تیار کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سینٹر کو امریکی امداد سے 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔

    کیمبرج یونیورسٹی سے مادی علوم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ تھرڈ جنریشن کے شمسی فوٹو وولٹک پینلز پر ملک میں فروخت ہونے والی سلیکان فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی جو زیادہ تر چینی کمپنیاں تیار کرتی ہیں، سے 50 فیصد کم لاگت آئے گی کیونکہ ان میں استعمال ہونے والا مواد مقامی طور پر دستیاب ہے اور اس کی تیاری میں کم درجہ حرارت کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ مارکیٹ میں موجود سولر پینلز کو انتہائی ریفائنڈ سلیکان کی ضرورت ہوتی ہے جو 99.99999 فیصد خالص ہوں اور درجہ حرارت 1100 اور ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بھی چاہیے ہوتا ہے لیکن ہم نے اپنی پروڈکٹ میں سلیکان کی جگہ قدرتی طور پر دستیاب میٹل ہالیڈ پروسکیٹین کا استعمال کیا ہے جو 450 ڈگری سنٹی گریڈ پر تیار ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پروفیسر ہان ابھرتی ہوئی شمسی ٹیکنالوجی کو اور زیادہ ایڈوانس بنانے پر کام کر رہے ہیں اور چین کے علاقے ہووان میں 200 میگاواٹ کا ایک یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

    پروفیسر ہینٹولڈ ڈان نے کہا ہے کہ وہ ’ہمارے دوست‘ پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے کام کرنا پسند کریں گے۔

    انہوں نے چینی اور پاکستانی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت ابھرتی ہوئی شمسی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیں اور فنڈز مختص کریں۔

    انہوں نے بتایاکہ انہوں نے کہا ، "ڈاکٹر ٹوبی 1994 سے تھرڈ جنریشن کے وولٹک پینلز پر کام کر رہے ہیں۔ وہ پروفیسر مائیکل گریزیل کےطالب علم ہیں ، جو تھرڈ جنریشن کے فوٹو وولٹک پینل کے سرخیل ہیں-

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر تعلیم کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت اس طرح کی ایجادات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اسی وجہ سے اس شمسی ٹیکنالوجی منصوبے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایجادات سے یونیورسٹیز کو ریونیو ملے گا اور ان کے استحکام میں مدد ملے گی۔

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا  بھی سرگرم ہوگئے ،  مہنگائی کنٹرول اور گڈ گورننس بارے اہم اقدام ٹھا لیے

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی سرگرم ہوگئے ، مہنگائی کنٹرول اور گڈ گورننس بارے اہم اقدام ٹھا لیے

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی سرگرم ہوگئے ، مہنگائی کنٹرول اور گڈ گورننس بارے اہم اقدام ٹھا لیے

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت گڈگورننس اسٹریٹجی کے حوالے سے اجلاس ہوا. وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی

    ان کے علاوہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ بہتر طرز حکمرانی موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے،

    تمام اضلاع کی انتظامیہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ کی کارکردگی اچھی رہی ہے اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، رمضان المبارک کے تناظر میں گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے،

    محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس صوبائی حکومت کی رمضان اسٹریٹجی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، رمضان کے دوران عوام کو تمام اشیائے ضروریہ کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے،

    وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کئے جائیں، سستے بازاروں میں آشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی ہو ،برائے نام سستے بازار کسی صورت برداشت نہیں،

    اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے، پناہ گاہوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور نادار طبقوں کا خاص خیال رکھا جائے،

    اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان کے دوران کوئی بھی سڑک پر نہ سوئے، رمضان کے لئے ٹریفک اور سکیورٹی پلانز تشکیل دیے جائیں، وزیر اعلی

    محمود خان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت باقاعدگی سے صفائی ستھرائی مہم چلائے جائیں، دریاؤں میں گند پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سیاحتی مقامات میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے، ضلعی انتظامیہ پٹوار کے شعبے پر خصوصی توجہ دے۔ محمود خان

    درخواست دہندگان کو دو دنوں میں فرد کے اجراء کو یقینی بنایا جائے، فرد کے اجراء میں تاخیر ہونے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،

  • ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے پی ٹی اے کو غیر اخلاق مواد روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ٹک ٹاک پرغیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ڈی جی سے سوال کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا ہے؟ ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ مسئلے کو اٹھایا ہے، ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائیر کیا ہے،جتنی بھی غیر اخلاقی مواد اپلوڈ ہوگا ان کو دیکھیں گے، عدالت نے کہا کہ اچھے اور برے میں تفریق کرنے کا نظام ہونا چاہیے،پی ٹی اے ایکشن لے گی تو ایسے ویڈیوز اپلوڈ نہیں ہوا کریں گی،جب لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ پی ٹی اے ہمارے خلاف ایکشن لے رہی ہے تو پھر وہ ایسی چیزیں اپلوڈ نہیں کرے گے۔ ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ بات کی ہے کہ جو بار بار ایسا غلطی کرتے ہیں ان کو بلاک کریں۔ چیف جسٹس قیصررشید نے کہا کہ یہ ون ٹائم نہیں ہونا چاہیئے آپ ٹک ٹک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے اقدامات مزید اقدامات کریں۔ وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود نے کہا کہ کچھ سائٹس ایسی ہے جس میں مخصوص چیزوں کو بلاک نہیں ہوسکتے پورے سائٹ کو بند کرنا ہوتا ہے۔ عدالت نے ٹک ٹاک دوبارہ کھولنے اجازت دیتے ہوئے پی ٹی اے کو غیر اخلاق مواد روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے لئے مزید اقدامات کریں۔ عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی

    ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے کیا کررہے ہیں؟ عدالت

    ٹک ٹاک شائقین کے لئے ایک بار پھر بری خبر..

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ،اسکو بند کر دیں تا ہم آج عدالت نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے

  • پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی آپس کی لڑائی اور گروپ بندی، صحافیوں نے خود ہی پریس کلب سیل کروا دیا

    واقعہ سوات کا ہے جہاں انتظامیہ نے محکمہ اطلاعات کے حکم نامہ پر سوات پریس کلب کو سیل کردیا ہے،کارکن صحافیوں کی درخواست پر محکمہ اطلاعات نے پریس کلب سیل کرنے کا حکم دیا تھا اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے سیل لگا کر پریس کلب کو سیل کردیا صحافیوں کی گروپ بندی کے باعث سرکاری عمارت کو ہرقسم سرگرمیوں کے لئے بند کردیا گیا

    سوات کے کارکن صحافیوں نے انفارمیشن ڈائریکٹریٹ کو پریس کلب سیل کرنے کی درخواست دی تھی کارکن صحافیوں نے پریس کلب پراخباری مالکان کا قبضہ ختم کرنے کی درخواست دی تھی پریس کلب کو سیل کرنے پر کارکن صحافیوں میں خوشی ، محکمہ انفارمیشن کا شکریہ ادا کیا،

    ٹرائبل ینگ جرنلسٹس ایسوسی اہشن کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولے کا راج اور قبضہ مافیا سے سوات پریس کلب بند کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس قدام پر ضلعی انتظامیہ اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں, کیونکہ سرکاری پریس کلب کسی کے ذاتی جاگیر نہیں بلکہ ان پر تمام صحافیوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں,

  • حفیظ شیخ نہیں بلکہ کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی،امیر مقام

    حفیظ شیخ نہیں بلکہ کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی،امیر مقام

    حفیظ شیخ نہیں بلکہ کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی،امیر مقام

    پشاور ہائیکورٹ میں نیب ممکنہ گرفتاری کے خلاف امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت ہوئی

    پشاور ہائیکورٹ نے وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کردی ،گزشتہ سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی،نیب نے امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،امیر مقام نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی ، ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل تھا

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کو تبدیل کرنے سے ملک کے حالات نہیں بدلیں گے،کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی ،پی ڈی ایم ایک تحریک تھی ،سیاسی اتحاد نہیں ہم سب الگ الگ انتخابی نشانات سے الیکشن لڑیں گے ،پیپلزپارٹی کو مرکز میں بھی ساتھ دینا چاہیے تھا ،کچھ بھی ہو مسلم لیگ ن پیچھے نہیں ہٹے گی

    فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ مجھے کیا پیشکش کی گئی؟ اکبر ایس بابر کا بڑا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے دوسری جانب پی ڈی ایم میں بھی اختلافات پیدا ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اپنا بنا لیا ہے جس پر ن لیگ سیخ پا ہے اور اس اقدام کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک دوسرے پر تنقید جاری ہے

  • حکومت اور جانی خیل جرگہ کے درمیان تصفیہ طے پاگیا

    حکومت اور جانی خیل جرگہ کے درمیان تصفیہ طے پاگیا

    حکومت اور جانی خیل جرگہ کے درمیان تصفیہ طے پاگیا

    حکومت اور جانی خیل جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تصفیہ طے پا گیا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تصفیہ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بذات خود منظورکرتے ہوئے تمام مطالبات تسلیم کئے۔ صوبائی کابینہ کے ارکان کامران بنگش، شاہ محمد، ضیاء اللہ بنگش، شاہ جی گل آفریدی سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں اور مشران نے تحریری معاہدے پر دستخط کئے۔

    خیال رہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل کے 4 نوجوان کچھ روز قبل شکارکےلئے گئے تھے جس کے کئی روز بعد اُن نوجوانوں کی لاشیں قریبی نالے کے پاس سے دفن ملی تھیں۔

    واقعے کے خلاف جانی خیل میں دھرنا دیا گیا تھا جو کہ 8 روز سے جاری تھا تاہم آج دھرنے کے شرکاء نے انصاف نہ ملنے پر لاشوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کیا۔

    ضلعی انتظامیہ اور مشران کےدرمیان مذاکرات ناکام ہونے پردھرنے کے شرکاء بنوں شہرمیں داخل ہوگئے۔ مظاہرین نے پولیس کی تمام رکاوٹیں توڑدیں تاہم جیسے ہی مظاہرین کینگر پل پہنچے تو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کی

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چاروں دوست شکار کیلئےگئے تھے اور ان کی لاشیں زمین میں دبی ہوئی ملی تھیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کی عمریں 14سے18سال کے درمیان تھیں جن میں سے ایک کو تیز دھار آلے سے قتل اور ایک کو فائرنگ کرکے جبکہ دوکوپتھر مار کر قتل کیاگیا۔

  • محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جیپ ریس،خصوصی تصاویر

    محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جیپ ریس،خصوصی تصاویر

    محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جیپ ریس،خصوصی تصاویر
    محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام تین روزہ جیپ ریس کا آغاز ہو گیا۔ 

    کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ نے ریس کا افتتاح کیا۔ ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور4×4 ڈرائیورنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماہم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل سمیت دیگر نامور شریک ہیں۔ریس کے پہلے روزکوالیفائنگ راؤنڈ ریکی مرحلہ ہوا جس میں خطرناک موڑوں پر مشتمل 2 کلومیٹرصحرائی ٹریک بنایا گیا تھا جس پر ڈرائیورز نے انتہائی مہارت کے ساتھ کم سے کم وقت میں اسے عبور کیا۔

    پری پیرڈ رینکنگ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی، زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کے ساتھ دوسری، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایانے ایک منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ نے کہاکہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کی کاوش تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسپورٹس پر مشتمل کوئی ایونٹ رکھا جائے اور گزشتہ ماہ ہم نے اسکی پلائننگ گی اورکورونا وائرس کی وجہ سے ہم ڈیرہ اسماعیل خان ثقافتی میلہ ابھی نہیں کر سکے کیونکہ وہ سٹیڈیم اور انڈور ہوتے ہیں تو وہ ملتوی کردیئے اور یہ کھلے آسمان کے نیچے ہیں تو حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایونٹ کررہے ہیں۔ صحرائی ریس بلوچستان، تھر اور ملک کے دیگر شہروں میں ہوا کرتی تھی آج پہلی بار خیبرپختونخوا میں یہ ریس رکھی گئی ہے جس میں دیگر شہروں سے نامور ڈرائیورز اور شرکاء شریک ہیں ہماری کوشش ہے کہ اسے کلینڈر ایونٹ بنایا جائے تاکہ ہر سال بڑی سطح پر اس ایونٹ کو منعقد کیا جائے۔یہ لوگ پاکستان کے دیگر شہروں کو جب یہاں سے جائینگے تو وہ یہاں کے سفیر بن کر جائینگے وہ نہ صرف اس شہر کے بارے میں دیگر افراد کو بتائینگے بلکہ یہاں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے بھی مدد ملے گی۔