Baaghi TV

Category: پشاور

  • پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان زخمی

    پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان زخمی

    طورخم بارڈر اقبال پوسٹ میں کھانا تیار کرنے دوران پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے چار جوان زخمی ہوگئے

    مینہ وال شینواری ، طورخم بارڈر اقبال پوسٹ پر کھانا پکانے کے دوران مبینہ طور پر پریشر ککر پھٹنے سے چار ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان لائس نائک صبور. سپاہی زبیر. سپاہی زاہداللہ. سپاہی اضغر علی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تمام زخمیوں کو پشاور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے

    انصاف صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ شریک ہو رہے ہیں ، میڈیا کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے،سرکٹ ہائوس میں منعقدہ انصاف صحت کارڈ فراہمی تقریب میں میڈیا کو نہیں بلایا گیا ،ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے میڈیا کو دعوت تک نہیں دی گئی

    وزیر اعلیٰ محمود خان کی خواہش یا انتظامیہ کی منشا سے انہیں دور رکھا جا رہا ہے ٗ کوئی بتانے سے قاصرہے ،ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی قیادت کے رویہ کے خلاف صحافی تنظیموں کا اظہار ناراضی کی گئی

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر علی امین گںنڈاپور اور صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہونگے۔ وزیر اعلی جنوبی اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس کی فراہمی کا اجراء کریں گے۔

    وزیر اعلی ٹانک میں بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی صحت کارڈ پلس کے اجراء کے سلسلے میں تقریب سے بھی خطاب کریں۔

  • جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے  مسافر گرفتار

    جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافر گرفتار

    جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطبق پشاور ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، تینوں مسافر نجی ایئرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔

    سی اے اے حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے، تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا ہے

    واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باچا خان ایئرپورٹ کے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ جعلی نکلی ہے۔ ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پشاور میں گزشتہ روز بھی 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔

  • پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اجتجاج کا اعلان کردیا

    پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اجتجاج کا اعلان کردیا

    پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے چترالی قیادت کو جمعرات تک کا وقت دیا گیا ہے کہ فوری طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کی تقریروں سے پابندی ہٹایا جائے بصورت دیگر ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چترال میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی تقریریوں پر پابندی لگے تین سے چار سال گزر گئے مگر تاحال حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد امیدوار آج بھی شدید زہنی ازیت سے دوچار ہیں۔۔ کبھی پابندی کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی دوبارہ NTS کا راگ الاپ کر امیدواروں کو مزید پریشان کیا جا رہا جوکہ انتہائی تشویشناک امر ہے اور انتہائی شرمناک عمل ہے

    ۔خیبر پختوانخواہ کے دیگر اضلاع میں مذکورہ شعبے میں سالانہ بھرتیاں کی جاتی ہیں نہ ہی NTSکے مسلہ ہوتاہے اور نہ ہی کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے چترال کے عوام کیساتھ کلاس فور سے لیکر پیرامڈیکل اسٹاف تک سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ ناقابل برداشت سلوک ہے ہم اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور سیاستدانوں کو آخری پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر تقریروں سے پابندی ہٹایا جائے۔ بصورت دیگر ہم احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

  • ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا

    ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا

    مینہ وال شینواری، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے جوانوں اور عوام نے این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنا سے طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری. پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شاہ رحمان شینواری پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالرزاق شینواری. برکت اللہ شینواری لطفِ اللہ شینواری اور دیگر شریک ہوئے ،

    مقررین نے کہا کہ ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کیا گیا جون 2015میں 300کنال زمین دینے کی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور دیگر زمینوں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے جوکہ قوم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی اور سراسر ظلم ہے . مقررین نے ایف بی آر اور این ایل سی حکام کو 10دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ دس دن کے اندر ہمارے خوگہ خیل قوم کے ساتھ مزاکرات کریں بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اس لئے این ایل سی اور ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ مزکورہ مسئلہ کے پر امن حل کے لئے 9رکنی کمیٹی کے ساتھ مزاکرات کریں تاکہ مزکورہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے اور خوگہ خیل قوم کے عوام کو اپنا حق مل جائے

  • خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    عبدالقادر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاورنےخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو آر ڈی او کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے منعقد اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم ، یو آرڈی او کی پروجیکٹ منیجر راشد خان، شیراز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساجد صاحب، اور الیکشن آفیسر اصغر صاحب ، اکبر خان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں خواجہ سرا اور معذور افراد بھی موجود رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نادرا اور سو ل سوسائٹی کی تعاون سے خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح کو بڑھایا جائے۔ معاشرے کے تمام افراد بلخصوص خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آخرمیں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائی جائی گی

  • ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ھونے دینگے،  صوبائی امیرتحریک لبیک

    ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ھونے دینگے، صوبائی امیرتحریک لبیک

    تحریک لبیک پاکستان یارسول اللہ کے صوبائی امیر علامہ مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے لنڈیکوتل کے علاقے میں مختلف حجروں میں شمولیتی مساجد اور مدارس کے افتتاحی جلسوں سے خطاب کیا

    لنڈی کوتل سے مینہ وال شینواری ، لنڈی کوتل آنے کا مقصد کسی کیساتھ مقابلہ کرنے کا نھیں ، بعض لوگوں کو ہمارے آنے سے تکلیف پہنچتی ہے ہم سچے عاشق رسول ہیں موجوده کسی وفاقی وزیر نے گستاخ رسول کے بارے میں مذمتی بیان تک نھیں دیا جو بہت افسوس کی بات ھے آ سیہ ملعونہ کی رہائی کے بدلے موجودہ حکومت کو بہت ساری مراعات ملیں سب کے سب وفاقی وزرا اس میں شریک تھے

    پاکستان میں جب تک شریعت نافذ نھیں ہوگی اس وقت تک لوگوں کو انصاف ملنا مشکل ھے ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ہونے دینگے ناموس رسالت پر جان بھی قربان وفاقی حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئے ہیں ، اگر 17 فروری تک ھمارے ساتھ ہوئے معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا تو فیض اباد راولپنڈی میں تاریخی دھرنا دینگے جلسے سے تحریک لبیک پاکستان لنڈی کوتل کے صدر سید محمد صدیق بنوری نے بھی خطاب کیا

    تحریک لبیک پاکستان یارسول اللہ کے صوبائی امیر علامہ مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے لنڈیکوتل کے علاقے میں مختلف حجروں میں شمولیتی مساجد اور مدارس کے افتتاحی جلسوں سے خطاب کیا

  • وادی کالاش میں موسم سرما کا خصوصی پیکج مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا

    وادی کالاش میں موسم سرما کا خصوصی پیکج مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا

    مینہ وال شینواری

    سماجی نوجوان عمیر خلیل کے خصوصی کوششوں سے وادی کالاش رومبور اور بمبوریت کے 70 مستحقین میں دوسری مرتبہ وینٹر پیکچز تقسیم کی گئی۔
    رومبور (فتح اللہ کلاش) وادی کالاش بمبوریت اور وادی کالاش کے 70 مستحقین میں تریچمیر بیک پیکرز کلب ،ہاشو فاؤنڈیشن اور چترال ایسوسیشن فار ایجوکیش اینڈ ہیلتھ کی اشتراک سے سردی پیکچ تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وادی کالاش رومبور اور بمبوریت میں سردی سے بچاؤ کے لیے مشترکہ تعاون سے وادی کالاش کے دونوں وادیوں کے 70 مستحقین میں وینٹر پیکچ تقسیم کیا گیا

    اس موقع پر تریچمیر بیک بیکرز کلب پاکستان کے بانی عمیر خلیل اور سوشل ورکر و ممبر آف تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان سبیرا کلاش نے مستحقین میں پیکچ تقسیم کیا اور انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ہماری چھوٹی سی کاوش سے کسی انسان کی کچھ نہ کچھ بھلا ہو سکتا ہے اس لیے ہم ہمیشہ کوشش کر رہے ہیں کہ انسانیت کی خدمت کر سکیں اور مزید سردی سے بچاؤ کیلئے وینٹر پیکچ تقسیم کرنے کے عزم رکھتے ہیں ۔

  • خیبر رائفلز کے زیر اھتمام فری میڈیکل کیمپ

    خیبر رائفلز کے زیر اھتمام فری میڈیکل کیمپ

    لنڈی کوتل مینہ وال شینواری
    تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ خیبر زخہ خیل گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں سیکورٹی فورسز خیبر رائفلز کے 105ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خواتین مرد اور بچوں سمیت 487مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئے فری میڈیکل کیمپ میں سیکورٹی فورسز اور دیگر قابل ڈاکٹرز کے ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل نیکی خیل کے عوام نے علاقے کے غریب مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر حسین منہاس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ لنڈی کوتل میں خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئ مہینوں سے مریضوں کے لئے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا دئے گئے جس میں علاقے کے سینکڑوں غریب مریضوں کا مفت علاج اور ادویات دی گئی. علاقے کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا

  • خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف بڑا  آپریشن ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف بڑا آپریشن ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    (مینہ وال شینواری) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کے سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او سیف اللہ،اے ایس ائی عدنان،نہر چیک پوسٹ انچارج آصف، سجاد اور منظور پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ علی مسجد اور رات کو سور کمر جمرود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جس میں علی مسجد منشیات بنانے والے فیکٹریوں کو مسمار کیا گیا جبکہ موقع پر 2000 گرام ہیروئین،24000 گرام اعلی کوالٹی چرس،4 کین تیزاب اور دو میکسچر موقع پر برآمد کرکے جمرود تھانے منتقل کردیا گیا تاہم پولیس کی اطلاع ملتے ہی منشیات فروش موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    میڈیا کو منشیات دیکھاتے ہوئے ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف ہماری کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے اور آئے روز جمرود پولیس منشیات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتی ہے کیونکہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے اور اس لعنت کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔اپنے نوجوان نسل کو بچانے اور علاقے کو منشیات فروشی سے صاف کرنے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور منشیات فروشوں کو کسی بھی جگہ نہیں چھوڑینگے۔