Baaghi TV

Category: پشاور

  • باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    باچا خان ایئر پورٹ پر موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باچا خان ایئر پورٹ پر سی اے اے نے موبائل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،ایف آئی اے کی مدد سے مسافر کو حراست میں لے لیاگیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ذیشان علی پرواز جی 9554 کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچا تھا،مسافر جان بوجھ کر کنویئر بیلٹ کے پاس اپنا بیگ چھوڑ گیا تھا، سی اے اے عملے نے بیگ کی تلاشی تو103 قیمتی موبائل موجود تھے ۔

    سی اے اے نے ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکو حراست میں لے لیا،مسافر کو تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔ مسافر سے مزید تحقیقات جاری ہیں،

    قبل ازیں کراچی ایئر وپرٹ پر دبئی سے آنے والے دو مسافروں کو گھڑیاں ، سیل فونز ،چشمے اور دیگر الیکٹرانک اشیاء سمیت ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کے تجارتی سامان کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ اس سامان کو مسافروں کے بیگز میں‌دیکھا گیا تھا اور اگر اسے روکا نہ گیا تو اس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ ایف آئی آر درج کروائی گئی اور دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کسٹم کراچی ائیرپورٹ کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے ذریعہ انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں 18 قدیم سکوں کو قبضے میں‌لیا گیا ہے ۔ان میں ایک پارسل نارتھ ناظم آباد کراچی سے برازیل کے لئے بک کیا گیا تھا۔ طرح کے 7 قدیم سکوں کو ضبط کیا گیا . مہینہ پہلے ان سکوں میں سے 5 کو باہر جانے سے روکا گیا جو کہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے محکمہ کے ذریعہ (دوسری اور چوتھی صدی عیسوی کے درمیان) اور 2 عہد اسلامیہ کے دور کے تھے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ قیمتی نوادرات کے اثاثوں کو پاکستان سے باہر اسمگل کرنے میں ایک منظم گروہ ملوث ہے۔اسی طرح کے ایک کیس میں خلافت عثمانیہ کے 10 قدیم کرنسی سکوں کو کسٹم کراچی ایئر پورٹ کے عملہ نے لاہور سے ترکی کے لئے بک کرائے گئے بین الاقوامی میل آفس کراچی میں پکڑ لیا تھا ۔ دونوں واقعات میں مقدمات در ج کر لیے گئے اور اس نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں

  • کرپٹو کرنسی کی قانون سازی کی جانب پیش رفت، خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈوائزری کمیٹی بنادی

    کرپٹو کرنسی کی قانون سازی کی جانب پیش رفت، خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈوائزری کمیٹی بنادی

    محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    کمیٹی کے چیئرپرسن مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا سینئر وائس چیئرپرسن مقرر- کمیٹی ممبران میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین میں وقار ذکاء، احمد منظور اور ڈاکٹر واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ کمیٹی میں شامل- ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی-

    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی- قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی تھی کہ کرپٹو مائننگ کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کی جا سکے.

  • فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلوں کی بجائے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، شائقین مایوس

    فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلوں کی بجائے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، شائقین مایوس

    پشاورمیں شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

    پشاورمیں اتوار کے روز انٹری ٹیسٹ دس بجے منعقد ہوگا- انٹری ٹیسٹ کی اجازت ڈپٹی کمشنر پشاور نے دی ہے- انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے کرسیاں اور ٹینٹ لگائے جائیں گے- حکومت ایک طرف کھیلوں کے گراؤنڈ بنا رہی ہے دوسری طرف اس طرح کے اقدامات سے گراؤنڈ کو برباد کیا جارہا ہے- شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں کرسیاں اور ٹینٹ لگانے سے چمن متاثر ہوگا – شائقین نے کہا ہے کہ ڈی ایس او پشاور کا دفتر بھی شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں ہے- کھیلوں کے بجائے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد سے سٹیڈیم کا متاثر ہوگا ۔

    ٹاؤن ون کی انتظامیہ نے لیز پر شاہ طہماس سٹیڈیم کو سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کے حوالے کیا ہے- فٹ بال سٹیڈیم میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

  • جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لنڈی کوتل بازار میں ریلی

    جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لنڈی کوتل بازار میں ریلی

    جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لنڈی کوتل بازار میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے کارکنان کے علاوہ بازار تاجران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    ڈسٹرکٹ سے خیبر مینہ وال شینواری ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے رہنما عبدالرووف شینواری جنو سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع خیبر ضیاء الحق آفریدی حاجی مقتدر شاہ آفریدی اور تحصیل لنڈی کوتل کے امیر محمد حسن شینواری و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہیں. انہوں نے کہا کہ کشمیر جذبہ خیر سگالی سے نہیں بلکہ جذبہ جہاد سے آزاد کرانا ہوگا

    انہوں نے عالمی اداروں بالخصوص یونائٹڈ نیشن سے اپیل کی کشمیری عوام کو اپنے حقوق سے محروم نہ رکھا جائے اور ان پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے لیا جائے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رہے گی مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے تمام عوام کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور کشمیری مسلمانوں کے ازادی تک جدوجہد جاری رہے گی . ریلی کے شرکاء نے لنڈی کو تل بازار باچاخان چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب تک واک بھی کیا اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کی

    مقبوضہ کشمیر میں تین دھائیوں میں لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا . بھارتی مظالم کی دل سوز رپورٹ جاری، باغی ٹی وی : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نصف صدی سے زائد عرصے سے جاری ہے . گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔

    تحریک آزادی کے چراغ کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں تو ساتھ ہی ہزاروں خاندان قابض فوج کے مظالم سےتنگ آ کر کنٹرول لائن کے اس پار ہجرت کرنے پربھی مجبورہوئے۔

  • ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

    ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

    ضلع خیبر جمرود ،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

    ڈسٹرکٹ خیبر سے مینہ وال شینواری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لنڈی جمرود تحصیل آفس سے تاریخی باب خیبر تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور والی ،ریکسیو 1122 حکام،قبائیلی پولیس حکام و سیاسی مشران نے شرکت کی۔شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لئےاپنے آباءواجداد کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورریاستی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس طرح اپنے مظلوم و نہتے کشمیری بہن بھائیوں کو پاکستانی یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پانچ فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

    پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کی تاریخ میں 21 جنوری 1990 سیاہ دن کے طور پر رقم کیا گیا ہے۔ اس دن جب بھارتی جبر و تشدد اور مظالم کے خلاف مظلوم کشمیری اپنے حق کی خاطر احتجاج کررہے تھے تو بھارتی افواج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 معصوم و نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔اس دن کی مناسبت سے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ سرکاری و نجی سطح پرتقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

  • دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان داؤد کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو باڑہ خوڑ حماد ٹاون میں ایک نوجوان کی لاوارث لاش ملی جس کو کسی ملزم یا ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی شناخت بعد میں داؤد ولد خائستہ گل سکنہ رشید گھڑی کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    ایس پی صدر سر کل وقار احمد نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عالمزیب خان کی سربراہی میں سر کل آفیسر شہنشاہ خان ( تفتیش) ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم سنی ولد دلاور سکنہ دیر کالونی کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش اور سرسری انٹاروگیشن کے دوران مقتول داؤد کو دوستی نہ کرنے کی بناء پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

  • مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    پشاور۔ عوامی مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل غزالہ محمود کی پریس کانفرنس جس میں ا کہا کہ سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ساتھ ہونا چاہیئے۔اپوزیشن والے جاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں پیسے بانٹے جائے, پیسوں سے ووٹ خرید کر آنا والا سنیٹر عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمن کو نیب بلاتا ہے تو وہ دھمکیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔ مولانا نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔ شیخ رشید جب سے وزیرداخلہ بنے ہیں انھوں نے شناختی کارڈ کو فری کیا۔ شیخ صاحب کی کاوشوں سے 192 ممالک کے ویزے اب آن لائن کردیئے ہیں۔وزیر داخلہ نے غیر قانونی سمگلنگ کے روکتام کے لئے اقدامات کئے۔نئے ضم اضلاع میں جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے۔انعامات جیتنے کے جعلی میسج جو موبائل ہر موصول ہوتے تھے اور عوام ان کے جھانسے میں آتے تھے ایسے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ہم خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال بنا رہے ہیں۔

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ پشاور زلمی کے لئے ترانہ گائیں گی؟

    امریکی گلوکارہ ریحانہ پشاور زلمی کے لئے ترانہ گائیں گی؟

    گزشتہ روز سے جہاں شہرہ آفاق پاپ گلوکارہ ریحانہ بھارتی کسانوں کی حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں وہیں پشاور زلمی فرنچائز کے چئیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں امریکی گلوکارہ کو بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

    جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔


    بھارتی صارف نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟
    https://twitter.com/theFalgunshah/status/1356674807627214853?s=20
    کچھ بھارتی صارفین نے ریحانہ کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریحانہ کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔


    کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔

    تاہم ان سب ٹوئٹس اور تنازع کے بعد پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا-

    جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سوالیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور زلمی کا ترانہ ریحانہ گائیں گی؟

    جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے ملک میں کافی اچھے ٹیلنٹڈ گلوکار ہیں جنھیں عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے لہذا براہ کرم اپنے ملک سے باہر کے کسی کو بھی یہ اعزاز دینے کے بجائے یہاں دیکھیں۔
    https://twitter.com/hinnaYousafxaii/status/1357008801493381124?s=20
    حنا نامی خاتون صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو رد کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں ، اور آپ ہمیشہ زلمی کے لئے کالے لوگوں کا ہی انتخاب کیوں کرتے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں RIHANNA کیا عمران خان کی حکومت چاہے تو سنی لیون کو بھی بلا سکتی ہے۔ اتنی دور جانا بھی نہیں پڑے گا۔ اللہ نے پیسے کہ چکر میں ان سے انکی عقل ہی چھین لی ہے۔ عمران خان نے دھرنوں میں عورتیں نچوائیں یہ سٹیڈیم میں پوری میڈیا پے دکھانا چاہتے ہیں۔ استغفراللہ


    ایک صارف نے لکھا کہ اس ملک میں اپ جیسے نو دولتیوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے ملک میں اپنے میراثی گلوکار مر گئے ہیں جو اس حبشن کو لے رہے ہو اور اگر اس دفعہ ڈھول باجوں کی جگہ کوئی صوفیانہ کلام شامل کر لو تو کیا مضائقہ ہے-


    ہارون خان نامی صارف نے لکھا کہ بہت سارے ڈالر پاکستان سے باہر جارہے ہیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں پاکستان آنے والے ڈالر کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ ہم نے بہت زیادہ غیر ضروری درآمدات کو ختم کردیا ہے پاکستانی بنیں ، پاکستانی خریدیں –
    https://twitter.com/Usama4745/status/1357230222114979840?s=20
    اسامہ نامی صارف نے لکھا کہ بھائی بلاواسطہ پاکستان ہی آئیں گے جب ریحانہ کے ذریعے پاکستان کی پروموشن ہو گی اور پاکستان میں سیاحت کو فروگ ملے گا-

  • لنڈی کوتل میں بزرگ پنشنرز کا اجتجاج ، مطالبات سامنے آگئے

    لنڈی کوتل میں بزرگ پنشنرز کا اجتجاج ، مطالبات سامنے آگئے

    ضلع خیبر لنڈیکوتل ریٹائرڈ اہلکاروں کی پنشن لنڈی کوتل تحصیل ڈاکخانہ پر دیا جائے ہمیں بنک پر پنشن میں مشکلات کا سامنا ہیں پنشن کے لئے آئے ہوئے ریٹائرڈ اہلکاروں کی فریاد

    مینہ وال شینواری، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل ڈاکخانہ میں پنشن کے لئے آئے ہوئے شلمان. شینواری. زخہ خیل. کوکی خیل اور دیگر علاقوں سے آئے درجنوں ریٹائرڈ اہلکاروں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ افراد کی پنشن پرانے طریقہ کار کے مطابق ڈاکخانہ پر کی جائے

    بنک میں پنشن لینے میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہیں لنڈی کوتل ڈاکخانہ پنشن کے لئے آئے ہوئے اہلکاروں نے کہا کہ ہر مشکل حالات میں ہم نے ملک اور قوم کی خدمت کی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.

    اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ریٹائرڈ اہلکاروں کی پنشن پرانے طریقے کار کے مطابق لنڈی کوتل ڈاکخانہ پر دی جائے کیونکہ بنک پر پنشن میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ،

    لنڈی کوتل ڈاکخانہ میں پنشن کے لئے آئے ہوئے اہلکاروں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پوسٹ آفس سے ہر ماہ ویریفکشن کے لئے اہلکار آتے ہیں اور ہمیں بے جا تنگ کرتے ہیں اس لئے لنڈی کوتل کے ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ پنشن کے حصول میں خصوصی رعایت کی جائے اور لنڈی کوتل شلمان. زخہ خیل. کوکی خیل کی ریٹائرڈ اہلکاروں کی پنشن پرانے طریقے کار کے مطابق لنڈی کوتل ڈاکخانہ پر دی جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے

  • ایف سی کے شہید ہونے والے جوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

    ایف سی کے شہید ہونے والے جوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

    ضلع خیبر لنڈیکوتل. شہید ایف سی اہلکار شیرزمین کو آبائی گاؤں شلمان شینولو میں گزشتہ رات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا،شہید کو ایف سی اہلکاروں نے سلامی پیش کی

    مینہ وال شینواری, لنڈی کوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والا شہید ایف سی اہلکار گزشتہ روز میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔شہید ایف سی اہلکار شیر زمین کی نمازہ جنازہ گزشتہ رات آبائی گاؤں شلمان شینولو میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ونگ کمانڈر تیراہ رائفل 213 ونگ , لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور،تیراہ رائفل کیپٹن جواد،ایکٹنگ ایس ایم صوبیدار طارق اور دیگر آفیشلز سمیت شہید کے والد ریٹائرڈ صوبیدار صدام اور علاقائی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید تین بیٹیوں کے سرپرست اعلی تھے۔

    شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ہزاروں بیٹے وطن کی سلامتی و امن پر قربان ہے،دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو کسی بھی صورت میں پست نہیں کرسکتے،مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہیں شہیدوں کی بدولت یہ ملک تاقیامت قائم و دائم راہیگا اور ان شاء اللہ اس ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے ہی دم لینگے۔