Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور سٹریٹ موبائل سنیچرز گروہ بے نقاب ،  تحقیقات جاری

    پشاور سٹریٹ موبائل سنیچرز گروہ بے نقاب ، تحقیقات جاری

    مورخہ3فروری2021
    موبائل سنیچرز گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد ہو گیا۔
    پشاور،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے سرگرم دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور شہر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق مدعی فضل سبحان ولد محمد یعقوب سکنہ خواجہ ٹاون نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بیٹے ذیشان سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
    ایس پی سٹی محمدعمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
    ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد حسن خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان محمد عدنان ولد فضل سبحان ،بلال ولد امان اللہ ساکنان سفید ڈھیری کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

  • پرنسپل نہیں آئے گا تو کالج بند ، طلباء نے انوکھا کام کر دیا

    پرنسپل نہیں آئے گا تو کالج بند ، طلباء نے انوکھا کام کر دیا

    (ضلع خیبر سے مینہ وال شینواری ) تعلیمی ادارے کیا کھلے ، طلبہ نے نت نئے مطالبات کرنے شروع کر دیے ، طلباء نے کالج کو ہی تالہ بندی پہ لگا دیا،

    باڑہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ڈوگرہ کو طلباء نے احتجاجاً گیٹ بند کردیا ہے کسی کو بھی اندار جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، طلباء مظاہرین نے کہا کہ کالج میں ہماری لئے کوئی سہولیات موجود نہیں ہے نہ کالج میں لیبارٹری نہ پریکٹیکل کے لئے کوئی سامان موجود ہے ۔پرنسپل کالج میں بلکل نہیں آتے اور نہ ہم نے ان کو دیکھا ہےیہاں تک کہ نام سنا ہے ۔

    تعلیمی سہولیات کا فقدان طلباء نے نئے مطالبات سامنے رکھ دیے ساتھ ہی کالج کی سرگرمیوں کو بھی معطل کر دیا ، باڑہ کے ٹیکنیکل کالج کا سامان جمرود ٹیکنیکل کالج میں موجود ہے اور ہمارا پرنسپل بھی جمرود میں بیٹھ جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں ہمیں پریکٹیکل کے سامان اور لیبارٹری مہیا کی جائے اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو کالج کے ساتھ خیبر چوک بھی بند کردینگے۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کو لگا بڑا دهچکا، ڈسٹرک ممبر میاں شمشیر خان نے اٹھایا بڑا قدم۔

    عوامی نیشنل پارٹی کو لگا بڑا دهچکا، ڈسٹرک ممبر میاں شمشیر خان نے اٹھایا بڑا قدم۔

    پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ڈسٹرک ممبر میاں شمشیر خان ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی سے خاندان اور علاقہ عوام سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوگئے ۔ میری عملی سیاست 1993 سے شروع ہوئی جب میں گورنمنٹ کالج ایم ایس ایف کا صدر بنا ۔ 1995 میں ایم اے ایف کے صوبائی الیکشن میں سینئر نائب صدر منتخب ہوا 1993 میں تحریک نجات کے دوران کہی سینٹر جیل پشاور میں قید رہا ۔ اے این پی پلیٹ فارم میں علاقے کی بہتری کی بہت کوشش کی اور علاقے میں سماجی کام اپنی مدد آپ کرتا رہا اسی دوران پچھلے کئی حصے سے اجتماعی خدمت کے حوالے سے میرے اور میرے دوستوں رشتہ داروں کے اے این پی لیڈر شپ فافی تحفظات پائے جاتے رہے ہم نے کئی مرتبہ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کو وقت آگاہ کرتے رہے اور جواب میں اے این پی لیڈر شپ نے تحفظات کے بدلے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا اور اب ہم دلبرداشتہ ہو گی کیونکہ لیڈرشپ کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقہ کافی محرومیوں کا شکار رہا ۔ آج بہت افسوس کے ساتھ اے این پی سے راستے جدا کر رہا ہوں بحیثیت ڈسٹرک ممبر اپنے علاقے کے لئے ہر ممکن کوشش کی الحمد اللہ اس میں نے کہیں ترقیاتی کام کیے جو کہ مجھ سے پہلے علاقے کے ایم پی اے منسٹر نے نہیں کئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پشاور میں اے این پی میں لیڈر شپ کی فقدان ہے اگر پارٹی میں لیڈر شپ ہوتی تو آج میرے جیسے نظریاتی ورکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور نہ ہوتا اور انشاءاللہ وقت آنے پر میں نے اے این پی کو دکھا دوں گا یہ نظریاتی ورکر نے کیا ہے میاں شمشیر اور ان کا خاندان علاقائی خدمت گار ہیں اور اپنے علاقے کے لئے دل ویدر رکھنے والے لوگ ہے نالائق لوگوں کی وجہ سے آج اے این پی کا ہر وارڈ کمزور پڑ چکا ہے۔ جس پارٹی کے ساتھ بھی جاؤں گا اپنے علاقے کے مسائل کو سامنے رکھ کر بات کروں گا آج میں اے این پی کے ہر قسم کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور آئندہ کا لائحہ عمل علاقے کے عوام مشران دوستوں اور رشتہ داروں سے صلاح مشورہ کے بعد اعلان کروں گا۔

  • گائنی وارڈز میں موبائل  فون لے جانے پر پابندی کیوں لگی؟

    گائنی وارڈز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کیوں لگی؟

    گائنی وارڈز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کیوں لگی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں گائنی وارڈز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

    محکمہ صحت کے مطابق لیبرروم اور آپریشن تھیٹر میں بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی ہے،گائنی وارڈ میں تصویر اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیاپابندی کا اطلاق طبی عملے اور تیماداروں دونوں پر ہوگا ،

    صوابی کے شاہ منصور میڈیکل کمپلیکس کے گائنی وارڈ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں گائنی وارڈ کے ساتھ آوارہ کتوں کا راج تھا ، مریضوں کیساتھ لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت نے پابندی لگائی ہے

  • تعلیمی اداریے  کھلتے ہی سفری اعداد و شمار میں اضافہ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزارسے زائد مسافر

    تعلیمی اداریے کھلتے ہی سفری اعداد و شمار میں اضافہ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزارسے زائد مسافر

    بی آر ٹی پشاور یومیہ مسافروں کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ, صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں اضافہ ہوا۔ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد مسافر بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں۔ بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے. شہریوں کو بہترین سفری سہولت دی جارہی ہے۔30 نئی بسیں جلد بی آر ٹی پشاور پہنچ جائینگی۔ مزید فیڈر روٹس سمیت ایکسپریس روٹ پر اضافی بسیں بھی چلائی جائنینگی۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عملے سے تعاون کریں-

  • قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے تعاون سے “پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا شاندار آغاز

    قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے تعاون سے “پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا شاندار آغاز

    خیبر: قبائلی ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لئے بھی فرنٹیئر کور نارتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے “پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کے نام سے کھیلوں کا میگا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کے پی نارتھ کی جانب سے چھ تحصیلوں میں، جن میں باڑہ، لنڈیکوتل، ملاگوری، جمرود، بازار ذخہ خیل اور تیراہ شامل ہیں، 7 فروری سے جمرود میں مقابلے منعقد ہوں گے، ونر ٹیمیں بعد ازاں ضلع کی سطح پر مدمقابل ہوں گی۔

    ان مقابلوں میں پہلے مرحلے میں پانچ گیمز میں، جن میں کرکٹ، والی بال، بیڈمینٹن، فٹبال اور باسکٹ بال شامل ہیں، کے مقابلے ہوں گے جن میں مجموعی طور پر کرکٹ کی 72،فٹبال کی 64،والی بال کی 52،باسکٹ بال کی 8، بیڈمنٹن کی 16 ٹیمیں اور 2 ہزار3 سو 12 کھلاڑی حصہ لیں گے، ونر ٹیموں کو بڑی تعداد میں انعامات دیئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سپورٹس فیسٹیول ایف سی کے پی نارتھ، سول انتظامیہ خیبر، محکمہ کھیل اور مقامی سطح پر کھیلوں کی تنظیموں کے زیرنگرانی منعقد کیا جائے گا جس میں ٹیلینڈ کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے گا جو کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے تیار ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

    خواہش مند سپورٹس ٹیمیں اپنی رجسٹریشن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کروا کر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں، اس فیسٹیول کی گرینڈ سرمنی 7 فروری کو جمرود سپورٹس گراونڈ میں ہو گی جبکہ اختتامی پروگرام 23 مارچ کو جمرود میں ہی ڈھیر سارے انعامات کے ساتھ ہو گا اور کامیاب کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

    ( مینہ وال شینواری ، رپورٹر باغی ٹی وی ) دوسری جانب ڈسٹرکٹ خیبر پختونخوا کےضلع جمرود کے علاقہ ولومیلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔
    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مطابق کہ زخمی کی حالت نازک ہے

  • پاکستانی ’چارلی چپلن‘ کے دنیا بھر میں چرچے

    پاکستانی ’چارلی چپلن‘ کے دنیا بھر میں چرچے

    خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے 28 سالہ پاکستانی نوجوان عثمان خان کی جانب سے شہرہ آفاق برطانوی اداکار ’چارلی چپلن‘ کا روپ دھارے جانے کے بعد دنیا بھر میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اداکار’چارلی چپلن‘ کا اصل نام سر چارلز اسپینسر "چارلی چپلن” تھا اور انہوں نے آواز کے بغیر کامیڈی کرکے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے کردار ادا کیے تھے۔

    ’چارلی چپلن‘ نے اگرچہ کم عمری میں ہی اداکاری و فنکاری شروع کردی تھی تاہم جنگ عظیم اول کے اختتام پر 1919 میں ان کی پہلی فلم سامنے آئی جس میں ان کے کردار نے کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر مزاحیہ اندازوں سے شائقین کو ہنسانا شروع کیا۔

    اسی وجہ سے ہی انہیں شہرت ملی اور ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ 88 سال کی عمر میں 1977 میں سوئٹزرلینڈ میں چل بسے تھے۔

    اگرچہ چارلی چپلن کے کردار کو دنیا کے دیگر ممالک کے فنکاروں نے بھی کاپی کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور کے بچوں کے کھلونے بیچ کر اپنا گزر سفر کرنے والے 28 سالہ نوجوان عثمان خان کو ہوبہو ان کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے۔


    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عثمان خان کے ’چارلی چپلن‘ کے روپ کو بہت سراہا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں معروف اداکار کا دوسرا روپ قرار دیا جا رہا ہے۔

    عثمان خان نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل تک سڑک کنارے بچوں کے کھلونے بیچنے کا اسٹال لگاتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد انہوں نے پریشان لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہی انہوں نے چارلی چپلن کا روپ دھارا اور کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔

    جلد ہی عثمان خان پورے علاقے میں مشہور ہوگئے اور انہوں نے اپنے نئی روپ سے زیادہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز ڈالنا شروع کیں۔

    پقاکستانی چارلی چپلن کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد جہاں وہ خود بھی پریشان تھے وہیں باقی لوگ بھی پریشان ہوگئے تھے، اس لیے انہوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے چارلی چپلن کا کردار ادا کیا۔

    پاکستانی ’چارلی چپلن‘ یعنی پشاور شہر کی مختلف سڑکوں، شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر معروف کردار جیسا روپ دھار کر وہاں کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر اپنی حرکتوں اور اداکاری سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

  • وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترکادورہ خیبر پختونخوا

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترکادورہ خیبر پختونخوا

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترکادورہ ضلع خیبر جمرود دورہ کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نچشتر جمرود ہسپتال کا بھی دورہ کیا

    ڈسٹرکٹ خیبر سے مینہ وال شینواری ، معاون خصوصی کے ہمراہ عالمی ادارہ صحت ؛ ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بین کے وفود بھی ہمراہ تھے، احساس نشمونما پروگرام سے ہزاروں خواتین مستفید ہوتی ہیں ، دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین اور نوزائدبچوں میں غذائی قلت کا مسلہ ہے،

    عالمی مالیاتی اداروں نے پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہارکیاہے، احساس پروگرام کے اخراجات اپنے بجٹ سے فراہم کرتے ہیں، ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے بھی احساس نشونما پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے ایڈوائزر امیر محمد خان آفریدی ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے

  • پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان زخمی

    پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان زخمی

    طورخم بارڈر اقبال پوسٹ میں کھانا تیار کرنے دوران پریشر ککر پھٹنے سے ایف سی سیکورٹی فورسز کے چار جوان زخمی ہوگئے

    مینہ وال شینواری ، طورخم بارڈر اقبال پوسٹ پر کھانا پکانے کے دوران مبینہ طور پر پریشر ککر پھٹنے سے چار ایف سی سیکورٹی فورسز کے جوان لائس نائک صبور. سپاہی زبیر. سپاہی زاہداللہ. سپاہی اضغر علی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تمام زخمیوں کو پشاور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے

    انصاف صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ شریک ہو رہے ہیں ، میڈیا کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے،سرکٹ ہائوس میں منعقدہ انصاف صحت کارڈ فراہمی تقریب میں میڈیا کو نہیں بلایا گیا ،ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے میڈیا کو دعوت تک نہیں دی گئی

    وزیر اعلیٰ محمود خان کی خواہش یا انتظامیہ کی منشا سے انہیں دور رکھا جا رہا ہے ٗ کوئی بتانے سے قاصرہے ،ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی قیادت کے رویہ کے خلاف صحافی تنظیموں کا اظہار ناراضی کی گئی

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر علی امین گںنڈاپور اور صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہونگے۔ وزیر اعلی جنوبی اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس کی فراہمی کا اجراء کریں گے۔

    وزیر اعلی ٹانک میں بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی صحت کارڈ پلس کے اجراء کے سلسلے میں تقریب سے بھی خطاب کریں۔