Baaghi TV

Category: پشاور

  • یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ

    یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ

    یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کی طرف سے مردان میں 350 روپے مرلہ زمین ایکوائر کرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائرکر لے،آپ کو پتا ہے مردان میں زمین کا کیا ریٹ ہے

    وکیل واپڈا شاکر اللہ آفریدی نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ بنجر زمین تھی واپڈا نے اسے بارانی بنایا ہے ،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس علاقے میں فی مرلہ 17 ہزار روپے ریٹ کی رپورٹ آئی ہے، ہائیکورٹ نے4 ہزار روپے مرلہ ریٹ طے کیا واپڈا کواس پر بھی اعتراض ہے،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس کے خلاف بھی اپیل میں آ گئے،

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف واپڈا کی اپیل مسترد کر دی،سپریم کورٹ کی جانب سے شہری وحید کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کا حکم دے دیا گیا

    واپڈا نے محبت آباد مردان میں وحید کی 24 کنال 15مرلے زمین 350 روپے مرلہ ایکوائرکی تھی

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا. احمد خان سرکاری گاڑیوں کے ساتھ پروٹوکول کے مزے لینے لگاہے. حکومت کے لیے سرکاری وسائل کا اس طرح استعمال کیا جانا بہت سوال اٹھا رہا ہے . .


    حکومت ایک طرف سادگی کی بات کرتی ہے. اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی ہیں‌کہ وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان اسسٹ کمشنر، ایس ڈی او، ایکسنیئن کو احکام بھی جاری کرتے ہیں. ان کو اپنے حجرے میں بلا کر احکام بھی جاری کرتے ہیںِ . اس کے علاوہ جب سوات میں سیلاب آیا تو وہاں بھی انہوں نے مختلف محکمو ں کو بلا کر کے سرکاری چیک کو بھی خود تقسیم کیے. ان کو خیبر پختونخوا میں منی وزیر اعلیٰ بھی کہا جاتا ہے . ان کے ساتھ دوپولیس کی موبائل بھی ہوتی ہیں.

  • نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اب ہر طرف ایک مذاق بنی ہوئی ہے . حکومتی وزیر نہ تو کچھ کارکردگی دکھا رہے ہیں‌ بلکہ ا بعض ایسی حرکتیں بھی کر رہے ہیں‌ جس میں‌ بڑھ چڑھ کر اپنے کاموں‌کی تشہیر کی کوشش ک جاتی ہے .اور یہ تشہیر کبھی تو بالکل مذاق اور خفت کا باعث بنتی ہے .اسی طرح ایک حالیہ ایک تصویر زیرگردش ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ایک نالے کا افتتاح‌کررہے ہیں اور اس پہاڑی نالے تک آنے میں سرخ قالین بچھا دیے گئے اس چھوٹے ساکام کے لیے وزیراعلیٰ‌کا جانا اور پر وہاں فوٹو سیشن کرنا نہ صرف ایک تنقید والی بات تھی بلکہ پہاڑوں میں خوش آمدی کے لیے سرخ‌قالین بچھا دیے گئے. اسی طرح وزیر مشیر اور دیگر بیورکریسی کے لوگ بھی جمع ہیں. جو کریڈٹ لینے کے لیے موقع پر موجود تھے.

    اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طرف یہ کہا گیا کہ تحریک انصاف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر دیا .وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے نالے کے افتتاح کر دیا۔ اور اس موقع پر قالین بچھانا تو حد ہی ہوگئی. ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا

  • اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں بی آر ٹی روٹ کے ساتھ ٹیکسی ،رکشہ چلنے پر پابندی کیس کی سماعت ہوئی

    ٹرانس پشاور اور ٹرانسپورٹ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ساری بسیں اٹھا دیں اور بی آر ٹی بسیں خراب ہوجائیں تو لوگ کیا کریں گے؟ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں تو دو دن نہیں چلتی اور خراب ہوجاتی ہیں،

    عدالت نے کہا کہ ہر شخص کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہوتی، اربوں روپے کی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ یہ بسیں آپ کو تحفے میں ملی ہیں یا ٹیکس کے پیسوں سے ؟

    عدالت نے ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ای او ٹرانس پشاورکو کل طلب کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ بی آر ٹی حادثات، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ماہ تک بند رہی ہے، ایک ماہ بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ چلایا گیا تا ہم دوبارہ حادثات پیش آ رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

  • بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    سی ای او ٹرانس پشاور ڈی جی پی ڈی اے اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ دن کے وقت بھی ڈپومیں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہوتی ہیں،کسی کو بھیجتے ہیں آپ یہاں رکیں، وہاں پر اس وقت بھی بسیں کھڑی ہوں گی۔

    جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بسیں دوسال بعد خراب نہ ہوں، یہ بسیں آپ کو تحفے میں نہیں ملی ٹیکس سے یہ خریدی ہیں ،عدالت نے کہا کہ ایک طرف کشکول لیے پھرتے ہیں اور دوسری طرف پیسے ایسے لٹارہے ہیں،بسیں ویگن کو سکریپ کرنے کا کہا ہے بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟۔

    عدالت نے سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے کو بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سڑک کا دورہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں، سڑک پر دیکھیں روڈ میں کہاں مین ہول ہے اور دیگر ٹریفک مسائل دیکھیں، آپ دورہ کرکے آئیں ہم اس کیس کو تھوڑی دیر بعد دوبارہ سنیں گے۔

  • تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، محمود خان

    تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، محمود خان

    تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ محمود خان

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تعلیم کے فروغ کو موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شرح خواندگی کوبڑھانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے سالانہ اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ضلع مہمند میں کیڈٹ کالج مامد گٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انسپکٹر جنرل فرانٹیئر کور نارتھ میجر جنرل راحت نسیم، جنرل آفیسر کمانڈنگ 45انجنیئرنگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل رفیق الرحمن ، رکن قومی اسمبلی ساجد مومند اور سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سول وعسکری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فرانٹئیر کور نارتھ کے حکام کی طرف سے کیڈٹ کالج کے مختلف پہلوو¿ کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر پیر کے دن سے کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت کے کلاسوں کا باقاعدہ اجراءہورہا ہے جبکہ اگلے سال مارچ تک کالج میں ہائیر سیکنڈری کلاسوں کا بھی اجراءکیا جائیگا۔ فی الوقت مجموعی طور پر62طلباءکو داخلہ دیا گیا ہے اور کالج میں داخلے کے لئے مقامی طلباءکو پہلی ترجیح دی جاتی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ 104ایکڑ رقبے پر محیط مامد گٹ کیڈٹ کالج 984ملین روپے کی لاگت سے قائم کر دیا گیا ہے ، کالج میں ہر طرح کی جدید تعلیمی سہولیات کے علاوہ اور اساتذہ کے لئے رہائش کی بہترین سہولیات موجود ہےں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان کیا۔
    اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مامد گٹ کیڈٹ کالج کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور صوبائی حکومت کا ترجیحی منصوبہ تھا۔ اس ادارے کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہو گی جو مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کالج کے قیام پر علاقے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کالج تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کالج میں داخلے کے لئے منتخب کیڈٹس کو بھی مبارکبا د دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کے توقعات پر پورا اترنے کے لئے شروع دن ہی سے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں اور مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کریں ، اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس قوم کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی بقاءاور اقدار کی حفاظت کے پابند ہے او ر ہمیں قومی سالمیت اور اتحاد کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ محمود خان نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ مامد گٹ کیڈٹ کالج کی ترقی و بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔
    تعلیم کے شعبے میں صوبائی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف صوبے میں پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن اور ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے تو دوسری طرف ضرورت کی بنیاد پر نئے تعلیمی ادارے بھی کھولے جارہے ہیں۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم و تحقیق کو بھی فروغ دینے کے لئے دوررس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع اب باضابطہ طور پر صوبے کا حصہ بن چکے ہیں اور صوبے کے تمام قوانین اور اداروں کو ضم شدہ اضلاع تک توسیع دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی ان اضلاع میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہو گیا ہے ، اب یہاں کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم اورکتاب ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع…

  • کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈ اکٹر جاں بحق ہو گئے،ڈاکٹر سلطان زیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے جہاں آج انکی موت ہوئی ہے، ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

    پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر سلطان زیب کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ،خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 20 ہوگئی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

    پاکستان ریلوے کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

  • پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر

    پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر ہوئی ہے

    حادثہ حیات آباد فیز 4 فیڈرروٹ پر پیش آیا،گدھا ریڑی کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری اور وہ بی آر ٹی کی کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی،ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے،

    واضح رہے کہ بی آر ٹی حادثات، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ماہ تک بند رہی ہے، ایک ماہ بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ چلایا گیا تا ہم دوبارہ حادثات پیش آ رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

     

  • شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے متاثرین سے اظہا ر تعزیت کیا اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے مشابہت قرار دیا۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے پر جہاں عوام اور معروف شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا وہیں شونز فنکار بھی افسردہ دکھائی دیئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور اس دلخراش واقعے کی بھر پور مذمت کی-


    گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


    اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ دل پشاوربلاسٹ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دل اداس ہے اللہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے۔


    اداکار ہمایوں سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہےاہل خانہ کے لاتعداد نقصان اورمتاثرین کے لئے بہت ساری دعائیں اللہ ہمیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔


    گلوکار فرحان سعید نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔


    اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ وہ پشاوربلاسٹ کا سن کر بہت افسردہ ہیں اورامید ہے جلد ہی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔


    فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ رحم-


    فخر عالم نے دہکھ کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پشاور میں بچوں پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔ یہ ایک بیرونی اور اندرونی بزدلانہ دونوں طرف سے مربوط کثیر سطح کی کوشش ہے۔ لیکن قوم پُر عزم کھڑی ہے اور ہمارے امن اور ترقی کے عزم کو روکا نہیں جائے گا۔


    گلوکار شہزاد رائے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہاں جائیں ، کس کو بُلائیں ، کیا کریں خونخوار حیون بھی انسان سے بہت بہتر ہیں-


    مہوش حیات نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ آج پشاور میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ میری تعزیت۔ میرے پاس صرف ایک سوال ہے کہ اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں سے پوچھیں۔ کیوں؟ آپ نے بہت سارے بے گناہ لوگوں کو ہلاک اور معزول کر کے کیا حاصل کیا؟ آپ کس مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں؟ کسی بھی چیز کو قتل کرنے کا جواز پیش نہیں کیا گیا!


    اداکارہ مایا علی نے افسردگی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے چھوٹے تابوت بلا شبہ سب سے بھاری ہوتے ہیں میں ان خاندانوں کی دل دل دہلانے والی حالت زار کے بارے میں بھی سوچتی ہوں جو در کالونی سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی طاقت دے-


    اداکارہ حریم فاروق نے اپنے پیغام میں صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی اور لکھا کہ بزدلانہ حملوں سے شاید ہم نیچے آجائیں لیکن ہماری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ اس سے یہ اور بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ اواخر تک یہاں موجود ہے اس کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

  • یہ کون لوگ ہیں؟   ازقلم: شاہین

    یہ کون لوگ ہیں؟ ازقلم: شاہین

    بچے تو بچے ہوتے ہیں
    بہت معصوم سے پھول
    اور
    طالب علم بھی سب طالب علم ہوتے ہیں
    علم کی چاہ میں چلنے والے مسافر
    ایک ہی ملک
    ایک ہی شہر
    ایک ہی مذہب
    کے
    دو ادارے
    ایک مدرسہ
    ایک سکول
    دونوں سانحات کا منبع بھی ایک ہی

    لیکن!!!

    یہ کوووووون لوووووگ ہیں
    جو
    ان سانحات کو بھی اپنے مقاصد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں
    جو مدرسے اور سکول کے طالب علموں میں تفرقہ پھیلا کر میرے وطن کو ایک گہری سازش کی نذر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہورہے ہیں
    دشمن تب بھی وہی تھا
    دشمن آج بھی وہی ہے
    وار تب بھی وہی تھا
    وار آج بھی وہی ہے

    خدارا!!!!!
    اس وطن عزیز کو ایک اور اندھی فرقہ واریت/خانہ جنگی جیسی خونی صورتحال میں نا دھکیلیں۔
    سوشل میڈیا کے دانشورو
    خدارا تمہاری دانشوری کو اور میدان بہت ہیں
    میرا وطن لہو لہو ہے
    ان گنت قربانیوں کے بعد دہشت گردانہ حملوں سے پاک ہوا تھا اب خدارا ایک اور جنگ نا کھڑی کرو

    خدارا
    تمہاری قرآن سے محبت اپنی جگہ
    مدارس میرا بھی عشق وجنون ہیں
    لیکن
    ہوش کے ناخن لو
    جذباتیت اور اندھی تقلید
    یا ریٹنگ کے چکر میں اس کلمے والی دھرتی کو تباہ نا کرو
    حکمرانوں سے تمہارے اختلافات اپنی جگہ
    محکموں سے شکایات اپنی جگہ
    لیکن ہوچھو ان ماؤں سے جن کے جوان اس سوہنی دھرتی کو بچانے میں شہید ہوئے
    پوچھو
    اس آزادی کی قدر
    اس دھرتی کی قیمت
    مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں بوڑھوں جوانوں سے جو اس دھرتی کی محبت میں جو اس سرزمین کی آرزو میں جو اس سبز ہلالی اور کلمے کے نام پہ حاصل ہونے والے ٹکڑے کی خاطر کٹے چلے جارہے ہیں
    پوچھو ان سے جنہوں نے خاندان کٹوا کر یہ دھرتی حاصل کی
    پوچھو ان معصوم بچوں سے جو اپنے بابا کی وردی پہ فخر کرتے ہیں اور صرف وہ وردی ہی ان کی امید ہے ان کا یقین ہے کہ ان کے بابا اس پاک دھرتی کی بقاء کی خاطر شہید ہوئے ہیں
    پوچھو اس ماں سے جس کا جوان اکلوتا بیٹا اس کا آخری سہارا اس وطن پہ قربان ہوا
    کوئی میجر جرنل کرنل نائیک حوالدار سپاہی سب کے سب
    دو چار کی غداری کی سزا اس وطن کو نا دو خدارا
    تم اپنے گریبان میں جھانکو تم بھی مکمل نہی ہو
    کتنی کوتاہیاں تمہارے اندر ہیں
    سمجھو
    خدارا سمجھو!!!!!
    جاؤ پڑھو تاریخ
    سمجھو دشمن کی چال
    کہ کیسے ہنستا ہے وہ تم پہ کہ گھر بھی اپنا جلاتے ہیں
    تمہاری جذباتیت کو آگ لگا کر تمہارا نشیمن بھی تمہارے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں اس گلشن کی جڑوں کو کھوکھلا بھی تم سے کرواتے ہیں

    ارے او نام نہاد دانشوروں
    اپنی دانشوری کسی اور موقعے کے لئے اٹھا رکھو
    اپنے گھر کی ساس بہو کی لڑائیوں پہ اس دانشوری کو جھاڑ لو
    میرے وطن کو اپنی اس دانشوری سے معاف ہی رکھو
    خدا تمہارا بھلا کرے!!!!!
    @درد_ملت
    شاہین؂ کے قلم سے