Baaghi TV

Category: پشاور

  • سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا خطرناک نیٹ ورک تباہ کردیا

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا خطرناک نیٹ ورک تباہ کردیا

    سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا اہم نیٹ ورک تباہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. باجوڑ ضلع گاؤں تنگی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ ٹھکانے پر انٹیلی معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا . اس آپریشن کی وجہ سے دہشت گردی کا ایک بڑا نیٹ ورک ناکارہ ہوگیا ہے۔

    دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران ، دہشت گرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمٰن عرف فیڈا ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ وہ سرکاری افسران اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ یہ نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئےتھا اور سرحد پار سے اپنی را کی سرپرستی میں براہ راست آرڈر وصول کرتا تھا

  • جماعت اسلامی بھی خیبر پختونخوا کے اہم شہر میں پاور شو کر رہی

    جماعت اسلامی بھی خیبر پختونخوا کے اہم شہر میں پاور شو کر رہی

    جماعت اسلامی بھی خیبر پختونخوا کے اہم شہر میں پاور شو کر رہی

    باغی ٹی وی :جماعتِ اسلامی پاکستان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے، جلسے سے امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے.جماعتِ اسلامی پاکستان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے، جلسے سے امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسے سے امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد بھی خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ کو پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا ہےجبکہ جلسے کے سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں

    ادھر پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، رنگ روڈ کبوتر چوک میں جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں، جلسہ گاہ کے قریب تجارتی مراکز اور روڈ بندکر دیئے گئے۔

    جلسہ میں ڈی جے بٹ کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ،4 ہزارسے زائد پولیس افسران واہلکارامن وامان کی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ اپوزیشن رہنماوں کیلئے 8 فٹ اونچا ،32 فٹ چوڑا اور120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنےکے لیے ایک ہزار ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔جلسہ گاہ کے اطراف میں موبائل سروس جزوی بند کر دی گئی۔

  • پشاور پی ڈی ایم جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ، تھریٹ جاری

    پشاور پی ڈی ایم جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ، تھریٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے 22 نومبر کو پشاور میں جلسہ کے حوالہ سے نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیاہے

    نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان 22نومبر کو پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ د ہشت گردوں کا ٹارگٹ پی ڈی ایم کا جلسہ ہو سکتا ہے۔

    نیکٹا نے پشاور میں سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔دوسری طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے

    اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین نے کہا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،حکومت تصادم کا ماحول بنار ہی ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا آتا ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 22 نومبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام حکومت مخالف جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے

    پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،ضلعی انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا،عوام،جیالے تیاری کرلیں22نومبرکو دما دم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دیکر امتیازی سلوک کیا عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند اور باجوڑ میں جلسے کیے ؟پی ڈی ایم جلسے کی تیاری مکمل ہے جلسہ ہر صورت ہوگا،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، نیب پولیٹیکل انجنیرنگ کے لیئے ایک حربہ ہے، یہ ہم نہیں کورٹس کہہ رہے ہیں،پی ڈی ایم کے طےشدہ جلسوں کو کیوں روکا جارہا ہے جب کہ حکومت کے وزیروں نے تو گلگت بلتستان میں اجتماعات اکٹھے کیے، کہیں تو گڑبڑ ضرور ہے۔

    اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا،نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جلد ہی پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔

    سابق وزیراعظم اور ’پی۔ڈی۔ایم‘کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم جماعتوں کاحتمی فیصلہ ہے کہ پشاور میں جلسہ 22 نومبر کو ہی ہوگا

  • پشاور پی ڈی ایم جلسہ ،اجازت نہ ملی، اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا اعلان

    پشاور پی ڈی ایم جلسہ ،اجازت نہ ملی، اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا اعلان

    پشاور پی ڈی ایم جلسہ ،اجازت نہ ملی، اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

    ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے پشاور میں عوامی اجتماع کے باعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے کورونا پھیلنے کے خدشے کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ،

    پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،ضلعی انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا،عوام،جیالے تیاری کرلیں22نومبرکو دما دم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دیکر امتیازی سلوک کیا عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند اور باجوڑ میں جلسے کیے ؟پی ڈی ایم جلسے کی تیاری مکمل ہے جلسہ ہر صورت ہوگا،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، نیب پولیٹیکل انجنیرنگ کے لیئے ایک حربہ ہے، یہ ہم نہیں کورٹس کہہ رہے ہیں،پی ڈی ایم کے طےشدہ جلسوں کو کیوں روکا جارہا ہے جب کہ حکومت کے وزیروں نے تو گلگت بلتستان میں اجتماعات اکٹھے کیے، کہیں تو گڑبڑ ضرور ہے۔

    اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا،نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جلد ہی پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔

  • پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا‏

    پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا‏

    پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا‏

    ‏باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا‏

    پشاور ہائیکورٹ نے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا‏ ،پشاور ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا‏

    پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس کے ان 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم‏ دے دیا،پشاور ہائیکورٹ نے 7 ملزمان کی عمر قید کی سزا کو بھی برقرار رکھا‏ ،پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کی تین سال کی سزا کو برقرار رکھا

    مشال خان کو2017 میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام پر ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کیا تھا،کیس میں 61ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےمرکزی ملزم عمران کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ 7ملزمان کو25،25سال اور25ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر28 ملزمان کو بری کیا تھا۔

    مشال خان کے والد اقبال لالا اور صوبائی حکومت نے بری ملزمان کو سزا دینے اور مجرموں کی سزابڑھانے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی تھی جبکہ سزا پانے والے مجرموں نے سزا کم کرنے یا پھر بریت کیلئے اپیلیں دائر کی تھی ۔اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا

  • وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ،نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

    وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ،نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

    وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ،نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرستان میں امن لوٹ آیا، وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق کیڈٹ کالج اسپنکئی جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرستان امرزئی کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔

    وزیرستان میں پاکستان بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا۔ایونٹ کا انقعاد ایف سی خیبرپختونخوا سائوتھ کے زیراہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی 8 ٹیموں کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے وزیرستان میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اور پہلے تائیکوانڈو ایونٹ میں حصہ لیا۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

  • انکل جانی کردارسے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان انتقال کر گئے

    انکل جانی کردارسے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان انتقال کر گئے

    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اردو ، پشتو اورہندکو کے معروف ٹی وی اداکار ناجی خان انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی : کردار انکل جانی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ناجی خان کو گزشتہ روز اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ناجی خان نے پی ٹی وی پشاور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انکل جانی کا مشہور کردار ادا کیا۔

    درجنوں اردو ، پشتو ، اور ہندکو ڈراموں جس میں جال ، پگڈنڈی، روشنی ، دہلیز اور پشتو ڈرامہ انتظار شامل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    ناجی خان گونج ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بڑھتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی حالت میں سین فلمبند کرایا-

    علاوہ لیجنڈ اداکار 1984 میں رندھیر کپور اور رشی کپور کی پشاور آمد پر ان کے میزبان بنے۔

    کئی سال پہلے پی ٹی وی پشاور سینٹر سے مایوس ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی کیلئے آخری پشتو ڈرامہ ضمیر بنایا۔

    گذشتہ سال نجی خآن کو ضلعی حکومت سے فخر پشاور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

  • حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام

    حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام

    حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے ڈسٹرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا تاہم پولیس نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا، پولیس کے مطابق ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

    دہشت گرد کی حساس ادارے پر فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کر دہشت گرد کو انجام تک پہنچا دیا،پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے

    واقعہ کے بعد سکولوں, سرکاری دفاتر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے

  • مانسہرہ جلسہ، کرسیاں لگ گئیں، مریم نواز کہاں پہنچ گئی؟

    مانسہرہ جلسہ، کرسیاں لگ گئیں، مریم نواز کہاں پہنچ گئی؟

    مانسہرہ جلسہ، کرسیاں لگ گئیں، مریم نواز کہاں پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری تحریک ہی حکومت کے خلاف ہے،جلسے کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دبانے کی حکومتی ٹولے کی آگ نہیں بجھ رہینیب کے بعد اب اینٹی کرپشن کو ٹاسک سونپا گیا ہے،حکومتیں اپنے انجام کو پہنچنے سے پہلے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں،

    دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کے باوجود مسلم لیگ ن نے مانسہرہ میں جلسہ کے لئے پنڈال سجا لیا۔ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگی کی رہنما مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ مریم نواز مانسہرہ جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے اسلام آباد سے روانہ ہو چکی ہیں اور ہری پور انٹر چینج پہنچ چکی ہیں،مریم نواز کا ن لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا

    لیگی رہنما سابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا ہمارا جلسہ پہلے سے طے تھا، اب روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، پر امن جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے، سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جلسہ میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائیگا، شرکاء کو ماسک پہنائے جائینگے۔

    https://twitter.com/SyedaSabahatHs/status/1328973600678883328

    مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جلسے کیلئے کنٹینر دینے کی بات کی تھی، اب کورونا کے پیچھے چھپ رہیں ہیں، حکومت کو گھربھیج کر ہی دم لیں گے، پشاور کا جلسہ ضرور ہو گا۔ مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے، حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں، اللہ خیر کرے گا کورونا سے متعلق احتیاط کریںگے، ایس او پیز پرعمل کریںگے۔

    https://twitter.com/SyedaSabahatHs/status/1328973361230327808

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے 23 نومبر کے پشاور جلسے کو حکومت نے ابھی تک اجازت نہیں دی، حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پی ڈی ایم رہنماوں سے مذاکرات کرے گی،

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    ن لیگ نے جلسہ کی تیاریاں و انتظامات کر لیے ہیں، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں ،جلسہ سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی،مانسہرہ میں جلسہ سے ن لیگ کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے

  • مانسہرہ، حکومت کا ن لیگ کو جلسے کی این او سی دینے سے معذرت

    مانسہرہ، حکومت کا ن لیگ کو جلسے کی این او سی دینے سے معذرت

    مانسہرہ، حکومت کا ن لیگ کو جلسے کی این او سی دینے سے معذرت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے مسلم لیگ ن کو جلسہ کی این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے

    ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ضلع میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 فیصد ہے،عوامی اجتماع سے وائرس پھیل سکتا ہے،این او سی نہ ملنے پر پولیس نے جلسہ کی سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی

    مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کل جلسہ کے انعقاد پر اسرارکر رہی ہے،ن لیگی ضلعی صدر کا کہنا ہے کہ پہلے بتا دیا جاتا،اب جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں

    مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم نے معاملے پر پارٹی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا