Baaghi TV

Category: پشاور

  • مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئی، کیسا ہوا استقبال، ویڈیو وائرل،نواز شریف کا بھی ہو گا خطاب

    مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئی، کیسا ہوا استقبال، ویڈیو وائرل،نواز شریف کا بھی ہو گا خطاب

    مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئی، کیسا ہوا استقبال، ویڈیو وائرل،نواز شریف کا بھی ہو گا خطاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا آج سوات میں جلسہ ہے، جلسے سے ن لیگی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی

    مریم نواز سوات جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں،مریم اورنگزیب ،امیرمقام اور پارٹی قائدین ہمراہ ہیں،

    مریم نواز کاسوات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، مریم نواز گلگت سے اسلام آباد پہنچی تھیں جہاں وہ‌ آج صبح سوات کے لئے روانہ ہیں، مریم نواز کی سوات آمد پر ن لیگی کارکنان نے انکا شاندار خیر مقدم کیا، اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے، مریم نواز کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا

    سوات میں جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شریک ہیں

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

    ہم الیکشن جیتیں گے،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کانتیجہ ہے،بلاول

    بلاول کا دورہ گلگت کامیاب، تحریک انصاف کی وکٹ گرا لی، کس کی مدد سے الیکشن جیتیں گے؟ بلاول نے واضح کر دیا

    جلسے کا آغاز ہو چکا ہے، جلسہ سے ن لیگی مقامی رہنما خطاب کر رہے ہیں جبکہ کارکنان کی جانب سے قائدین کے خطاب کے دوران زبردست نعرے بازی کی جا رہی ہے

    ن لیگ کو مقامی انتظامیہ نے سوات میں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی تا ہم عدالت سے رجوع کرنے کے بعد انہیں اجازت مل گئی تھی،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے نون لیگ کو سوات میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی

  • چیف جسٹس پشاور وقار سیٹھ انتقال کر گئے

    پشاور: چیف جسٹس وقار سیٹھ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کےمطابق مہلک عالمی وبا کرونا وائرس نے ملک کی ایک اور اعلیٰ شخصیت کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔ اب دوران علاج کرونا وائرس کے باعث پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا انتقال ہوگیا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا نے خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

    کرونا سے پشاور میں ڈاکٹر بشیر کی موت ہوئی ہے،ڈاکٹر بشیر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے ،ڈاکٹر بشیر کورونا کی وجہ سے علیل اوراسپتال میں زیر علاج تھے،

    خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 21 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر بشیر  کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1637 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار476 ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 19ہزار431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں،

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کوہاٹ میں فائرنگ سے5افرادجاں کی بازی ہار گئے آخر کیا وجہ بنی

    کوہاٹ میں فائرنگ سے5افرادجاں کی بازی ہار گئے آخر کیا وجہ بنی

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :کوہاٹ کے علاقے کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔

    کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت قیصر، جنید، نیاز ، عبدالرحمان اور قاسم الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایس ایچ او کینٹ کوہاٹ قسمت خان کے مطابق موسیقی کا پروگرام مجاہد نامی شخص کے حجرے میں ہورہا تھا، جہاں 2 ایسے گروپ بھی آئے جن کے درمیان پرانی دشمنی تھی، اسی وجہ سے فائرنگ ہوئی۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ

    یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ

    یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کی طرف سے مردان میں 350 روپے مرلہ زمین ایکوائر کرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائرکر لے،آپ کو پتا ہے مردان میں زمین کا کیا ریٹ ہے

    وکیل واپڈا شاکر اللہ آفریدی نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ بنجر زمین تھی واپڈا نے اسے بارانی بنایا ہے ،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس علاقے میں فی مرلہ 17 ہزار روپے ریٹ کی رپورٹ آئی ہے، ہائیکورٹ نے4 ہزار روپے مرلہ ریٹ طے کیا واپڈا کواس پر بھی اعتراض ہے،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس کے خلاف بھی اپیل میں آ گئے،

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف واپڈا کی اپیل مسترد کر دی،سپریم کورٹ کی جانب سے شہری وحید کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کا حکم دے دیا گیا

    واپڈا نے محبت آباد مردان میں وحید کی 24 کنال 15مرلے زمین 350 روپے مرلہ ایکوائرکی تھی

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کا بھائی سرکاری پروٹوکول انجوائے کرنےلگا. احمد خان سرکاری گاڑیوں کے ساتھ پروٹوکول کے مزے لینے لگاہے. حکومت کے لیے سرکاری وسائل کا اس طرح استعمال کیا جانا بہت سوال اٹھا رہا ہے . .


    حکومت ایک طرف سادگی کی بات کرتی ہے. اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی ہیں‌کہ وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان اسسٹ کمشنر، ایس ڈی او، ایکسنیئن کو احکام بھی جاری کرتے ہیں. ان کو اپنے حجرے میں بلا کر احکام بھی جاری کرتے ہیںِ . اس کے علاوہ جب سوات میں سیلاب آیا تو وہاں بھی انہوں نے مختلف محکمو ں کو بلا کر کے سرکاری چیک کو بھی خود تقسیم کیے. ان کو خیبر پختونخوا میں منی وزیر اعلیٰ بھی کہا جاتا ہے . ان کے ساتھ دوپولیس کی موبائل بھی ہوتی ہیں.

  • نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    نالے کاافتتاح وزیر اعلیٰ‌ خیبر پختونخواہ کے لیے مذاق بن گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اب ہر طرف ایک مذاق بنی ہوئی ہے . حکومتی وزیر نہ تو کچھ کارکردگی دکھا رہے ہیں‌ بلکہ ا بعض ایسی حرکتیں بھی کر رہے ہیں‌ جس میں‌ بڑھ چڑھ کر اپنے کاموں‌کی تشہیر کی کوشش ک جاتی ہے .اور یہ تشہیر کبھی تو بالکل مذاق اور خفت کا باعث بنتی ہے .اسی طرح ایک حالیہ ایک تصویر زیرگردش ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ایک نالے کا افتتاح‌کررہے ہیں اور اس پہاڑی نالے تک آنے میں سرخ قالین بچھا دیے گئے اس چھوٹے ساکام کے لیے وزیراعلیٰ‌کا جانا اور پر وہاں فوٹو سیشن کرنا نہ صرف ایک تنقید والی بات تھی بلکہ پہاڑوں میں خوش آمدی کے لیے سرخ‌قالین بچھا دیے گئے. اسی طرح وزیر مشیر اور دیگر بیورکریسی کے لوگ بھی جمع ہیں. جو کریڈٹ لینے کے لیے موقع پر موجود تھے.

    اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طرف یہ کہا گیا کہ تحریک انصاف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر دیا .وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے نالے کے افتتاح کر دیا۔ اور اس موقع پر قالین بچھانا تو حد ہی ہوگئی. ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا

  • اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں بی آر ٹی روٹ کے ساتھ ٹیکسی ،رکشہ چلنے پر پابندی کیس کی سماعت ہوئی

    ٹرانس پشاور اور ٹرانسپورٹ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ساری بسیں اٹھا دیں اور بی آر ٹی بسیں خراب ہوجائیں تو لوگ کیا کریں گے؟ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں تو دو دن نہیں چلتی اور خراب ہوجاتی ہیں،

    عدالت نے کہا کہ ہر شخص کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہوتی، اربوں روپے کی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ یہ بسیں آپ کو تحفے میں ملی ہیں یا ٹیکس کے پیسوں سے ؟

    عدالت نے ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ای او ٹرانس پشاورکو کل طلب کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ بی آر ٹی حادثات، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ماہ تک بند رہی ہے، ایک ماہ بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ چلایا گیا تا ہم دوبارہ حادثات پیش آ رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

  • بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    سی ای او ٹرانس پشاور ڈی جی پی ڈی اے اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ دن کے وقت بھی ڈپومیں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہوتی ہیں،کسی کو بھیجتے ہیں آپ یہاں رکیں، وہاں پر اس وقت بھی بسیں کھڑی ہوں گی۔

    جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بسیں دوسال بعد خراب نہ ہوں، یہ بسیں آپ کو تحفے میں نہیں ملی ٹیکس سے یہ خریدی ہیں ،عدالت نے کہا کہ ایک طرف کشکول لیے پھرتے ہیں اور دوسری طرف پیسے ایسے لٹارہے ہیں،بسیں ویگن کو سکریپ کرنے کا کہا ہے بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟۔

    عدالت نے سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے کو بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سڑک کا دورہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں، سڑک پر دیکھیں روڈ میں کہاں مین ہول ہے اور دیگر ٹریفک مسائل دیکھیں، آپ دورہ کرکے آئیں ہم اس کیس کو تھوڑی دیر بعد دوبارہ سنیں گے۔

  • تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، محمود خان

    تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، محمود خان

    تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ محمود خان

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تعلیم کے فروغ کو موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شرح خواندگی کوبڑھانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے سالانہ اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ضلع مہمند میں کیڈٹ کالج مامد گٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انسپکٹر جنرل فرانٹیئر کور نارتھ میجر جنرل راحت نسیم، جنرل آفیسر کمانڈنگ 45انجنیئرنگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل رفیق الرحمن ، رکن قومی اسمبلی ساجد مومند اور سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سول وعسکری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فرانٹئیر کور نارتھ کے حکام کی طرف سے کیڈٹ کالج کے مختلف پہلوو¿ کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر پیر کے دن سے کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت کے کلاسوں کا باقاعدہ اجراءہورہا ہے جبکہ اگلے سال مارچ تک کالج میں ہائیر سیکنڈری کلاسوں کا بھی اجراءکیا جائیگا۔ فی الوقت مجموعی طور پر62طلباءکو داخلہ دیا گیا ہے اور کالج میں داخلے کے لئے مقامی طلباءکو پہلی ترجیح دی جاتی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ 104ایکڑ رقبے پر محیط مامد گٹ کیڈٹ کالج 984ملین روپے کی لاگت سے قائم کر دیا گیا ہے ، کالج میں ہر طرح کی جدید تعلیمی سہولیات کے علاوہ اور اساتذہ کے لئے رہائش کی بہترین سہولیات موجود ہےں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان کیا۔
    اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مامد گٹ کیڈٹ کالج کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور صوبائی حکومت کا ترجیحی منصوبہ تھا۔ اس ادارے کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہو گی جو مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کالج کے قیام پر علاقے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کالج تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کالج میں داخلے کے لئے منتخب کیڈٹس کو بھی مبارکبا د دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کے توقعات پر پورا اترنے کے لئے شروع دن ہی سے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں اور مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کریں ، اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس قوم کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی بقاءاور اقدار کی حفاظت کے پابند ہے او ر ہمیں قومی سالمیت اور اتحاد کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ محمود خان نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ مامد گٹ کیڈٹ کالج کی ترقی و بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔
    تعلیم کے شعبے میں صوبائی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف صوبے میں پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن اور ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے تو دوسری طرف ضرورت کی بنیاد پر نئے تعلیمی ادارے بھی کھولے جارہے ہیں۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم و تحقیق کو بھی فروغ دینے کے لئے دوررس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع اب باضابطہ طور پر صوبے کا حصہ بن چکے ہیں اور صوبے کے تمام قوانین اور اداروں کو ضم شدہ اضلاع تک توسیع دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی ان اضلاع میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہو گیا ہے ، اب یہاں کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم اورکتاب ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع…