Baaghi TV

Category: پشاور

  • بیٹے کی فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللہ چل بسے

    بیٹے کی فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللہ چل بسے

    مالاکنڈ: جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا فائرنگ کے واقعے میں زخمی مفتی کفایت اللّٰہ انتقال کر گئے

    مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی، لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر انہوں نے زندگی کی بازی ہار دی۔

    یہ واقعہ 16 اگست کو پیش آیا تھا جب مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے اپنے گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللّٰہ شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہو چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ فائرنگ گھریلو تنازع کی وجہ سے کی گئی۔ ملزم معتصم اللّٰہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس المناک واقعے نے علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سیاسی و سماجی حلقے اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔ مفتی کفایت اللّٰہ کی وفات سے جے یو آئی کے کارکنان میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں-

    پشاور کے خیبرمیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ریلہ آنے پر انتظامیہ تیار تھی، ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے،خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں مل رہی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں، انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا کے ذہنوں میں یہ بات ڈالیں کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی جایا کریں، تاکہ ان میں دورافتادہ علاقوں میں جاکر خدمات پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا،ہم اسپتال اور بنیادی صحت کے مراکز بنالیتے ہیں مگر ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہوتے۔

    قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی

    خیبرمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا خیبر میڈیکل کالج کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ریاست کی ذمے داری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مختلف ڈویژن میں سہولیات فراہم کریں،خیبرٹیچنگ اسپتال میں کارڈیک سرجریزکی سہولیات کیلئے30کروڑ روپے جلد مہیا کردیں گے،صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے، پیسہ ان سیکٹرز میں لگائیں گے جہاں ضرورت ہے۔

    اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

  • جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو

    جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو

    28 اگست 2025 کو ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے،کرفیو کے دوران تحصیل برمل اور شکئی میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ متاثرہ راستے درج ذیل ہیں، وانا،تیارزہ گیٹ،کرب کوتنائی،عزیز آباد چوک تا درگئی پل، شکئی، انزر چینہ تا وانا شامل ہیں۔

    جنوبی وزیرستان اپرمیں کرفیو کے دوران ضلع کی حدود میں درج ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہوگا،سپینکئی رغزئی تا نظر خیل، آسمان منزہ- کانیگرم، شیرونگی، سپین جماعت تا توروام، درگئی پل، مدی جان، شین ورسک، مولا خان سرائے تا چگملائی، سرویکئی، مولا خان سرائے تا بروند شامل ہیں۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروا کر سفر کی اجازت ہوگی،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتارنا لازمی ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کا سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اس دوران سفر سے گریز کریں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

    سیلابی صورتحال میں بالی ووڈ سے متاثرہ ہندوستانی فوج کاجعلی فوٹو شوٹ، ویڈیو

  • پشاور کے خواجہ سرا پولیس سے پریشان

    پشاور کے خواجہ سرا پولیس سے پریشان

    پشاور: صدر ٹرانسجینڈر خیبرپختونخوا، آرزو خان نے پشاور میں خواجہ سراؤں کو درپیش سنگین مسائل اور جرائم پیشہ گروپوں کی جانب سے بھتہ خوری کے حوالے سے تشویشناک الزامات عائد کیے ہیں۔

    خواجہ سرا آرزو خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں کم از کم 15 ایسے جرائم پیشہ گروپ سرگرم عمل ہیں جو خواجہ سراؤں سے بھتہ وصول کرتے ہیں، جبکہ پولیس بھی بھتہ نہ دینے پر انہیں مزید مشکلات میں ڈالتی ہے،خواجہ سراؤں کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے ان کی حفاظت اور حقوق کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ خاص طور پر خواجہ سرا تتلی قتل کیس میں نامزد ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا جبکہ گلبہار علاقے کے ایس ایچ او نے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے سے انکار کیا۔صدر ٹرانسجینڈر آرزو نے مزید بتایا کہ حال ہی میں فقیر آباد تھانے میں ان کی رپورٹ تک نہیں لی گئی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ان کے تحفظات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔

    انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو نہ صرف تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔آرزو خان کے مطابق، "خواجہ سراؤں کو مسلسل دباؤ اور استحصال کا سامنا ہے، ہمیں فوری طور پر قانونی اور سماجی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم بھی معاشرے کا فعال اور باوقار حصہ بن سکیں۔”

  • لنڈی کوتل:وکلاء کا چارسدہ میں ایڈووکیٹ عاصم شاہ کے قتل پر شدید احتجاج، فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    لنڈی کوتل:وکلاء کا چارسدہ میں ایڈووکیٹ عاصم شاہ کے قتل پر شدید احتجاج، فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    لنڈی کوتل(تحصیل رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے سابق ایگزیکٹو ممبر قبیس شینواری ایڈووکیٹ نے چارسدہ میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ میاں عاصم شاہ کاکاخیل کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی صاف اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

    ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبیس شینواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری اس بے حسی سے ہونے والے قتل پر شدید غم و غصہ میں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایڈووکیٹ عاصم شاہ کا قتل بغیر کسی وجہ کے انتہائی بے دردی سے کیا گیا ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ قبیس شینواری ایڈووکیٹ نے متنبہ کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا اور واقعے کی فوری اور صاف و شفاف تحقیقات نہیں کی گئیں تو وکلاء برادری سخت احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

  • خیبرپختونخوا: سکولز کے بعد کالجز نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل

    خیبرپختونخوا: سکولز کے بعد کالجز نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل

    خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے دورِ حکومت میں شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں 55 کالجز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

    ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کالجز کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس سے قبل رواں سال محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 1500 اسکول بھی پرائیویٹ کیے جا چکے ہیں۔فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کالجز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے شامل ہیں جن کی تعداد سات ہے۔

    اسی طرح صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے آبائی ضلع صوابی کے 6 کالجز، جنوبی وزیرستان اور کرک کے 5، بنوں کے 4 جبکہ بٹگرام اور اورکزئی کے 3، 3 کالجز نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔مزید برآں ضلع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، نوشہرہ، کرم، شانگلہ اور کوہستان کے 2، 2 کالجز جبکہ پشاور، ہنگو، دیر لوئر، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان اور ایف آر ٹانک کا ایک، ایک کالج نجکاری میں شامل ہے۔

    امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات 25 ممالک نے معطل کر دیں

    سیالکوٹ ،355 ملی میٹر ریکارڈ بارش سے شہر زیرِ آب

    کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی منظوری

    امریکا میں پاکستانی سفیر کا ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرنے کا عزم

    کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

  • پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

    بالاکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،پاک فوج کے میڈیکل کیمپ میں 1327سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ،میڈیکل کیمپ میں740مرد، 336خواتین اور251 بچوں کا بھی مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں،معدے، پٹھوں کے درد ،خارش اور سانس کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا،بالاکوٹ کے مقامی افراد کیلئے منعقدہ پاک فوج کے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شامل تھا

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ بالاکوٹ میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ،پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے اور اپنے عوام کی مدد میں ہمہ وقت پیش پیش ہے،

  • زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر  الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے درخواست گزار کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے زرتاج گل کو بھی نااہل قرار دیا۔

    جسٹس وقار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی بھی اسی طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا تھا،جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 5 اگست کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں،عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ان کی نااہلی پر مزید کارروائی کو روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

  • ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیاتازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے آئندہ کم ٹرانسمیشن سیزن کے لیے جامع ویکسینیشن شیڈول تیار کیا ہے، اس سیزن کی پہلی مہم یکم سے 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے،اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • پاک افغان بارڈر پر مزدوروں کی واحد رجسٹرڈ یونین کاغیر قانونی مزدوروں سے لاتعلقی کا اعلان

    پاک افغان بارڈر پر مزدوروں کی واحد رجسٹرڈ یونین کاغیر قانونی مزدوروں سے لاتعلقی کا اعلان

    لنڈی کوتل (تحصیل رپورٹر)پاک افغان سرحد تورخم پر مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی رجسٹرڈ کمیٹی کے چیئرمین ذاکر عمر شینواری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے تورخم بارڈر پر مزدوروں کو درپیش مسائل اور اپنی کمیٹی کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

    ذاکر عمر شینواری، جن کے ساتھ صحبت خان، اسد اللہ اور ولی اللہ بھی موجود تھے، نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے تورخم بارڈر پر مزدوری کر رہے ہیں اور اب مزدور یونین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ‘تورخم مزدور کمیٹی’ حکومتی اداروں کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور یہ واحد یونین ہے جو حکومتی قوانین کے مطابق کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمیٹی صرف ان مقامی مزدوروں کو رجسٹرڈ کرے گی جو قانونی طور پر مزدوری کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بچہ یا خاتون اس کمیٹی میں رجسٹرڈ نہیں ہوں گے اور کمیٹی ایسے کسی بھی غیر قانونی کام کے ذمہ دار نہیں ہوگی جو کوئی غیر رجسٹرڈ یا غیر مقامی مزدور سرانجام دے۔

    ذاکر عمر شینواری نے آخر میں کہا کہ تورخم میں اسلام آباد ٹوڈی اڈہ کے ساتھ ان کا دفتر ہے اور اگر کسی بھی مزدور کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔