Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس

    خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور، 31 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔یاد رہے کہ پاکستان تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں — عربین، یورو-ایشین اور انڈین — کے سنگم پر واقع ہے، جس کے باعث ملک میں پانچ بڑے زلزلہ خیز زون موجود ہیں اور فالٹ لائنوں کی وجہ سے اکثر جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

    اس ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے مختلف حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو ملیر کے شمال مغرب میں ریکارڈ ہوا۔ اس سے قبل ستمبر میں خیبر پختونخوا کے علاقوں میں 5.5 شدت کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے، جو چترال، پشاور اور سوات تک پھیل گئے تھے۔

    برطانیہ میں کوویڈ کی دو نئی اقسام کے پھیلاؤ میں تیزی

    وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی

    حماس تاخیر کرے تو شرائط ختم کر دوں گا،ٹرمپ کی پھر دھمکی

  • خیبر پختونخوا کابینہ،9مئی کیس واپس لینے کی منظوری

    خیبر پختونخوا کابینہ،9مئی کیس واپس لینے کی منظوری

    خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دے دی

    خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو 9 مئی کیس کےلیےاسپیشل پراسیکیوٹرمقرر کیا گیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینےکا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقررکی ہے۔

    واضح رہے کہ مردان میں 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیراورپولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جب کہ اس کیس کے ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگرشامل ہیں۔

  • فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد

    فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد

    فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا

    قلعہ بالاحصار میں منعقد گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی،جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا، جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا،گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے،قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، قلعہ بالاحصار کا یہ اجتماعی جرگہ قبائلی عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد کی نئی مثال بن گیا،جرگے کا اختتام قومی اتحاد اور علاقائی استحکام کے حوصلہ افزا پیغام کے ساتھ ہوا

  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم

    خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم

    خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں کر دی ہیں اور وزراء کے محکمے تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

    اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان واپس لے کر انہیں کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو باقاعدہ صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہائر ایجوکیشن کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ذمہ داری اب سہیل آفریدی کے پاس ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اس ردوبدل کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور محکموں کی فعالیت میں تیزی لانا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے بھی تبدیل کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں کئی اہم وزارتوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا تھا۔

    مبصرین کے مطابق حالیہ تبدیلیاں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر بنانے کی کوشش ہیں، تاہم بار بار کی ردوبدل سے انتظامی معاملات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا رہا، جبکہ وزراء کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

    نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

  • پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی سے روک دیا اور اس حوالے سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

    سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ تحصیل تخت بھائی ہسپتال کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سیکریٹری ہیلتھ ملک سے باہر ہیں جبکہ کابینہ اجلاس کے باعث دیگر افسران مصروف ہیں۔ اس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ عدالت صرف یہ جاننا چاہتی ہے کہ ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کیوں کیا جا رہا ہے۔

    وکیل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے وضاحت دی کہ آؤٹ سورسنگ میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جا رہی بلکہ اسے بہتری کے لیے اپنایا جا رہا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ اگر سیکریٹری اور ڈی جی ہیلتھ سخت ڈسپلن قائم کریں تو نظام بہتر ہو سکتا ہے، لیکن صورت حال یہ ہے کہ جمعہ یا ہفتہ کو ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز نظر نہیں آتے۔

    جسٹس اعجاز انور نے مزید کہا کہ آؤٹ سورس کا مطلب کیا ہے؟ کیا ہسپتال ٹھیکیدار کو دیے جائیں گے؟ وکیل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے جواب دیا کہ دنیا بھر میں یہی ماڈل اپنایا جا رہا ہے۔عدالت نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر مزید کارروائی سے روکتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

    نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

    پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، بالائی علاقوں میں ندی نالوں کے بھرنے کا خدشہ

    اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں، غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید

  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ قمر دین گڑھی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔دھماکے کے باعث پولیس موبائل کو نقصان پہنچا اور 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ سی سی پی او کے مطابق پولیس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ، وائٹ ہاؤس نے "سرخ لکیر” کھینچ دی

  • سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا کہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے ،وزیرخزانہ

    سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا کہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے ،وزیرخزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہےکہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہےکہ اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔

    پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سےدیا جائےگا اور یہ بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا،کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ریگولیٹری میٹریل کی قیمتوں کو کم کیا تاکہ انڈسٹریز چل سکیں، پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا تاکہ لوگوں کا اعتماد معیشت پرقائم ہو، گزشتہ چند ہفتوں میں چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک کےدورے کیے، ہم نے صرف چین میں 24 معاہدے کیے، امریکا میں ابھی مختلف شعبوں میں معاہدے کیے گئے، یہ سرمایہ کاری بہت اہم ہے، یہ اب امداد نہیں ہے بلکہ تجارت کی جارہی ہے،ہمیں موسمیاتی تبدیلی اور اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کےچیلنج کو دیکھنا ہوگا، آبادی 2.3 فیصد شرح سے بڑھ رہی ہے، ہمارے بچوں کی بڑی تعداد غذائی کمی کا سامنا کر رہی ہے،سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہےکہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہےکہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو پر معاملات کو ٹھیک کریں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، گزشتہ سال ترسیلات زر ساڑھے3 کروڑ ڈالرز کی تھیں، ہمیں امید ہے اس سال ترسیلات زر مزید بڑھیں گی جب کہ نجکاری کے عمل کو حکومتی سطح پر بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مثبت نتائج مرتب ہوں۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

    خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ ارباب عاصم کو معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے، یہ قلمدان وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو محکمہ سیاحت تفویض کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا، جبکہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر سونپا گیا ہے۔

    مزید برآں، صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان، جبکہ صوبائی وزیر اسپورٹس فخر جہان کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ دے دیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیا تھا، جبکہ گزشتہ روز دو وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

    عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

    غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

    غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 13 دہشتگرد ہلاک

  • بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا،

    جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل کی تباہی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے،بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا، واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا اور کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں،خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے، خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے مترداف ہیں،یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے،پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،خوارج اگر اتنا ہی طاقتور ہیں تو بزدلانہ حملوں کی بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں،

  • پشاور ہائیکورٹ،پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز معطل

    پشاور ہائیکورٹ،پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز معطل

    پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردیئے۔

    نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ،دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دیئے جانے والے نوٹسز معطل کردیئے اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کیا ہے، وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صحافی ہیں ، جنہیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے نوٹس دیا ہے اور نوٹسز میں یہ نہیں کہا گیا کہ کس جرم میں نوٹسز دیئے گئے ہیں ،وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اس نوعیت کے نوٹسز پہلے بھی معطل کئے ہیں۔ عدالت کے آرڈرز موجود ہیں ، جس پر عدالت نے نوٹسز معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔