Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور مدرسےسے‌ کم عمر طالب علم کی لاش برآمد

    پشاور مدرسےسے‌ کم عمر طالب علم کی لاش برآمد

    پشاور مدرسے سے‌ کم عمر طالب علم کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی : پشاور کی ایک مسجد مدرسے میں کم عمر طالبعلم کی لاش برآمد ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں رشید گڑھی نامی علاقے کی ایک مسجد سے 14 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔ بچے کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے جو نہایت ہی کم عمری سے اسی مدرسہ میں زیرتعلیم اور گذشتہ پانچ سال سے گھر بھی نہیں گیا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد کے پیش امام کو قتل کی واردات چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیش امام نے فوری طور پر سوزوکی گاڑی کا بندوبست بھی کر لیا تھا اور 4، 5 طلبہ کو لاش سمیت وہاں سے نکلنے کا کہہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مقامی بچوں میں کسی نے پیش امام کو طالبعلم کو کپڑے پہناتے دیکھ لیا تھا اور اسی نے تھانہ جا کر پولیس کو اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سوزوکی گاڑی کو بھی راستے میں روک لیا گیا اور بچے کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق تفصیلات آنے پر اصل صورتحال واضح ہوسکے گی

  • سکواش کے علمی چیمپئن جان شیر خان کےکمر کے دو کامیاب آپریشن پردوستوں کی عیادت

    سکواش کے علمی چیمپئن جان شیر خان کےکمر کے دو کامیاب آپریشن پردوستوں کی عیادت

    پشاور، اگست 11: سکواش کے علمی چیمپئن جان شیر خان سے سڑوک ماسٹرعلمی سکواش چیمپئن قمر زمان، پریز ڈینٹ گولد میڈلسٹ نیشنل ہیڈ سکواش کوچ اطلس خان، منسٹر لیبر شوکت یوسفزئی اور سبق MNA پی ٹی آئی نواز شانگلا نے انکے گھر میں ملاقات کی.

    اُنھوں نے جان شیر خان کی عیادت کرتے ہوئے جان شیر خان کو کمر کے دو کامیاب آپریشن پر مبارک بات دیتے ہوئے بتایا کے جان شیر خان ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہے جس پر قوم کو فخر ہے جان شیر خان کی ملک کیلے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ جان شیر خان کی جلد صحت یابی اور صحت کی بہتری کے لئے دعا گو ہیں۔ جان شیر خان دس سال تک لگاتار نمبر 1 رہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو خوب نام اور شہرت حاصل کروای اور 99 انٹرنیشنل میچوں میں ناقابل شکست رہے۔

    انہوں نے مزید کہا کے خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جان شیر خان نے کہاکہ سرجریوں سے گزرنا ایک سخت فیصلہ تھا ، انہوں نے کہا کے اللہ تبارک وتعالی کی برکت سے سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔ ” جان شیر خان نے کہا ، "مجھے پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے ہر طرح کی حمایت کے لئے بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

    جان شیر خان نے کہا ، "میں بہت خوش اور صحت مند محسوس کر رہا ہوں اکسرزاز اور واک بھی شروع کر دی ہے۔آخر میں جان شیر خان نے سدر پاکستان آرف علوی کے پی کےصوبائی حکومت چیف منسٹر محمود خان سیکٹری سپورٹس عابد مجید ڈجی سپورٹس اسفندیار خٹک اور اڈیشنل سیکڑی سپورٹس جنید خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقتن فوقتن میری صحت کے بارے میں دریافت کرتے رہے بلکہ میری فیملی کو بھی سپورٹ کرتے رہےاور مالومات لیتے رہے۔ مین ان سب لوگوں کا دل سے مشکور اور شکرگزارہو۔

  • پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کا اعلان،وزیراعظم کریں گے افتتاح

    پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کا اعلان،وزیراعظم کریں گے افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر دیا گیا

    پشاور میں وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی

    بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا، اب حکومت نے بی آر ٹی کے افتتاح کا اعلان کر دیا ہے.

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    قبل ازیں 3 روز قبل رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور عدیل احمد نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے ہمراہ بی آر ٹی پشاور میں سفر کیا

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پشاور آ کر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں۔ صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ عدیل احمد رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا،پی پی پی نے شہری سندھ میں ترقی کرنے کے بجائے موئن جو درو بنا دیا

    صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ مکمل ہو چکا جلد افتتاح ہوگا۔ عدیل احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے جس طرح پشاور کو بدلا ہے بلاول زرداری لاڑکانہ اور سندھ کو بدلیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے جون 2020 میں پشاور بس ریپڈ منصوبے کا فیتہ کاٹنا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب تاخیر ہوئی۔ بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کرنے کیلئے نو بار تاریخ دی چکی ہے۔

    حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو 49 ارب روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم 80 ارب سے زائد رقم خرچ ہونے کے بعد ڈھائی سال سے زائد عرصے میں بھی اس منصوبہ کا افتتاح نہیں کیا جا سکا۔ بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے سے کہا گیا کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ بی آر ٹی منصوبے میں منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث بار بار جو تبدیلیاں کی گئیں ان سے نہ صرف منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا بلکہ منصو بے کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے.

    اب وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو منصوبے کا افتتاح کریں گے

  • کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا  جعلی پیر گرفتار

    کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا جعلی پیر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا جعلی پیر گرفتارکر لیا گیا

    خیبرپختونخواہ  پولیس نے کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بچے پر تشدد کرتے اور کرنٹ لگاتا نظر آرہا تھا، مذکورہ شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کے جن اتار رہا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو  صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ شخص کے سخت کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنے اور کرنٹ لگانے والے شخص کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    خیبرپختونخواہ پولیس ترجمان کے مطابق پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی. پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔

    ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

    راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پولیس نے ایک کاروائی کےدوران جعلی پیر گرفتار کر لیا.جعلی پیر کی شناخت محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی. ملزم نے گلی نمبر2 محلہ امام بارگاہ میں جعلی پیر خانہ بنا رکھا تھا.

    پولیس کے مطابق جعلی پیر اعوان کالونی میں آلو چھولے کی ریڑھی لگاتا تھا بعد ازاں اس نے پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا، پیر کے خلاف متاثرہ خواتین نے تھانے میں درخواست دی تھی

    ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں کو تعویذ کے بہانے بھاری نذرانے لے کر لوٹتا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

  • بی آرٹی عوام کیلئے نہ کھلی،اراکین سندھ اسمبلی نے کیا سفر، بلاول کو دی دعوت

    بی آرٹی عوام کیلئے نہ کھلی،اراکین سندھ اسمبلی نے کیا سفر، بلاول کو دی دعوت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور عدیل احمد نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے ہمراہ بی آر ٹی پشاور میں سفر کیا

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پشاور آ کر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں۔ صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ عدیل احمد رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا،پی پی پی نے شہری سندھ میں ترقی کرنے کے بجائے موئن جو درو بنا دیا

    صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ مکمل ہو چکا جلد افتتاح ہوگا۔ عدیل احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے جس طرح پشاور کو بدلا ہے بلاول زرداری لاڑکانہ اور سندھ کو بدلیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی،

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا،ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیشن پر جو کام تھا وہ بھی مکمل کر دیا گیا ہے، اب یہ منصوبہ انسپیکشن کمیشن کے حوالہ ہو گا جس کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا جائے گا

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا جان شیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا جان شیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ہے،

    سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دو سپائن سرجریز کروائی تھیں، سکواش کے نامور کھلاڑی ان دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، وزیر اعلی محمود خان نے جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو اخراجات کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کی ہے. وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ وہ عالمی چیمپئن جان شیر خان کی جلد صحت یابی اور بہتر صحت کیلئے دعاگو ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جان شیر خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،

    وزیراعلیٰ خیبر پی کے نہا کہ عالمی چیمپئنز ہمارا سرمایہ ہیں جن پر قوم کو فخر ہے، خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جان شیر خان نے وزیر اعلی خیبر پی کے کی جانب سے نیک خواہشات اور مدد پر شکریہ ادا کیا ہے،

  • تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب پشاور نے پی ٹی آئی ایم این اے علی خان جدون کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

    نیب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی علی جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،علی جدون کے والد سابق وزیر امان اللہ جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا

    نیب نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے علی جدون کے اہلخانہ کا بھی اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا،نیب کی جانب سے ڈی سی ایبٹ آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب پشاور علی خان جدون کے خلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہاہے،ایم این اے علی خان جدون کی رہائشی، کمرشل اور زرعی پراپرٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

  • تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کے خلاف 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کے خلاف 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کے خلاف 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے رہنما نے 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

    سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر بہانہ ماڑی رحمان افضل آفریدی کی زیر قیادت ایک اہم اجلاس بہانہ ماڑی میں منعقد ہوا۔ جس میں نااہل لوگوں کو پارٹی عہدوں کی بندر بانٹ، خیبر پختونخوا میں نااہل منسٹرز کی خراب کارکردگی، پیرا شوٹر کے پارٹی کو ہائی جیک کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ کے نااہل منسٹروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے ، پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے اور پیرا شوٹر کو لگام دیا جائے

    اجلاس میں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا۔

    رحمان افضل آفریدی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تنظیم سازی چہیتوں کو دی ہوئی ہے،وزیر پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقات ہی نہیں کرتے، ورکرز جاتے ہیں تو وزیر ملتے ہی نہیں،ہر وزیر اپنے مزوں مین لگا ہوا ہے، ورکروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،کوئی کام نہیں کر رہا ،ایسے میں ہم کیسے عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے، پرانے سسٹم میں جس طرح نوکریاں بیچی جاتی تھیں اب بھی یہی ہو رہا ہے، تنظیم سازی میں بھی من پسند افراد کو آگے لایا جا رہا ہے

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    رحمان افضل آفریدی نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں مزید دعویٰ کیا کہ 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا اور خیبر پختونخواہ کی ہر تحصیل سے کم از کم تین تین سو بندہ نکال کر لائیں گے، اسوقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے،بیوروکریسی کو پر لگ گئے ہیں، پولیس، واپڈا،سوئی گیس جس محکمے میں بھی جائیں ورکروں کو ذلت و رسوائی ملتی ہے، وہی سسٹم ہے جو پہلے تھا،

  • اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس پشاور میں جاری

    اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس پشاور میں جاری

    اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس پشاور میں جاری
    باغی ٹی وی : اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اجلاس میں شریک ہیں۔ عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے انتظام، کورونا صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار421 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 578، اسلام آباد 14 ہزار 841، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 952 اور پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 135، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 176، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے

  • افغان سرحد سے پاکستانی علاقے باجوڑ پر فائرنگ،3شہری شہید،7زخمی

    افغان سرحد سے پاکستانی علاقے باجوڑ پر فائرنگ،3شہری شہید،7زخمی

    افغان سرحد سے پاکستانی علاقے باجوڑ پر فائرنگ،3شہری شہید،7زخمی

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3شہری شہید اور7زخمی ہوگئے ہیں۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا ہے ار شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    ماضی میں بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    اکتوبر2019میں افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ‘افغان سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا’۔

    گزشتہ برس پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان کے سرحدی علاقے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    جون 2019میں خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں سرحد پار حملوں کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روک دے گی اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم ہوں گی۔

    پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔