Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور میں بی آر ٹی سروس کی ایک اور بس تہکال سٹیشن کے قریب خراب

    پشاور میں بی آر ٹی سروس کی ایک اور بس تہکال سٹیشن کے قریب خراب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس کی ایک اور بس تہکال سٹیشن کے قریب خراب ہو گئی

    بس سے مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا،شہریوں کو اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا، بی آر ٹی چلتے چلتے رک گئی جس سے بس کو ٹریک پر ہی روک کر مسافروں کو اتارنا پڑا، دو گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی،مسافروں کو پیدل سٹیشن تک پہنچایا گیا

    واضح رہے کہ 26 اگست کو بی آرٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی،بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور چھلانگیں لگانا شروع کردیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی آگ بجھائی،

    واضح رہے کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالا حصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

  • سوات میں بارشوں سے ہونے  والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

    سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

    سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی :خیبرپختون خوا کے ڈسٹرکٹ سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
    اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں میں کمی آ رہی ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔

    بحرین کے مقام پر درال خوڑ میں بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے جب کہ کالام بحرین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سوات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت ختم ہو گئی۔ سندھ، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.

    واضح رہے کہ یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں موثر اقدامات کیلئے تیاریاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    محمود خان نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ عوام کو جلد ریلیف اور انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پلوں اور لنگ روڈز کی فوری بنیادوں پر بحالی کی بھی ہدایت کی۔

    دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بارش سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کا حکم

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بارش سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے حادثات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حالیہ شدید بارشوں کے تناظر میں مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں موثر اقدامات کیلئے تیاریاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    محمود خان نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ عوام کو جلد ریلیف اور انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پلوں اور لنگ روڈز کی فوری بنیادوں پر بحالی کی بھی ہدایت کی۔

    دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

    دریائے سوات میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، دریا کنارے آباد ہو ٹلز خالی کرالیے گئے ہیں۔کالاٹ کے مقام پرایک شخص اور مدین میں 5 سالہ بچی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، راحت کوٹ میں ایک شخص دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جب کہ مدین میں ہی سیلاب میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔

    بشی گرام پل بہنے کے بعد مدین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مدین اور بحرین میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

  • شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

    شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

    شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی پورے علاقے میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے

    مین شاہراہ رانیال کے مقام پر سیلابی ریلے کی نظرہوگئی،شانگلہ کی مین شاہراہ سمیت تمام لنک روڈ بند ہوگئے ہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شدید بارشوں سے کچے مکانات کو نقصان برباٹکوٹ میرہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے

    بارشوں کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے جاری ہے اگر کل تک یہ سلسلہ جاری رہا تو سیلابی پانی سے سخت نقصانات کا اندیشہ ہے ندی کے قریب آبادی زیرآب آجائے گی لیکن مقامی انتظامیہ نے پییشگی کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں تاحال شانگلہ میں شدید بارشوں کیوجہ سے خطرناک صورتحال ہے

    بشام خوازہ خیلہ روڈ رانیال کے مقام پر خطرناک صورت حال میں روڈ ہر قسم ٹریفک کےلیے بند ہے

    دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

    دریائے سوات میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، دریا کنارے آباد ہو ٹلز خالی کرالیے گئے ہیں۔کالاٹ کے مقام پرایک شخص اور مدین میں 5 سالہ بچی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، راحت کوٹ میں ایک شخص دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جب کہ مدین میں ہی سیلاب میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔

    بشی گرام پل بہنے کے بعد مدین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مدین اور بحرین میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    پانی کی تیز موجوں سے جہاں رابطہ پل متاثر ہوئے ہیں وہی ٹراؤٹ مچھلی کے درجنوں فارمز بھی دریا برد ہو گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔تیز بارش اور سیلابی پانی سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

  • ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں کہ ٹھیک ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں کہ ٹھیک ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سوات ایکسپریس وے اور موٹروے پرجگہ جگہ روڈ خرابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین موٹروے نے عدالت میں کہا کہ موٹروے پر جہاں خرابی تھی ان کو ٹھیک کیا ہے،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ایسے ہی کوالٹی کام کو یقینی بنائے، ٹیکس کا پیسہ صحیح لگانا چاہیے،جسٹس قیصر رشید نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ سوات ایکسپریس وے پر کام کا کیا ہوا؟ آپ غلط بیانی کررہے ہیں،سوات ایکسپریس وے کوئی کام نہیں ہوا،

    پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ جس سپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہوئی تھی ان کو ٹھیک کیا اب بھی کام جاری ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا،

    جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے پر حادثات ہورہے ہیں،گزشتہ روز بھی کوئی جاں بحق ہوا،ایکسپریس پر غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں،

    عدالت نے چیئرمین موٹروے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ایکسپریس وے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی

  • مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے رکن اسمبلی کی اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی، سپیکر نے بڑا قدم اٹھا لیا

    مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے رکن اسمبلی کی اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی، سپیکر نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا حسام الدین کی ایک دن کے لیے اسمبلی رکنیت معطل کر کے انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،

    اسپیکر کے پی مشتاق غنی نے مولانا حسام الدین کی رکنیت ایک دن کیلئے معطل کر دی،سارجنٹ ایٹ آرمز کو مولانا حسام الدین کو ایوان میں آنے سے روکنےکی ہدایت کی گئی ہے، حسام الدین کو روکنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمزکی سربراہی میں اہلکار الرٹ کر دیے گئے ہیں

    جے یوآئی ف کے رکن حسام الدین نے اسمبلی اڑانے کی دھمکی دی تھی جس پر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مولاناحسام الدین کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی ہے،اسپیکر نے دھمکی دینے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مولانا حسام الدین کی ایک روز کے لیے رکنیت کو معطل کر دیا

    مولانا حسام الدین نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذمہ دار بندہ ہوں،ایک علاقے میں گیا تو ہماری سیکورٹی سے بندوقیں رکھوا لی گئیں،جب میرے ساتھ میرے ہی حلقے میں جانے پر یہ رویہ ہے تو میرے حلقے کے عوام کا کیا ہوگا جناب سپیکر ہم قبائلیوں کو مجبور نہ کرو کہ ہم دوبارہ اسلحہ اٹھائیں، ہم امریکہ اور کن لوگوں کی غلامی کر رہے ہیں، ہمیں مارا گیا، قتل کیا گیا،ہمیں ان حالات پر مجبور نہ کریں کہ اسمبلی پر اور سب پر بھر مار کریں گے اور سب کی یہ حالت کریں گے،ہمارے مسئلے بہت زیادہ ہیں

  • محرم میں‌ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    محرم میں‌ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع مہمند پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے سرحدی علاقے تحصیل بائزئی مٹی درہ میں افغانستان سے لایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا

    پولیس نے موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے . ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد RPG کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے .آر پی او نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی میں استعمال ہونے کیلئے لایا گیا تھا۔

    آر پی او شیر اکبر خان نے ڈی پی او مہمند طارق حبیب نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پچھلے پندرہ مہینے میں یہ مہمند پولیس کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا جس کیلئے مہمند پولیس کے افسران اور جوان تعریف کے مستحق ہیں۔

    گزشتہ روز بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا،خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ متنی کی حدود سے 3دہشتگردگرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ تینروز قبل بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوہہ ناکام بنایا تھا،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں چند شر پسند دہشت گردی کے بڑے منصوبے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اطلاع کے فوری بعد ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3خطرناک دہشتگرد لقمان خان عرف حبیب ولد پیر محمد ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر ، بخت ریان ولد بخت راج ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر اور محمد تاج عرف تاج گل ولد سرتاج ساکن گندھاب شانی خیل حال غریب آباد شبقدر کو ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔

    محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

    دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمدبرآمد کر لئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقد فاروق زمان خان نے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم تتظیم سے ہے۔دہشت گردلقمان اور بخت ریان کالعدم تنظیم کے کمانڈر عبداللہ عرف خان جی کے حکم پر بھتہ سے متعلق دھمکی آمیز فون کالز کرتے تھے

    پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

  • ڈیرہ اسماعیل خان، نویں محرم کا پہلا بڑا جلوس رواں دواں،موبائل سروس بند

    ڈیرہ اسماعیل خان، نویں محرم کا پہلا بڑا جلوس رواں دواں،موبائل سروس بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا پہلا بڑا جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے

    جلوس کے راستوؔں پر سخت ترہں سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون سروس آج شام پانچ بجے سے سے بند ہوگی۔موبائل فون سروس 10محرم شام سات بجے بحال ہونا شروع ہو گی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے مطابق شہر میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔ ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پی ٹی اے کو موبائل فون بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے۔ حساس ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون سروس بند رہے گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے ليے کورونا سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کیا۔ مجالس میں کورونا ٹيسٹ منفی آنے والے ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہو گا۔تنگ اور بند عمارتوں کے بجائے کھلی جگہ پر مجالس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق محرم الحرام کی میں مجالس اور جلوسوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز ہر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ شرکاء کسی بھی چیز بالخصوص سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتن، ٹرالی، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

    دوران ِ مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے۔ جس ہال میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کوڑا بشمول ماسک کے تدارک کے لئے ڈھکن والے کوڑے دان لازمی ہوں۔ بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو۔ضلعی انتظامیہ ذاکرین کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام لازمی کریں۔ ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔

  • سوات ،مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ،3 افراد جاں بحق

    سوات ،مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ،3 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد لاپتہ ہے سیلابی ریلوں سے رابطہ پل سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہے ،

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1299203740281565186

    وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے شاہ گرام اورتیرات نالے میں طغیانی سے جانی نقصان پراظہار افسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں،متاثرہ مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے،

    دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں

    گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

  • کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

    کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے 3افرادجاں بحق ،5لاپتہ ہو گئے

    کوہستان سازیں میں لاچی نالہ میں طغیانی آنے سے 8 مکان تباہ ہو گئے، سیلابی ریلے میں 8 افراد بہہ گے 3 لاشیں نکال لی گی 5 افراد کی تلاش جاری

    پانی میں بہہ جانے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،دیگر افراد کی تلاش جاری ہے،اپر کوہستان کے متعدد نالوں میں سیلابی ریلے سے دریائے سندھ بھی بپھر گیا،دریائے سندھ کے قریب رہائیشیو ں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،اپر کوہستان کی تحصیل کندیا میں سیلابی ریلے سے متعدد پن چکیاں اور پن بجلی گھر بہہ گئے ،علاقے میں حکومت کی طرف سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں

    گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق