Baaghi TV

Category: پشاور

  • شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد خیبرپختو نخواہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ،زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کرلئے گئے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، زیر تعمیر مکان پر چھاپے کے دوران دو خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا تاہم نامعلوم دہشت گرد کارروائی سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تلاشی کے دوران زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں نے شہر میں تباہی کے بڑے منصوبے کے لئے بارودی مواد تیار کیا تھا،سی ٹی ڈی کے مطابق منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ بھی لگالیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا مریض 23 ہزار سے بڑھ گئے، اموات میں بھی اضافہ

    خیبر پختونخواہ میں کرونا مریض 23 ہزار سے بڑھ گئے، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز 23ہزارسےتجاوزکرگئے

    خیبرپختونخوامیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 12 افرادجاں بحق ہو گئے،جبکہ کوروناوائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبر پختونخوامیں کورونا سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 855ہوگئی ہے

    خیبرپختونخوامیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد23ہزار 388ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کوروناسے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاب تک9ہزار385 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، پشاورمیں کوروناسےمتاثرہ مریضوں کی7ہزار828 ہوگئی،پشاورمیں مجموعی طورپرکوروناسے417افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

    کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    پشاورمیں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 4افرادکوروناسےجاں بحق ہوئے،پشاورمیں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 277 افراد متاثر ہوئے

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

  • بی آر ٹی منصوبے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے مزید اربوں روپےقرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا

    بی آر ٹی منصوبے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے مزید اربوں روپےقرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا

    بی آر ٹی منصوبے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے مزید اربوں روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پشاور میں‌بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے مزید 9 ارب 66 کروڑ قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے مالی سال میں صوبائی حکومت نے بنکوں اور غیر ملکی اداروں سے 90 ارب قرضہ لنے کا ہدف رکھا ہے . 31 ارب 61 کروڑ‌ایشیائی بنک سے قرضہ حاصل کیا جائے گا. بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 11 ارب 63 کروڑ، ورلڈ بینک سے 2 ارب 90 لاکھ ،جیکا سے ایک ارب 10 کروڑ قرضہ لیا جائے گا، بجٹ دستاویز جاری کردی گئی ہیں.
    ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں تحریک انصاف حکومت کے واحد میگا منصوبے پشاور بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے نئی تاریخ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے پشاور کے عوام کو جلد سرپرائز دیں گے، جلد ہی وزیر عمران خان منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس


    ہفتے کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران جب وزیر خزانہ سے سوال کیاگیا کہ نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں پی ٹی آئی کے مگا منصوبے پشاور بی آر ٹی کا کوئی ذکر نہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

    اس پر وزیر خزانہ کی بجائے صوبائی مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہےاس کے لئے نئی تاریخ نہیں دے سکتے

  • پشاور ہائیکورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے 200 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے 200 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے 300 افراد کی سزاوں کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے 200 اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں معطل کرکے رہائی کے احکامات جاری کردیے،عدالت نے زیر سماعت دیگر 100 اپیلوں پر بھی وزرات دفاع سے ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے مختصر فیصلہ میں کہا کہ جن کیسز میں ریکارڈ آیا ہے ان کی سزا کو معطل کیا جاتا ہے، جن کیسز میں رکارڈ موجود نہیں ان کی سماعت ملتوی کیا جاتا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزائیں دی گئیں ،کسی ملزم کو صفائی کا موقع نہین دیا گیا.

    واضح رہے کہ 14 مئی کو سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو رہا کرنے سے روک دیا تھا،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو رہا کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے، تاہم مقدمات کی میرٹ پر سماعت جاری رکھے۔

    آپریشن ردالفساد کے تین برس مکمل، پاک فوج کو ملی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں

  • جم سینٹرز کو بھی کھولا جائے ، پشاور میں‌ باڈی بلڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

    جم سینٹرز کو بھی کھولا جائے ، پشاور میں‌ باڈی بلڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

    جم سینٹرز کو کھولا جائے ، پشاور میں‌ باڈی بلڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پشاور میں جم کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں باڈی بلڈرز نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر طرح طرح کے نعرے اور سلوگن درج تھے . اس احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے جم سنٹرز کو بھی کھولا جائے کیونکہ ہماری بھی فیملیاں ہیں اور اس جم سے ہمیں‌جو آمدن ہوتی تھی وہ بند ہے.
    واضح رہے کہک کرونا وائس ک وجہ سے -ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے .صرف محدود دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی گئ ہے .

    واضح‌ رہے کہ پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، اموات اور مریضوں مین اضافہ ہو رہا ہے.پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 111 افراد انتقال کرگئے،یہ ایک روز کے دوران ملک میں جان گنوانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے

    پاکستان میں 24گھنٹے میں4ہزار 443کوروناکےنئے کیس سامنے آ گئے،ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار921 ہوگئی،ملک میں کورونا کے 56 ہزار 390 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے

    پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ 55878 کیسز ہیں،سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55581 ہو گئی،کے پی میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 18472 ہوگئی،آزاد جموں و کشمیر663 اورگلگت میں کورونا مریضوں کی تعداد1143 ہو گئی

    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت نے ہاٹ سپاٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت ملک کے 20 شہروں کی نشاندہی کر لی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا کیسز بڑھنے کے لحاظ سے ملک کے 20 شہروں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے،کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔

  • تحریک انصاف کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار، بیٹی اور داماد کو بھی کرونا ہو گیا

    تحریک انصاف کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار، بیٹی اور داماد کو بھی کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    اب خبر آئی ہے کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر رہنماؤں نے سپیکر کے پی اسمبلی کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے

    گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، فرخ حبیب، جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، سینیٹر ثنا جمالی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

  • چیئرمین نیب ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں، پٹرول، آٹا بحران پر خاموش کیوں؟ عدالت نے نیب حکام کو طلب کر لیا

    چیئرمین نیب ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں، پٹرول، آٹا بحران پر خاموش کیوں؟ عدالت نے نیب حکام کو طلب کر لیا

    چیئرمین نیب ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں، پیٹرول اور آٹا بحران پر خاموش کیوں؟ عدالت نے نیب حکام کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی قلت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرول اور آٹا بحران کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہ پیٹرول بحران ہے لوگوں کو پیٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

    سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس میں کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز کے لیے آتے ہیں۔

    اوگرا کے نمائندے کی جانب سے پیٹرول قلت پر کمیٹی تشکیل دینے کا بتایا گیا جس پر جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ کمیٹی کو چھوڑیں اور کمیٹی کی بات مت کریں۔ چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں لیکن پیٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہیں۔

    عدالت کی جانب سے کیس میں ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو بھی کل طلب کرلیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی قلت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔ صوبائی سیکرٹری فوڈ سے آٹا بحران سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

  • کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے

    سیکریٹری محکمہ ریلیف عابد مجید نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے تصدیق کردی،عابد مجید کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے خود کو 14دن کیلئے آئسولیٹ کرلیا،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیولنک کے ذریعے کام جاری رکھیں گے،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ محمو د خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری نے کورونا کے خلاف ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیاہے،چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

    واضح رہے کہ  پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد56،349 ہوگئی ،پاکستان میں 24مئی کو کورونا کے1748 کیس رپورٹ ہوئے،اپاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے،

    گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے،پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنے والے افرادکی تعداد 1167 ہوگئی

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 22،491،کے پی میں 7،905ہے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد 20،077 ہے ،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد 619 ،آزادکشمیرمیں209ہے،

    بلوچستان میں اموات 40،گلگت بلتستان 7،آزاد جموں کشمیرمیں 2اموات ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاموات 398 ،اسلام آبادمیں تعداد 16ہے،سندھ میں کوروناسےاموات 367،پنجاب میں اموات 337ہوگئیں

    ملک بھر میں کورونا کے361مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،چوبیس مئی کو ملک بھر میں کورونا کے 10ہزار49ٹیسٹ کیے گئے اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 83ہزار 656 ٹیسٹ کیے جا چکے ،

  • ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے طبیعت کی خرابی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ا

    میر مقام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

    انہوں عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کے کورونا کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور آئسولیشن میں رہنے کے دوران وہ وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن رواں ماہ دونوں شخصیات وائرس صحتیاب ہو گئی تھیں۔

    چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے .ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

     

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں عیدالفطر کے موقع پر ایف سی ساوتھ کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ 300 مستحق خاندانوں میں گھر گھر جاکر راشن کی تقسیم کر دیا گیا

    عیدالفطر کے موقع پر ایف سی ساوتھ کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ دیہاڑی دار ، مزدور ، بیواوں ، یتیموں کے ساتھ ساتھ نادار افراد کو گھر گھر جاکر راشن پیک فراہم کیے گئے ۔

    اس سے پہلے بھی پاک فوج لاک ڈاون کے دوران متعدد بار متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کر چکے ہیں ۔راشن تقسیم کے دوران کرونا وائریس سے بچاو کے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔عیدالفطر کے موقع پر خصوصی طور پر مزدور طبقہ ،بیواوں ،یتیموں اور نادار افراد کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان میں راشن تقسیم کیا گیا ۔

    اس موقع پر مستحقین میں شامل ایک بیوہ کا کہناتھا کہ میرے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے ایف سی ساوتھ کا اللہ بھلا کرے۔مزدور طبقے کا کہنا تھا عید کی آمد ہے نہ دیہاڑی ہے نہ کاروبار ہے پاک فوج نے راشن دیا ہے ان کا احسان ہے لاک ڈاون کی وجہ سے مزدوری نہیں ہے بہت مشکل حالات ہیں پاک فوج کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے ہماری مدد کی ۔

    خصوصی افراد کا کہنا تھاکہ ہم بہت مشکلات کا شکار ہیں ایف سی ساوتھ نے مدد کی ہے اور ہم معذروں کا خیال رکھا ہے ۔