Baaghi TV

Category: پشاور

  • سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور عید پر لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ کورونا متاثرین کی صحت یابی ہوئی،لوگوں کوچاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں ایس اوپیزپرعمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کررہےہ یں کورونا وائرس کا خطرہ کم نہیں ہوا،

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ بس صرف اتنا کرنا ہے کہ ماسک پہننا ہے سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے ،کورونا کے خاتمے کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ کچھ عرصے کے لئے کورونا کیساتھ رہنا ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناسے 6 افرادجاں بحق ہوئے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے. کورونا وبا کیخلاف کامیابی کا واحدراستہ احتیاط ہے . احتیاتی تدابیر اختیار کرنے سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہوسکتی ہے،

    2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

  • پینشنز بینک اکاونٹس میں بھیج کر ادا کر دی گئی

    پینشنز بینک اکاونٹس میں بھیج کر ادا کر دی گئی

    اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے نئے پنشنرز کیلئے سہولت، عبوری ماہانہ متوقع پنشن جاری کر دی گئی۔ پنشن کی رقم پنشنرز کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی۔ اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور منظوری سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا اجراء کر دیا ہے۔ ایڈوانس پنشن سرکاری ملازمین کی ریٹائزمنٹ کے فوری بعد ان کی ماہانہ تنخواہ کے بند ہونے اور ان کے پنشن کیس کی اے جی آفس میں آنے، اس کی چھان بین، منظوری اور ادائیگی تک کے عرصہ میں تنخوا اور پنشن کا عبوری حل پیش کرنا ہے۔ ریٹائر ہونے والے پنشنر کو آخری بنیادی تنخواہ کاپینسٹھ فیصد عبوری پنشن کے طور پر دیا جائے گا۔ پنشن قوانین کے مطابق حتمی پنشن کے تعین کے بعد اس عبور ی ادا شدہ پنشن کو اس میں سے منہا کیا جائے گا۔ اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے نئے پنشنرز کیلئے فراہم کی جانے والی اس نئی سہولت کا مقصد پنشنرز کی مالی پریشانیوں میں کمی لانا ہے۔ یہ پنشن بائیس سو خاندانوں کیلئے صحیح معنوں میں عید کی نوید ثابت ہو گی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں صوبہ بھر میں ریٹائر ہونے والے تقریباً بائیس سو ملازمین کی متوقع پنشن ان کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی ہے۔ تمام پنشنرز اپنا نام اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی ویب سائٹ پر موجود ضلع وار فہرستوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اے جی آفس کی پریس ریلز میں واضح کیا گیا ہے کہ متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی ایک خالصتاً عبوری انتظام ہے ۔ اکاونٹس آفس میں پنشنر کے متعلقہ محکمہ سے مکمل پنشن کیس کے آنے تک یا زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کیلئے ہے۔ موجودہ پنشن رولز کے مطابق اس کا کوئی اثر کموٹیشن یا حتمی پنشن پر نہیں پڑیگا۔ اس سہولت سے استفادہ کیلئے پنشنر کو نہ کسی اکاوٗنٹس آفس جانے کی ضرورت ہے نہ کسی سفارش کی۔ مستقبل میں بھی ریٹائر ہونے والے تمام پنشنرز کو یہ سہولت کمپیوٹرائزد سسٹم کی بدولت حاصل رہے گی۔ پنشنرز ماہانہ متوقع پنشن کی بنک اکاونٹ میں ٹرانسفر کی تصدیق اور رقم نکالنے کیلئے اپنے بنکوں سے رابطہ کریں۔

  • بی آر ٹی کے معاملہ پر سرپرائیز دیں گے،کامران بنگش

    بی آر ٹی کے معاملہ پر سرپرائیز دیں گے،کامران بنگش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی،

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا،ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیشن پر جو کام تھا وہ بھی مکمل کر دیا گیا ہے، اب یہ منصوبہ انسپیکشن کمیشن کے حوالہ ہو گا جس کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا جائے گا

     

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

  • وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    باغی ٹی وی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں صرف بوس کنار پر دو لڑکیوں‌کو موت کے گھاٹ اتا دیا گیا .

    اس واقعے کے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکیوں کو ایک لڑکے کے ساتھ بوس و کنار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قتل کیا گیا۔ تقریباً 52 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکے کے دائیں بائیں تین سیاہ برقع پوش لڑکیاں نظر آ تی ہیں۔ لڑکاان لڑکیوں کے ساتھ باتوں باتوں میں بوس وکنار شروع کر دیتا ہے جبکہ تیسری لڑکی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو جاتی ہے .

    اس واقعے کے رد عمل میں ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ (ڈبلیو ڈی ایف) نامی تنظیم نے اتوار کو ایک پریس ریلیز میں اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قتل ہونے والی لڑکیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ڈبلیو ڈی ایف کی عہدے داروں عالیہ بخشال، عصمت شاہ جہاں، ممتاز تاجک اور نرگس خٹک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکمران طبقہ کتنی آسانی سے خواتین کے خلاف ہونے والےایسے پر تشدد واقعات کی بڑی تعداد کو نظر انداز کر دیتا ہے۔اس تنظیم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے .

    تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے پر اکسانے والے علاقے کے طاقت ور لوگوں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔ ڈبلیو ڈی ایف نے مطالبہ کی اہے کہ قاتلوں، قتل پر اکسانے والوں اور ویڈیو لیک کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے سزا دی جائے .

    پولیس کے ایک سینیئر افسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوگئی تھیں۔ افسر کے مطابق شام پلین گڑیوم کے ‘ع’ نامی لڑکے کے ساتھ ان لڑکیوں کی جان پہچان بنی تھی۔ ویڈیو میں یہ نوجوان ان لڑکیوں سے پشتو میں پوچھتا ہے کہ وہ کس مقصد کے لیے آئی ہیں، جس پر ایک لڑکی نے جواب دیا کہ وہ ایسے ہی آئی ہیں.
    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں عموما ایک شدت پسند اور روایات پر سختی سے عمل کرنے والا معاشرہ ہے جہاں‌ غیرت کے نام پر اور اس طرح کے معمالات میں‌سخت رد عمل دکھایا جاتا ہے . غیر کے نام پر اگرچہ دیگر علاقون میں قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، لیکن صرف ویڈیوں پر بوس و کنار سے ایسا معاملہ سامنے آنے پر قتل کرنا ایک منفرد مسئلہ ہے .

  • پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر پولیس، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوا، رسیکیو‌ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہپنچی اور معائنہ کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا،

    دھماکے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی 28 کلو چرس پکڑی گئی۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے شیزاکہ میں ڈی ایس پی اعظم خان اور انسپکٹر ریاض نور کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی کے دوران موقع پر 28 کلو چرس ٹو ڈی کار سے برآمد کی گئی

    گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایک ملزم گرفتار کیا۔ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ڈی ایس پی اعظم خان اور ٹیم کو کامیاب کاروائی پرشاباش دی

    قبل ازیں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان پولیس نے ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

    شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 84 ہزار گرام چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر کے درجنوں ملزمان گرفتار کئے۔ مختلف کارروائیوں میں 12 کلاشنکوف،12 رائفل، متعدد پستول اور اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں آئی جی ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں 3 ہزار پولیس فورس قیام امن کیلئے جانفشانی سے کام کررہی ہے علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 2500 اہلکار تعینات ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پولیس اور آرمی عوام کے ساتھ ملکر علاقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

  • ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار ہوگئے۔

    ڈاکٹر رضوان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا خود کو ہاسٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہے، 2 روز سے بخار اور جسم میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ خیبرپختونخوامیں اب تک 130 سے زائد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 51 نرسز کرونا کا شکارہوچکی ہیں یہ تعداد کچھ زیادہ بھی ہے کیوں کہ کچھ نرسز سوشل پرابلمز کی وجہ سے اپنے آپ کو قرنطینہ کرکے اپنے نام ظاہر کرنے کے لیے تیارنہیں ۔

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق تمام نرسزکی حالت خطرے سےباہرہے۔کچھ کے علامات سوئیر ہیں لیکن انشاءاللہ بہت جلد وہ بھی صحت یاب ہوجائیں گے ۔تیرہ نرسزکاٹسٹ نیگیٹیو آچکےہیں اوراللہ کےفضل کرم سےوہ واپس اپنی ڈیوٹیزجائن کرچکے ہیں ۔ان میں سترفیصد 70%وہ نرسز ہیں جن کی ڈیوٹی کرونا مریضوں کے ساتھ نہیں تھی ۔ یعنی اب ہر مریض کو کرونا پازیٹیو کی طرح ڈیل کرنا ہوگا۔

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام نرسز کو مکمل پروٹیکشن چاہئے ہوگا۔تمام کی سکریننگ فرض ہو چکی ہے کیوں کہ ہیلتھ ملازمین اس بیماری کی سپریڈ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔اوراپنےفیملییز کےساتھ ساتھ مریضوں اور سوسائٹی کےلئے ہم رسک بن رہے ہیں ۔باقی صو بوں کی طرح حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ابھی تک کوئی الاؤنس وغیرہ یا کچھ بھی ملازمین کے لیے نہیں کیاگیا ۔صرف تسلیاں مل رہی ہیں۔اورموت پرپیکیج کااعلان کیاجاچکاہے ۔

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کمیونٹی کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گے ۔مگراب حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی بچاؤ اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

  • ایک اور رکن اسمبلی، انکے بیٹے،نواسے اور سیکرٹری میں بھی کرونا کی تشخیص

    ایک اور رکن اسمبلی، انکے بیٹے،نواسے اور سیکرٹری میں بھی کرونا کی تشخیص

    ایک اور رکن اسمبلی، انکے بیٹے،نواسے اور سیکرٹری میں بھی کرونا کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور رکن قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کرونا کا شکار بن چکے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • بلاول صاحب اچھا ہوگا کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں دیگر صوبوں میں مداخلت سے پرہیز کریں، اجمل خان وزیر

    بلاول صاحب اچھا ہوگا کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں دیگر صوبوں میں مداخلت سے پرہیز کریں، اجمل خان وزیر

    بلاول صاحب اچھا ہوگا کہ صوبے پر توجہ دیں دیگر صوبوں میں مداخلت سے پرہیز کریں، اجمل خان وزیر

    باغی ٹی وی :مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجمل خان ویزر نے کہا کہ فیز دوئم میں سٹیل اور پی وی سی پائپ ، بجلی کا سامان ، سٹیل اور المونیم کی اشیاء بنانے والی فیکٹریاں، سیرامک اور پینٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔ سینیٹری ، پینٹ، سٹیل اور المونیم، بجلی کے سامان کی دکانیں اور ہارڈ ویر (Hardware ) سٹور بھی کھولے جائیں گے: واضح رہے کہ یہ تمام کاروبار SOPs کے ساتھ سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے۔ اور ہفتے میں دو دن ، یعنی ہفتہ اور اتوار کو انکا ناغہ ہوگا۔

    انہوں نے اندرونِ ضلع ایک شہر یا قصبے سے دوسرے کو جانے والی مسافر گاڑیوں بشمول بسوں ، ویگنوں کی آمدورفت اور بین الاضلاعی کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت کیلیئے ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے صوبائی سطح پر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جنکے سربراہ کمشنر ہیں کی سطح پر بات چیت کی جائے گی تاکہ مناسب SOPs پر اتفاقِ رائے ہو سکے. خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3956 ہوگئی ہے۔

    صوبےمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 06 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 209 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 45 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔صوبے میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 984 ہو گئی ہے۔ میں پہلے دن سے بار بار کہہ رہاہوں کہ موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات کو قرنطینہ کیا جائے لیکن کچھ سیاستدانوں کی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے۔

    بلاول بھٹو زرداری بے جا تنقید سے پرہیز کریں یہ وقت تنقید کا نہیں کو رونا کو شکست دینا کا ہے،:وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہے باقیوں کی طرح سیاسی ڈیلر نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان موجودہ حالات میں خود میدان میں موجود ہیں آپ اور اپ جیسے دیگر لیڈرز کی طرح بند ڈرائنگ رومز میں لیپ ٹاپ کے سامنے اور ایئر کنڈکشنز کے نیچے بیٹھ کر عوام کو مخاطب نہیں کرتے ہیں،

    بلاول صاحب اچھا ہوگا کہ آپ اپنے صوبے پر توجہ دیں دیگر صوبوں میں مداخلت سے پرہیز کریں، سندھ میں ہسپتالوں کی صورتحال ناگفتہ بہہ ہے تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے سروں کا تاج ہیں کیونکہ یہ ہمارے آنے والے نسلوں کو بچا رہے ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمام حفاظتی سامان سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے، لاک ڈاون میں نرمی کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جائے موجودہ صورتحال میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہوگا۔ جو دوکاندار یا تاجر لاک ڈاون کا خیال نہیں کریگا انکے دکان کو سیل کیا جائیگا،