Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ آمد

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ آمد

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ پہنچ گئے،مرکزی مسلم لیگ خدمت خلق لاہور کے صدر عمار حنیف نے بیرسٹر گوہر کو خوش آمدید کہا،بیرسٹر گوہر نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا، رضاکاروں سے ملاقات کی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ پر کھانا بھی کھایا،بیرسٹر گوہر نے بہترین امدادی سرگرمیوں پر مرکزی مسلم لیگ کےکردار کو سراہا

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، ابھی تک 14 افراد مسنگ ہیں،خیبر پختونخوا میں 10 ضلعے متاثر ، 236 اموات، 120 زخمی ہیں،470 دکانیں، 875 گھر تباہ، 55 ہزار ایکڑ پر فیصلیں تباہ ہوئی ہیں،صرف ضلع بونیر میں 29 سکول تباہ ،14 صحت کے سنٹر تباہ ہوئے ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ایک ایک لمحے کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی مرکزی مسلم لیگ کا مشکور ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کھانا ،راشن ،عزت دے رہے،بااخلاق رضاکار ہیں،یہاں ہوٹلوں میں ایسا کھانا نہیں ملتا جو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کھلا رہے ہیں،جو اموات ہوئیں ،انکے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں

  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

    کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

    کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل رہے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے، 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ نہیں ہو گی،کوئٹہ سے چمن پیسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی۔ دوسری جانب ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے دو مسافر گاڑیاں معطل کر دی گئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کراچی تا کوئٹہ اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی تا لاہور آج معطل رہیں گی ملت ایکسپریس کو قراقرم ایکسپریس میں ضم کردیا گیا، قراقرم ایکسپریس کراچی سے شام 5بجے روانہ ہوگی،سافر معلومات اور سہولت کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔

    محسن نقوی کا پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    دوسری جانب پاکستان ریلویز نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کاؤنٹرز اور آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ریفنڈ پالیسی متعارف کرا دی ہے، سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی او ایس کاؤنٹرز پر ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخ کرنے پر 90 فیصد ریفنڈ مل سکتا ہے۔

    ریفنڈ پالیسی کے تحت روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخی پر 80 فیصد رقم ریفنڈ کی جائے گی جبکہ 24 گھنٹے کے اندر کی گئی ٹکٹ منسوخی پر ٹکٹ کی 70 فیصد رقم واپس ملے گی، پالیسی کے مطابق اگر کوئی مسافر روانگی کے 2 گھنٹے کے اندر اندر اپنے ٹکٹ کی منسوخی کرائے گا تو اسے کرایہ کا 50 فیصد واپس کر دیا جائے گا۔

    9 مئی، ایک اور کیس کا فیصلہ،109 میں سے 75 ملزمان کو سزائیں

    نئی پالیسی میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں کوئی ٹرین منسوخ یا 6 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر کا شکار ہو گی، تو اس کے مسافر اپنے ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں، مسافر یہ رقم اپنی اصل ٹکٹ اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنے کے بعد پی او ایس کاؤنٹرز سے اپنی رقم لے سکتے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا سیلاب،10 ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم

    خیبر پختونخوا سیلاب،10 ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خیبر پختونخوا ،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، باجوڑ، بونیر، مینگورہ، سوات،گلگت،سکردو میں 10 ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 10 دنوں میں تین لاکھ سے زائد افراد میں پکا پکایاکھانا تقسیم کیاگیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی 32میڈیکل ٹیمیں،250ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف خدمت میں مصروف ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے 450 میڈیکل کیمپوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے،سیلاب متاثرین میں 10 ہزار سے زائد بستر،دو ہزار مچھر دانیاں، چار ہزار گھروں میں برتن تقسیم کئے گئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 850 سے زائد گھروں کا ملبہ صاف کر دیا گیا،مرکزی مسلم لیگ نے گھروں کی صفائی کیلیے مرکزی مسلم لیگ نے 2000 بیلچے،1000 ہاتھ ٹرالی تقسیم کر دی،سیلاب متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کا عمل جاری،روزانہ دو ٹینکر،5000پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں، مرکزی مسلم لیگ نے شہید مساجد،مکانات کی تعمیر کا آغاز کر دیا، گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی ٹیمیں پہنچیں اور کوئی مددکو نہ آیا،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم گلگت میں موجود،متاثرین میں راشن،امدادی سامان تقسیم کیا، لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،فیصل آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ و دیگر شہروں کے رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے دو ہزار سے زائد رضاکار گھروں سے کیچڑ نکالنے،امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گھروں کے نقصان کا سروے جاری،گھر تعمیر کریں گے

  • خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

    محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 16 اضلاع میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان بونیر میں پہنچا بونیر میں سیلاب کے باعث 26 ہزار 141 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،اور سوات میں 3 ہزار 750 اور دیر لوئر میں 617 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث شانگلہ میں 52 ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچاخیبر پختونخوا میں سیلاب سے چاول، سبزیوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

    علیمہ کےبیٹوں کی گرفتاری، سانحہ 9 مئی کے مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

    خیبر پختونخوا سیلاب ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو سنگین نقصان

    9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی معاملات بہتر کرسکتی تھی،رانا ثنااللہ

  • خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

    خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

    خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری کردیا۔

    نئے ارکان سے 25 اگست کو اسمبلی اجلاس میں حلف لیاجائے گا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ارکان سے حلف لینے کے شیڈول مانگنے پر ایجنڈے میں حلف شامل کیا، مذکورہ 25 ارکان 20جولائی کو گورنرہائوس میں حلف اٹھاچکے ہیں، مذکورہ ارکان سے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا تھامذکورہ 25 اپوزیشن ارکان نے 21 اور 31 جولائی کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کیا، مذکورہ ارکان اسمبلی معمول کی کارروائی میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 25 ارکان کے دوبارہ حلف سے سینیٹ انتخابات کالعدم ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا، اگر ارکان دوبارہ حلف لیتے ہیں تو سینیٹ کے دونوں انتخابات کالعدم ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کالعدم ہونے کی صورت میں 12 سینیٹرز کا انتخاب دوبارہ کرنا پڑے گا، ارکان کی جانب سے اسمبلی کارروائی میں حصہ لینے کا عمل بھی کالعدم ہوگا۔

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی، تابش قیوم گلگت پہنچ گئے

    دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ نے سینیٹ انتخابات نہیں صرف ارکان کا حلف چیلنج کیا، ہائی کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ حلف کی صورت میں مذکورہ رٹ نمٹادی جائے گی لیکن سینیٹ الیکشن کالعدم قرارنہیں دیئے جائیں گے، سینیٹ انتخابات تب کالعدم ہوں گے جب انھیں چیلنج کیا گیا ہو۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے صرف ارکان کا حلف چیلنج کیا، سینیٹ الیکشن نہیں تو اسے کیسے کالعدم قراردیاجائے گا؟ اسپیکر نے نئے ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا، اس کو ایجنڈے میں شامل کیا تھا، جب اسپیکر نے انکار نہیں کیا تو ایڈمنسٹریٹو پاور کیسے استعمال ہو سکتی ہے؟ ہمارا سوال یہ ہے، اگر اسپیکر انکار کرے تو اس کے بعد ایڈمنسٹریٹو پاور استعمال ہوسکتی ہے۔

    بنگلادیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

  • خیبر پختونخوا سیلاب ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو سنگین نقصان

    خیبر پختونخوا سیلاب ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو سنگین نقصان

    پشاور: خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے 22 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں اور شدید سیلاب نے صوبے کے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کئی راستے بند ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں کی رابطہ کاری متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مجموعی طور پر 331 سڑکوں کو 336 مختلف مقامات پر نقصان پہنچا، جس کی کل لمبائی 493 کلومیٹر ہے۔ ان میں سے 57 سڑکیں تاحال مکمل بند ہیں۔ سڑکوں کی بحالی پر اندازاً 9 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اب تک 229 سڑکیں جزوی طور پر اور 50 سڑکیں مکمل طور پر بحال کی جا چکی ہیں۔پلوں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، جہاں 32 پل سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک پل مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ 22 پل جزوی طور پر کھول دیے گئے ہیں۔ باقی 9 پل ابھی بھی بند ہیں۔ پلوں کی مرمت پر تقریباً ایک ارب 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    سوات: سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے جہاں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہوئیں۔ یہاں 43 کلومیٹر سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ اب تک 3 سڑکیں مکمل اور 75 سڑکیں جزوی طور پر بحال ہو چکی ہیں، جبکہ 2 سڑکیں بند ہیں۔ سوات میں سڑکوں کی بحالی پر 45 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

    بونیر: بونیر میں 43 سڑکیں متاثر ہوئیں جن میں سے 39 سڑکیں جزوی طور پر بحال ہو چکی ہیں اور 4 سڑکیں مکمل بند ہیں۔ بونیر میں بحالی کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت درکار ہے۔

    صوابی: صوابی میں 41 سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے 32 اب تک بحال نہیں ہو سکیں۔ یہاں سڑکوں کی بحالی پر 2 ارب 76 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سیکرٹری محمد اسرار نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث خاص طور پر بونیر، صوابی اور دیگر اضلاع میں شدید نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو محکمہ خزانہ کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس میں سے 70 کروڑ روپے فوری طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان میں 40 کروڑ مالاکنڈ، 10 کروڑ ہزارہ ریجن، اور 20 کروڑ پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو دیے گئے ہیں۔محمد اسرار نے مزید بتایا کہ 186 چھوٹی بڑی مشینریوں کے ذریعے سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ جلد از جلد رابطے بحال کیے جا سکیں اور متاثرہ علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیاں معمول پر آ سکیں

  • خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اور موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیٹ و آنتوں کی بیماریوں، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے بعد اب تک مختلف انفیکشنز کے 12 ہزار 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانس کی بیماریوں کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 668 ہو گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسکیبیز کے 381 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اسکیبیز کے کیسز کی مجموعی تعداد 1200 ہو گئی ہےپشاور میں مجموعی طور پر آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 224 ہو گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لشمینیا کے بھی 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

    دستاویز کے مطابق صرف ڈائریا کے 11 اضلاع سے 2 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دیر لوئر سے سب سے زیادہ 823، سوات سے 591، بونیر سے 319 اور باجوڑ سے 262 کیسز شامل ہیں دیگر اضلاع میں بھی درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خونی پیچش کے 116 مریض جبکہ ملیریا کے 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے بھی 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں صوابی میں 8، دیر لوئر میں 6 اور باجوڑ میں ایک کیس شامل ہے متاثرہ علاقوں میں خارش اور دیگر جلدی امراض کے سینکڑوں مریض بھی سامنے آئے ہیں دستاویز کے مطابق تورغر میں 172، دیر لوئر میں 125 اور شانگلہ میں 128 جلدی امراض کے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    سیکریٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور موبائل اسپتال موجود ہیں اور ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے،سانپ اور کتوں کے کاٹنے کی ویکسین متاثرہ اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں جبکہ نفسیاتی امراض میں اضافے کے باعث ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں-

  • بونیر میں سیلابی تباہی، شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل گئیں

    بونیر میں سیلابی تباہی، شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل گئیں

    خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ شادی کی تیاریوں میں مصروف ایک خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی افراد جاں بحق جبکہ متعدد اب بھی لاپتا ہیں۔

    بونیر کے رہائشی نوجوان نور محمد کی شادی کی تیاری ایک المناک حادثے میں بدل گئی۔ تباہ کن سیلاب نے ان کے 24 قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ کی جان لے لی۔نور محمد، جو ملائیشیا میں مزدوری کرتے رہے، 15 اگست کو اپنی شادی کی تیاری کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔ شادی سے دو دن پہلے انہوں نے والدہ سے طویل فون کال کی، مگر چند گھنٹوں بعد ہی سیلاب نے ان کی والدہ سمیت پورے خاندان کو بہا دیا۔

    نور محمد کے مطابق قادر نگر گاؤں میں واقع ان کے 36 کمروں پر مشتمل گھر کا کچھ بھی باقی نہ رہا، صرف ملبہ اور پہاڑوں سے گرے بھاری پتھر دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب نے گھروں، بازاروں اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے ان کی ماں، بہن، بھائی، چچا، دادا اور بچوں سمیت سب کو چھین لیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق 15 اگست سے جاری بارشوں اور سیلاب میں ضلع بونیر میں تقریباً 400 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 200 سے زائد اموات صرف اسی علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی خبروں کی پی ٹی اے کی تردید

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو  پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    پشاور: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایری گیشن انفراسٹرکچرکو 10ارب سے زائد کا نقصان پہنچا، چارسدہ میں آبپاشی نظام کو سب سے زیادہ ایک ارب 71 کروڑ روپےکانقصان پہنچا،چارسدہ میں سیلاب کے باعث آبپاشی نظام اور واٹر کورسز متاثر ہوئے اور چارسدہ میں دریائے سوات اور دریائےکابل کےکنارے بندھ ٹوٹ گئے جس کے باعث تقریباً 6 کلومیٹرحفاظتی بندھ اور ریٹیننگ والز سیلابی ریلےمیں بہہ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بٹگرام میں سیلاب کے باعث ایک ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، کئی حفاظتی پشتے سیلاب کی نذر ہوگئے، کھیتوں کو پانی دینے والا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ سول ایری گیشن نہریں بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں، مانسہرہ میں ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو ایک ارب 42 کروڑ روپےکا نقصان ہوا، شانگلہ میں کئی نہریں اور حفاظتی پشتے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر ایک ارب 12 کروڑ روپےکانقصان ، ایبٹ آباد میں سیلاب کےباعث فلد پروٹیکشن وال بہہ جانے سے ساڑھے 43 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

    رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں سیلابی ریلے میں کئی حفاظتی پشتے بہہ گئے، آبپاشی نظام بھی متاثر ہوا اور ایری گیشن انفرا اسٹرکچر کو 39 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا،بونیر میں فلڈ پروٹیکشن وال اور نہریں متاثر ہونے سے 9 کروڑ 30 لاکھ روپےکا نقصان ہوا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سےآبپاشی نظام کو 60 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا، اسی طرح بنوں میں بھی سیلاب کےباعث ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو 3 کروڑ روپےکا نقصان پہنچا۔

    ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

  • پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    خیبرپختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک کھول دی گئی

    اس کے علاوہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے لاشیں ڈھونڈنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے،پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے،پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں،پاک فوج سیلاب سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت میں پیش پیش، سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسیکیو تک پاک فوج کا ریسیکیو مشن جاری رہے گا