Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    پشاور بار ایسویسی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبائی وزیرنے ڈاکٹرزاورانجینئرز کےحوالے سے ہتک آمیزبیان دیا، پشاوربارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرزکےمسائل حل کرنےکا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہزاروں بے روزگار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جو نوکری نہ ہونے کی وجہ سے پکوڑے بیچتے تھے، انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کریڈٹ بھی تو تحریک انصاف کو جاتا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ، کیوں کہ پہلے تو سارے ڈاکٹر اور انجینئر بے روزگار تھے اورپشاور کے خیبر بازار میں پکوڑےبیچتے تھے ، اب اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہم آئے تو چار اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ،

    شوکت یوسفزئی کے ریمارکس پر ڈاکٹروں کا شدید ردعمل آنے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی عزت کرتے ہیں، ان کا اپنا بیٹا ڈاکٹر ہے، کبھی ڈاکٹروں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ، پریس کانفرنس کے موقع پر دوسرے تناظر میں بات کی کہ ایک زمانہ تھا کہ جب میں خود صحافی تھا تو اس وقت اتنی بے روزگاری تھی کہ ڈاکٹروں نے احتجاجاً پکوڑے بنانا شروع کردئیے تھے اور ڈگریوں کو آگ لگا دی تھی،

  • اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، دکانوں سے اشیاء  قبضہ میں لے کر جلادیں

    اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، دکانوں سے اشیاء قبضہ میں لے کر جلادیں

    لوئر دیر ۔ (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر جندول محسن صلاح الدین نے تحصیلدار اور ٹیم او منڈہ کیساتھ ملکر منڈہ بازار میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران دکانداروں کے لائسنس اور خوراکی اشیاء چپس،پاپڑ،چنہ چور اور ٹافیوں بشمول مختلف مشروبات کا معیار چیک کیا گیا جسمیں بھاری تعداد میں دو نمبر اور مضرِ صحت چپس پاپڑ ٹافیوں اور مشروبات سمیت مختلف خوراکی اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں جنہیں بعد ازاں منڈہ اڈہ میں جلا دیا گیا۔ اے سی صلاح الدین نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں عوام نے ان خوراکی اشیاء کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ عوامی شکایات پر بہت جلد ہوٹلوں اور نانبائیوں کیخلاف بھی کارروائیاں شروع کی جائینگی۔

  • چینی سفارتخانہ کی طرف سے جامعہ پشاور کے نادار طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    چینی سفارتخانہ کی طرف سے جامعہ پشاور کے نادار طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    پشاور۔(اے پی پی)جامعہ پشاور کے نادار طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کیلئے چینی سفارتخانہ کی طرف سے 40لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے یہ رقم سکالر شپ کی شکل میں 40 غریب طلباء کو دی جائیگی۔ جامعہ کی مجاز اتھارٹی نے مستحق طلباء کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں چائنا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرزاہد انور اورڈائریکٹر ایڈمشن علی اصغر جان بھی شامل ہیں

  • خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آنے سے ٹوٹل تعداد کتنی ہوگئی.. صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آنے سے ٹوٹل تعداد کتنی ہوگئی.. صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3738سے تجاوز کر گئی ہے‘ ڈینگی رسپانس سیل کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 19نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1885ہوگئی‘ سیل کے مطابق پشاور اور دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے

  • لوئیر دیر میں سیلابی ریلہ‘ تین بچوں کو بہا لے گیا

    لوئیر دیر میں سیلابی ریلہ‘ تین بچوں کو بہا لے گیا

    پشاور۔(اے پی پی)ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں سیلابی ریلہ تین بچوں کو بہالے گیا‘ مقامی ایم پی اے ملک لیاقت کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں کے باعث گاؤں میرگام میں بارش کے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کی جس میں ایک مقامی شخص شیر رحمان کی دو نواسیاں اور ایک نواسہ بہہ گئے‘ بچوں کی عمریں 7 سے 10سال کے درمیان ہیں‘ حادثے کے فوراً بعد گاؤں کے لوگوں نے بچوں کی تلاش شروع کی اور دوکی نعشیں برآمد کرلی ہیں‘ جبکہ آخری اطلاعات تک تیسرے بچے کی تلاش جاری تھی‘ ایم پی اے ملک لیاقت نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے امدادی کاروائیوں میں مدد کی اپیل کی۔

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری مطالبات بڑھ گئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری مطالبات بڑھ گئے

    پشاور۔(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی‘ منگل کے روز ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کو بند رکھا اور دیگر فرائض کی ادائیگی کا بھی بائیکاٹ کیا‘ اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام تر دباؤ کے باوجود ان کی ہڑتال جاری ہے‘ اور یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی‘ اور اگر مطالبات جلد تسلیم نہیں کیے جاتے تو ہڑتال میں مزید شدت لائی جائیگی‘ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس صوبائی اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے ہیلتھ ایکٹ کی واپسی کا مطالبہ کررہاہے‘ جس کے تحت بی ایچ یوز‘ آر ایچ سیزا ور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی گئی ہے‘ علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس ان ڈاکٹروں اور طبی عملے کی رہائی کا بھی مطالبہ کررہاہے جنہیں حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیاگیاہے‘ اس کے ساتھ ساتھ الائنس نے کئی دیگر مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھے ہیں‘تاہم صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ وہ مذکورہ ہیلتھ ایکٹ کسی صورت واپس نہیں لے گی‘ کیونکہ محکمہ صحت اور خصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں عوامی مفاد کے تابع اصلاحات پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے‘ جس کی تکمیل اس کی ذمہ داری ہے‘صوبائی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دباؤ میں نہیں آئیگی البتہ اگر بات چیت کے ذریعے کچھ مطالبات کے حوالے سے اتفاق رائے ممکن ہو تو اس کیلئے حکومت تیار ہے۔

  • مردان، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں‌ بحق

    مردان، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں‌ بحق

    خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں چھت گر نے سے 4 افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں پیش آیا، گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں‌بحق ہو گئے

    زلزلہ، لاہور میں چھت گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق، دو زخمی

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں ، اہل محلہ اور ریسکیو ٹیموں نے ملکر ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالیں، ایک ہی گھر کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا.

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مردان میں شدید بارش اور آںدھی آئی ہے جس کے بعد مکان کی چھت گر ی ہے.

  • بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر کوٹ عیسیٰ خان میں ایک شخص نے اینٹ مار کر خاتون کو زخمی کردیا

    بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر کوٹ عیسیٰ خان میں ایک شخص نے اینٹ مار کر خاتون کو زخمی کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر کوٹ عیسیٰ خان میں ایک شخص نے اینٹ مار کر خاتون خانہ کو زخمی کردیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں کوٹ عیسیٰ خان کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر مدے خان نامی شخص نے اینٹ مار کر الف بی بی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔درابن پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • حمزہ فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی

    حمزہ فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی

    پشاور۔(اے پی پی)حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا ہسپتال اینڈ بلڈ سروسز پشاور میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں آئرن کی کمی دور کرنے کیلئے مفت ادویات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ہسپتال کے بانی اعجاز علی خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان کے مطابق تھیلیسمیا میں مبتلا غریب مریضوں کو آئرن کی مفت ادویات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً مخیرحضرات سے ان مریضوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

  • یتیم بچوں کی کفالت ملک میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے،میاں عبدالشکور

    یتیم بچوں کی کفالت ملک میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے،میاں عبدالشکور

    پشاور۔(اے پی پی)الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت پاکستان میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے، اس وقت الخدمت ملک بھر میں 13ہزار یتیموں کی کفالت کر رہا ہے،الخدمت کا ہر سطح کا ذمہ دار خود کو خدمت انسانیت کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرے اور خدمت خلق کے سلسلے میں اپنی پہچان دیانت اور امانت کے کلچر کو قائم رکھے، منشیات کی وباء تیزی سے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،الخدمت عنقریب اس انسانی المیہ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے آغوش الخدمت ہوم پشاور میں الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صوبہ بھر سے الخدمت کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی جنرل کونسل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے الخدمت کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ملک اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مقامی وسائل کے حصول پر توجہ دیں اور پروفیشنل ازم و مالیاتی نظم و ضبط سمیت خدمت خلق کے شعبہ میں امانت اور دیانت کے کلچر کو قائم رکھے۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی نائب صدور احسان الحق یاسر فضل محمود ڈاکٹر سمیع اللہ جان احسان اللہ مروت اور ضلع پشاور کے صدر حافظ حمید اللہ سمیت دیگر ضلعی صدور نے مختلف شعبہ جات کی رپورٹس پیش کیں اور صوبہ بھر میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔