پشاور۔(اے پی پی)تحریک انصاف سرائے نورنگ لکی مروت کے رہنماء وہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین (ر)کرنل امیراللہ مروت نے سرائے نورنگ میں کمیونٹی سکول کاافتتاح کردیاجبکہ اس موقع پرتحریک انصاف کے حسین،اشفاق نیازی اورعارف اللہ سمیت عمائدین علاقہ موجودتھے انہوں نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا سب سے قیمتی سرمایہ سمجھ کر خود کو زیور تعلیم سے روشناس کیا اور جدید تعلیم کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھ کر علم کی روشنی پھیلائی جبکہ جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی قومیں آج زوال کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے شرح خواندگی انتہا ئی حد تک ضروری ہے آج دنیا کی جو ممالک ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہیں اگر ان کی شرح خواندگی کو دیکھا جائے تو اکثر ممالک کی شرح خواندگی 100فیصد ہوگی یا کم و بیش 90سے100فیصد کے درمیان ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی قدر نہ کر نے سے قو میں تنز لی کا شکا ر ہو جا تی ہیں جس ملک کے نوا جوان اعلی تعلیم یا فتہ ہو ں گے وہی ملک تر قی کی را ہ پرگا مز ن ہو گا۔
Category: پشاور
-

آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی قائدین گرفتار ہوتے ہیں تو قیادت کون کرے گا؟پلان سی بھی سامنے آ گیا
آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی قائدین گرفتار ہو جاتے ہیں تو قیادت کون کرے گا؟ خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، اسفند یار ولی نے مولانا کو یقین دہانی کروائی کہ اے این پی آزادی مارچ میں بھر پور طریقے سے شریک ہو گی
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی کے قائدین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو آزادی مارچ کی قیادت اے این پی کریگی، عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت جمیعت علمائے اسلام کو اکیلے نہیں چھوڑی گی ،اگر حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنان پر تشدد ہوتا ہے تو اُس کا حساب اے این پی لیں گی.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو روکا گیا تو اے این پی جواب طلبی کریگی،پورا صوبہ ہلا کے رکھ دینگے۔اے این پی قائدین کو گرفتار کیا گیا تو پھر اے این پی کے پلان بی پر عمل درآمد ہوگا۔رہبر کمیٹی فیصلہ کریگی کہ اے این پی کارکنان کتنے وقت کیلئے مارچ کا حصہ ہونگے.
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اے این پی کے وفد سے دو دن میں تیسری ملاقات ہے.مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری نے دھرنے میں شرکت کے علاوہ بھر پور حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن میں نواز شریف کی جانب سے واضح اعلان کے باوجود ابھی تک اختلاف موجود ہے.
-

شوکت خانم کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں
شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں، کہا شوکت خانم کینسر کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرتا ہے
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں، اس حوالے سے خواتین میں مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شوکت خانم میموریل ہسپتال تمام اقسام کے کینسر کے مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے، عوام اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔
وہ پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کینسر کیخلاف جدوجہد میں شوکت خانم ہسپتال کا ساتھ دیں۔ خاتون اول نے بریسٹ کینسر کی مریضوں کو باقاعدگی سے چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس لئے ہر سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستانی خواتین کی قیمتی جانیں بچانے میں مدد دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
خاتون اول بھی خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں آ گئیں
بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں میمو گرافی کی دستیابی ضروری ہے تاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی ضروری تشخیص ہو سکے۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کیلئے شوکت خانم کے ساتھ تعاون کریں جبکہ میڈیا کو بریسٹ کینسر کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر
-

سترہ سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں، عجیب وجہ سامنے آگئی
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے زندگی سے بیزار ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،طبی امداد کے بعد حالت خطرہ سے باہر،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے گھریلو زندگی سے بیزار ہوکر گھر میں موجود زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا معدہ صاف کیا گیا۔طبی امداد کے بعد لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔پولیس نے لڑکی کے خلاف رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
-

پولیس نے منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) صدر پولیس نے سی آر بی سی چیک پوسٹ پر منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، دیگردو ملزمان سے دو بندوقیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس نے منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سی آر بی سی چیک پوسٹ کے قریب منشیات فروش ملزم رفیق سکنہ ظفر آباد کالونی سے5275گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران موسیٰ کھر کے علاقہ میں ملزمان انور ولد بشیر اور محمد رفیق سے دو بندوق اور6کارتوس برآمد کرلی ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
-

نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو لوٹ کر فرار
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ کے قریب ڈکیتی کی سنگین واردات،نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے،تین نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ پر واقع دکاندار مرغی فروش توقیر احمد ولد بشیر احمد قوم اولکھ سکنہ بلال آباد مریالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنی مرغیوں کی دکان میں موجود تھا کہ شام سات بجے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ وہاں موجود شکیل سے اس کا موبائل فون چھین کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے متاثرہ دکاندار کی رپورٹ پر تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
-

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے قبل حکومت کا بڑا اقدام، خیبر پی کے میں مرغیاں بانٹ دیں
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خیبر پی کے، کے دارالحکومت پشار میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی ہے جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور جہانگیر ترین نے خطاب کیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی ہے اگلی مرتبہ بھی پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا مذاق اڑانے والے دیکھ لیں آج ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے جن پر مخالفین مذاق اڑایا کرتے تھے، 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کردیا گیا ہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
وزیراعلیٰ محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مرغبانی کے حوالہ سے جب اعلان کیا تو اس بات کا مذاق اڑایا گیا آج ان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں، پاکستان کس طرح ترقی کررہا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں، گزشتہ دس سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھےپہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے،
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
واضح رہے کہ خیبر پی کے میں شروع کئے گئے اس منصوبہ سے صوبائی سطح پر تمام عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس منصوبہ پر 80 کروڑ کی لاگت آئی ہے، تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا،
-

جہانگیرترین نے پشاور میں ایسا کیا کر دیا کہ مولانا ہوئے پریشان
جہانگیر ترین نے پشاور میں ڈیرے ڈال لئے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہمراہ ایسا کیاکر دیا کہ مولانا فضل الرحمان پریشان ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سارے اکٹھے ہو جائیں تو بھی عمران خان عوام کی حمایت سے ان کا مقابلہ کریں گے ہمارے پاس ابھی چار سال موجود ہیں اور اوپر کی سطح پرمعیشت میں استحکام آ گیا ہے ،عمران خان کے خلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کر رہی ہیں،یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے،
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیر ترین کی مرضی سے ہورہا ہے، اسمبلی میں قرارداد
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ بڑی بڑی جماعت کے لیڈر صرف پیسا بنانے کیلیے سیاست میں آتے تھے،ماضی کی حکومتوں نے دس سال تک ملک میں لوٹ مار کی ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرغبانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عام آدمی ترقی کرے،وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے خیبرپختونخوا اورپنجاب کوفنڈز دیے ہیں،
کرپشن کیسز،گرفتار اراکین اسمبلی کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ
جہانگیر ترین کی وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی محمود خان سے بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی .
ایسا کیا ہوا کہ جہانگیر ترین اچانک شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچ گئے
-

عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ، ایسی خبر کہ کے پی کے والے خوش ہوجائیں
پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑااورسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہاہے کہ صوبہ کوجدید سہولیات کی فراہمی ترقی دے رہے ہیں،21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، پشاور کو پاکستان کے دیگر شہروں کے ہم پلہ بنا رہے ہیں، تمام عوامی مقامات پرمفت انٹرنیٹ سہولت دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو وزیرخزانہ تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے کے پی کنسیکٹ پروجیکٹ کے تحت فری وائی فائی‘ڈیجیٹل لائبریری اور بزنس سینٹر کاافتتاح کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اہم قدم ہے‘ انہوں نے کہاکہ 9کروڑ 40لاکھ روپے کے خرچ سے فری وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں جس سے نوجوان نسل نیٹ کی سہولت سے بہ آسانی مستفید ہوگی‘ انہوں نے کہاکہ تاریخی مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دینے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں‘ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو عوام 2018ء کے عام انتخابات میں مسترد کرچکی ہے۔
-

مڈٹرم انتخابات….وفاقی وزیر دفاع نے کیا کہہ دیا
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی مولانا کے آزادی مارچ کو دیکھ کر میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کےلئے وزراءکی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی اور نہ ہی کسی کو یہ ٹاسک سونپا ہے،
وہ اتوار کے روز ویلج ناظم نواز خان کے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت‘ عراق آباد میں استقبالیے سے خطاب اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد ریاض خان ایڈوکیٹ کے صاحبزادوں حسن ریاض اور حسین ریاض کی دعوت ولیمہ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک،چیئرمین مجلس قائمہ برائے توانائی و قدرتی وسائل ڈاکٹر عمران خٹک، ڈیڈک کے چیئرمین ادریس خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں اس حوالے میڈیا پربے پرکیاں اڑارہے ہیں ،مولانا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گے تو پھر دیکھیں گے، جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،
وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سب سن لیں پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، ملک میں مڈٹرم انتخابات بالکل نظر نہیں آتے‘ ملک پہلے سے معاشی بحران کا شکار ہے‘ عمران خان معیشت کو سنھبالا دینے اور بحران کے خاتمے کےلئے کوشاں ہے‘ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیر بنے گا پاکستان۔
آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………
