Baaghi TV

Category: پشاور

  • اکرم درانی کی نیب طلبی، سمن موصول،مولانا فضل الرحمان پریشان

    اکرم درانی کی نیب طلبی، سمن موصول،مولانا فضل الرحمان پریشان

    اثاثہ جات کیس میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانہ کو نیب طلبی کا سمن موصول ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں اکرم درانی کی رہائشگاہ پرسمن وصول کروایا گیا، اکرم درانی کے مبینہ فرنٹ مین ریاض خان کو بھی نیب آفس طلب کیا گیا ہے،

    سابق ایم پی اے ریاض خان کی 3 اکتوبرکونیب آفس کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکرم درانی پیش نہ ہوئے توسخت کارروائی ہوگی،نیب نے اکرم درانی کو 7 اکتوبرکوصبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کا کہا ہے

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    اکرم درانی مولانا فضل الرحمان کی دھرنا کمیٹی کےسربراہ ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی رہبر کمیٹی کے چیئرمین بھی اکرم درانی ہیں. نیب کی جانب سے طلبی پر مولانا فضل الرحمان پریشان ہو گئے ہیں، اگر نیب نے اکرم درانی کو گرفتار کر لیا تو مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تمام تر امور کے نگران اکرم درانی ہیں.

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

  • نامعلوم ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کر دیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)تھانہ کینٹ کی حدود گرڈ روڈنزد گرین ٹاون کے قریب قتل کی سنگین واردات،نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد،مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرڈ روڈ پر واقع گرین ٹاون کا رہائشی 54سالہ سحر اقبال ولد محمد اقبال قوم سدوزئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کراہل محلہ موقع پر پہنچنے اور اسے جاں بحق پایا، مقتول کی شناخت ہونے پر اس کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ۔مقتول کی لاش کو بعدازاں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔ کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی  میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)سنیئر سول جج ڈیرہ انعام خان نے جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث لیبارٹری کے ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب موجود نجی میڈیکل لیبارٹری میں رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب تین سے چار مسلح افراد داخل ہوگئے اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر 6لاکھ40ہزار روپے نقد، DVRسیٹ، PCRمشین کو مکمل سیٹ، سپیشل پروٹین مشین، ہارمونیم مشین، پروٹین کیمسٹری مشین، سرالوجی مشین، مائیکرو سکوپ(خورد بین)، 2سپیشل ہارمونیم کٹ، 2لیپ ٹاپ، ایک عدد PCRمکمل سیٹ اپ، 2لیب سیٹ اپ اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ٹیکنیشننے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھی ملازم کے ہمراہ لیبارٹری کا گیٹ بند کرکے اندر سورہاتھا کہ اس دوران دستک ہونے پر پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان نے اسے گیٹ کھولنے کو کہا جیسے ہی گیٹ کھولا تو تین سے چار مسلح افراد لیبارٹری کے اندر داخل ہوگئے اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے مدعی محمد انور کمال محسود کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ382ppc مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش ٹیکنیشن نصیب اللہ ولد خالد خان اور ملازم قاسم خان ولد حبیب الرحمٰن اقوام محسود ساکنان ساؤتھ وزیر ستان خودہی واقعہ میں ملوث پائے گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کردی۔

  • تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان زخمی

    تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پہاڑپور روڈ کوٹلہ لودھیان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان محمد نعیم صدیق کا پاؤں پنڈلی سے کٹ کر مکمل جدا ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔علاقہ تیر گڑھ کا رہائشی انیس سالہ محمد نعیم صدیق ولد اللہ وسایا قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈھکی موڑ سے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ لنک روڈ پہاڑپور کوٹلہ لودھیان کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے تیزرفتار ڈمپر نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کا دایاں پاؤں پنڈلی سے کٹ کر جدا ہوگیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • نہر میں ڈوبنے والے2 طالب علموں کی نعشیں سردریاب کے مقام سے برآمد

    نہر میں ڈوبنے والے2 طالب علموں کی نعشیں سردریاب کے مقام سے برآمد

    پشاور۔ (اے پی پی) ضلع چارسدہ کے علاقے ناگمان گھڑی سیدانو کلے کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 2 طالب علموں کی نعشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو1122 کے مطابق غوطہ خوروں نے گلبیلہ کے نزدیک سردریاب میں عرفان ولد سبحان اللہ اور سبحان ولد گل خام خان کی نعشوں کو نکال کر پشاورکوٹلہ محسن خان منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122پشاور اور چارسدہ کے غوطہ خوروں نے2 دن قبل ریسکیو سرچ آپریشن شروع کیا تھا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیردل خان اور شارق ریاض خٹک نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔

  • ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا نعقاد

    ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا نعقاد

    پشاور۔(اے پی پی) ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے میں کھلی کچہری کا کردار مسلمہ ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر شہر کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشننز جاری ہیں، قبضہ مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ایس پی کینٹ محمد اشفاق، ڈی ایس پی کینٹ ارشد خان اور ایس ایچ اوتھانہ تہکال شہر یار سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔شرکا ء نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پراطمینان کا اظہار کیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر کھلی کچہری کے افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانوں اور پولیس موبائل گاڑیوں پر خصوصی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابرآفریدی نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، شہرکے تمام لینڈ مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام افسران کے موبائل نمبرات تھانوں کے سامنے آویزاں کر دئیے گئے ہیں،کھلی کچہری میں شامل شرکا نے جرائم کی سرکوبی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کی خاطر پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

  • لوئر دیر،مالاکنڈ یونیورسٹی کے کوارٹر کا بوسیدہ برآمدہ گر گیا، 3 افراد ہلاک 3 زخمی

    لوئر دیر،مالاکنڈ یونیورسٹی کے کوارٹر کا بوسیدہ برآمدہ گر گیا، 3 افراد ہلاک 3 زخمی

    لوئر دیر۔ (اے پی پی) چکدرہ پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے کوارٹر کا پرانا اور بوسیدہ برآمدہ اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ شاہ زرین ولد سلطان زرین، 15 سالہ طیب ولد شاہ زرین اور تین سالہ انس ولد ثاقب جان بحق ہوچکے ہیں، جبکہ زوجہ شاہ زرین، مسعود ولد شاہ زرین اور تین سالہ یونس ولد ثاقب زخمی ہوگئیجن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زرین سوات شموزئی کا باشندہ ہے اور وہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں چوکیدار ہے جو یونیورسٹی کے کوارٹر میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

  • صوابی، میڈیا کے تعاون سے عوام کے مسائل حل کریں گے، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود

    صوابی، میڈیا کے تعاون سے عوام کے مسائل حل کریں گے، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود

    پشاور۔ (اے پی پی) ضلع صوابی کے نئے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہاہے کہ میڈیا کے تعاون سے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چارج لینے کے بعد صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے وفد کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں صدر یونین محمد فاروق کے علاوہ جنرل سیکرٹری عظمت علی خان، محمد ریاض، مصطفی کمال، محمد عادل، رخسار علی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے ڈی سی صوابی شاہد محمود کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انہیں یقین دلایا کہ صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع صوابی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان آج روانہ ہو گا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان آج روانہ ہو گا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ہدایت پرزلزلہ متاثرین کےلیےامدادی سامان آج روانہ ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خاں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے200خیمےاور200نان فوڈآئٹمزامدادی سامان میں شامل ہیں، متاثرین کےلیے400بستراور400کمبل بھی امدادی پیکیج میں شامل ہیں، ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اےامدادی سامان لےکرآزادکشمیرروانہ ہوں گے،

    آزاد کشمیر میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر محمود خان نے فوری طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر سے رابطہ کیا اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی،

  • تھائی لینڈ پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا

    تھائی لینڈ پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) تھائی لینڈپنجاب میں چاول اور گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بھر پور تعاون کرے گا جبکہ اس ضمن میں تھائی انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن، محکمہ زراعت پنجاب کو تمام ممکن معاونت فراہم کرے گی نیز چاول وگند م کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی ریسرچ کے اداروں کے ساتھ مل کر نئی تحقیق کے ذریعے گندم اور چاول کی ایسی اقسام بھی تیار کی جائیں گی جو کم وقت میں زیادہ پیداوار دینے سمیت مختلف بیماریوں، کیڑے مکوڑوں کے حملوں کے خلاف شاندار قوت مزاحمت و مدافعت کی حامل ہوں اور ان پر موسمی تغیرات بھی اثر انداز نہ ہوسکیں۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں تھائی لینڈ کے ماہرین زراعت اور زرعی اداروں کے تجربات سے بھی بھر پور استفادہ یقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن تھائی لینڈ کے زرعی ماہرین کی اعلیٰ سطحی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم کے ارکان زرعی تحقیق میں بھر پور مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ بھر پورزرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔