Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے تجربہ کار کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    پشاور زلمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ آزمودہ اسٹار اوٹس گبسن کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں،بیان میں انہیں ایک ‘ثابت شدہ رہنما’ قرار دیا گیا جو چیمپئن ذہنیت کے حامل ہیں اور ٹیم کو واضح حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح مقصد کے ساتھ آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    فرنچائز کے مطابق اوٹس گبسن کی تقرری سے ’ییلو اسٹورم‘ کی مہم مزید مضبوط ہو گئی ہے،پشاور زلمی نے اپنے پیغام میں نئے کوچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ’زلمی فیملی‘ کا حصہ بننے پر خیرمقدم کیا۔

  • صوبے کے مفاد کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھوں گا، سہیل آفریدی

    صوبے کے مفاد کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھوں گا، سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، ہر کسی نے پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا لیکن اب صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، یہاں تعلیم، صحت یا اسپورٹس، ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں مواقع کے مسائل ہیں،خیبر پختونخوا کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا، ہر ایک نے اپنا تجربہ کیا جس کے باعث بے امنی پیدا ہوئی، میں صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا، میں اپنے لیے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، لیکن اپنے صوبے کے مفاد کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھوں گا، چاہے کوئی مجھے کتنا ہی ناپسند ہو۔

    سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، بعض مائنڈ سیٹ کے لوگ نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ ترقی کریں، وفاق نےکے پی کے 4000 ارب سے زیادہ روپے روک رکھے ہیں، یہ پیسا میں آپ کی مدد سے وفاق سے لوں گا،جامعات میں بے روزگاروں کی کھیپ تیار کی جا رہی ہیں، لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے نوجوان روزگار کے بغیر نہ ہوں، ہم سب نے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے.

  • خیبر پختونخوا :بھیک مانگنے والوں کو قید اور جرمانہ ہو گا

    خیبر پختونخوا :بھیک مانگنے والوں کو قید اور جرمانہ ہو گا

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

    سہیل آفریدی کو وگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبلیٹیشن بل سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے دوران بھیک پر پہلی بار وارننگ، بحالی مرکز منتقلی یا 1 ماہ قید اور جرمانے کی تجویز پیش کی گئی، بچوں کو گداگری سے نکال کر تحفظ دینا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمے داری ہےبار بار بھیک مانگنے پر ایک سال تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ، فراڈ اور دھوکا دہی سے بھیک مانگنے پر 1 سے 2 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

    بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ جعلی معذوری اور فریب سے مبنی بھیک مانگنا اب قابل سزا سنگین جرم ہو گا جبکہ منظم و جبری بھیک میں ملوث عناصر کے لیے 3 سال تک قید اور 4 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہےوزیرِ اعلیٰ نے بل کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بل صوبے میں بھیک مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے تاریخی قانون ساز ی ہےنیا بل گداگروں کے منظم نیٹ ورکس، استحصال کے خلاف فیصلہ کن وار ثابت ہو گا، بحالی مراکز، ہنرمندی اور روزگار کے ذریعے بھیک کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بننے جا رہا ہے جو بھیک کے مسئلے کا جامع اور پائیدار حل دے گا۔

  • پشاور میں "چوہے” بڑھ گئے، شہریوں کی عدالت میں درخواست

    پشاور میں "چوہے” بڑھ گئے، شہریوں کی عدالت میں درخواست

    پشاور کے کئی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، بشیر آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے،پشاور ہائیکورٹ میں‌دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،ناقص سیوریج انتظامات کی وجہ سے چوہوں کی افزائش ہورہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کو لوگوں نے کئی بار اس مسلے کو اجاگر کیا،
    2016 میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا، چوہوں کا انسانوں کو کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا تھا،صرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 423 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں چوہوں نے انسانوں کو کاٹا تھا،2016 میں پشاور انتظامیہ نے سکیم شروع کیا تھا جس میں چوہوں کے مارنے پر پیسے دیئے جاتے تھے، حکومت شہر میں چوہوں کے خلاف اقدامات کریں، تاکہ یہ مسلہ مزید سنگین نہ ہوجائے،درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ صحت، ڈی سی، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

  • پشاور میں عوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، امیر مقام

    پشاور میں عوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، امیر مقام

    
پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور پشاور کے عوام نے جعلی بیانیے کا جنازہ نکال دیا۔ 8 فروری کی ہڑتال پر کسی نے کان نہیں دھرا، خیبر پختونخوا کے لوگ امن اور روزگار چاہتے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک موقف اختیار کرنا ہوگا اور اداروں کو بدنام کرنے سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی۔ امیر مقام نے کہا کہ عوام کی خوشحالی نواز شریف اور شہباز شریف کا ایجنڈا ہے اور وہ ایک بار پھر پشاور کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے۔

  • صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب

    صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب

    پشاور: صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ طیب چوہان کے مطابق نو منتخب ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب ایک سالہ مدت سیشن 2026-27ء کے لیے کیا گیا، اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب کیا صاحبزادہ وسیم حیدر جامعہ پشاور میں پی ایچ ڈی تعلقاتِ عامہ کے طالبِ علم ہیں، وہ اس سے قبل معتمدِ عام، ناظمِ خیبر، سیکریٹری صوبہ خیبر اور ناظمِ پشاور بھی رہ چکے ہیں۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں جاری ہے، سالانہ اجتماع ارکان میں معتمدِ عام، معاونین اور صوبائی قیادت کا اعلان آج کیا جائے گا۔

  • محسن نقوی کی شہید کیپٹن عباس کی رہائش گاہ آمد

    محسن نقوی کی شہید کیپٹن عباس کی رہائش گاہ آمد

    پشاور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس خان کی رہائش گاہ لنڈی کوتل، ضلع خیبر کا دورہ کیا،اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس خان کے والد اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن عباس کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ جیسے پرعزم والد کا حوصلہ ہی قوم کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے، آپ کے بلند عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے شہید کیپٹن عباس کے والد نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، وطن کے لیے ہر بیٹا حاضر ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے دورے کے دوران قبائلی عمائدین و مشران سے بھی ملاقات کی قبائلی عمائدین اور مشران نے مسلح افواج کا ہر قیمت پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ شہید کیپٹن عباس کے نقشِ قدم پر چلیں گے دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور وطن کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

  • لنڈی کوتل: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، 986 ایکسٹسی گولیاں برآمد، اسمگلر گرفتار

    لنڈی کوتل: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، 986 ایکسٹسی گولیاں برآمد، اسمگلر گرفتار

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) ڈی پی او خیبر کی خصوصی ہدایات پر لنڈی کوتل پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے 986 نشہ آور ایکسٹسی گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لنڈی کوتل زاہد اللہ کی نگرانی میں اے ایس ایچ او حضرت حسین نے دلخاد روڈ پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک مشکوک شخص اویس ولد اعتبار جان، سکنہ لنڈی کوتل کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 986 عدد ایکسٹسی گولیاں برآمد ہوئیں، جو منشیات فروشوں کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار تھیں۔

    ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

    مقامی مشران اور فلاحی تنظیموں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز اور مؤثر بنائی جائیں تاکہ علاقے میں منشیات کی فروخت اور نوجوان نسل کی تباہی کو روکا جا سکے۔

    یہ کارروائی خیبر پولیس کی ضلع میں منشیات کے خاتمے کے سلسلے میں جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد نہ صرف اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ناکام بنانا بلکہ عام شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنا بھی ہے۔

  • ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    ‎وزیراعلیٰ کے مطابق آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قبائلی بے گھر افراد کے دوہرے پتے کے مسئلے کو حل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
    ‎سہیل آفریدی نے کہا کہ جو بے گھر افراد میزبان گھروں میں مقیم ہیں، انہیں بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا تاکہ کوئی متاثرہ خاندان حکومتی معاونت سے محروم نہ رہے۔
    ‎وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر ترقی، امن اور خوشحالی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت متاثرہ عوام کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

  • پشاور میں ینگ لیڈرز کنونشن: طالبہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لاجواب کر دیا

    پشاور میں ینگ لیڈرز کنونشن: طالبہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لاجواب کر دیا

    
پشاور میں ینگ لیڈرز کنونشن کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سوال کر کے حیران کر دیا۔
    کنونشن کے دوران طالبہ نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں تو جعلی حکومتیں ہیں لیکن کے پی میں تو اصلی حکومت ہے، پھر ترقی دوسرے صوبوں میں ہو رہی ہے، یہاں کیوں نہیں ہو رہی؟
    ‎سوال سنتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مسکراتے رہے اور کہا کہ ہماری ترقی یہ ہے کہ آپ بلا جھجک وزیراعلیٰ سے سوال کر رہی ہیں۔
    ‎یہ موقع شرکاء کے لیے دلچسپ بھی رہا اور طالبہ کی ہوشیاری کی داد بھی دی گئی۔