Baaghi TV

Category: پشاور

  • پارلیمانی پارٹی میں اختلافات: وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    پارلیمانی پارٹی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کی اطلاعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کل شام 7 بجے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اندرونی اختلافات کی اطلاعات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی وزراء ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے کر کے انہیں منانے کی کوششیں کر رہے ہیں ،دوسری جانب ناراض ارکان نے بھی باہمی مشاورت کے لیے کل سہ پہر 4 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ناراض ارکان کے گروپ کا سامنے آنا وزیراعلیٰ کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے جبکہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی آزاد حیثیت بھی ناراض ارکان کو اہم کردار دے سکتی ہے۔

  • تحریک انصاف کے 20 سے زیادہ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش

    تحریک انصاف کے 20 سے زیادہ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش

    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زیادہ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا شکوہ ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، وزیراعلیٰ بیوروکریسی سے اپنی بات منوانے میں ناکام ہیں، افسران وزیراعلیٰ کے بجائے وفاق کی بات مانتے ہیں،ناراض ارکان کا یہ شکوہ بھی ہے کہ متعدد بار تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے مگر عملدرآمد نہ ہوسکا، فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض ارکان کو تحفظات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظات اور حکمت عملی طے کرنے کیلئے ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان ہے۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے صوبائی حکومت سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق خبریں جھوٹی، من گھڑت اور بےبنیاد ہیں، خیبر پختونخوا میں پارٹی ارکان اسمبلی کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے مایوس ہوں گے،شفیع جان کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں اور پُرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

  • سوات،شوہر کی بیوی اور بھابھی پر فائرنگ،خود کو بھی گولی مار لی

    سوات،شوہر کی بیوی اور بھابھی پر فائرنگ،خود کو بھی گولی مار لی

    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گھریلو تنازع ایک خوفناک سانحے میں تبدیل ہوگیا جہاں مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا، بعد ازاں ملزم نے خود پر بھی گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ مٹہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بھابھی شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نشے کی حالت میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ تاہم واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح،پشاور سے کراچی روانہ

    اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح،پشاور سے کراچی روانہ

    پشاور میں پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح ایک سادہ مگر باوقار تقریب کے دوران پشاور ریلوے اسٹیشن پر کر دیا گیا۔

    افتتاحی تقریب سیکریٹری ریلویزسید مظہرعلی شاہ نے وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر انجام دی، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھےتقریب کے دوران سیکرٹری ریلویز اور شاہد آفریدی نے اپ گریڈڈ ٹرین میں فراہم کی گئی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    25 مئی 2026 کو پشاور کینٹ سے پہلی اپ گریڈڈ ٹرین کراچی کے لیے روانہ کی گئی افتتاحی ٹرین صبح 8:30 بجے پشاور سے روانہ ہوئی یہ ٹرین پشاور سے براستہ راولپنڈی، لاہور، خانیوال ،ملتان ،بہاولپور، خان پور، لیاقت پور، رحیم یار خان، صادق اباد، ڈہرکی، پنوں عاقل، روہڑی، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیرد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی،اس ٹرین میں مکمل نئے ریکس لگائے گئے ہیں تاکہ کم سے کم وقت میں مسافر اپنے سفر کو آرام دہ انداز میں طے کر سکیں۔

    عوام ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس میں آن بورڈ وائی فائی، آرام دہ نشستیں، بہتر سفری ماحول اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ، پرسکون اور خوشگوار سفر میسر آ سکے جدید سہولیات سے لیس عوام ایکپریس میں 8 ائیر کنڈشینڈ بوگیاں ہیں جس میں 1234 مسافر سفر کرسکیں گے-

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے پشاور ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹھنڈے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی بہتر سہولت دستیاب ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ریلویز نے کہا کہ اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس پشاور کے عوام کے لیے پاکستان ریلویز کی جانب سے عید کا تحفہ ہے وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر افتتاحی تقریب کو سادگی کے ساتھ مختصر رکھا گیاسیکرٹری ریلویز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلویز ملک بھر میں مسافروں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی اصلاحاتی اور ترقیاتی کوششیں جاری رکھے گی۔

    سابق قومی کرکٹر شاہد آفردی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے واقعے پر افسوس ہوا، اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے، پاکستان ریلوے کو نئی ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں، کینٹ اسٹیشن پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔

  • سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے اسماعیلہ کے قریب پیش آیا، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی وین دیر جا رہی تھی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ متعدد مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ شہریوں نے سوات ایکسپریس وے پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات اور تیز رفتاری کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بنوں،فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک

    بنوں،فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔

    سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا تھا،سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا، دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی،سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران 1 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،آئی جی پی ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، خیبر پختون خوا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے، دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنےوالا گرفتار

    لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنےوالا گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پشاور میں کارروائی کر کے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم عبدالمجید 2021ء اور 2022ء میں سعودی عرب میں مقیم تھا جہاں قیام کے دوران ملزم نے مدعیہ کی بیٹی کی تصاویر وائرل کی تھیں،ملزم نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر مختلف افراد کو بھیجی تھیں، ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزم پر مدعیہ کے خاندان کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے کے مطابق مدعیہ کے اکلوتے بیٹے نے بہن کی بدنامی سے دلبرداشتہ ہو کر 2021ء میں خودکشی کی تھی۔

  • شرم کی بات ،صوبےسے ڈی این اے سیمپل لاہور بھیجےجاتے ہیں، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

    شرم کی بات ،صوبےسے ڈی این اے سیمپل لاہور بھیجےجاتے ہیں، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

    پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ایک کیس میں ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جو جل رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ میں لارجر بنچ کے کریمینل جسٹس سسٹم میں خامیوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس اعجاز خان نے کی جس دوران چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری داخلہ کے پی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ چیف سیکرٹری صاحب بتائیں لارجر بنچ کےفیصلے پرعمل کیوں نہیں ہوا، جو رپورٹ آپ نے پیش کی اس میں توکچھ نہیں، ہم نے پراسیکیوشن کو مضبوط کرنےکا کہا ہے۔ یہ صوبہ 4 کروڑعوام کا ہے، صوبہ جل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، جنوبی اضلاع دہشتگردی کی وجہ سے جل رہے ہیں، ڈی آئی خان، کرک، ٹانک میں کوئی جا نہیں جاسکتا، میں خود ڈی آئی خان جارہا تھا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سےنہیں جاسکا، آپ اس صوبے کے بڑے افسر ہیں، اس صوبے میں کیا ہو رہا ہے، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے افسران پسماندہ اضلاع میں نہیں جاتے، ہماری خاتون جج وہاں ڈیوٹی کرسکتی ہے تو دوسرےافسران کیوں نہیں جاتے،شرم کی بات ہےکہ صوبےسے ڈی این اے سیمپل لاہور بھیجےجاتے ہیں، ایک ڈی این اے ٹیسٹ پر 11 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے جبکہ صوبے میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔

    چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں، اگر کوئی اپنا کام نہیں کر رہا تو ہم اس کےخلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔،چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ نے عدالت میں کہا کہ دو تین ہفتے دے دیں میں خود اس کو دیکھوں گا، ہم نے رپورٹ تیارکی ہے وہ بھی عدالت کےساتھ شیئر کریں گے،اس پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ہم ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں، جو افسران کام نہیں کرتےفارغ کریں، جو اچھےہیں ان کو تعینات کریں، اگر سیاسی مداخلت ہو رہی ہو تو ہمیں بتائیں،بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔

  • باجوڑ،انسدادپولیو مہم،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ،دو شہید

    باجوڑ،انسدادپولیو مہم،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ،دو شہید

    باجوڑ میں انسدادِ پولیو مہم ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گئی، جہاں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات تحصیل سلارزئی کے علاقوں تبئی اور ڈاگ قلعہ میں پیش آئے، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیموں کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی باجوڑ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار قادر اور سید عزیز شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاگ قلعہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار سید عزیز پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پورے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیموں پر حملوں کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جس کے باعث پولیو ورکرز کو سخت خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان، وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، قبائلی رہنما سمیت افراد جاں بحق

    جنوبی وزیرستان، وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، قبائلی رہنما سمیت افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا کے رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب علاقے میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں، جس کے باعث موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ڈی پی او محمد طاہر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔