Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈی کوتل:پیغمبر اسلام نے امت مسلمہ کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے۔ مولانا بختاج شینواری

    لنڈی کوتل:پیغمبر اسلام نے امت مسلمہ کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے۔ مولانا بختاج شینواری

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ لنڈی کوتل کے علاقوں میرداد خیل، اشخیل، خوگا خیل اور شیخمل خیل میں ہزاروں افراد نے عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات میں شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور اتحاد کے لیے دعائیں مانگیں۔

    جامع مسجد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اشخیل میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مولانا بختاج شینواری نے امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ امت مسلمہ کو انتشار اور تقسیم سے بچائے رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عالم دین کبھی بھی انتشار اور امت کو تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ایسے اختلافی مسائل پر بحث کرتا ہے جس سے عوام میں تقسیم اور نفرت پیدا ہو۔

    مولانا بختاج شینواری نے گزشتہ روز عید الفطر منانے والوں پر مثبت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ عمل ہے کہ لنڈی کوتل کے عوام کو عید کے مسئلے پر تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے ادوار میں بھی عید پر اختلاف سامنے آئے اور یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ ایک ریاست یا ملک کے لوگ دوسرے ملک کے لوگوں کے ساتھ ایک روز عید منانے یا روزہ رکھنے کے پابند نہیں ہیں۔ بلکہ ہر علاقے یا ریاست کے لوگ چاند دیکھ کر عید منا سکتے ہیں اور چاند دیکھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں۔

    مولانا بختاج شینواری نے لنڈی کوتل کے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ عید جیسے مسائل پر عوام کو متحد رکھیں اور انہیں انتشار اور تقسیم سے بچائیں۔

  • مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں میں پڑھنے کا مشورہ

    مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں میں پڑھنے کا مشورہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاسی شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: دہشتگردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمان کو عید کی نماز بھی اپنی رہائش گاہ پر پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود، رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبائی حکومت نے تمام سیاسی شخصیات کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، عید کے موقع پر عام شہریو ں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جیمز بانڈ اسٹار کی اپنی پوتی کے ساتھ موب لینڈ کے پریمیئر میں شرکت

    وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد

    آسٹریلوی کرکٹ شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟تین سال بعد تھائی پولیس اہلکار کے چونکا دینے والے انکشاف

  • کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

    کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہاکہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھاکہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالاہوگئیں،ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

    افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

  • اسدقیصر کے منصوبوں پر تنقید،عمران خان کا سابق قریبی ساتھی گرفتار

    اسدقیصر کے منصوبوں پر تنقید،عمران خان کا سابق قریبی ساتھی گرفتار

    سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی، یوسف علی کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ناقص ترقیاتی منصوبوں کے خلاف ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے یوسف علی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخواحکومت اور پی ٹی آئی کے جعلی لیڈروں کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف علی کو سچ بولنے پر سزا دی جا رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کا اصل چہرہ ہے جو ملک میں آئین، جمہوریت اور بولنے کی آزادی کے لیکچر دیتی ہے اور خیبرپختونخوا میں سچ بولنے والوں پر مقدمے درج کر رہی ہے۔

    یوسف علی نے ضلع صوابی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ترقیاتی فنڈز میں سے بنائے گئے ایک پل کے حوالے سے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس ناقص منصوبے کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ضلع صوابی میں یوسف علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ یوسف علی کے قریبی دوستوں کے مطابق یوسف علی کو جمعہ کو گرفتار کیاگیا۔ یوسف علی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے والے پارٹی فاؤنڈر گروپ کا بھی حصہ ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پارٹی پالیسیوں اور اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔2013 میں یوسف علی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوابی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی  میں 17 روز  کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی، ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • 250 گاڑیوں کا قافلہ سامان لیکر پارا چنارپہنچ گیا

    250 گاڑیوں کا قافلہ سامان لیکر پارا چنارپہنچ گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 600 کے قریب گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید گاڑیاں گیمن چیک پوسٹ سے ٹل واپس بھیج دی گئیں۔

    ہنگو ضلع انتظامیہ کے مطابق آج چھ سو کے قریب گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈھائی سو کے قریب گاڑیاں لوئر کرم علیزئی سے پاراچنار کی جانب بھیجا گیا جبکہ گیمن چیک پوسٹ میں رکی ہوئی باقی گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا۔تجارتی سامان میں آٹا، چینی، سبزیاں، پھل، ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

    اس سے قبل 13 مارچ کو ہنگو سے اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں پارہ چنار روانہ ہوگیا، گاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ٹل سے روانہ کیا گیا ہے ہنگو کے علاقے ٹل سے سخت سیکورٹی میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے متعدد قافلے پارہ چنار روانہ کیے گئے جن میں اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان شامل ہے۔حکام کے مطابق 450 گاڑیوں کو چھوٹے چھوٹے قافلوں کی شکل میں اور وقفے وقفے سے پارہ چنار کے لیے روانہ کیا گیا،اس دوران قومی شاہراہ پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات تھے اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

    لاکھوں بینک کارڈز کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو گیا

    پشاور کو شکست ،نیشنل ٹی 20کپ لاہور بلیوز نے جیت لیا

    کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    جعفر ایکسپریس حملہ، ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی امن واک کا انعقاد

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

  • خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

    خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا میں چار الگ آپریشنز میں گیارہ خوارج ہلاک ہوگئے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر کارروائی کی ، کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی علاقے میں کی گئی دوسری کارروائی میں، تین مزید خوارج کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا. سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کیے گئے چوتھے آپریشن میں ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کیا۔

    ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی کارروائیاں جا ری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

  • پاک افغان یوتھ فارم کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد،افغان بحران کےجامع حل کی ضرورت پر زور

    پاک افغان یوتھ فارم کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد،افغان بحران کےجامع حل کی ضرورت پر زور

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی)پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں افغانستان کو درپیش پیچیدہ مسائل، بشمول طرزِ حکمرانی، نقل مکانی اور مہاجروں کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ویبینار کی میزبانی منیبہ راسخ نے کی، جبکہ ممتاز ماہرین بشمول انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے وائس چیئرمین سابق سفیر سید ابرار حسین، نمل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد اقبال خٹک اور افغان سماجی کارکن ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے اس میں شرکت کی۔

    ماہرین نے افغانستان میں جاری بحران کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے تشویشناک اعداد و شمار پیش کیے جن میں 80 فیصد کلینکس اور اسپتالوں کو درپیش وسائل کی کمی، 10 لاکھ ثانوی درجے کی طالبات کی تعلیم سے محرومی اور 67 فیصد گھروں میں صاف پانی تک رسائی کا نہ ہونا شامل تھا۔ انہوں نے اس بحران کے حل کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ویبینار میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے مابین فرق کو سمجھنے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ٹی ٹی پی مسئلے کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اس ویبینار میں طلبہ، ماہرینِ تعلیم، سماجی کارکنان اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ ماہرین نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں جبکہ شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھی حصہ لیا۔

    پاک افغان یوتھ فورم، پاکستان اور افغانستان کے مابین افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے اور یہ ویبینار اس سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

  • محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، پشتون محب وطن اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے لوگ ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کی عوام کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،خیبر پختونخوا میں امن اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی آ سکتا ہے،پاکستان وسائل سے مالا مال مگر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مسائل ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلا ئے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صحافیوں کے اعزازمیں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم ،خیبرپختونخواجنوبی زون کے صدر یاور آفتاب، صدر پشاور انعام اللہ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خیبرپختونخوامحمد عثمان ،رضوان اللہ ودیگر بھی موجود تھے، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا منشور اور سلوگن خدمت انسانیت ہے،ہم سمجھتے ہیں خدمت سے لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں،نفرتوں کو خدمت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،پاکستان وسائل سے مالا مال ہے مگر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مسائل ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سمجھتی ہے سیاست اخلاق کیساتھ ہونی چاہئے،گالی کا جواب گالی سے نہیں ہونا چاہئے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسائل کا حل ڈائیلاگ سمجھتی ہے،فردواحد اس ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتا،سب کو مل بیٹھ کر اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہوگا،عید کے فوری بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شریک کیا جائے ،یہ ملک ان شاءاللہ تاقیامت باقی رہے گا، اس ملک کی ترقی کیلئے سب ملکر کردار ادا کریں ،بیروزگاری، دہشتگردی جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے سب متحد ہو جائیں

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ جدید ضرورتوں کے مطابق صحافیوں کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی،خبر کو روکنے کیلئے پیکا جیسے قوانین بنا جائے رہے ہیں،ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں اس میں میڈیا سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے،اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے،عید کے بعد عوامی سطح پر ڈیجیٹل سکلز سکھانے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو اپنا روزگار کمانے کی تربیت فراہم کریں گے.

  • اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے-

    رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےبونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔

    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

    پشاور ہائیکورٹ کا شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم