کسٹم کوئٹہ نے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر دبئ سے آنیوالی فلائٹ سے دو قیمتی باز برآمد کر کے اسے محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کے حوالے کردی اطلاعات کے مطابق چیف کلیکٹر اور کلیکٹر کسٹمز کی جانب سے ائر پورٹ کسٹمز اسٹاف کو سختی سے تاکید کی ہے کہ ھر قسم کی اسمگلنگ کو روکا جاۓ اسسٹنٹ کلیکٹر ملک احمد سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان اور انسپیکٹر طفیل محمد نے آج دبئ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ میں مسافر لال شاہ سے دو قیمتی باز برآمد کی جنکی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے بازوں کو بحفاظت محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کے حوالے کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔
Category: کوئٹہ
-

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی بڑھنے کا امکان؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی بڑھنے کا امکان؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر آنے کے بعد تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہکم دسمبر سے ہو سکتی ہیں
بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ موسم کے پیش نظر صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے بند کرنے سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا مزید کہنا تھا کہ کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت وزراء تعلیم بین الصوبائی اجلاس میں صوبے کے تعلیمی اداروں سے متعلق انہیں آگاہ کیا، صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی ہے، رواں سال موسم سرما کی چھٹیاں 3 ماہ تک کرنے، ماضی کے نسبت رواں سال موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو شارٹ کورس مکمل کر کے طلباء و طالبات کے امتحانات یکم دسمبر سے قبل مکمل کرانے کی ہدایات بھی دی جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ان تجاویز پر حتمی فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلے ہفتے پھر اجلاس بلایا جائے گا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پرغورکیا گیا،موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،23نومبر کوکو تعلیمی ادارے بند کرنے کے بارے میں دوبارہ اجلاس ہوگا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے،تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی بھی تجویز ہے، پہلے ٹیلی اسکول چلایاتھا اب ریڈیو اسکول کے بارےمیں سوچ رہے ہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق جوفیصلہ ہوگااس پرسب کوعمل کرناہوگا،
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں،جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں
-
نیب کو 7سال بعد خیال آیا کہ ہم نے بد عنوانی کی ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ :چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیب کو 7سال بعد خیال آیا کہ ہم نے بد عنوانی کی ہے یہ انتقامی حربے ہیں ہم پیسہ بنانا چاہتے ریکوڈک اور گوادر بندرگاہ سے اتنا بناتے کہ ان کے تصور سے بالاتر ہوتا ہم نے بلوچ قوم کی امانت سمجھ کر حفاظت کی یہ نہ عاقبت اندیش طاقت کی گھمنڈ میں دھت جب آنکھ کھولیں گے سب تباہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہے لیکن فیڈریشن آف پاکستان اور ریاست اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود سویت،افغان جنگ کے دوران اور دوسرے معاملات پر بھی قریبی خفیہ تعلقات تھے۔
-
کوئٹہ21 نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں قبضے میں لے لیں گئیں.
کسٹم اور ٹریفک پولیس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 21نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں لینڈ کروزر،بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس،سوزکی،ٹیوٹا سمیت دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسٹم حکام اور ٹریفک پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی یہ کارروائیاں گزشتہ چار دنوں میں کی گئی جن کے دوران 21نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کوقبضے میں لے لی گئیں کسٹم انسپکٹر فہد ہدایت کاکہناہے کہ کلکٹر کسٹم کی خصوصی ہدایت پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں لینڈ کروزر،بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس سمیت دیگر شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جبکہ انسپکٹرٹریفک پولیس رانا ضمیر کاکہناتھاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اظہر اکرم،ایس ایس پی نذیرکرد،ایس پی ٹریفک کوئٹہ سٹی ملک جاوید کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی جس کے دوران 21گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی بلکہ ممنوعہ نمبرپلیٹس اور کالی شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہے.
-

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا،
زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ شہر کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا
ابھی تک زلزلے سے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،
-
بلوچستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے۔
کوئٹہ، پشین، ہرنائی،قلعہ عبداللہ، مستونگ مچھ سبی ڈھاڈر و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں صبح 07:58 پر شدید زلزلہ۔ عوام میں شدید خوف و ہراس۔ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئ ہے جس کی گہرائ زمین کے اندر دس کلومیٹر بتائ گئ ہے اور مرکز کوئٹہ کے قریب کوہ مردار کے اس پاس رکارڈ ہوئ ہے زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ شہر کے چاروں طرف علاقوں میں سو کلومیٹر کے ڈائ میٹر حدود تک محسوس کئے گئے اس وقت ان علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-

جب مریم نواز نے عبدالقادر بلوچ کو شٹ اپ کال دی تو پھر کیا ہوا
جب مریم نواز نے جنرل عبدالقادر بلوچ کو شٹ اپ کال دی تو پھر کیا ہوا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیرا علیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے نجی ٹی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے، مریم نواز نے ایک میٹنگ کو جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے سخت زبان استعمال کی اور شٹ اپ کال دی .تفصیلات کےمطابق سابق وزیرا علیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ بلوچستان جلسہ کے سلسلے میں ایک میٹنگ تھی جس میں مریم نواز نے جنرل عبدالقادر بلوچ سے سخت زبان استعمال کی . ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جنرل صاحب سے سوال کیا کہ جلسہ میں کرسیاں خالی کیوں تھیں . تو انہوں نےکہا کہ وہ خالی کرسیاں خالی اس لیے تھیں کہ میڈیا کے لیے خاص کی گئی کرسیاںتھیں.
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
ہم نے عورتوں کو علیحدہ سے انتظام کیا تھا کچھ ان کے لیے تھیں تاکہ آپ ان سے ملاقات کر سکیں اور ان سے گھل مل سکیں ورکرز آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور بات چیت کرنا چاہتےہیں. اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہوٹل سٹیج تک لیڈر آتے ہیں اور واپس چلے جاتےہیں. مریم نواز اس بات پر سیخ پا ہو گئیں اور ان کو شٹ اپ کال دے دی اور کہا کہ آئندہ ایسی بات نہیں ہونی چاہیے. میرے پروٹوکول کا خیال رکھا جائے. ان کاکہنا تھا یہ سب بہانے تھے اصل میں جس کو پسند نہ کیا جائےان ایسا کہا جاتا ہے . ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ جنرل صاحب مریم سے بڑے ہیں اور ان کے باپ سے بھی بڑی عمر کے ہیں ان کوچاہیے تھا کہ عمر کا لحاظ کرتے ہوئے ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کرتیں.
مریم نواز نے جنرل عبدالقدر بلوچ کو شٹپ کال دے دی، ثناء اللہ زہری#PMLN @MaryamNSharif #AbdulqadirBaloch pic.twitter.com/fJ4irzUkSx
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 13, 2020
واضحرہے کہ جنرل عبدالقادر بلوچ سمیت کئی ارکان ن لیگ کے حالیہ بیانیے کی وجہ سے ان سے ناراضہیں اور پارٹی سے علیحدگی کی اطلاعات بھی ہیں.اس طرح دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے، ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی
-

وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے ٹویٹر پر ابھرتے بلوچستان کی نوید سنا دی
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اپنے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ "ابھرتا بلوچستان” کا ٹویٹ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔ حکومت بلوچستان، پاک آرمی اور وفاقی حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد بلوچستان کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے۔ انشاءاللہ کل تربت میں اس تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعلی نے ٹویٹر صارف کے سوال پر کہا کہ
فکر نہ کریں! انشاءاللہ گوادر میں بھی باقاعدہ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔
گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔ جام کمال خان سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیں -

ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنیوالے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کریں گے آج اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی مرکزی قیادت سے ناراضگی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے زیرصدارت آج کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوگا
وئٹہ:اجلاس میں سابق وزیراعلی رکن بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ زہری بھی شریک ہونگے ،آج ہونے والے اجلاس میں ،عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے ،اجلاس میں صوبائی ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
اجلاس میٹروپولیٹن کے سبزازار پر منعقد ہوگا ،اجلاس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کے زریعے فیصلوں سے آگاہ کیا جائیگا،مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑنے پہلے ہی اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے، ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی
-

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب
بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم سے استعفے طلب کر لئے
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینیٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے اور ساتھ ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون سی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔
پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے۔
حافظ حسین احمد سینئر رہنما جے یو آئی
— Hafiz Hussain Ahmed (@iHafizHussain) November 5, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد دو ڈھائی سالوں میں معاملات کو لٹکا کر جس انداز میں ڈیل کرنے کی کوششیں کی گئیں وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ، لندن روانگی کے بعد گیارہ مہینے تک نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز کی خاموشی کو کس کھاتے میں ڈالا جائے گا
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف جلسے کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آخر میں استعفے دیے جائیں گے لیکن استعفے کب دیئے جائیں گے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور بھارت کا بیانیہ بیان کیا جا رہا ہے